ایمزٹی وی(صحت)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کو ڈیمنشیا یا الزائمر کی بیماری کا عالمی دن منایا جارہا ہے
ذرائع کے مطابق صدر نیورولوجی اویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن پروفیسر محمد واسع اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالمالک نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام میں اس بیماری کی آگہی پیدا کرنے کے لیے ایک پریس بریفنگ منگل 26ستمبر کو کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس سے سینئر فزیشن پروفیسر حامد شفقت اور دیگر خطاب کرینگے
ایمزٹی وی (تعلیم)سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کااجلاس مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی کی زیرِ صدارت گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستانِ جوہر میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی نے کراچی کے اہم ترین عائشہ باوانی کالج پر قبضے کیخلاف سیکرٹری کالجز ڈاکٹر پرویز احمد سیہڑ اور آرڈی کراچی پروفیسر معشوق بلوچ کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس کالج کو کسی بھی طرح سے ٹرسٹ کے حوالے کرنے نہیں دیاجائیگا۔
اجلاس میں سپلا کےآئین کے مطابق یونٹس کی تنظیمِ نو کیلئے شیڈول جاری کیا گیا جسکے تحت 25ستمبر تا 25اکتوبر 2017سپلا کے تمام یونٹس کی تنظیمِ نو کی جائیگی۔ اجلاس میں اٹھارہ سال سے لیکچرارز کو ترقی نہ دینے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈی پی سی کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جائے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایسے طلبہ وطالبات جن کی انر ولمنٹ اور رجسٹریشن جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولرو پرائیویٹ) برائے سال2011، 2012، 2013کی ہے اوروہ ان امتحانات میں شرکت کا موقعہ ختم ہونے کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے ہیں ان امیدواروں کو ضمنی امتحانات سال 2017میں شریک ہونے کا خصوصی اور آخری موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ ان امیدواروں کو صرف وہ پرچے دینے ہوں گے جن میں وہ فیل ہیں لہٰذاان امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بورڈ آفس سے جاری کردہ اپنی اصل انرولمنٹ ، رجسٹریشن اور نہم جماعت کی مارک شیٹ کے ساتھ اپنا رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کروا سکتے ہیں
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس نے ماسٹرز کے نتائج کااعلان کردیا، جاری کردہ نتائج کے مطابق تقریباً70 طلبہ و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا۔
تفصیلات کےمطابق شعبہ ابلاغ عامہ کے ماسٹرز میں کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ رابعہ عبدالجبار نے 3.65جی پی اےحاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ دوسری پوزیشن 3.55 جی پی اےکے ساتھ طاہرہ منور اور تیسری محمد سرفراز خان نے 3.44جی پی اےکے ساتھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات میں تحریری ٹیسٹ لینے کے اقدام کی مخالفت کر دی ہے۔
تاہم یہ مخالفت دو ماہ بعد کی گئی ہے جب این ای ڈی یونیورسٹی، دائود انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت سندھ کی دیگر کئی جامعات نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نتائج بھی قبول کر لئے اور سندھ سے لاکھوں طلبہ تحریری ٹیسٹ میں شریک بھی ہو چکے ہیں۔
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جامعات کے وائس چانسلرز کو 18ستمبر کو ایک خط تحریر کیاگیا ہے اورکہا گیا ہے کہ فیڈرل ایچ ای سی نے بغیر مشاورت کے اشتہا ر جاری کیا جو غلط اور ناانصافی کے مترادف ہے لہٰذا ٹیسٹ کے حوالے سے اس اشتہا ر پر عمل نہ کیا جائے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)فکسنگ کیس میں ملوث پائے جانے والے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اپنی 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیا ہے۔
35 سالہ فاسٹ بولرکا اصرار ہے کہ انھوں نے کسی کا بھی احترام نہیں کھویا کیونکہ ان پر پابندی بکیز کے روابط کی رپورٹ نہ کرنے پر عائد ہوئی، ان پر فکسنگ کا کوئی بھی الزام نہیں ہے، عرفان نےاپنے انٹرویو میں کہاکہ گزشتہ 6 ماہ میرے لیے بہت مشکل گزرے میں نے اس میں بہت نقصان برداشت کیا، یہ میری غلطی تھی جو میں نے فوراً قبول کرلی، مجھ پر فکسنگ کا کوئی الزام نہیں تھا اور شکرہے کہ صورتحال زیادہ خراب نہیں ہوئی۔
میں نجی طور پر ٹریننگ کرتا رہا ہوں مجھے امید ہے کہ زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ عرفان نے مزید کہاکہ میں اب بھی بہت زیادہ قابل قبول ہوں اور لوگ بدستور مجھے پسند کرتے ہیں۔ میں اب ٹوئنٹی 20 پر زیادہ توجہ مرکوز کروں گا۔
یاد رہے کہ عرفان کی واپڈا کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے، قومی ٹیم میں نوجوان بولرز کے بہتر کھیل کی وجہ سے ان کیلیے جگہ بنانا آسان نہ ہوگا۔
ایمزٹی وی(لاہور)صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ اس دفعہ سیکیورٹی کے لیے ’’4 حفاظتی حصار‘‘ قائم کیے جارہے ہیں جس کے تحت جلوسوں اور مجالس کے شرکا کی 4 مقامات پر چیکنگ ہوگی، رینجرز اورپولیس کے ساتھ ساتھ تمام مسالک کے علما بھی عاشورہ کے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے ساتھ ہوں گے۔
جلوس کے راستے میں آنے والی مساجد پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔ اس محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ کم ہے تاہم ہائی پروفائل سیاسی و مذہبی شخصیات کو محتاط رہنا ہوگا،حکومت بھی ان کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ’’محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال‘‘ کے حوالے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے انجام دیے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماضی میں فسادات اور دہشت گردی کا خطرہ زیادہ ہوتا تھا تاہم اب یہ خطرہ کم ہے کیونکہ قوم اور امت کو متحد رکھنے اور تفرقہ ڈالنے والوں کی سرزنش کرنے کا جذبہ تمام مسالک کے علما میں موجود ہے اور انھوں نے تصادم کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
انھوں نے کہاکہ عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس کیساتھ ساتھ مختلف مسالک کے علما کی ٹیم بھی موجود ہوگی، سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے علما کو چاہیے کہ تمام جلوس بروقت ختم کریں، دوسرے مسالک کے علما مجالس میں شریک ہوکر یکجہتی کا پیغام دیں اور واقعہ کربلا کے حوالے سے امت مسلمہ کو درس دیں۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کا پر امن انعقاد اس بات کا ضامن ہے کہ سیکیورٹی حالات بہتر ہیں تاہم ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یکم محرم سے 10محرم تک پاکستان علما کونسل نے عشرہ فاروقؓ و حسینؓ منانے کا فیصلہ کیا ہے جسے امن و سلامتی کے عشرے کا نام دیا گیا ہے
۔
انھوں نے کہا کہ محرم الحرام میں دشمن فساد پھیلا کر اسے شیعہ سنی فساد ات کا نام دینا چاہتا ہے حالانہ شیعہ سنی کا آپس میں کوئی تنازع نہیں ہے، دشمن ہر ’’کلمہ گو‘‘ کو مار رہا ہے لہٰذا ہمیں عملی اتحاد کی ضرورت ہے اور سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ آپس میں اتحاد پیدا کریں۔ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما حافظ زبیر احمد ظہیر نے کہا بھارت، اسرائیل اور امریکا پاکستان میں خرابی پیدا کرنے کوشش میں ہے اور ایسا سننے میں آرہا ہے کہ اس کا ٹاسک بھی دیا جاچکا ہے لہٰذا ہمیں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدوارکا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
میڈٰیا ذرائع کے مطابق لاہورکے حلقے 120 کے لیے ضمنی الیکشن میں ایک اوربڑی غلطی سامنے آگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے ضمنی انتخاب کی حتمی فہرست میں 44 امیدوار کے نام شائع کئے جب کہ نتائج 43 امیدواروں کے جاری کئے۔
آزاد امیدوارمحمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان کیریم بورڈ دیا گیا تھا تاہم حتمی فہرست میں فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے لیکن الیکشن کمیشن محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا۔
اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوتاہی کے باعث سارا الیکشن کلعدم ہو سکتا ہے، حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد بلیٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان شائع کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم اگر امیدوار عدالت سے رجوع کرے تو الیکشن دوبارہ ہو سکتا ہے۔
ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)گوگل نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نور جہاں کا اصل نام اللہ رکھی وسائی تھا اور آپ 21 ستمبر کو پیدا ہوئیں۔ نور جہاں نے تقریباً 60 سالہ دور میں 18000 ہزار گیت گائے اور ان کے درجنوں قومی نغمے آج بھی بہت زیادہ سراہے اور سنے جاتے ہیں۔ نور جہاں نے پہلے برٹس انڈیا اور پھر پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور ان کی سریلی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا لقب دیا گیا۔
نور جہاں کو 1965 کی جنگ میں فوجیوں کے خون کو گرمانے والے گیت گانے پر صدر ایوب خان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جب کہ 1987 اور 2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ 2018 کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ویں ٹیم بن گئی جب کہ ویسٹ انڈیز اس دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے، 30ستمبر ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ ہے، اس تاریخ تک ٹاپ 8 پوزیشنز پر براجمان ٹیمیں میگا ایونٹ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کی حقدار ہوں گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے جب کہ سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر موجود ہے، 2 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں 4-0 یا 5-0 سے فتح درکار تھی تاہم پہلے میچ میں شکست کے بعد ان کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کے بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں 42 اوورز میں 9 وکٹ پر 204 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے 30.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ جونی بیئراسٹو نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔