ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)پاکستان کی سترہویں یوم آزادی کے موقع پراین ای ڈی یونیورسٹی میں ’دوستانہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ“ کا انعقاد کیاگیا جس میں این ای ڈی کے فارغ التحصیل سول انجینئیر، وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی بھی تھے جب کہ ٹیم این ڈی ایلمنی الیون کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔ دوسری جانب ٹیم این ای ڈی الیون کی قیادت وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سنبھالی۔
ٹیم این ای ڈی المنائی الیون کے کپتان سید مراد علی شاہ کی قیادت میں معروف بینکر عارف حبیب، آغا مقصود عباس، صادق محمد، فیصل اقبال، ساجد علی، انجینئرسہیل بشیر، انجینئرندیم منظور، بابر ثانی، اذکار داور، انجینئرعلی بن سہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ ٹیم این ای ڈی الیون کے کپتان پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی قیادت میں رجسٹرار غضنفر حسین، ڈاکٹر فرخ عارف، ڈاکٹر علی حسن محمود، انجینئروصی الدین، انجینئرشہاب الدین، انجینئر عثمان علی شاہ، انجینئر رئیس احمد، غلام علی، صغیر عباس، انجینئروصال انصاری، انجینئراعجاز احمد، عظیم حفیظ اور حارث خان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ میچ کی میزبانی کے فرائض ریڈیو پاکستان کے معروف میزبان انیس الرحمان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رضاخان نے انجام دیئے۔
اس موقع پر تقریباً ڈھائی ہزار طالبِ علموں نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ این ای ڈی یونی ورسٹی میں منعقدہ اس سرگرمی کو انسان دوست، تعلیم دوست اور دراصل معاشرہ دوست سرگرمی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا اور اسی معاشرتی دوستی کے نظریئے کے تحت جامعہ این ای ڈی نے اپنے اساتذہ سمیت اسٹاف اور فارغ التحصیل طالبِ علموں کے مابین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کروایا جس میں مہمان کھلاڑیوں وسیم اکرم، سرفراز احمد، صلاح الدین صلو، سکندر بخت، شعیب محمد اور اسد شفیق کی شرکت نے اس اقدام کو دوام بخشا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، اساتذہ کا فرض ہے تاکہ نامناسب صحبت سے اپنے بچوں کو بچایا جاسکے۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور چیمپئنزٹرافی ونر سرفراز احمد کی شرکت نے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ان کا کہناتھا کہکہ عالمی کھلاڑیوں کو اپنے گراﺅنڈ پر ایکشن میں دیکھنے کا پاکستانی شائقین کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔ مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت رکھتے ہیں اوروہ دنیا کوبتادیں گے کہ پاکستان، امن پسند ملک اور قوم، مہمان نواز ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو وزیراعلی سندھ نے اعزازی شیلڈ سے نوازا جب کہ جامعہ کے میدان میں ا±ن کی آمد پر Standup for the Champions...for the the Champions Standup کی صدائیں بَلند ہوتی رہیں
ین ای ڈی یونی ورسٹی میں دوستانہ کرکٹ میچ میں وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے این ای ڈی المنائ ی الیون کی جانب سے کھیل کر آل راونڈر پرفارمنس دی جب کہ دوسری جانب وائس چانسلر این ای ڈٰی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی اپنی ٹیم این ای ڈی الیون کے ساتھ بھرپور مقابلہ کرتے نظرآئے۔ کھلاڑیوںکو پولین کی راہ دکھائی۔ وزیرِاعلیٰ کی ٹیم این ای ڈی المنائی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے، 107رنز بنائے اور این ای ڈی الیون کو 17رنز سے شکست دے کرکامیاب ہوئی۔ یوں اس پ±روقار اور تعمیری اقدام میں جامعہ این ای ڈی فاتح قرار پائی
Action always speaks louder then the words,Alhumdulila created history today,most economical 5fr ever..two back to back man of the match pic.twitter.com/f0TeePkHAS
— sohail tanveer (@sohailmalik614) August 30, 2017
ایمز ٹی وی (اسپورٹس )پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان پر ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو5شقوں کی خلاف ورزی پر18فروری کوچارج شیٹ کیاگیا، ان کو5شقوں کی خلاف ورزی پر18فروری کوچارج شیٹ کیاگیا۔ شرجیل خان کیس میں 29 جولائی کو حتمی دلائل جمع کروائے گئے تھے۔ شرجیل خان سمیت پانچ کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کیا گیا۔ واضح رہے ان پر پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں جان بوجھ کر دو ڈاٹ بالز کھیلنے کا الزام ہے۔
شرجیل خان پر 5الزام لگے ، بکی سے رابطے کی اطلاع نہ کرنے کا اعتراف کیا۔ شرجیل خان کے خلاف سماعت گذشتہ ماہ 29 جولائی کو مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ پی سی بی نے کرکٹر پر تاحیات پابندی کی سفارش کی تھی۔
ایمز ٹی وی(تعلیم)اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ملک میں تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے معیار میں اضافے اور طلبہ کی تعداد کی اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا جا نا ہیے ۔ وہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء، کے زیرِ اہتمام قانون کی تعلیم میں بہتری کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ سیمینار سے بانی وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد علی ، سارک لاء کے صدر بیرسٹر محمود احمد مانڈوی والا، عبدالمالک غوری، سی ای او فرسٹ وومن بینک طاہرہ رضا ،
پی این سی کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر (ر) راشد صدیقی ، صحافی فہیم صدیقی اور رجسٹرار سید شرف علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 15سال میں یونیورسٹیوں کے تعداد 59سے بڑھ کر 188ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی ذرائع تعلیم سے حاصل ہونے والی ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کو پاکستان کو پاکستان کی تعلیمی اسناد سے مساوی قرار دینے کے نظام کو آن لائن کیا جارہا ہے جس کے بعد سے اے اور او لیول والے طلبا کی پریشانی کو کم ہوگی۔
انہوں نے کہا اب ہر نصاب پر 3سال کے بعد نظرِ ثانی کی جائے گی۔ جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی یونیورسٹیوںکی ڈگریوں کو برطانیہ کی جامعات کوالیفائنگ ڈگریوں کے طور پر تسلیم کریں گی۔انہوں نے کہااِس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے سندھ کی 9ممبر جامعات کی مشرکہ کنسورشیم بنایاگیا ہے اور برطانوی جامعات سےمعاہدہ پردستخط ہونے کے بعد یہ جامعات اپنے اپنے طلباء کو برطانوی جامعات میں انرول کراسکیں گی۔
ایمز ٹٰی وی(کراچی )حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باوجود شہر کے نالوں کی صفائی کا کام نہیں کیا گیا جس کے باعث متوقع طوفانی اور تیز بارشوں سے ایک بار پھر نالے اوور فلو ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ شہر میں نالوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تیز بارشوں کی صورت میں ایک مرتبہ پھر صورتحال ابتر ہونے کا اندیشہ ہے۔ شہر کے نالے بدستور کچرے اور غلاظت سے بھرے ہوئے ہیں اور حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باوجود ان نالوں کی صفائی نہیں کی گئی ہے، حالیہ بارشوں کے بعد نالوں اور گٹروں کی صفائی کا کام برائے نام کیا گیا تھا اور کاموں سے زیادہ فوٹوسیشن پر توجہ دی گئی تھی۔ ضلع جنوبی میں لیاری کے مختلف علاقوں آگرہ تاج کالونی، بغدادی، سنگولین، پرانا حاجی کیمپ کے علاوہ کلاکوٹ، شیرشاہ، ماڑی پور، مچھرکالونی، شیریں جناح کالونی کے علاقوں میں نالے اور گٹر بدستور کچرے اور غلاظت سے بھرے ہوئے ہیں اور متوقع طوفانی بارشوں کی صورت میں گٹر اور نالے اوورفلو ہوسکتے ہیں۔ ضلع غربی کے علاقوں میں بھی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی ہے، پاک کالونی، پرانا گولیمار، اسلامیہ کالونی، پیرآباد، فرنٹیئرکالونی، بلال کالونی، اتحاد ٹاؤن، علیگڑھ، بنارس اور پٹھان کالونی کے علاقوں میں بھی نالے بدستور کچرے اور غلاظت سے بھرے ہوئے ہیں،
ان علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نالوں کی صفائی کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔
عملی طور پر نالوں کی صفائی کا کام برائے نام کیا گیا ہے اور تیز بارشوں سے صورتحال ابتر ہوسکتی ہے تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نالوں کی صفائی ہنگامی بنیاد پر کرائی جائے۔
ایمز ٹی وی (کراچی)کراچی کے علاقے ڈیفنس شہباز کمرشل میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرائوں پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے پہلے خواجہ سرائوں پر انڈے پھینکے اور پھر فائرنگ کر دی، جس سے 25 سالہ چندا جاں بحق ہو گیا ۔ مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کے مطابق وہ شہباز کمرشل اسٹریٹ پر کھڑے تھے کہ کالے شیشوں والی پرائیویٹ گاڑی جس میں گارڈ بھی سوار تھے ، وہاں سے گزری، گاڑی میںموجود افراد نے پہلے ان پر گندے انڈے برسانا شروع کردیئے۔پھرملزمان واپس آئے اور فائرنگ کردی جس پر وہ جان بچانے کے لئے وہاں سے بھاگےلیکن چندہ گولیوں کی زد میں آگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں اور خاص طور پر ڈیفنس اور کلفٹن میں با اثر افراد کا اسلحے کی نمائش اور پرائیوٹ گارڈز رکھنا عام ہے،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے با اثر افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں۔
دوسری جانب دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مبینہ ٹائون،سرجانی،پاکستان بازار،بلدیہ ،کورنگی سےخاتون ڈکیت سمیت28ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
ایمز ٹی وی(لاہور)11ستمبر کو جماعت اسلامی کا احتساب مارچ داتا دربار لاہور سے اسلام آباد تک ہو گا احتساب مارچ جی ٹی روڈ پرامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ہو گا۔ مارچ کے آغاز سے پہلے سراج الحق لاہور میں بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے۔گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ، گجرات، جہلم، راولپنڈی سمیت دیگر اہم مقامات پر بھی استقبالیہ پروگرامات اور جلسے منعقد ہوں گے۔
جماعت اسلامی نے اس حوالے سے کئی انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں،ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر جaنے جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ،امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہداور صوبائی سیکرٹری اطلاعات فاروق چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاوید قصوری نے کہاکہ گزشتہ سال مارچ میں جماعت اسلامی نے ملک میں کرپشن فری پاکستان تحریک شروع کی تھی۔ پاناما لیکس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو نااہل قرار دینے سے جماعت اسلامی کی کرپشن فری تحریک کو تقویت ملی ہے، پانامالیکس میں شامل دیگر436افراد کا بھی کڑا احتساب ہونا چاہئے ،اسٹیل مل میں بدعنوانی اور کرپشن کے باعث26.5بلین کانقصان ہوچکاہے۔پی آئی اے کا خسارہ بھی500ملین امریکی ڈالر حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے ، ملک میں جو احتساب کا عمل سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے شروع ہواتھا اسے رکنا نہیں چاہئے