یمز ٹی وی (کراچی /تعلیم)سندھ ہائیکورٹ نے عائشہ باوانی کالج کھلوانےسےمتعلق اساتذہ اوروالدین کی جانب سےدائردرخواست پر عبوری حکم میں 5 اکتوبرتک توسیع کردی، عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،ناظر ہائیکورٹ ،ڈی ایس پی صدر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئ۔ عدالت نےکالج اوراسکول کے درمیان دیوارکی دوبارہ تعمیرکی اجازت دےدی،عدالت کا کہنا تھا کہ دیوارکی تعمیر کی نگرانی ناظر ہائیکورٹ خودکریں گے، عدالت نےحکم دیا کہ حتمی فیصلہ آنےتک عائشہ باوانی کالج کھلا رکھا جائے۔ عدالت نےکالج کھلوانے سے متعلق عبوری حکم میں پانچ اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایمز ٹی وی(کراچی )پاکستان پیپلز پارٹی بلاول ہائوس میڈیا سیل میں لکشمن مہشوری کی کتاب’’جمہوری روایات کے امین آصف علی زرداری ‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی،پی پی پی سندھ کے صدر وصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، راشد ربانی،حمیرا علوانی، ایم پی اے سعید غنی، سردار خان، محمود جونیجو،سلمان عبداللہ مراد، مصنف لکشمن مہشوری ،جاوید شیخ، خلیل ہوت، لالہ رحیم، دل محمد، چوہدری اصغر،وقاص شوکت ، بابرسندھواور دیگر رہنماوں،کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے لکشمن مہشوری کے اس اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں لوگ بالخصوص ہماری نوجوان نسل کتاب سے دور ہوتی جارہی ہے جس کے سبب معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوتا ہے۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی 11سال قید وبند کی صعوبتیں جواں مردی سےبرداشت کیں مگر کبھی ہمت نہیں ہاری اور آج باعزت بری ہو کر عوام کے سامنے سرخرو ہوئے،وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد آصف علی زرداری کے مرہون منت ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور دنیا کے بڑے شہروں میں اس کا شمار ہوتا ہے مگر یہاں آگ بجھانے کا ڈپارٹمنٹ فعال نہیں اوراسے وسائل کی کمی کا سامنا ہے، فائر بریگیڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید آلات، گاڑیوں اور فائر ٹینڈرز کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں جو لوگ بیٹھے ہیں اور اس ملک کو چلارہے ہیں وہ خود سوچیں کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کا یہ حال ہے ،
فیکٹری مالکان کو چاہئے کہ وہ خود بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے کاغذ یا گتے جیسا حساس سامان ذخیرہ کرتے وقت وہاں شارٹ سرکٹ کے امکان کو ذہن میں رکھیں اور فیکٹری کی تعمیر میں اس بات کا خیال رکھیں کہ حادثات کی صورت میں امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، حفاظتی اقدامات پہلے سے مکمل کرلئے جائیں تو ایسے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے.
شفیق موڑ نارتھ کراچی پر گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اگرچہ اس میں کچھ تاخیر ہوئی تاہم یہ کہنا درست نہیں کہ فائر بریگیڈ بہت دیر سے پہنچا یہ بات انہوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شفیق موڑ نارتھ کراچی میں گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کے معائنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر بلدیہ وسطی کراچی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ، چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی اور دیگر افسران و منتخب نمائندے بھی موجود تھے،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے دو بندرگاہیں یہاں ہیں مگر کسی کو بھی فرصت نہیں کہ کراچی پر توجہ دیں۔ ہم نے شہر کے مسائل کے لئے ہرسطح پر آواز اٹھائی ہے اپنی کونسل میں بھی احتجاج کر رہے ہیں،سندھ گورنمنٹ تک ہمارا پیغام جا رہا ہے اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے مسائل پر عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے
ایمز ٹی وی (لاہور/تعلیم) سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے بنیادی اسکیل اپ گریڈ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پرائمری اسکول اساتذہ اسکیل 9 سے 14 اسکیل میں ترقی دے دی گئی ۔ ایلیمنٹری اسکول اساتذہ کا اسکیل 14 سے بڑھا کر 15 کر دیا گیا،پہلے سے 15 اسکیل کے اساتذہ کو 16 اسکیل دے دیا گیا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،بنیادی اسکیل اپ گریڈ ہونے سے اساتذہ کی تنخواہیں بھی بڑھ جائیں گی
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ آج احتساب عدالت میں ریفرنس 18 ، 19 اور 20 کی کاپیانواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو فراہم کردی گئیں۔خواجہ حارث نےنوازشریف کی عدالت میں حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دی جس کی نیب نے مخالفت کر دی۔ نواز شریف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ اس پر فیصلہ فردجرم عائد ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباس نے عدالت میں شکایت کی کہ آج اسلام آباد پولیس نے ہمیں نیب عدالتوں میں پیش ہونے سے جگہ جگہ پرروکا۔ جاتی امرا پر سیکیورٹی اہلکار نے حسن، حسین نواز کے سمن لینے سے انکار کر دیا۔ جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی ۔
پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانےکےسیکنڈسیکرٹری نےحسن نوازکوسمن وصول کروائے،حسن نواز شریف فیملی کے عاقل بالغ رکن ہیں۔سیکیورٹی اہلکارنےکہاکہ حسن،حسین نوازبیرون ملک رہتےہیں سمن وہاں بھیجیں،حسن نواز سمن وصول کرنےکےبعدحاضر نہیں ہوئے، یہ توہین عدالت ہے۔ احتساب عدالت نے مزید سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالت نے انہیں مختصر پیشی کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 3ریفرنسز میں وکالت نامے جمع کرائے، جن پرنواز شریف نے عدالت کے روبرو دستخط کیے۔
ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی نے عدالت کو بتایا کہ والدہ کی تیماری داری کے باعث بچے نہیں آسکے، عدالت نےنواز شریف کومطلع کرنےکی جو ذمے داری لگائی تھی وہ پوری کردی۔مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر،حسن اورحسین اپنی والدہ کی تیمارداری کررہے ہیں۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ وکلابتائیں گے آپ رہنے دیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج شام کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں سربراہ فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں نگران حکومت سے قبل اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔