ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)لیجنڈ کرکٹر شین وارن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لندن کے مہنگے نائٹ کلب میں ایک فحش اداکارہ کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔ولیری فوکس نامی فحش اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر مبینہ طور پر شین وارن کے تشدد کی وجہ سے پڑنے والے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈ کرکٹر شین وارن اور فحش اداکارہ ولیری فوکس میں لڑائی کا واقعہ رواں ہفتے لندن کے پوش علاقے مے فیئر کے ایک مہنگے نائٹ کلب لولو میں پیش آیا۔واقعے کے بعد 30 سالہ فحش اداکارہ نے شین وارن کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی اور ٹوئٹر پر اپنے چہرے کی تصاویر بھی شیئر کیں ۔ فحش اداکارہ نے شین وارن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’ وحشی درندے ! تمہیں ایک خاتون پر ہاتھ اٹھانے پر بڑا فخر ہو رہا ہوگا؟
عین شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب انہوں نے نائٹ کلب میں شین وارن اور ولیری فوکس کو بحث و تکرار کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد فحش اداکارہ اپنا منہ پکڑ کر فرش پر گر گئیں ۔پولیس نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ نائٹ کلب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
ولیری فوکس نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’ میں جھوٹ نہیں بول رہی، تم مشہور ہو تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ خواتین پر تشدد کرکے بچ نکلوگے‘۔ ولیری فوکس نے ایک اور ٹویٹ میں درج کرائی گئی شکایت کی تصویر بھی شیئر کی جس سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے لندن کے ویسٹ منسٹر پولیس سٹیشن میں ہراسگی کی درخواست جمع کرائی ہے۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے افسران ویسٹ منسٹر کی ہرٹ فورڈ سٹریٹ میں واقع نائٹ کلب میں پیش آنے والے جھگڑے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کو اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(لندن)لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج بھی ہوگی جس میں نواز شریف اورشہبازشریف ون آن ون ملاقات کریں گے،
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیراعظم کو پاکستان کے سیاسی حالات کے بارے میں آگاہ کریں گے،ملاقات میں شریف فیملی کودرپیش سیاسی مشکلات بھی زیرغورآنے کا امکان ہے جبکہ نوازشریف کے پاکستان آنے کے بارے میں معاملہ زیر بحث آسکتا ہےاورشہبازشریف کے پارٹی سربراہ بننے کے بارے میں نوازشریف سے بات کرنے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے حدیبیہ ریفرنس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کو طلب کر رکھا ہے اور ان کے طلبی کے نوٹس لندن کے ایڈریس پر بھیجوائے جا چکے ہیں۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں شریف خاندان کی لندن روانگی اور ملکی سیاست پر بات کریں گے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے آج شام ساڑھے 5 بجے بنی گالہ میں پریس کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں وہ شریف فیملی کی لندن روانگی اور ملکی سیاست پر بات کریں گے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے “کے نعرے بھی درج ہیں،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر داعش کا ”لوگو“بھی بنا ہے،ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے ۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان بھر میں سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، بلوچ، پشتون، دیگر قبائلی رہنمائوں، طلباء اور کارکنوں نے شرکت کی ،بلوچوں نے نریندر مودی, کارٹون ڈونلڈ ٹرمپ, اور انڈیا کے پالتو براہمداغ بگٹی کا پتلہ بھی نظرِ آتش کیا اور بی آر اے BRA کا جھنڈا جلایا. مظاہرو ں میں جنیوا میں پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم اور سوئس حکومت کی جانب سے اس کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھانے کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ بلوچستان کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا، شرکاء نے مودی اور براہمداغ بگٹی کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔
بلوچ ہمیشہ سے پاکستان کے وفادار ہیں،بلوچستان کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے ، حکومت پاکستان سو ئٹزرلینڈ سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرے جہاں پاکستان کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں دہشت گردی اور تخریب کاری کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔آزادی کی تحریک بلوچستان میں نہیں بلکہ کشمیر ، حید ر ٓاباد دکن و دیگر بھارتی ریاستوں میں ہے ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ، یہ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ اسے بھارت کے قبضے سے چھڑائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار کوئٹہ ،مستونگ ،پشین ،چمن ،نصیرا ٓباد، جعفرآباد ،چاغی ،خضدار ،ڈیرہ مراد جمالی ،سبی ،کوہلو ،دالبندین ،ژوب ودیگر میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں جماعۃ الدعوۃ پاکستان پیپلزپارٹی ،جمعیت علماء اسلام ، مسلم لیگ(ن) ، انجمن تاجران، طلباء تنظیموں کے رہنمائوں نے احتجاجی ریلیوں ،مظاہروں اور دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی ریلی ریلوے ہاکی چوک سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ پہنچی۔
مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے پرچم بھی نزر آتش کیے۔سوئزر لینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کے خلاف خضدار میں سول سوسائٹی سیاسی و سماجی تنظیموں تاجر برادری اور ہند و پنچائت کی جانب سے مظاہرہ و ریلی مشتعل مظاہرین نے سوئس حکومت کا قومی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ویڈیو دیکھئے

 

 

ایمزٹی وی (ڈیرہ اسماعیل خان)درابن کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
میڈیا زرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ڈی پی او ڈی آئی خان کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت وحید، مجید اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس میں سے اقبال کے سر کی قیمت 30 لاکھ تھی جب کہ دہشت گرد فوج، پولیس اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ پرڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں اوراسنارکل آگ بجھانے میں مصروف رہیں جب کہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ عمارت میں زورداردھماکا بھی سنا گیا تھا، دھماکا ممکنہ طورپر کسی سلینڈرکے پھٹنے کے باعث ہوسکتا ہے تاہم حتمی طورپرابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کی گراؤنڈ فلورپرمختلف ریسٹورنٹس قائم ہیں جنہیں خاصا نقصان پہنچا جب کہ آگ نے گراؤنڈ، فرسٹ اور سیکنڈ فلورکو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جسد خاکی کوان کے آبائی گاؤں گیل پہنچادیا گیا،22سال کے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقے میں اداکی جائے گی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم نے گزشتہ روزپاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز ٹیم کے لیے چیلنج ہوگا اور ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ مصباح کی طرح پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلوں لیکن کپتان اکیلا کچھ بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہر شعبے میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم بہت اچھی ہے لیکن ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی حاصل کروں جب کہ میں لمبے عرصے کے لیے نہیں بلکہ میچ ٹو میچ منصوبہ بندی کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے ٹیم کو نمبر ون پوزیشن پر پہنچایا ہے لہٰذا مصباح اور یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا اور میرے لیے یہ ایک نیا چیلنج ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پوری ٹیم کا مقصد پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کرنا ہے، انضمام الحق بطور چیف سلیکٹر مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں اور میری رائے کا بھی خیال رکھتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے پوری ٹیم اور منیجمنٹ ایک ہی پیج پر ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل زندگی بھر یاد رہے گا اور اس ٹیم میں شامل کوئی بھی کھلاڑی ان لمحات کو نہیں بھول سکتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنا ہمشیہ چیلنج رہا ہے اور ابھی ورلڈ کپ دور ہے، اس سے پہلے ہمیں ہر شعبے میں آہستہ آہستہ مزید بہتری لانی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ وہاب ریاض کی بولنگ اسپیڈ بہت بہتر ہے اور عامر کی رفتار بھی بہتری کی طرف جارہی ہے جب کہ یاسر شاہ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے اور وہ مکمل فٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی اور آنے والے دنوں میں بھارتی ٹیم بھی پاکستان آنے کے بارے میں ضرور سوچے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت) عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے ورنہ چہرے پر سفید داغ پڑجاتے ہیں اور صحت خراب ہوجاتی ہے۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟ زیر نظر تحریر میں مختلف حوالوں سے اسی سوال کا جواب دیا گیا ہے۔
طبِ مشرق میں کسی بھی چیز کے تین ممکنہ خواص ہوتے ہیں: سرد، گرم اور معتدل۔ دودھ کی تاثیر سرد ہے جبکہ مچھلی کی تاثیر گرم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکمت اور آیورویدک طریقہ علاج، دونوں کے تحت سرد اور گرم تاثیر والی چیزیں ایک ساتھ کھانے کا ردِعمل ظاہر ہوتا ہے جو جلد پر سفید لیکن بدنما دھبوں کے علاوہ مختلف اقسام کی الرجی اور بخار تک کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ اسی لیے روایتی طور پر مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ، دہی، پنیر وغیرہ کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔
جہاں تک جدید سائنسی تحقیق کا تعلق ہے تو اب تک ایسا کوئی مصدقہ سائنسی مطالعہ سامنے نہیں آسکا ہے جو یہ ثابت کرتا ہو کہ مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ پینے سے جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں۔ بلکہ اس وقت بہت سی ایسی غذائیں دستیاب ہیں جن میں بیک وقت مچھلی، دہی اور دودھ شامل ہوتے ہیں اور انہیں دل کے ساتھ ساتھ دماغ کےلیے بھی مفید پایا گیا ہے۔ ان حقائق کی روشنی میں مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے صحت کے مسائل پیدا ہونے والا مفروضہ بے بنیاد ثابت ہوتا ہے۔
البتہ اگر ہم غذائیت اور ہاضمے کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو معلوم ہوگا کہ مچھلی اور دودھ، دونوں ہی پروٹین سے بھرپور غذائیں ہیں جنہیں ایک ساتھ کھانے کے نتیجے میں ہمارے نظامِ ہاضمہ کو دوہری محنت کرنا پڑتی ہے۔ مطلب یہ کہ ان دونوں غذاؤں کو ہضم کرنے کےلیے ہمارے معدے کو ایک ساتھ دو طرح کی رطوبتیں خارج کرنا پڑتی ہیں جس کے نتیجے میں مچھلی اور دودھ کو ایک ساتھ ہضم کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کا پہلا اثر تو ہمارے نظامِ ہاضمہ پر ہی پڑ سکتا ہے جبکہ بیماریوں سے بچاؤ کا قدرتی نظام (امیون سسٹم) اس منفی اثر کا دوسرا ہدف بن سکتا ہے۔ لیکن اب تک اس بات کی تائید کسی بھی سائنسی تحقیق سے نہیں ہوسکی ہے۔
کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص اقسام کی مچھلیاں کھانے کے بعد (یا پہلے) دودھ پینے سے جلد پر دھبے یا الرجی کے اثرات ضرور ظاہر ہوتے ہیں لیکن عمومی طور پر ایسا نہیں ہوتا؛ البتہ اس نکتے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔