ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) یونیورسٹی روڈ پر پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا ہے۔ کراچی اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلیاں عروج پر ہیں ، کراچی کے شہری صاف اور میٹھے پانی کے لیے ترستے ہیں ، گھروں میں پانی آتا نہیں جب کہ سڑکوں پر ضائع ہوتا رہتا ہے، کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 30 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن صاف پانی ضائع ہوگیا، تاہم واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہے، اطلاع کرنے کے باوجود کوئی بھی پائپ لائن کی مرمت کرنے نہیں آیا،
شہری واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی ناہلی پر سخت پریشان ہیں، سڑک پر پانی بہنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اور ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی ان دنوں کچرے کا ڈھیر بناہوا ہے کہیں سیوریج کا تو کہیں پینے کا پانی سڑکوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ، واٹر بورڈ شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے،
لوگوں کا کہنا ہے کہ جتنا نقصان کراچی کو واٹر بورڈ نے پہنچایا اتنا کسی ادارے نے نہیں پہنچایا، یہاں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث لاکھوں گیلن صاف اور میٹھا پانی ضائع ہوگیا لیکن واٹر بورڈ کوکوئی فکر نہیں اگر انہیں فکر ہوتی تو کوئی نہ کوئی یہاں پائل لائن کی مرمت کے لیے موجود ہوتا۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 30 اور 72 انچ قطر کی پائپ لائنیں پھٹنے کا واقعات اب روز کا معمول بن گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری آئے دن مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔
ایمز ٹی وی(کوئٹہ)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پشتون کلچر ڈے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر دیگر مختلف سیاسی پارٹیوں نے بھی تقاریب کاانعقاد کیا ایم ایس ایف کی جانب سے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ریونیوشیخ جعفر مندوخیل کی سربراہی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ایم ایس ایف کے صوبائی صدر قطب دین نے جعفر مندوخیل کو پشتون رسومات میں روایتی پگڑی پہنائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے کو مستقبل میں وسیع بنیادوں پر منایا جائے گا اور پشتونوں کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جائے گا آخر میں تقریب میں صوبائی صدر نے وزیر ٹرانسپورٹ اوردیگر مہمانوں کاشکریہ ادا کیا
ایمز ٹی وی (پشاور)ٹریفک وارڈن پولیس نے عشرہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا، 5، 9اور10 محرم کو جی ٹی روڈاور اندرون شہر میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر بھاری نفری تعینات ہوگی جبکہ ٹریفک کو روا ں رکھنے کیلئے متبادل راستےدیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے ا جلاس سے خطاب میں کیا ، انہوں نے کہاکہ تمام ٹریفک پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور محرم کے دوران 948ٹریفک اہلکاروں سمیت 2ایس پیز،4ڈی ایس پیز،19انسپکٹر،458ٹی اوز،465کانسٹیبل مقامی پولیس کیساتھ ڈیوٹی دینگے، اسی طرح تمام فور ک لفٹرز،موبائل گاڑیاں بھی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریب موجود ہونگی ۔ انہوں نے کہاکہ عشرہ محرم کے دوران ماتمی جلوسوں کی آمد سے قبل ہی ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈال دیاجائے گا
ایمز ٹی وی (پنجاب )مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کا خون بہایا ،انہیں ایسی سزا ملے کہ تاریخ میں لکھی جائے۔ چوہدری ظہور الٰہی کی36 ویں برسی پرخطاب میں ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےپرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ بچوں کو پڑھایا ٹی وی پرکہہ دو یہ ہماری پراپرٹی ہے، یہی بات گواہی بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران صرف پیسے بنا رہے ہیں، جب عزت ہی نہ ہو تو اس دولت اور حکمرانی کا کیا فائدہ ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکور دور کرلیے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران چودھری نثار نے میاں نوازشریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ نوازشریف نے بھی اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، چودھری نثار نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب چودھری نثار پنجاب ہاؤس ملاقات کےلئے پہنچے تو وہاں پرویز رشید، آصف کرمانی اور دیگر ن لیگی رہنما پہلے سے ہی موجود تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے گلے شکوے دور کرلئے گئے ہیں جب کہ چودھری نثار نے اس دوران میاں نوازشریف کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اب اداروں کو برا نہ کہا تو حالات بہتر ہوں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں واحد شخص تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نےان سے دستاویزات مانگیں جو یہ لوگ نہ دے سکے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کےالیکشن کے مطالبے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 6ماہ پاکستان کےلئےاہم ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی رپورٹ پبلک کرنے کے معاملے پر نیا فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ نیا فل بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ،فل بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی بھی شامل ہیں۔ آ ج لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا تھا۔جس پر ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی تھی۔ واضح رہےکہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔