ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (میرپورخاص) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات انجینئر انورعلیم خانزادہ راجپوت پیر 23اکتوبر کو نویں جماعت سائنس اور جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

 

 

اایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
قومی ٹیم کی جانب فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے امام صرف 2 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم نے فخرزمان کا ساتھ دیا لیکن فخر بھی متاثر کن کارکردی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد حفیظ بھی 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کیلیے 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑی 69،69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ڈک ویلا بھی 30 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم وہ رن لینے کی کوشش میں سرفراز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جب کہ نئے آنے والے بیٹسمن سماراوکراما ڈک پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔سری لنکا کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب حسن علی کی گیند پر سری وردانے عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے
کچھ ہی دیر بعد پرسانا شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ تھسارا پریرا بھی صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے،سری لنکا کی جانب سے تھرمانے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا انہوں نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے اور عماد وسیم کا شکار ہوئے جب کہ لکمل 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2 ،2 جب کہ جنید خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ڈی ایل او سال دوئم سالانہ امتحانات برائے2013-14اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے2017کے (آج) 19 اکتوبر کو ہونے والے پرچے دیوالی کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں، اب یہ پرچے28 اکتوبرکودوپہر2 بجے تاشام 5 بجے منعقد ہوں گے۔ امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے بی اے سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3600روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6200 روپے فیس کے ساتھ 3نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلباجو 2011 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انھیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی جمع کرانے ہوں گے،جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق بی اے(پاس )،بی ایس سی (پاس ) اوربی کام ریگولر سالانہ امتحانات کیلیے امتحانی فارم 27 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے مشہور ’’بچن خاندان‘‘ نے رواں سال ہندوؤں کا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ منانے سے انکار کردیا ہے۔ دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جسے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کے لوگ نہایت اہتمام سے مناتے ہیں۔ اس موقعے پر گھروں میں چراغاں کے ساتھ ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکار، چاہے ان کا تعلق ہندو مت سے ہو یا نہیں، اس تہوار کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے گھروں میں دیوالی کی تقریبات منعقد کرتے ہیں جس میں فلم انڈسٹری کے تمام افراد شرکت کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر مسلم فنکاربھی اپنے گھروں میں دیوالی کی پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔ تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گھر دی جانے والی پارٹی کے چرچے کئی دنوں تک میڈیا میں جاری رہتے ہیں۔ امیتابھ بچن ہرسال اپنے گھر دیوالی کی تقریب منعقد کرتے ہیں تاہم اس بار پوری بچن فیملی نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیتابھ کے اس فیصلے نے بھارتی میڈیا سمیت تمام فنکاروں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچن فیملی کے رواں سال ’’دیوالی‘‘ نہ منانے کی وجہ ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے ہیں۔ رواں سال مارچ میں ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے کا انتقال ہوگیا تھا، اسی لیے بچن فیملی نے اس سال دیوالی منانے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن سمیت ان کے گھر کسی بھی فرد نے بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے دی جانے والی پارٹیوں میں بھی شرکت نہیں کی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(نیویارک)امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے۔ پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے سنیٹرالیزابیتھ وارن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اعزازچوہدری نے سنیٹر کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، پاکستان کے سرحدی علاقے تمام دہشت گرد گروپوں سے خالی ہو چکے، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کررکھا ہے اورافغانستان میں امن و استحکام افغانوں کی اپنی قیادت میں سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے۔ اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان سرحد ی انتظام کومزید بہترکرنے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے جب کہ سنیٹرالیزابیتھ وارن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے شرجیل خان کی اپیل کے کیس کی ابتدائی سماعت ہوگئی، پی سی بی کی طرف سے مقرر کیے جانے والے ایڈجوکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے فریقین کے دلائل سنے، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا سلسلہ 26اکتوبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کو اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے ڈھائی سال معطل سمیت 5سال کی سزا سنائی تھی،اوپنر نے فیصلے جبکہ پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپیل کررکھی ہے۔ گزشتہ روز اس کیس کی ابتدائی سماعت بورڈ کی طرف سے مقرر کیے جانے والے ایڈجوکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے کی، فریقین نے اپنے موقف کے حق میں دلائل دیئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ شرجیل خان کی طرف سے موقف پیش کیا گیا کہ ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود ان کو سزا دی گئی جبکہ ہماری طرف سے جواب میں کہا گیا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تمام الزامات ثابت ہونے پر ہی اوپنر کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ٹریبیونل نے انھیں کم سزا دی ہے، پی سی بی نے ان کی ڈھائی سال معطل سزا کو چیلنج کیا ہے، انھوں نے کہا کہ شرجیل خان پر کم از کم 5 سال کیلیے پابندی عائد کی جانی چاہیے تھی، مائیکل بیلوف محمدعامر کو 5 سال سے کم سزا دینا چاہتے تھے تو تب بھی استغاثہ نے یہی موقف اختیار کیا تھا کہ اس جرم میں کم از کم سزا 5 سال بنتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ 26 اکتوبرکے بعد روزانہ کی بنیادوں پر اپیل کی سماعت شروع ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ کیس کا جلد فیصلہ ہوجائے، دوسری جانب پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ہی معطل ایک اور کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں جاری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ پر بھابھی پر تشدد کا الزام عائد ہوگیا، انھیں بھی اپنی والدہ شبنم سنگھ اور بھائی زورآور سنگھ کے ساتھ گھریلو تشدد کے کیس میں ملوث قرار دیاگیا ہے۔ یہ کیس زورآور کی بیوی اور بگ باس سیزن 10 میں حصہ لینے والی اکانکشا سنگھ نے دائر کیا ہے، اس معاملے کی سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔ اکانکشا کی وکیل سواتی سنگھ کہتی ہیں کہ تشدد صرف جسمانی نہیں ہوتا بلکہ ذہنی اور معاشی بھی ہوتا ہے، میری موکلہ کو ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے میں یوراج نے بھی اپنی والدہ اور بھائی کا ساتھ دیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی، سماعت کے آغاز میں مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے وکلاء کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی جس میں کہا گیا کہ والیم 10 اورتین گواہان کے بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے تک فرد جرم روکی جائے، قانون کے مطابق ایف آئی آر اور بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ضروری ہے۔
دوسری جانب نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی
احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسوں پر ایک ہی فرد جرم اور ایک ہی مرتبہ جرح کے لیے نئی درخواست دائر کی گئی جس میں تینوں مقدمات میں ایک ہی ٹرائل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے شریف خاندان کی ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ٹرائل روکنے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی آج فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے، نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہےاس لیے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے۔
دوسری جانب مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی جانب سے فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ والیم 10 اورتین گواہان کے بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے تک فرد جرم روکی جائے، قانون کے مطابق ایف آئی آر اور بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ضروری ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسوں پر ایک ہی فرد جرم اور ایک ہی مرتبہ جرح کے لیے نئی درخواست دائر کی گئی جس میں تینوں مقدمات میں ایک ہی ٹرائل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(کیوبک)کینیڈا کے صوبے کیوبک میں حکومتی خدمات کی انجام دہی یا پبلک سروسز سے فائدہ اٹھاتے وقت خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبک کے قانون ساز ادارے نے مسلمان خواتین کے حوالے سے متنازعہ بل منظور کیا ہے جس کے تحت برقع یا چہرہ ڈھانپنے والی کوئی بھی خاتون سرکاری ڈیوٹی کے دوران یا سرکاری اداروں سے رجوع کے دوران فائدہ حاصل کرنے سے محروم رہیں گی۔
2014 سے برسرِاقتدار صوبائی جماعت لبرلز نے یہ قانون 2014 میں تجویز کیا تھا جس پر رائے شماری کی گئی اور اسمبلی میں یہ قانون 51 کے مقابلے میں 66 ووٹوں سے منظور ہوگیا۔
اس قانون کے تحت بیوروکرٹس، پولیس اہلکاروں، اساتذہ، بس ڈرائیوروں، عوامی اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسیں، سب کو اب کام کے دوران اپنا چہرہ چھپانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ اس قانون کی ایک اور شق کے تحت عوامی مراعات حاصل کرنے والے ڈے کیئر سینٹر اب مذہبی تعلیمات نہیں دے سکتے۔
متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد باپردہ مسلمان خواتین کےلیے کینیڈا میں حکومتی سروسز کا حصول مشکل ہوگیا ہے اور اس پابندی سے سب سے زیادہ وہ مسلمان خواتین متاثر ہوں گی جو پبلک ٹرانسپورٹ، پیشہ وارانہ اموراور دوران تعلیم چہرے کا پردہ کرتی ہیں۔