جمعرات, 16 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے قائم ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امتحانات کے نتائج کے مطابق لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی نورین احمد سید بنت سید نثاراحمد سیٹ نمبر174345 نے 1413 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ارم شکیل بنت شکیل احمد خان سیٹ نمبر 174153 اور لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے عثمان ظفر کھاراولد ظفر اقبال کھارا سیٹ نمبر174375 نے 1404 نمبر کے ساتھ مشترکہ طورپر دوسری پوزیشن حاصل کی اورلیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی فضا ذوالفقار بنت ذوالفقار احمد سیٹ نمبر 174399 نے1393 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی امتحانات میں کل 578 طلبہ شریک ہوئے،481 طلبہ کو کامیاب جبکہ 97 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا جب کہ کامیاب طلبہ کا تناسب 83.22 فیصدرہا۔

جامعہ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی ان آکوپیشنل تھراپی سال اول اورسال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

،نتائج کے مطابق بی ایس سی ان آکوپیشنل تھراپی سال اول کے امتحانات میں11 طلبہ شریک ہوئے، 9 کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 2 طلبہ ناکام قرارپائے کامیاب طلبہ کا تناسب 81.82 فیصد رہا جب کہ بی ایس سی ان آکوپیشنل تھراپی سال دوئم کے امتحانات میں 10 طلبہ شریک ہوئے،9 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ ایک طالبعلم ناکام قرارپایا جب کہ کامیاب طلبہ کا تناسب 90 فیصد رہا۔

ایمز ٹی وی(تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر سائنس گروپ پری میڈیکل سال دوم اور میڈیکل ٹیکنالوجی سال دوم کے سالانہ امتحانات 2017؁ء کے نتائج کا اعلان بدھ 30اگست2017؁ء کو شام 4بجے گورنمنٹ سر سید گرلز کالج ، ناظم آباد کراچی کے آڈیٹوریم میں کیا جائیگا ۔ انٹر بورڈ کی جانب سے طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے نتائج موبائل پر حاصل کرسکتے ہیں جسکا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے موبائل میسج میں ٹائپ کریں BIEK ROLL NO اور اس کو 8583پربھیج دیں

ایمزٹی وی (واشنگٹن)پاکستان کے بھارت میں تعینات سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کے خط پر اپنے رد عمل میں اعزاز چوہدری کاکہنا تھا کہ عبدالباسط نے مجھے ایک خط لکھا جو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، یہ خط بہت ہی ناشائستہ تھا اس لیے اس پر جواب دینا ضروری نہیں تھا،ان کا یہ سوچنا غلط ہے کہ وہ میری وجہ سے سیکرٹری خارجہ نہیں بن پائے، ریٹائر ہونے کے باوجود ان کی جلن ختم نہیں ہوئی، میں نے اس خط پر چاروں قل اور بالخصوص سورة الفلق پڑھ دی تھی اور اسے نظر انداز کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ملک کی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کی ہے، ہم میں سے عبدالباسط جیسے بعض لوگ یہ سمجھنے میں ناکام ہوگئے کہ زندگی انسانی کوششوں اور قسمت کے تال میل کا نام ہے۔ زندگی ہمیں جو بھی دیتی ہے اسے قبول کرنا چاہیے اور خدا کا شکر گزار ہونا چاہیے،غیر ضروری چیخ وپکار اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
اعزازچوہدری کا مزید کہنا تھامتعدد ساتھیوں نے عبدالباسط کے غیر پیشہ وارانہ رویے پر اظہار نا پسندیدگی کیا اور میرے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ میں نے اس بیہودہ خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کرکے معاملہ اللہ کے سپرد کردیا تھا، اب یہ معاملہ چونکہ سوشل میڈیا پر آچکا ہے اس لیے میں نے یہ ضروری سمجھا کہ آپ لوگوں کے سامنے اس خط پر اپنے تحفظات کا اظہار کروں۔
واضح رہے کہ بھارت میں تعینات پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اعزاز چوہدری کو بدترین سفارتکار قرار دیا تھا، یہ خط منگل کے روز ایک سال سے بھی زائد عرصہ گزر جانے کے بعد منظر عام پر آیا ہے

ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی نے میرٹ کے برخلاف تھرڈ ڈویژن میں داخلہ حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کے داخلے منسوخ کردیئے ہیں وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کی زیر صدارت ہونے والے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں شام کے پروگرام میں تھرڈ ڈویژن داخلوں کو خلاٖف ضابطہ قرار دیا گیا اور انھیں فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی اورکہا گیا کہ میرٹ کے خلاف کوئی داخلہ نہ دیا جائے اور 45فیصد سے کم فیصد والے تمام طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے جائیں۔ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی نے یہ داخلے شام کے پروگرام میں دیئے تھے جن تھرڈ ڈویژن کے حامل طلبہ کو داخلہ دیا گیا تھا ان میں واجد عباس کو جرمیات میں داخلہ دیا گیا تھا جبکہ ان کی اوسط 44.87فیصد تھی۔ ایم رحمٰن کو معاشیات میں داخلہ دیا گیا تھا ان کی اوسط 44.64فیصد تھی۔ روبینہ بی بی کو ڈی ایچ آر میں داخلہ دیا گیا تھا ان کی اوسط 44.91فیصد تھی۔ لورین نولز کو بھی ڈی ایچ آر میں داخلہ دیا گیا گیا ان کی اوسط 44.87فیصد تھی

ایمزٹی وی (تعلیم/لاہور)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں واقع پنجاب یونیورسٹی سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے ہاسٹل سے لاش ملی ہے تاہم اس بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ لاش کسی طالب علم کی ہے یا کسی اور شخص کی ۔پولیس نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے،ان کا کہنا ہے کہ لاش تین سے چار دن پرانی ہے لیکن اس کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتا یا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

ایمزٹی وی(جدہ)حجازمقدس میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور لاکھوں عازمین منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔

آج سعودی عرب میں 8 ذی الحج ہے جو مناسکِ حج کا پہلا دن ہوتا ہے، حج کے پہلے مرحلے میں عازمین غسل کے بعد احرام باندھ کر حج کی نیت کرکے تلبيہ کہتے ہوئے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، عازمین منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی عارضی خیمہ بستی آباد کریں گے۔ منیٰ میں ہی عازمین آج ظہر، عصر، مغرب اور عشا جب کہ کل فجر کی نماز ادا کریں گے۔ جس کے بعد عازمین عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا۔
میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک ساتھ ادا کرنے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حجاج کرام، اللہ رب العزت کے حضور ذکر و تسبیح کیساتھ خصوصی دعائیں کریں گے، نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے، اس لیے حجاج میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔
حجاج کرام مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈ وائیں گے، پہلے دن شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کرسکتے ہیں۔
دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا رکن ہے اور تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہرگزارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے، تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مستقل طور پر منیٰ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائےگی۔
سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ کے مطابق رواں برس 20 سے 30 لاکھ فرزندان اسلام کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں آمد متوقع ہے۔ 17 لاکھ 53 ہزار 300 عازمین دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔ جن میں سے 16 لاکھ 50 ہزار عازمین فضائی،88 ہزار 500 زمینی جب کہ 14 ہزار 800 سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 34 ہزار سعودی اور سعودی عرب میں ہی مقیم ایک لاکھ 9 ہزار غیر ملکی بھی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔
دوسری جانب سعودی حکومت نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے ہیں، ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

ایمزٹی وی (تجارت)حبیب بینک نیو یارک برانچ کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا جس کے باعث اسے 62ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ نواز شریف بطور وزیراعظم حبیب بینک نیویارک کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرتے رہے۔
نواز شریف کو ہل میٹل کمپنی کی جانب سے الراجی بینک سے پیسہ حبیب بینک بھجوایا جاتا جہاں سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں منتقل کیا جاتا۔ حبیب بینک امریکہ میں منی لانڈرنگ کے قوانین پر عملدرآمد نہیں کررہا تھا جس کے باعث بھاری جرمانہ ہوا۔
نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی فنانش سروسز رپورٹ کے مطابق حبیب بینک پر 53الزامات عائد کئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حبیب بینک برانچ سے ایسی ادائیگیاں کی جاتی رہیں جن کا مقصد سمجھ میں نہ آتا تھا۔ حبیب بینک نیویارک پر منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا۔ الراجی بینک کے القاعدہ سے تعلقات تھے، منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ الراجی میں نواز شریف، حسین نواز اور مریم نواز کے اکاﺅنٹس موجود ہیں، ہل میٹل کی جانب سے نواز شریف کی 2014ءسے آج تک حبیب بینک نیویارک میں بھاری رقم منتقل کی گئی۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی اسمبلی کااجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
میڈٰیاذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان،جنوبی ایشیا کےلئے نئی امریکی پالیسی اور دیگرامورپربحث کی جائےگی،وزیرقانون زاہدحامد امریکی صدر کی افغان پالیسی سے پیداصورتحال پرتحریک پیش کرینگے،اجلاس میں مختلف ارکان کے توجہ دلاونوٹسزپربحث ہوگی،قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا ڈیڈلائن ختم ہوگئی,جبکہ 345میں سے صرف 24 نے اپنی تفصیلات جمع کروائی۔
اس حوالے سے ذرائع کہنا ہے کہ 345 سیاسی جماعتوں میں صرف 24 جماعتوں نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت 5 دیگر جماعتوں نے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلامئے کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والی جماعتوں کے انتخابی نشان 15 ستمبر کے بعد روک لئے جائیں گے