ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس آج لندن میں ہو گا،اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، اسحاق ڈار،شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں آرٹیکل 62 اور 63 پر مشاورت کی جائے گی اورنواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر غورآئیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں ان ہاﺅس تبدیلی پر بھی غور کیا جائے گااس کے علاوہ این اے 120 میں کامیابای کے بعد کی صورتحال اورپارٹی صدارت پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (PSL) کی چھٹی فرنچائز، ملتان سلطانزکاایک منفرد تقریب میں تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پرٹیم کی شاندارکٹ اور لوگو بھی متعارف کروائی گئی۔جب سے شون گروپ نے PSL کی چھٹی فرنچائز کے حقوق جیتے تھے،کرکٹ کے مداحوں کی دلچسپی عروج پر تھی ۔ اس سے قبل، 30کمپنیوں نے مجموعی طور پر ملتان سے برآمد ہونے والی اس فرنچائز کے لیے 12بولیاں لگائی تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر عشرشون نے کہا،’’ملتان سلطانز کا پر تپاک استقبال دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہے۔ عوام کا پیاراور جذبہ دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم نے ایک بہترین ٹیم کو چنا ہے۔ ملتان سلطانز کا لوگو ہماری طاقت کی عکاسی اور ہماری آن فیلڈ یا آف فیلڈ شاندار کارکردگی کی ترجمانی کرتا ہے۔‘‘
ملتان سلطانز نے وسیم اکرم کا بطور ڈائریکٹر کرکٹ بھی انتخاب کیا۔ وسیم اکرم دنیا بھر میں دیگر T20فرنچائزز کا ایک اہم حصہ رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی ٹیموں کو کامیابی دلوانے میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔ اپنی حکمت عملیوں سے وسیم اکرم جوش و جذبے کا زبردست امتزاج ثابت ہوتے ہیں۔ملتان سطانز کی ٹیم سے اپنی وابستگی پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا،’’ ملتان سلطانز کا حصہ بننے پر میں بے حد خوش ہوں۔ میں اپنی مکمل کوششوں سے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پیش کرنے کی تلقین کروں گا۔‘‘
PSLکی کامیابی کے بارے میں وسیم اکرم نے کہا ،’’پی ایس ایل کا تیسرا سیزن اور بھی دلچسپ ہوگا کیوں کہ اس بار ملتان سلطانز کی شمولیت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی عوام کو ملک میں دل لبھانے والی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی ہے۔‘‘

  

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ مہارشٹرا)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 5 ویں جماعت کے طالب علم نے استانی سے سزا ملنے پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع شاہپور میں استانی سے سزا ملنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر 5 ویں جماعت کے طالب علم نے خود کشی کرلی، 11 سالہ طالب علم نونیت نے سزا ملنے کے بعد گھر میں زہر کھالیا جس کے بعد طالب علم کو اہل خانہ نے فوراْ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
طالب علم کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ نونیت کے بیگ سے نوٹ ملا جس میں لکھا ہوا تھا آج میرا پہلا امتحان تھا اور استانی نے مجھے کھڑا رکھا اور دوسرے دن بھی تین کلاسوں تک کھڑا رکھا اس لیے میں نے خودکشی کا فیصلہ کرلیا ہے، میری استانی پر اعتبار نہ کیا جائے اور میری خواہش ہے کہ میری استانی کسی اور کو اس طرح کی سزا نہ دیں۔
طالب علم کے والد نے بیٹے کے بیگ سے ملنے والا نوٹ پولیس کو دیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے اسکول انتظامیہ اور استانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ استانی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان الیون اوربرطانوی میڈیا الیون کے درمیاں خیر سگالی میچ کے انعقاد کے بعد ساری دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں ۔ شمالی وزیر ستان میں امن کی جیت ہوئی ہے اور یہی اصل پاکستان اور وزیرستان ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، دونوں ٹیموں اور میڈیا کے ساتھ ساتھ شمالی وزیر ستان اور فاٹا کے بہادر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم امن پسند قوم ہیں اور دنیا نے آج دیکھ لیا کہ حوصلہ مند قومیں کس طرح اپنی مشکلات پر قابو پاتی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگیا اور اب ان کی نسلوں میں سے کوئی اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون جیسے واقعات کی مثال کہیں نہیں ملتی، ہمارے خلاف ملک کی اشرافیہ نے ہم پر بے حد الزامات لگائے لیکن آج کا فیصلہ قتل عام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ظلم و بربریت کے نظام کے خاتمے تک غریب لوگوں کو فتح نہیں مل سکتی، عدالتی فیصلہ انصاف کی طرف ایک قدم ہے لیکن ابھی انصاف کے بہت مرحلے باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
طاہر القادری نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ کمیشن نے جو بھی تجویز دی اس پر عمل درآمد ہوگا مگر یہاں تو رپورٹ ہی منظر عام پرنہیں لائی گئی، انسانیت کا قتل کیا گیا،انکوائری رپورٹ کودبا کر رکھا گیا یہ کہاں کا انصاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن کی رپورٹ میں آپکو ذمہ دار نہیں بنایا گیا تو آپ نے کیوں رپورٹ دبا کررکھی، رپورٹ دبانے کا مقصد کیا ہے، کیا آپ قاتلوں کوتحفظ دے رہے ہیں اور اگر رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی تو توہین عدالت کیلیے رجوع کریں گے۔
سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں 3 سال تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی لیکن ہم ناامید نہیں ہوئے جب کہ شہدا کی تعداد 14 سےکہیں زيادہ تھی مگر کئی شہدا کی لاشیں غائب کردی گئیں تاہم ہم نے کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، ہم نے کسی بھی صورتحال میں صبر اور قانون کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی اداروں کو تباہ کرنے میں لگے ہیں، نوازشریف نے نااہل ہونے کے بعد عدلیہ کے خلاف بہت کچھ کہا جب کہ وزرا وہ بولیاں بول رہے ہیں جو پاکستان کے دشمن بولتے ہیں، آپ کے اندر چھپی پاکستان دشمنی آپ کی زبان پر آگئی۔
طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں تو کیوں اپیل پر جارہے ہیں، اپیل میں جانے کا فیصلہ اس بات کا اعلان ہے کہ آپ قاتل ہیں جب کہ اب نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگا، اسحاق ڈار بھاگے ہوئے ہیں،ان کو منایا جارہاہےکہ وہ واپس نہ آئیں، نوازشریف کی نسلوں میں اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔

 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی کالج کا قبضہ فوری سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں عائشہ باوانی کالج کی بندش کے خلاف طلبا کی درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ تعلیمی سال کے آغاز پر تنازع سے پڑھائی متاثر ہورہی ہے جس کے باعث تنازع حل ہونے تک تدریسی عمل جاری رکھنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے کالج کا قبضہ فوری سندھ حکومت کے حوالے کرنے سمیت ناظرسندھ ہائی کورٹ کو عمارت میں پہنچ کر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا جب کہ عدالت کی جانب سے ناظرکے ساتھ کارروائی کے لیے پولیس نفری ساتھ رکھنے کا حکم بھی دیا گیا۔ عائشہ باوانی ٹرسٹ کو 25 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
عدالت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ ایس ایس پی سینئرپولیس افسر تعینات کیا جائے، ناظر کو کالج کے تالے اور تمام رُکاوٹیں توڑنے کا اختیارہے۔ ریمارکس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم مقصد سے کالج تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ عدالت نے عملدرآمد پر رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر کالج کھول کررپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ماہ محرم الحرام 1439 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت بعد نمازعصرکراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی خدمات حاصل ہوں گی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہے جس کی وجہ سے آج چاند نظر آنے کے قوی امکان ہیں۔ اس طرح یوم عاشور یوم عاشور یکم ستمبر بروز اتوار کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور یورپی ریاستوں میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)معروف قوال امجد صابری قتل کیس سمیت 14حساس نوعیت کے مقدمات میں نامزد ٹارگٹ کلرز اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کیخلاف مقدمات سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت منتقل کردیے گئے۔
فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو طلب کرلیا،بدھ کو ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے،ملزمان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،مقدمات میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 14 دیگر مقدمات شامل ہیں، ملزمان کے معروف قوال امجد صابری، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں،ہائی کورٹ نے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 پرائیوٹ کی اراضی پر چائنا کٹنگ اور قبضہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر ڈائریکٹر کے ڈی اے لینڈ انفورسمنٹ کی گرفتاری کا حکم دیا،عدالت عالیہ نے 17 اکتوبر تک ملزم کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
گزشتہ روزسماعت کے موقع پردرخواست گزارصائمہ کے وکیل نے کہا کہ عدالت کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود ڈائریکٹر کے ڈی اے لینڈ اینڈ انفورسمنٹ پیش نہیں ہوئے،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 میں ایک ہزار مربع گز زمین پر لینڈ مافیا قابض ہے، عدالتی حکم کے باوجود قبضہ ختم نہیں کرایا جارہا ہے،لینڈ گریبرعنایت علی اور اقرارحسین ودیگر کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے،عدالت نے ڈائریکٹر کے ڈی اے لینڈ اینڈ انفورسمنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے کے ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ انفورسمنٹ کو 17 اکتوبرکوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

 

 

ایمزٹی وی(صحت)عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیوایچ او) نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کئی امراض اور انفیکشنز روایتی اینٹی بایوٹکس کے سامنے تیزی سے لاعلاج ہوتے جارہے ہیں اور دنیا کو نئی اینٹی بایوٹکس کی اشد ضرورت ہے جن کی بڑی تعداد فی الحال دستیاب ہی نہیں۔
تاہم اس ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ بعض نئی اینٹی بایوٹکس پر کام جاری ہے جس سے امید ہے کہ بیماریوں کے خلاف نئی اور مؤثر دوائیں جلد ہی تیار کرلی جائیں گی جو عن قریب دستیاب بھی ہوں گی۔
’ادویہ ساز کمپنیوں اور سائنس دانوں کو فوری طور پر نئی اینٹی بایوٹکس پر اپنی توجہ کرنا ہوگی۔ یہ دوائیں کئی انفیکشنز کے سامنے بے اثر ہوگئی ہیں اور لوگ چند دنوں میں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ فی الحال ہمارے پاس کوئی دفاعی لائن موجود نہیں،‘ ڈبلیو ایچ او میں ضروری ادویہ کی سربراہ ڈاکٹر سوزن ہِل نے رپورٹ کے اجراء پر کہا۔
ہم جانتے ہیں کہ مختلف بیماریوں کے جراثیم خود کو اینٹی بایوٹکس کے لحاظ سے بڑی چالاکی سے تبدیل کرکے ان دواؤں کو بے اثر بنارہے ہیں۔ اس طرح جراثیم طاقتور اور دوائیں کمزور ہوتی جارہی ہیں۔ امریکہ میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق صرف امریکہ ہی میں ہرسال 20 لاکھ افراد بیماریوں کے تبدیل شدہ جراثیم کا شکار ہورہے ہیں جن پر کوئی دوا کام نہیں کررہی جبکہ ان میں سے ہر سال 23 ہزار افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ان میں Clostridium difficile نامی جرثومے سے پھیلنے والے انفیکشن کے خلاف دوائیں بے کار ہوچکی ہیں اور امریکہ میں یہ ہرسال 14 ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتاررہا ہے۔ دوسری جانب پوری دنیا میں ٹی بی کے بیکٹیریا دواؤں سے ٹھیک نہیں ہورہے اور سالانہ 5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔
2015 میں ڈبلیو ایچ او نے جراثیم کی مزاحمت کے خلاف عالمی ایکشن پلان بنایا تھا تاکہ محفوظ اور مؤثر ادویہ کے ذریعے جراثیم، وائرس اور بیکٹیریا سے پھیلنے والے امراض کا علاج کیا جاسکے۔ اس کے تحت اینٹی بایوٹکس کو ناکارہ بنانے والے ڈھیٹ بیکٹیریا کا ایک ڈیٹا بیس بھی بنایا گیا ہے جو اس وقت عالمی آبادی کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
تاہم عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اس وقت 51 نئی ادویہ تیاری کے مراحل میں ہیں اور ان میں سے 33 اینٹی بایوٹکس ہیں تاہم ان میں سے صرف 8 اینٹی بایوٹکس ہی ڈبلیو ایچ او کے معیار پر پوری اترتی ہیں۔ البتہ تاہم اگلے 5 برس میں صرف 10 نئی دوائیں بازار میں آسکیں گی؛ جبکہ یہ دوائیں بھی جراثیم کے خلاف ہمارے ادویاتی اسلحے کے ذخائر میں کوئی خاص اضافہ نہیں کرسکیں گی۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے عدالتی حکم کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف کو عدالتی حکم سے آگاہ کردیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعرات کی شام پانچ بجے ماڈل ٹاﺅن میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک کرنے سے انکار کردیا۔
دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ شائع نہیں ہوسکتی البتہ تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد یہ عدالتی فیصلہ چیلنج کیا جاسکتاہے ۔ دوسری طرف عدالتی حکم کے بعد شہبازشریف نے اجلاس طلب کرلیا جس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے عدالتی فیصلے اور اس کے بعد پیداہونیوالی صورتحال کا قانونی پہلوﺅں سے جائزہ لیاجائے گا۔