ایمزٹی وی (پنجاب)چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے پیش نظر متبادل ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق دو ہزار سے زائد وارڈن ڈیوٹی انجام دیں گے۔ پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی او نے بتایا کہ ریلی جی ٹی روڈ پر آئے گی ، اس لیے لاہور سے جانے اورآنے والے افراد موٹر وے استعمال کریں جبکہ جنوبی پنجاب سے آنے والے افراد رالپنڈی جانے کے لیے ٹھوکر نیا زبیگ آئیں اوروہاں سے موٹروے پر ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ کالونی سے داتا دربار تک جی ٹی روڈ مکمل بندہو گی، شہری ملحقہ سڑکیں استعمال کریں ۔
چیف ٹریفک آفیسرکا بتایا کہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹروبس سروس بھی بندرہے گی جبکہ مال روڈ،کینال روڈ اور رنگ روڈہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی
ایمزٹی وی (ٹھل)ٹھل میں جشن آزادی پر امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کی گئی۔فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی ٹھل ارباب سومرو نے کی۔ فلیگ مارچ میں ایس ایچ او اے سیکشن شبیر احمد کھڑو،ایس ایچ او بی سیکشن اربیلو بنگوار،ایس ایچ او سی سیکشن قمرالدین تنیو،ایس ایچ او میرپور برڑو شاہد میمن سمیت تحصیل بھر سے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹھل ارباب سومرو بتایا کہ یوم آزادی پر امن امان کو برقرار رکھا جائے گا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ان کے ساتھ سختی سے نمٹ کر عوام کے جان اور مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(سندھ) جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔سیاسی، سماجی، مذہبی و تجارتی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالنے سمیت دیگر پروگرام بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ سکھر۔اورگردونواح میں پاکستان کا 70واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر سبز ہلالی پرچم لہرادیئےہیں ۔ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی و تجارتی تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالنے، سیمینار منعقد کرنے سمیت دیگر پروگرام بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں۔یوم آزادی کے سلسلے میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے 10 اگست جمعرات کی صبح لوکل بورڈ منارہ روڈ پر مرکزی تقریب ہوگی ۔ خیرپور۔میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں
ضلع انتظامیہ سمیت متعدد ادارے اور تنظیمیں جشن آزادی شایان شان اور پر جوش طریقے سے منانے کے لئے سر گرم ہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول کے گرائونڈ پر مرکزی تقریب منعقد ہوگی جہاں قومی پرچم کو سلامی دی جائے گی اور جد و جہد آزادی پر تقاریر ہوں گی جبکہ دیگر سرکاری ادارے بھی جشن آزادی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے ۔ شہر میں متعدد مقامات پر قومی پرچموں کے اسٹال لگا دیئے گئے ہیں شہریوں نے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا رکھے ہیں اور سرکاری دفاتر پر بھی قومی پرچم آویزان کر دیئے گئے ہیں ۔ڈگری۔تعلقہ میں جشن آزادی کو پر جوش اور ملی جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔
گزشتہ روز بلدیہ ڈگری کے وائس چیئرمین بابو محمد حنیف آرائیں کی زیر صدارت ان کے آفس میں شہر کی تاجر برادری اور میڈیا کے نمائندوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں جشن آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشز ڈگری ثناء اللہ صدر کی زیر صدارت اسکولز انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسکولز میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگراموں کا جائز ہ لیا گیا۔کنری۔یوم آزادی شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے ٹاؤن کمیٹی کنُری میں چیئرمین حاجی شکیل احمد باجوہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین غلا م حسین درس ، اسسٹنٹ کمشنرکنُری اور دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین سٹی شکیل باجوہ نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کا یوم آزادی شایان شان اور قومی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا۔ جیکب آباد۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رازخان پٹھان نے نواب لغاری،غلام حسین مستوئی ودیگر کارکنان کے ہمراہ جشن آزاد ی کی خوشی میں ڈی سی چوک،قائد اعظم روڈ پر قومی پرچم شہریوں میں تقسیم کیے۔ سبزہلالی پرچم دکانداروں ،راہگیروں ،معصوم بچوں ،کار ،موٹرسائیکل اور سائیکل سواروں میں تقسیم کرنے کے بعد رازخان پٹھان نے کہا کہ پاکستان بزرگوں قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ جشن آزادی کے موقع پرریلی نکالنے سمیت دیگر پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
ایمزٹی وی (پنجاب)سابق وزیراعظم نواز شریف کے کارواںکے آغاز سے قبل پنجاب ہاﺅس میں سکیورٹی کلیئرنس کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کر لیا گیا, مسلم لیگ ن کے قائد ایک بڑی ریلی کے ہمراہ رات گئے اسلام آباد سے راولپنڈی پہنچے تھے اور پنجاب ہاﺅس میں قیام کیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے پنجاب ہاﺅس کو مکمل گھیرے میں لے رکھا تھا تاہم سکیورٹی کلیئرنس کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی رات گئے راولپنڈی پہنچی تھی جس کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور کارکن ڈھول کی تاپ اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فوج کے ساتھ بہتر تعلقات بنانےمیں مدد ملے گی، برطانوی اخبار ایمز ٹی وی (برطانیہ)پاکستان کی طاقت ور فوج سے خاندانی تعلقات اور کابینہ میں اپنی خدمات کے دوران ایل این جی کے استعمال کی حمایت کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فوج کے ساتھ مشکل تعلقات کو بہتر بنانے اور توانائی کی کمی کو ختم کرنے میں مدد ملے ۔ بجٹ ایئرلائن کے شریک بانی اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین شاہد خاقان عباسی کے عہدے کی مدت کا تعین ان کے ان دو مسائل سے نمٹنے پر ہوسکے گا۔ برطرف وزیراعظم نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان عباسی کو عارضی وزیراعظم بنایا تھا اور پھر ان کے خیالات میں اپنے بھائی کو طویل مدت کے لئے ترقی دینے کے منصوبے پر تبدیلی آگئی۔ اب 58 سالہ شاہد خاقان عباسی آئندہ انتخابات تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔اپوزیشن انہیں روکنے کی کوشش کرے گی جبکہ ووٹرز یہ دیکھیں گے کہ وہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں بطور رہنما کے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ امریکی تعلیم یافتہ عباسی، نواز شریف کے کسی رسمی عہدے کے بغیر اتھارٹی استعمال کرنے کے کردار کے بارے میں بہت بے باک ہیں لیکن ان کے قریبی لوگوں کو توقع ہے کہ وہ فوج سے متعلق تھوڑی مختلف اپروچ اختیار کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ’’نواز شریف کے مقابلے میں شاہد خاقان عباسی فوج سے بہتر کمیونیکیشن چینل بہتر تعلقات قائم کریں گے۔‘‘ ’’شاہد بہت حقیقت پسند ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ فوج موجود ہے اور وہ آپ کی خواہش سے چلی نہیں جائے گی۔‘‘نواز شریف کے اپنے تین ادوار میں فوج کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں رہے اور ان کے کچھ اتحادی یہ اشارہ دیتے ہیںکہ سپریم کورٹ سے ان کی نااہلی میں فوج کے کچھ عناصر ملوث تھے۔ فوج اس کی تردید کرتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاستدان کہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کے فوج کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے ان کے فوج کے ساتھ تعلقات اطمینان بخش رہیں گے۔ ان کے والد ایئرفورس میں کموڈور تھے اور ان کے سسر آئی ایس آئی کے سربراہ تھے۔ فوجی سربراہ جنرل قمر باوجود کے ساتھ منگل کو اپنی پہلی ملاقات کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ ’’مادر وطن کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لئے پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔‘‘ پاکستان میں فوج کی جانب سے سیاست میں مداخلت اور بغاوتیں ہوتی رہی ہیں جن میں سے ایک 1999 میں تھی جس میں نواز شریف سے حکومت چھین لی گئی تھی اور شاہد خاقان عباسی کو دو برس جیل میں گزارنے پڑے تھے۔ اس وقت فوج نے ان پر زور دیا تھا کہ وہ نواز شریف سے اپنی وفاداری تبدیل کرلیں لیکن انہوں نے انکار کردیا تھااور بطور وفادار ان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی تھی۔
اپوزیشن ان پر الزام لگاتی ہے کہ وہ ایک گروی رکھی ہوئی چیز کا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ نواز شریف ہی اصل رہنما رہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ شاہد خاقان ایک نفیس اور تعلیم یافتہ شخص ہیں لیکن بنیادی طور پر وہ شو بوائے ہیں، جس کا مقصد محض قانونی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے پہلا کام یہ کیا ہے کہ انہوں نے پیٹرولیم اور پاور کی وزارتوں کو ضم کردیا ہے، یہ وہ اقدام ہے جس کی مغربی امداد دینے والے گزشتہ دس برس سے حمایت کر رہے تھے۔ وہ اب نئی وزارت توانائی کی سربراہی کریں گے۔ منگل کو انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل کے توانائی کے پلانٹس تیل کے بجائے گیس اور اندرون ملک پیدا ہونے والے کوئلے پر انحصار کریں گے۔ پاکستان نے ایل این جی پر جو داؤ لگایا تھا اس نے بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ ابتدائی شکوک و شبہات کے باوجود مغربی کمپنیاں ٹرمینلز اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے جوق درجوق پہنچ رہی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے وعدہ کیا ہے کہ 2018 کے الیکشن سے قبل بجلی کی کمی پوری ہوجائے گی جس سے 2018 کے انتخابات سے قبل ن لیگ کو بہت فائدہ ہوگا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے عمران خان کے توہین عدالت سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ،تحریک انصاف کے سربراہ کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت پر کارروائی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتی ہے لہذا الیکشن کمیشن ہی اس کیس کی سماعت کرے گا
۔فیصلے میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 23اگست کو جواب طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف نے پانچ وکیل تبدیل کیے تھے اور آخر میں بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کا کیس سننے کا اختیار نہیں جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا ۔
ایمز ٹی وی(تعلیم)فاقی اردو یونیورسٹی ، عبدالحق کیمپس میں جمعرات10 اگست کوپاکستان کے70ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں صبح11بجے(برائے صبح کی شفٹ) اور رات7بجے(برائے شام کی شفٹ) کیک کاٹنے،چراغاں کرنے و دیگر پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت )پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف مینجمنٹ کی جانب سے مالی سال مختتمہ 30 جون 2017 میں کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مصدق ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس گزشتہ روز کمپنی کے صدر دفتر پی ایس او ہاﺅ س میں منعقد ہوا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017 میں 18.2 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جوکہ گذشتہ سال 10.3 بلین روپے تھا۔
اس لحاظ سے فی شیئر آمدنی گذشتہ سال کے 37.81 کے مقابلے میں بڑھ کر 67.08 روپے ہوگئی۔یہ نمایاں ترقی ٹاپ لائن میں 30 فیصد اضافہ کی شرح سے 878.1 بلین روپے اور مجموعی مارجن 91 بی پی ایس کے سبب حاصل ہوئی۔