ایمزٹی وی(صحت) پشاور میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ،میڈیا ذرائع کے مطابق ڈینگی رسپانس یونٹ کا کہنا ہے کہ پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد10 ہو چکی ہے جبکہ 2 ہزارسے زائد لوگ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،ڈینگی رسپانس یونٹ کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اورانتظامیہ مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہے اورمتاثرہ علاقوں میں مفت لوشن تقسیم کئے جارہے ہیں اور شہریوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے شہر بھر میں سپرے اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
??
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 24, 2017
We welcome Cricket Team World XI to Pakistan.
Pakistanis are eagerly prepared to host them as a peace and sports loving nation.
?? pic.twitter.com/Lvyu5MeuP6
ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز طے پا گئیں جب کہ گرین شرٹس کے ورلڈ کپ سے ہونے والے مقابلوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی، دونوں ممالک کے خلاف سیریز انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل کھیلی جائیں گی۔ میگا ایونٹ آئندہ جنوری میں نیوزی لینڈ میں کھیلا جا ئے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 1988 میں ہوا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں سب سے زیادہ 3,3 مرتبہ ٹائٹلز اپنے نام کر چکی ہیں، پاکستان ٹیم دو مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ایک ایک مرتبہ ایونٹ میں فتح حاصل کر چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(تجارت)پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات میں تو بہتری نہیں آسکی ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں ضرور بہتری آئی ہے۔رواں مالی سال جولائی میں دو طرفہ تجارت میں 2فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت میں سفارتی سطح پر کشیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بہتر دکھائی دیتے ہیں۔ نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا مجموعی حجم 13کروڑچھ لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے ایسی عرصے کی نسبت2.3فیصد زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق باہمی تجارت میں اضافے کا زیادہ فائدہ بھارت کو ہوا کیونکہ اضافہ صرف بھارت سے پاکستان درآمد کی جانے والی اشیا میں ہوا۔ پاکستان کی بھارت کے لئے برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران بھارت سے 10 کروڑ 87 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد ہوئیں جو پہلے سے 41 فیصد زیادہ ہیں۔اس کے مقابلے میں بھارت کے لئے پاکستانی برآمدات کا حجم محض 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا جو پہلے کی نسبت 22فیصد کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باہمی تجارت میں پاکستان کو 8 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور تعلقات میں کشیدگی سے پاک بھارت باہمی تجارت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔