ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سابق قومی کرکٹر سرفراز نواز کی علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست کے مطابق 13 اکتوبر کے روز اسلام آباد میں شلوار قمیض میں ملبوس دو افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور بندوق تان کر دھمکی دی کہ وہ پی سی بی، کھلاڑیوں اور جوا مافیا کیخلاف بیان دینے اور مقدمات کی پیروی سے باز رہیں، ایسا نہ کیا گیا تو انہیں اور ان کی فیملی کا جان سے مار دیں گے۔
سرفراز نواز کے مطابق نامعلوم افراد نے ان سے کہا کہ آپ اور آپ کے بچے ہماری پہنچ میں ہیں، اپنا نہیں تو اپنے اسکول جانے والے بچوں کا ہی خیال کر لو۔اس واقعہ پر سرفراز نواز نے علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد کو درخواست دے کر ان سے تحفظ مانگا ہے۔ علاقہ مجسٹریٹ نے تھانہ آئی نائن پولیس کو انکوائری کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (حیدرآباد) سینئر صوبائی وزیرخوراک اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد آرہے ہیں جہاں وہ تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے. حیدرآباد میں رونقیں اپنے عروج پر ہیں اور حیدرآباد کے عوام پیپلز پارٹی سے والہانہ محبت کا اظہار جلسے کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہٹڑی بائی پاس پر ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جلسہ گاہ سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے بتایا کہ جلسہ گاہ کے لیے بنایا جانے والا اسٹیج 160 فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا ہے جبکہ اسٹیج کے عقب میں اسکرین بھی آویزاں کی جائیگی اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگایاجائیگا تاکہ دور تک عوام اپنے لیڈر کو دیکھ اور سن سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ 40 ہزار سے زائد کرسیاں جلسہ گاہ میں موجود ہوں گی، اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اگر کارنر میٹنگ کرے تو بھی ہزاروں لوگ ہوتے ہیں۔
سیکورٹی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم سیکورٹی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے جانثار وں پر انحصار کرتے ہیں جبکہ 18 اکتوبر سانحہ کارساز میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح شہیدوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اپنی قائد شہید بینظیر بھٹو کو محفوظ رکھا۔
اس موقع پرپی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر علی نواز شاہ رضوی، راشد ربانی، صدر پی پی پی ضلع حیدرآباد صغیر قریشی اور دیگر صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سابق چیف جسٹس اجمل میاں کا سوئم 18 اکتوبر بروزبدھ ڈی ایچ اے کی مسجد مصطفیٰ میں عصر تا مغرب ہوگا۔ خواتین کے لئے مسجد کے قریب انکی رہائش گاہ پر انتظام کیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی گیس بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق بدھ 18 اکتوبر اور جمعہ 20 اکتوبر کے روز ہفتہ وار سی این جی بندش ختم کرکے گیس سپلائی جاری رہے گی جبکہ جمعرات 19 اور ہفتہ 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس سپلائی بند رہے گی۔
یمز ٹی وی (حیدر آباد) پیپلزپارٹی کی جانب سے آج حیدرآباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔جلسہ گاہ میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پارٹی کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سےبائی پاس کےقریب جلسہ گاہ ایک سو ساٹھ فٹ طویل اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے۔ جلسے کے لئےپانچ لاکھ اسکوائرفٹ پرمشتمل جلسہ گاہ میں چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جس کی سیکورٹی پرپانچ ہزار پولیس اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔
جلسےکے پنڈال اور اسٹیج کی سیکورٹی کےلیےایس پی لیول کے افسران مامور ہوں گےجبکہ ٹریفک کو بحال رکھنے کے لیے شاہراہوں پر بھی دو ایس پیز کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو ٹریفک اور جلسہ گاہ جانے والے روٹ کی نگرانی کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرنے کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور کارکنوں نے پارٹی ترانوں پررقص کیا۔
ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے اچھوتے آئیڈ یازکو پیش کیا ۔
اس مو قع پر ضلع وسطی کےچیئرمین ریحا ن ہاشمی معرو ف اداکارہ سعدیہ امام بھی ، اقراء یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر وسیم قاضی بھی موجود تھے۔