ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار حنیف راجہ نے کہا کہ موجودہ دور میں فنکار اب پورے ملک میں اپنے فن کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔ ذاتی طور پر میں کراچی سے زیادہ لاہور، اسلام آباد و دیگر شہروں میں شوز کیلئے مدعو کیا جاتا ہوں جسکے باعث اکثر اوقات ان شہروں کے درمیان سینڈوچ بن کر رہ جا تا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا فلم و ٹی وی انڈسٹری کی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ فنکاروں کیلئے خوش آئند ہے ،آج کا فنکار ماضی کے فنکار کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہے تاہم جو مسائل کا شکار ہیں ان کی ہم خاموشی سے مدد کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا فنکار حساس ہوتا ہے اسکی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہیے ۔ چینلز پر بیٹھ کر مدد کا تقاضا کرنا ایسا ہی ہے جیسے بھیک مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈراموں میں کام کرنے کیلئے شیڈول ترتیب دینا پڑتا ہے البتہ فی الحال فلموں کی آفرز ملنے کے باوجود کام کیلئے وقت نکال نہیں پارہا لیکن اچھا اسکرپٹ اور کردار ہوا تو ڈراموں اور شوز کی قربانی دی جاسکتی ہے ۔
ایمز ٹٰی وی (ملتان/تعلیم) مسلم لیگ ن کے چیئرمین یوسی 20شیخ عمران ارشد نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ملک و قوم کی ترقی کے ضامن ہیں جبکہ حکومت تعلیمی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ 11کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج جمال پورہ کی بلڈنگ میں لفٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائیگی ۔بلڈنگ میں جدید ترین چلر سسٹم لگایا جائے گا ۔بلڈنگ چار منزلہ ہوگی ۔کالج این اے 150 کی طالبات کیلئے تحفہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج بلڈنگ کی تعمیر نو کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر کالجز حیدر عباس گردیزی نے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر بروقت مکمل کی جائیگی ۔ اس موقع پر پرنسپل کالج مس فوزیہ ، کونسلر محمد سلیم، محمد صدیق، رشید الرحمن،اشفاق بٹ،ملک فدا ، شیر از ریاض، ارمان ارشد، شیخ مقصود،رانا ذوالفقار سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے
ایمز ٹی وی (لاہور/تعلیم ) محکمہ سیاحت پنجاب کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل شیف ڈے منایا گیا۔ اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کالج، ہوم ا کنامکس ، سمن آباد، کوئین میری،جناح ڈگری اور گلبرگ کالجز کی طالبات کے درمیان مختلف ڈشز پکانے کا مقابلہ ہوا،تقریب کے آغاز میں شیف ڈے آگاہی واک بھی کی گئی ۔