جمعرات, 16 جنوری 2025
ایمزٹی وی (لاہور)سابق چیف آف آرمی اسٹاف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں جدہ سے لاہور پہنچ گئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے اور انہیں اولڈ ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی میں ان کی رہائش گا ہ لے جایا گیا۔
 
بتا یا جا رہا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف اہم ملاقاتیں کریں گے اور چند دن قیام کے بعد پھر واپس سعودی عرب چلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف گزشتہ ماہ بھی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے اور وہ یہاں کچھ دن قیام کر کے اپنی نجی مصروفیات نمٹا کر واپس سعودی عرب چلے گئے تھے ۔

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کرکٹر کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
عمر اکمل نے کل پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے انہیں ڈانٹا اور گالیاں دیں جبکہ سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، اور مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کوچنگ اسٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے خلاف محکمہ تعلیم میں 13 ہزار جعلی بھرتیوں کی انکوائری ختم کردی۔
میڈیاذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیرمظہرالحق کی نیب انکوائری میں درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔
نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری مکمل ہوگئی اور مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں، انکوائری کے نتائج کے مطابق پیر مظہر کے دور میں محکمہ تعلیم میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، اس میں نا تو سرکاری دفتر کا استعمال ہوا اور نہ ہی سرکاری خزانے کو کوئی نقصان پہنچا، اس لیے جعلی بھرتیوں کی انکوائری ختم کردی گئی۔
سابق سینئر وزیر تعلیم پیرمظہرالحق سمیت محکمہ تعلیم کے افسران پر جعلی بھرتیوں کا الزام تھا۔ نیب نے اکتوبر 2015 میں پیر مظہر الحق کے دورِ وزارت میں 13 ہزار سے زائد بھرتیوں کی تحقیقات شروع کی تھی

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو غیر ملکی کرکٹرز غیر محفوظ سمجھنے لگے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شامل فارن کرکٹرز میں 100 فیصد شہرقائد میں میچ کھیلنے کو تیار نہیں، یہاں پر فاٹا یا بلوچستان کی طرح القاعدہ اور دہشت گردی کا عنصر نہیں لیکن ایک عرصے تک جرائم کی شرح زیادہ اور متشدد رویوں کی وجہ سے ٹیمیں یہاں آنے سے انکار کردیتی ہیں،یہ بات حیران کن لیکن حقیقت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل فائنل سمیت 5 میچز کراچی میں کرانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن بڑے معاملات دیکھنا پڑتے ہیں،چھٹی فرنچائز کی شمولیت کے بعد مختلف ٹیموں میں 50 کے قریب غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز شامل ہوں گے،ان سب کو قائل کرنا آسان کام نہیں، 100 فیصد کھلاڑیوں نے کراچی جبکہ 50 فیصد نے لاہور میں کھیلنے سے انکار کردیا، لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے غیرملکی سیکیورٹی سے مطمئن ہوجاتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آئی سی سی نے پاکستان میں سیکیورٹی معاملات میں معاونت کیلیے ایک انٹرنیشنل کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں جسے3سال میں 12لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے،کمپنی اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور آمد پر فیکا کے ایک نمائندے کے ہمراہ کام کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم کو بھی ایک کوریج کے بعد سامان دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھاری اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر وہ اسے مستقبل کی سرمایہ کاری سمجھ کر برداشت کرلیتے ہیں،ورلڈ الیون کی میزبانی مالی طور پر گھاٹے کا سودا ہوگی لیکن ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے یہ قدم اٹھانا پڑیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ کراچی کرکٹ کیلیے محفوظ جگہ ہونی چاہیے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے اعزاز میں کرکٹ بورڈ اسٹاف کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے دیگر افراد کے ہمراہ اپنے پیشرو کا گرمجوشی سے استقبال کیا، تقریب کے شرکاء نے شہریارخان کی پاکستان کرکٹ کیلیے خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ نجم سیٹھی نے شہریار خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ شہریار خان تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے تھے، اس کے چند دن بعد نجم سیٹھی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلد کرکٹر کو تحریری جواب جمع کروانے کیلیے کہا جائے گا۔
عمر اکمل نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے مجھے ڈانٹا اور گالیاں دیں اور سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا گیا۔
دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کوچنگ اسٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔

 

ایمزٹی وی (لاہور)سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں چیرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق نے سردار یعقوب ناصر کا نام بطور قائم مقام صدر مسلم لیگ(ن) پیش کیا جس کی مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے توثیق کے بعد سردار ناصر کو صدر منتخب کرلیا گیا۔
سردار یعقوب خان ناصر مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما ہیں اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بلوچستان کے علاقے لورا لائی سے کامیاب ہوئے تھے۔
واضح نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی تھا اور الیکشن کمیشن نے بھی اس عہدے پر انتخاب کے لیے پارٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (سلام آباد)پاناما کیس میں نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔
میڈیا کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل نیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10 فراہم کرنے کی استدعا کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی تاہم اب نیب کو والیم 10 کی 4 مصدقہ نقول فراہم کردی گئی ہیں جب کہ نیب کو اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مکمل رپورٹ کی 3 مصدقہ نقول بھی حاصل ہوگئی ہیں۔
نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں مزید تحقیقات کے لئے ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں اور نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز فائل کرنے کے لئے والیم 10 کا ہونا ضروری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/خیبرپور)خیرپو رمیڈیکل کالج میں قاعد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور جدو جہد آزادی پر سیمینار منعقد ہوا کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر نظر حسین شاہ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو اور سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو سیمینار کے مہمانان خصوصی تھے ڈاکٹر سید نظر حسین شاہ اورڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو نے اپنے خطاب میں کہاکہ قاعد اعظم محمد علی جناح کا بڑا احسان ہے کہ انہوں نے پاکستان بنانے کے لیے مسلمانوں کو متحد و منظم کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، ڈاکٹر کلیم اللہ میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھرکے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کے اعلامیہ کے مطابق ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس کے سال 2017کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان17اگست کو شام 4بجے کیا جائیگا۔