ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان کا 70 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے زبردست تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے۔ شہرکی اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیے گئے جبکہ ان عمارتوں کو خوبصورتی سے سجا بھی دیا گیا ہے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے،شہر بھر میں قومی پرچموں کی بہار آگئی۔ بچوں اور نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی ہمارے لیے عید کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن برصغیرکے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت حاصل ہوئی تھی،جشن آزادی کے سرکاری و نجی عمارتوں کوبرقی قمقموں سے سجانے کا کام جاری ہے،شہری اپنی گاڑیوں کو قومی پرچموں سے سجا رہے ہیں، بچے، بچیاں اور نوجوان اپنے گھروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے آراستہ کررہے ہیں، شہر میں نوجوان قومی پرچم لہراتے ہوئے موٹرسائیکل ریلیاں نکال رہے ہیں ،مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینار و مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مقررین کا کہنا ہے کہ ایک ہی پیغام ہے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘، جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک میں محبت ، امن ، بھائی چارگی اور اخوت کے پیغام کو عام کریں گے اور اپنی تمام صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلیے وقف کریں گے، تقریبات میں حصول پاکستان کے لیے لاکھوں شہدا کا خصوصی ذکر کیا گیا، جشن آزادی کے سلسلے میں شہرکے اسکولوں میں خصوصی تقریبات کا اعلان کیا گیا۔
کراچی میں قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، حالیہ سالوں کی نسبت اس سال شہر کے مختلف مقامات پرکئی گناہ زائد اسٹالز لگائے گئے،کراچی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریباً 3کروڑ سے زائد مختلف سائزکے پرچم تیار کیے گئے ہیں شہر کی مارکیٹوں، بازاروں اور اسٹالز پر x3,4×6,12×8,12×18,,18×24,24×36,36×54,48×72 سمیت مختلف سائز کے پرچم دستیاب ہیں، زیادہ تر لوگ 6×4 فٹ کے پرچم خرید رہے ہیں۔ قومی پرچموں کی فروخت کرنے والے دکانداروں نے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں قومی پرچموں اورجھنڈیوں کی ریکارڈ فروخت ہو رہی ہے،شہریوں کے علاوہ تعلیمی اداروں،مختلف سیاسی و مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر قومی پرچم اور جھنڈیاں خریدنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دکانداروں نے بتایا کہ قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی تیاری کا کام جون میں شروع ہوگیا تھا اور جولائی کے آخری ہفتے میں قومی پرچموں کی تیاری مکمل کرکے یکم اگست سے قومی پرچموں کی فروخت کا کام شروع ہوگیا۔
ایمز ٹی وی(لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16اگست کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی بیٹیاں، بہنیں، بیوگان اور زخمیوں کے اہل خانہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گے اور میں ان کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے جاؤں گا، اڑھائی سال سے باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کروانے کیلئے دھکے کھارہے ہیں،
عدالت کے احترام کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے مودبانہ درخواست ہے کہ وہ عیدالاضحی کے بعد پہلے ہفتے میں غیر جانبداربینچ تشکیل دے کر جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کئے جانے سے متعلق ہماری درخواست کی سماعت اور فیصلہ کراوئیں،پاناما پر قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک ہو سکتی ہے اور اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آسکتا ہے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کیوں نہیں ہو سکتی؟یہ کرپشن کا نہیں انسانی جانوں کی حرمت کا معاملہ ہے، پریس کانفرنس کے موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء بھی موجود تھے،جنہوں نے سربراہ عوامی تحریک سے درخواست کی کہ اگر انصاف سڑکوں پرآنے سے ہی ملنا ہے تو پھر ہمیں تادم انصاف احتجاج کی اجازت دیں،
سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ہم غیر جانبدار بینچ کی تشکیل کی اپیل کررہے ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ بینچ ہماری مرضی کا ہو مگر ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ بینچ قاتلوں کی مرضی کاہو۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے حصول کیلئے حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) اچانک وطن واپسی کے بلاوے نے قومی کرکٹرز کو پریشان کردیا، قبل ازوقت فٹنس کیمپ اور قومی ٹوئنٹی20 کپ شیڈول کیے جانے کی وجہ سے کاؤنٹی اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میچز چھوڑنا پڑیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز نے فارغ وقت کا مصرف ڈھونڈ لیا تھا، انگلش کاؤنٹی میں سرفراز احمد یارکشائر، محمد عامر ایسیکس اور جنید خان لنکا شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی ہیمپشائر کی جانب سے ایکشن میں ہیں۔
ادھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں10 پاکستانی کرکٹرز شریک ہیں، شعیب ملک اور وہاب ریاض بارباڈوس ٹرائیڈنٹس، سہیل تنویر اور بابر اعظم گیانا ایمزون واریئرز،عماد وسیم اور محمد سمیع جمیکا تلاواز، محمد حفیظ اور حسن علی سینٹ کٹس پیٹریاٹس، شاداب خان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور کامران اکمل سینٹ لوشیا اسٹارز ٹیم میں شامل ہیں۔ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ اور قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کیلیے طلب کر لیا ہے،شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی، شعیب ملک اور شاداب خان کو20 اگست تک وطن واپس آنے کی ہدایت کردی گئی،ایک روز بعد ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ شروع ہوجائیں گے۔ قومی ٹوئنٹی20ٹورنامنٹ کا آغاز25اگست سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرز کیریبیئن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑکر وطن واپس آنے کا حکم ملنے کی وجہ سے پریشان اور ویسٹ انڈیز سے پی سی بی کے ساتھ رابطہ کر کے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکام موقف پر قائم ہے، بورڈ 1، 2 کرکٹرز کو اجازت دے کر دوسروں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان نے 2014میں ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بھارت سے8سال میں 6 باہمی سیریز کا معاہدہ کیا، ان میں سے 4 کی میزبانی پی سی بی کو کرنا تھی، اس وقت چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی تھے، وطن واپسی پر انھوں نے باہمی مقابلوں سے اربوں ڈالرز کمائی کا دعوی کیا تھا، بعد ازاں بی سی سی آئی ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے ہر بار یہی موقف اختیارکرتا رہا کہ ہم ٹیم بھیجنا چاہتے ہیں لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی، نیوٹرل وینیوز یواے ای کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنے کا آپشن بھی دیا گیا لیکن عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ہرجانہ وصول کرنے کی مہم شروع کرتے ہوئے ابتدا میں نوٹس بھجوایا،کوئی جواب نہ ملنے پر سابق چیئرمین شہریار خان نے بھارت کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔ نجم سیٹھی اب شہریار خان کی جگہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بھی سنبھال چکے اور اجلاس کیلیے اس وقت کولمبو میں موجود ہیں
لاہور سے روانگی کے وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ حکام سے باہمی سیریز کے حوالے سے بات کروں گا، سری لنکن بورڈ سے یہ بات بھی ہوگی کہ ٹیم کو 1،2میچز کیلیے پاکستان بھی بھجوائیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نومبر میں بھارت میں انڈر 19ایشیا کپ ہوا تو پاکستانی کرکٹرز کیلیے سیکیورٹی اور ویزا مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،اس لیے بات کرینگے کہ ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کردیا جائے، ایک طرف قانونی چارہ جوئی دوسری جانب مذاکرات کی بات کرنے والے نو منتخب چیئرمین پی سی بی تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں۔یاد رہے کہ نااہل ہونیوالے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بطور چیف پیٹرن بورڈ حکام کو بھارت کی منت سماجت سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی۔
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) August 12, 2017
ایمز ٹی وی (کراچی) وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی آج اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں وزیرِ داخلہ احسن اقبال بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہے۔ نو منتخب وزیراعظم کا استقبال وزیرِ اعلی ٰ سندھ ، گورنر سندھ اور آئی جی سندھ نے کیا۔ کراچی پہنچنے کے بعدسب سے پہلے وزیرِ اعظم مزارِ قائد پر حاضری دینگے اور ان کی یہ پہلی حاضری ہوگی اپنے اس دورے میں وہ شہر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے،
شاہد خاقان عباسی کا وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے اس دورے میں وزیرِ اعظم امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کرینگے ۔،
ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار کا کہنا ہے کہ شاید وزیرِ اعظم اپنے اس دورے میں کراچی پیکیج کا اعلان بھی کریں وہ تاجرتنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات بھی کرینگے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں ہر اجلاس منعقد کیےجائیں گے جس کی صدایرت وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کریں گے اور آئندہ ہونے والی حکمتِ عملی پر غور کیاجائےگا۔
واضح رہے وزیرِ اعظم ایسے موقع پر کراچی پہنچے ہیں جب ملک اور کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال ہے اور ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ بڑھ گئی ہے
ایمزٹی وی(اسپورٹس) نامور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا کو بھیجے جانے والے پیغامات اور عامر خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔ ایک ہفتے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کی خبر نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچادی تھی، دونوں کی علیحدگی کی خبروں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر مقیم عامر کے مداحوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا تھا، جب کہ گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پراچھالنے پر بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا
— Faryal Makhdoom Khan (@FaryalxMakhdoom) August 11, 2017
عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فریال کے بین الاقوامی باکسر انتھنی جوشوا کے ساتھ تعلقات ہیں وہ کافی عرصے سے مجھے دھوکا دے رہی تھیں یہی وجہ ہے کہ میں نے فریال سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فریال نے ابھی تک اپنے اور انتھنی جوشوا کے درمیان تعلقات کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن ٹویٹر پر انہوں نے اپنے اور اینتھنی کے درمیان رشتے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں انتھنی جوشوا سے کبھی نہیں ملی، معلوم نہیں کس نے میری اور اینتھنی کی تصاویر عامر کو بھیجیں لیکن وہ سب جھوٹ ہے عامر نے ان اسکرین شاٹس پر بنا سوچے سمجھے یقین کرلیا،میرا اینتھنی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ فریال نے مزید لکھا کہ یہ سب جو ہورہا ہےایک غلط فہمی کے سوااور کچھ نہیں ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی اور عامر کی لڑائی پر صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھا جائے۔
ایمز ٹی وی(کراچی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سہ روزہ آزادی فیسٹیول کا آغاز آج رات 8 بجے آزادی مشاعرہ سے ہوگا ۔13
اگست کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے جبکہ معروف گلوکار شفقت امانت علی کاکانسرٹ بھی ہوگا جس میں وہ آرٹس کونسل کی جانب سے پہلی مرتبہ تیار کیا گیا ملی نغمہ بھی پیش کریں گے اس موقع پر آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔
جشن آزادی کی تقریبات 14اگست رات گئے تک جاری رہیں گی۔
ایمز ٹی وی (چنیوٹ)پاکستان پیپلزپارٹی آج چنیوٹ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرےگی ، جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔ جلسے کا اہتمام چنیوٹ کے اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں کیاگیا ہےجس کی تیاریاں جاری ہیں ۔
منتظمین کے مطابق اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں 12 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی ۔ شہر کے مختلف مقامات کو پیپلزپارٹی کےپرچم سے سجایاجارہاہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریںگے ۔
یمزٹی وی(اسپورٹس) عائشہ گلا لئی کے بعد اُن کی بہن ماریہ طور نے بھی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا۔ نیشنل جشن آزادی سینئرز اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران ایم این اے عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن ماریہ طور کا کہنا تھا کہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سیاست میں آسکتی ہوں تاہم ابھی اس بارے میں حتمی طور پر نہیں سوچا، رٹائرمنٹ کے بعد فلاح و بہبود کا کام زیادہ کروں گی۔ ملک میں بہترین تعلیم اور ہیلتھ سسٹم سے بہتری ہو سکتی ہے۔
ماریہ طور کا کہنا تھا کہ میں عمران خان، جہانگیر خان، جان شیر خان، قمر زمان سمیت تمام پاکستانی ہیروز کی قدر کرتی ہوں۔ میں ایک کھلاڑی ہوں اور میرا کام کھیلنا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کر چکی ہوں۔