ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) قومی اسمبلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیان کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی پر مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی افواج نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا ارادہ کیا اور قربانیاں دیں، حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کم ہوئی،امریکی جنگ سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ، امریکی صدر ٹرمپ اور جنرل نکلسن کے بیان دھمکی آمیز ہیں، قومی اسمبلی 21 اگست کی امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی مسترد کرتی ہے، ایوان کوئٹہ اور پشاور میں طالبان کی موجودگی کادعوی بھی مسترد کرتا ہے۔ جنوبی ایشیاپر نئی امریکی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ پوری قوم اس وقت ایک پیج پر ہے۔ ایوان نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے انڈیا کو افغانستان میں مزید کردار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ٹرمپ پالیسی کے خلاف متحد ہے۔ قومی اسمبلی نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان دہشتگردی کے خلاف پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان ذمے دار ایٹمی قوت ہے جو مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام رکھتا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار افراد شہید ہوئے ، پاکستان کو 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، یہ قربانیاں نظر انداز کی گئیں، مسلح افواج نے جو قربانیاں دیں، جوجنگ کر رہے ہیں امریکا نے اسے بھی نظر اندازکیا۔ ایوان نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے بھارت کو بالادست قوت بنانے سے خطہ عدم استحکام سے دوچارہوگا۔
تحریر: فرواحسن
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دبنگ سلمان خان ایک بار پھرساتھ فلم میں کام کریں گے۔ پریانکا چوپڑافلم ”ریس “ کے سیکوئل ”ریس تھری“ میں تقریباً9 برس بعد سلمان خان کے ساتھ فلم میں نظرآئیں گے۔ سن2008ءمیں ریلیز ہونےوالی فلم گاڈ تسی گریٹ ہو میں انہوں نے ایک ساتھ اداکاری کی تھی جبکہ 2007ءمیں فلم’ سلام عشق‘ اور2004ءمیں فلم مجھ سے شادی کروگی میں پہلی بار دونوں اداکار ہیرو ہیروئن کے طور پر آمنے سامنے آئے تھے۔
اس کے علاوہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ریس تھری کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور)پاناما کیس فیصلے پرعمل درآمد کے لیے نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نےبطور سرکاری گواہ نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ 3 گھنٹے تک نیب میں موجود رہے،گزشتہ روز انہوں نے نیب راولپنڈی میں بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔ واجد ضیاء کو آج نیب لاہور نے طلب کررکھا تھا اور وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔واجد ضیاء 3 گھنٹے تک نیب کے دفتر میں موجود رہے جہاں انہوں نے دفعہ 161 کے تحت بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا جب کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ واجد ضیاء کو نیب راولپنڈی کی طرح نیب لاہور کی جانب سے ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ واجد ضیاء ایک دستاویزی بیان لے کر نیب لاہور کے دفتر آئے تھے۔ شریف خاندان کے خلاف نیب لاہور میں 4 کیسز ہیں جن میں سے ایک کیس 12 آف شور کمپنیوں اور دوسرا لندن کے 4 فلیٹس کا ہے جب کہ نیب راولپنڈی کے پاس 2 کیسز ہیں۔
ی سی سی نے ویسٹ انڈین لیجنڈ رچی رچرڈسن کو سیریز کیلئے ریفری مقرر کر دیا ایمز ٹی وی (اسپورٹس )آئی سی سی نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آئندہ ماہ شیڈول آزادی کپ کیلئے سابق ویسٹ انڈین بلے باز رچی رچرڈسن کو ریفری مقرر کردیا ،آزادی کپ کے ٹی 20 میچز12،13اور 15ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔رچی رچرڈسن 2016سے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں اور اب تک 11ٹیسٹ ،19ون ڈے اور 18ٹی ٹونٹی سیریز میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔لیجنڈ رچی رچرڈسن کو 86ٹیسٹ اور 224ون ڈے میچوں میں کالی آندھی کی نمائندگی کا اعزا زحاصل ہے ۔