ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی وائٹس جبکہ حیرت انگیز طور پر اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو لاہور بلیوز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے میچز ملتان اور فیصل آباد میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز رواں ماہ 25 اگست سے ہوگا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ریجنز کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مشتاق احمد بھی موجود تھے۔ اسلام آباد ریجن کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، راحت علی، عمر گل اور شعیب ملک شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (سندھ )سندھ میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کردیا گیا، سندھ کے محکموں میں نیب کو کرپشن پر کارروائی کا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔ محکمہ قانون سندھ نے احتساب آرڈیننس ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا،گورنر سندھ نے اسمبلی سے منظور شدہ قانون پر دستخط نہیں کیے تھے،تاہم سندھ اسمبلی نے ایکٹ کی چھپائی کےاحکامات جاری کردئیے اورنیاقانون اطلاق ہونے کے بعد سندھ کے صوبائی محکموں میں نیب کرپشن کی تحقیقات نہیں کرسکے گا۔ وزیر قانون سندھ ضیاءالحسن لنجار کہتے ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل اب ایکٹ بن چکاہےاورقانون بننے کے بعد صوبائی محکموں میں نیب کا کردار ختم ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی احتساب ایجنسی کے قیام کے بعد بدعنوانی پرقابو پایا جاسکے گااورصوبائی احتساب ایجنسی خود مختار ادارہ ہوگا۔
یمز ٹی وی (تجارت )عالمی سطح پراب تک44.1ملین کرولا گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ چیف انجینئر کرولا ، ٹیوٹا موٹر کارپوریشن یوشیکی کونیشی نے 26 ویں انڈس موٹر کمپنی کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈس موٹر کمپنی گزشتہ 26 برس سے کامیابی سے پاکستان میں ٹیوٹا کو فروغ دے رہی ہے۔ یوشیکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمپنی کی کارکردگی کی بدولت پاکستان میں کرولا گاڑیوں کی فروخت ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ دنیا بھر میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، اپنے آغاز کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر 44.1 ملین کرولا گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ کانفرنس کا موضوع “ریس ٹو ایس” تھا، اس موقع پر ڈیلر شپ مالکان، ٹیوٹا موٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام، ٹیوٹا سوشو کارپوریشن، ہاوس آف حبیب کی سینئر انتظامیہ، ڈیلر مینجمنٹ، نمائندگان، آئی ایم سی مینجمنٹ و دیگرنے شرکت کی۔
ایمز ٹی وی (ٹیکنا لوجی )منصوبے کے تحت 450، 450 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس بن قاسم پر نصب کیے جائیں گے۔ کے الیکٹرک نے ایل این جی سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا، پراجیکٹ کو حتمی شکل نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق" کے الیکٹرک" 900 میگاواٹ بجلی ایل این جی کی مدد سے پیدا کرے گی، منصوبے کے تحت 450، 450 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس بن قاسم پر نصب کیے جائیں گے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں 16 روپے فی یونٹ ٹیرف دینے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 12 روپے فی یونٹ کی منظوری دی، کے الیکٹرک نے فیصلے پرنظر ثانی کے لئے نیپرا میں ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے، جبکہ ان دونوں پلانٹس کو بھی نیپرا کی جانب سے دیئے جانے والے پاور ٹریف سے مشروط کردیا ہے۔ واضع رہے کہ کراچی میں سخت گرمی میں بجلی کی طلب 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرجاتی ہے جبکہ کے الیکٹرک کی ک±ل پیداوار 2500 میگاواٹ ہے۔
ایمز ٹی وی(تجارت) 22 ماہ سے زائد عرصے کی تاخیر کے بعد پاکستان اور افغانستان نے اعلیٰ سطح پر تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ جوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے آئندہ ماہ کابل میں پاک-افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تقریباً دو سال کے التواءکے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر بات چیت کا آغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ نومبر 2015 میں افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام معاملات پر ہونے والے مذاکرات کو بھارت کی شمولیت سے مشروط قرار دے دیا تھا۔ دوسری جانب سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں افغان حکام کی جانب سے ہر واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا تھا۔ بدھ (9 اگست) کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے ملاقات میں پاکستان میں تعینات افغان سفیر حضرت عمر زاخیل وال نے اقتصادی معاملات پر مذاکرات کے آغاز کی پیش کش کی۔ اس اہم پیش رفت سے قبل ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ 'اسلام آباد اور کابل کے درمیان نومبر 2015 سے معطل سفارتی اور کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کا یہ ایک بہترین موقع ہوگا'۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاک-افغان جے ای سی کا آئندہ اجلاس طے پاگیا ہے جس کا انعقاد آئندہ ماہ ستمبر میں کابل میں کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اس سیشن کے انعقاد کے لیے تاریخ کا فیصلہ مشترکہ طور پر کرلیا جائے گا۔ اسحٰق ڈار نے اس خیال کا اظہار کیا کہ جے ای سی کا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔ ملاقات میں افغان سفیر کو آگاہ کیا گیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کی مرکزی توجہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے پر رہے گی۔ دونوں ممالک نے مشترکہ مفاد کے دیگر معاملات اور اقتصادی تعاون کے تناظر میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون میں ہونے والا اضافہ نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے حق میں ہوگا بلکہ علاقائی تعاون اور تجارت کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور معاشی ترقی ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ 10واں پاک-افغان مشترکہ اقتصادی تعاون کا اجلاس 23 نومبر 2015 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ جے ای سی ایک اہم فورم ہے جو تجارت کو فروغ دینے، دوطرفہ تجارتی راستے، ہائی وے، ریلوے منصوبوں کو بہتر بنانے اور افغان طالب علموں کے لیے اسکالرشپ اسکیموں سمیت دیگر محکموں میں ممکنہ مشترکہ منصوبوں پر کام کرتا ہے۔
یمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) جرمن سائنس دانوں نے ایسی عینک تیار کرلی ہے جس کے عدسے سولر سیلز کا کام دیتے ہیں۔ ان عدسوں کی مدد سے حاصل ہونے والی بجلی موبائل فون کو ری چارج کرنے کے لیے کافی ہوگی۔ سولر سیل ایک مائیکروپروسیسر اور دو ڈسپلے اسکرینز کو برقی توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی اتنی بجلی بچ جاتی ہے جس سے سیل فون ری چارج کیا جاسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کے مزید استعمالات سامنے آئیں گے۔ مثلاً کھڑکیوں کے ایسے شیشے بنائے جاسکیں گے جو نامیاتی سولر سیل کا بھی کام دیں گے۔ سورج کی روشنی سے بجلی بنانے والے نامیاتی سولر سیل اس لحاظ سے مختلف ہیں کہ یہ شفاف اور کم وزن ہوتے ہیں، اور انھیں مختلف جسامتوں اور رنگوں میں بنایا جاسکتا ہے۔ انہیں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کے برعکس سلیکان کے بنے ہوئے سولر سیلز وزنی اور غیرلچک دار ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کا استعمال بہت محدود ہے۔ یہ منفرد عینک جرمنی کے کارلسروہے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے وابستہ سائنس دانوں کی ایجاد ہے۔ اسے آزمائشی طور پر صرف یہ دیکھنے کے لیے بنایا گیا ہے کہ نامیاتی سولر سیلز کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کے آئی ٹی میں اورگینک فوٹووولٹائکس گروپ کے سربراہ ڈاکٹر الیگزینڈر کولزمین کہتے ہیں کہ ہم شمسی توانائی کو اس سطح پر لے آئے ہیں جہاں دوسری ٹیکنالوجی ناکام ہوجاتی ہے۔ جرمن محققین کی تیارکردہ سولر عینک کمرے کے اندر بھی کام کرتی ہے جہاں روشنی کی کم از کم شدت 500 لکس ہو۔ گھر کے اندرونی ماحول میں عینک کا ہر عدسہ 200 مائیکرو واٹ بجلی پیدا کرتا ہے جو چھوٹے موٹے برقی ا?لات جیسے ا?لہ? سماعت وغیرہ کو ا?پریٹ کرنے کے لیے کافی ہے۔ ہر شمسی عدسے (سولر لینس) کی موٹائی 1.6 ملی میٹر ( 0.06 انچ) اور وزن محض 6 گرام ہے۔ روایتی عدسوں کا وزن بھی اتنا ہی ہوتا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق نامیاتی شمسی سیل (ا?رگینک سولر سیلز) اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ یہ لچک دار ہیں، انہیں کوئی بھی رنگ دیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ کسی بھی شکل اور جسامت میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ ان عدسوں کی مدد سے عمارتوں کو بجلی کے پلانٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ فلک بوس عمارتوں میں سیکڑوں ہزاروں کھڑکیاں ہوتی ہیں۔ اگر ان سب میں اس سولر سیل ٹیکنالوجی سے بنے شیشے لگادیئے جائیں تو بڑی مقدار میں بجلی پیدا ہوگی اور کھڑکیوں کے اوپر چھجے بنانے کی لاگت کی بھی بچت ہوگی۔