ایمز ٹی وی(تجارت)قومی احتساب بیورو نے ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران پچاس ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کے ترجمان کے مطابق گذشتہ3سالوں کے دوران گزشتہ برسوں کے مقابلے میں شکایات، انکوائریوں اور تحقیقات کی شرح تقریباً دوگنا رہی جس کی وجہ سے مختلف افراد سے وصول کئے گئے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب معاشرے سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے آگاہی ،روک تھام اور عملدرآمد سے متعلق بدعنوانی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اوراس کے لئے تمام سرکاری اورنجی اداروں کو قوم کی خدمت کا پابند بنایا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور ریلی کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے تحت فضا میں ہیلی کیم ، ڈرونز کیمرے اور غبارے چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے ریلی کی آمد کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا اور ریلی کے دوران جس کسی نے بھی قوانین کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی ریلی کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور ریلی کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے تحت فضا میں ہیلی کیم ، ڈرونز کیمرے اور غبارے چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے ریلی کی آمد کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا اور ریلی کے دوران جس کسی نے بھی قوانین کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی ریلی کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) پنجاب کے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں ڈینگی لاروہ کا خدشہ، وزیر اعلی مانیٹرنگ ٹیم کے احکامات پر اسکولوں میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اسکولوں میں کلاسز کے آغاز سے قبل ہی ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور انسداد کے لیے اسپرے بھی کروایا جائے گا ۔ جبکہ گراونڈز میں جمع بارش کے پانی کو نکالا جائے ۔ پودوں درختوں سے پانی نکالا جائے گا۔ صفائی کا سلسلہ10 اگست تک جاری رہے گا ۔
ایمز ٹی وی (صحت) شہر میں ڈینگی کے مزید 27کیسز سامنے آگئے ہیں لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے مچھروں کے خاتمے کےلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاسکے ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق شہر کے مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں یکم اگست سے 7اگست تک 27ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی وائرس سے متاثر تھے یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ شہر میں بارشوں کے بعد بھی مچھر مار اسپرے مہم شروع نہ کی جاسکی
ایمز ٹی وی(کوئٹہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا تاریخ رقم کرگئے، دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ہمیں اس جنگ کو حوصلے کے ساتھ لڑنا ہے،گھبرانا نہیں ،کمزور نہیں پڑنا،سازش کوکامیاب ہونے دیا تو آئندہ نسلوں کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔ کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہو کر خوشحال ہو،سانحہ کوئٹہ ایک واقعہ نہیں،پشاور میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو شہید کیا گیا، دہشت گردی کےخلاف ہر ادار ے کوحصہ ڈالناہے، یہ خوش آئند ہے کہ دہشت گردی میں کسی حدتک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بغیرقربانیوں کے حاصل نہیںکیاگیا،پاکستان کی تخلیق دو قومی نظریے پر ہوئی اورقیام کے دوران بے شمار لوگ شہید ہوئے۔ سرسید نے اخذکیاکہ مسلمان تعلیم میں کمی کی وجہ سے پیچھے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ ملک میں سیکورٹی سے متعلق عام حالات نہیں، عدالتوں کی سیکورٹی جدید خطوط پرمرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکورٹی کی ذمے داری اجتماعی ہے،سب کو کردارادا کرناہے،سیکورٹی پرعملدرآمد کے لیے بارکے سربراہان اوراراکین سے تعاون کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سانحے کے شہدااور اہل خانہ سے متعلق مسائل ہیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی رپورٹ بہت جامع تھی،عدلیہ سانحے کی رپورٹ پر عمل درآمدکرائےگی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سانحہ سول اسپتال کی تعزیت اورمذمت کے لیے الفاظ نہیں،ہم اپنے جانےوالوں کو بھول نہیں پاتے،والدین کے بغیرزندگی گزارنا وہی جانتاہے جو اس سے محروم ہوجائے۔
ایمز ٹی وی (تجارت )پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں جب کہ ان کی پزیرائی کے لئے حکومت اور پاکستانی شہری خصوصی اقدامات کرتے ہیں اسی حوالے سے انقرہ میں پاکستانی آموں کی خصوصی نمائش کی گئی جسے ترک شہریوں اور حکام نے پسند کیا اور پاکستان سے آموں کے پودے لا کر ترکی میں ان کی کاشت کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انقرہ میں پاکستانی آموں کی نمائش کی گئی اور نمائش میں آنے والے افراد کوکو اس سے بنی شیریں سوغاتوں سے بھی متعارف کروایا گیا۔ترک کے سیاحتی مقام الانیہ کے محکمہ زراعت کے ڈاریکٹر ترگت موسلو اولو نے نمائش کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے قصبے میں اب آموں کے پودے پاکستان سے منگوا کر لگانا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے علاقے میں اب لیموں اور مالٹوں کی پیداوار کاشت کاروں کے لئے فائدہ مند نہیں رہی۔ اس وقت ترکی کے بازاروں میں درآمد شدہ فی آم کی قیمت تقریباً 5 ڈالر ہے اگر ہم پاکستان سے آموں کے پودے منگوا کر الانیہ اور اس کے مضافات میں کاشت کریں تو امید ہے کہ یہ ہماری معیشت اور کاشت کاروں کے لئے مفید اور منافع بخش کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سہیل محمود نے الانیہ کے ڈائریکٹر زراعت کو بتایا کہ پاکستان آموں کی پیداوار کے حساب سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جنہیں 57 ممالک میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔پاکستانی آم اپنی اقسام و غذائیت و ذائقے کے اعتبار سے منفرد مقام کے حامل ہیں جس کی وجہ سے اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتاہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی طرف سے کوئٹہ کے شہداء وکلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے، نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے، تمام شہید وکلا کے خاندانوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کے غم میں شریک ہے، پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہدا کی حقیقی وارث ہے اوران کے ساتھ ہے جب کہ وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پرحملہ آور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائدعوام کے پاکستان پر حملہ ہے جب کہ اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے، شہید بی بی کے بھائی، بہنیں، بیٹے، بیٹیاں اور جیالے دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سول اسپتال کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں 56 وکلاء سمیت 76 افراد شہید اور92 زخمی ہوئے جن میں بیشتر سینئر وکلاء تھے۔