جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/لاہور)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں ناجائزاضافے کی روک تھام کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا
زراءع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرمرزا غلام حسین کی سربراہی میں شکایت سیل فیسوں میں ناجائز اضافے پر کڑی نظر رکھے گا،صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں میں ناجائز اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے مشن پر پوری طرح کاربند ہے ،شکایت ملنے کی صورت میں نجی تعلیمی اداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام محکمہ اسکولز ایجوکیشن کوفیسوں میں ناجائز اضافے کی اطلاع 0336-7251214 اورThis email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر دیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ اسلام آباد)اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے شعبہ صنعتی روابط کے زیر اہتمام فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
پروفیسر ڈاکٹر اسلام نے طلبہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مختلف تعلیمی پروگرام میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم پر اعتماد کا اعتراف ہے ۔
فارغ التحصیل طلباء یونیورسٹی کا سرمایہ افتخار ہیں جو ملکی تعمیر و ترقی میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )بھارت نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میںچھ وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں تین ،صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ آئی لینڈرز نے ابتدائی بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 217رنز بنائے۔ لہیرو تھریمانے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے80رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی۔ دنیش چندی مل36رنزبنا سکے۔ جسپریت بمراہ نے 27رنز کے عوض پانچ مہرے کھسکائے جبکہ ہردیک پانڈیا، اکشر پٹیل اور کیدار جادھو کو ایک، ایک وکٹ کا بٹوارا کرنا پڑا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 46ویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ روہیت شرما نے 16چوکوں اور دو چھکوں سے مرصع ناقابل شکست 124رنز کی اننگز تخلیق کی۔ مہندر سنگھ دھونی 67رنز پر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ لوکیش راہول 17، شیکھر دھون پانچ ، کپتان ویرات کوہلی تین اور کیدار جادھوصفر پر آوٹ ہوئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہنگامی بنیاد پرتیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظامی اسٹاف متعلقہ شعبوں میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے سرگرم ہے۔کرسیوں پر نیا رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔ جہاں پر تجدید اورمرمت کی ضرورت ہے وہاں خوشنما طریقے سے کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔پی سی بی کا اسٹاف اپنی تما م امور کی نگرانی کر رہا ہے۔ میدان میں موجود فاضل گھاس کو صاف کروا کے خوشنما بنانے کا سلسلہ چند روز قبل ہی شروع کردیا گیا،3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے کم از کم 4پچز تیار کی جائیں گی۔

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)امریکی نگراں مالیاتی ادارے نے نیویارک میں حبیب بینک لمیٹڈ کو 62 کروڑ 96 لاکھ ڈالر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی نگراں مالیاتی ادارے ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے نیویارک میں حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کی برانچ میں بے ضابطگیوں کے الزام پر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ایچ بی ایل نے نیویارک برانچ بند کرکے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیویارک میں حبیب بینک کی برانچ کے خلاف منی لانڈرنگ اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات 2015 میں شروع کی گئی تھیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے الزامات درست قرار دیتے ہوئے ایچ بی ایل کو 62 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا نوٹس جاری کردیا۔
ایچ بی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری مراسلے کے مطابق حبیب بینک نے ان تحقیقات کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بینک انتظامیہ نے نیویارک برانچ کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقات شروع ہونے کے بعد دسمبر 2015 میں ایچ بی ایل پر ڈالر میں نئے لین دین پر پابندی لگادی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس خط کے موصول ہونے کے بعد مارکیٹ میں ایچ بی ایل کے شیئر کی قیمت میں 5 فیصد تک کمی ہوگئی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم )حیدرآباد کے مادھا پور میں واقع ایک جونیئر کالج کی طالبہ نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ اس کی شناخت گدوال کی رہنے والی ارونا کے طور پر کی گئی ہے جو طویل عرصے سے نیٹ امتحان کی تیاری کررہی تھی۔ پولیس کو ایک سوسائڈ نوٹ ملا جس میں اس نے تحریر کیا کہ وہ تعلیم پر مزید توجہ نہیں دے سکتی اوراس سلسلے میں دباﺅ ناقابل برداشت ہے اس لئے وہ یہ انتہائی اقدم کررہی ہے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارت کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکن شائقین کی ہنگامہ آرائی کے دوران دھونی گراﺅنڈ میں آرام کرتے رہے۔ گزشتہ روزتیسرے ون ڈے میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ 61 رنز پر4 وکٹیں گرنے کے بعد روہت شرما اورایم ایس دھونی نے شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کوفتح کے قریب لے آئے، 44 اوورزکے اختتام پربھارت کو فتح کیلیے 6 اوورزمیں صرف 8 رنزدرکارتھے تاہم سری لنکن شائقین نے ٹیم کی واضح شکست سے دلبرداشتہ ہوکرگراﺅنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں، جس پر کھیل تقریباً 35 منٹ تک رکا رہا۔ اس دوران کھلاڑی گراﺅنڈ کے درمیان موجود رہے جب کہ دھونی گراﺅنڈ میں لیٹ کر نیند کے مزے لیتے رہے۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر 45.1 اوورز میں بھارت نے میچ جیت لیا۔ روہت شرما اور ایم ایس دھونی نے 5 ویں وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ روہت شرما 145 گیندوں پر 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 124 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ دھونی نے 86 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز ناٹ آ?ٹ کی اننگز کھیلی۔