On the auspicious occasion of India's Independence day, we will grant medical visa in all bonafide cases pending with us. @IndiainPakistan
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 15, 2017
ایمز ٹی وی(تجارت)چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے تہران اوردوحہ میں بھارتی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیاہے۔ بھارتی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کے بھارتی ملازمین کو گذشتہ روزفوری نکالے جانے کے احکامات موصول ہوئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی بھارتی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سےفوری طورپر فارغ کردیا گیا ہے۔ ایران اورقطر میں چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین کونکالے جانے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے نکا لنے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے چینی کمپنی سے اپنی برطرفی کا رونا پیٹنا شروع کردیا ہے مگر وجہ نہیں بتائی۔ چینی ٹیلی کام کمپنی نیٹ ورکنگ، ٹیلی کمیونی کیشن آلات تیار کرتی ہے،جس کا ہیڈکوارٹر صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں ہے۔ گزشتہ روز چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان مشرقی لداق میں کنٹرول لائن پر تازہ جھڑپوں میں دونوں جانب فوجی زخمی ہوئے تھے۔
ایمز ٹی وی(اسٹاک ہوم) بارہ سنگھے عام طور پر ہلکے یا گہرے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں لیکن سویڈن کے ایک نیچر فوٹوگرافر ہانز نلسن نے تین سال کی کوشش اور صبر کے بعد بالآخر چند روز پہلے ایک ایسے بارہ سنگھے کی فلم بندی کرلی ہے جو مکمل طور پر سفید ہے۔ اس ویڈیو اور تصاویر کو لوگ حیرت سے دیکھ رہے ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ عام بارہ سنگھوں کے برخلاف یہ بالکل سفید کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب ”البینو“ (Albino)، یعنی ایک ایسی کیفیت ہے جب کھال پر رنگ کی وجہ بننے والے خلیات اپنی قدرتی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کھال کا رنگ سفید دکھائی دیتا ہے۔ یہی کیفیت انسانوں میں بھی ہوتی ہے اور ایسے افراد کو ہمارے یہاں ”سورج مکھی“ کہا جاتا ہے جن کی رنگت بالکل سفید اور بالوں کا رنگ سفیدی مائل سنہرا ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ کوئی بیماری تو نہیں لیکن اس کیفیت میں مبتلا افراد (اور جانور بھی) اپنے آس پاس کے دوسرے لوگوں سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں اور توجہ حاصل کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی مختلف مقامات پر بالکل سفید بارہ سنگھے دیکھے جاچکے ہیں لیکن پراسرار بات یہ ہے کہ ایسے بارہ سنگھوں کی تعداد بظاہر بڑھتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ مثلاً چند ماہ پہلے ناروے کے جنگلات میں سفید بارہ سنگھوں کے دو بچھڑے دیکھے گئے تھے جو غالباً ایک سے دو مہینے کے تھے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2016 میں بھی الاسکا کے برفانی علاقے میں ایسا ہی ایک بارہ سنگھا دیکھا گیا تھا جبکہ کینیڈا کے علاقے نیوفاونڈلینڈ میں بھی اس سے قبل ایک سفید بارہ سنگھا مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ غیر مصدقہ اندازوں کے مطابق ناروے اور سویڈن کی سرحد پر پھیلے ہوئے علاقے میں ایسے کم از کم 50 بارہ سنگھے موجود ہیں اور شاید اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ البتہ اس اضافے کی وجہ فی الحال کوئی نہیں جانتا۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردان میں سر پر گیند لگنے سے نوجوان بلے باز کی ناگہانی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے کرکٹر زبیر احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر احمد کےانتقال سے ثابت ہوگیا کہ میچ کھیلتے ہوئے حفاظتی سامان اور ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔ زبیراحمد گزشتہ روز خیبرپختون خوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیشی کرکٹر عبدالرزاق کار حادثے میں شدید زخمی نجی کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے دوران زبیر احمد کو تیز بال گردن پر لگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ زبیر احمد گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے اور کرکٹ سیکھنے کےلئے گزشتہ کچھ عرصے سے اکیڈیمی سے منسلک ہوئے تھے۔
ایمز ٹی وی(لاہور)مال روڈ لاہور کے استنبول چوک پر پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کرسیوں، پنکھوں، جنریٹر اور ساونڈ سسٹم سمیت دیگر سامان کے بعد طاہرالقادری کا خصوصی کنٹینر بھی پہنچا دیا گیاہے۔ شیخ رشید بھی دھرنے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے جبکہ ق لیگ نے اس کی حمایت کر دی ہے۔ ادھر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے کی اجازت نہیں دی، ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے،اس لئے ریلی یا احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دوسری جانب عوامی تحریک کاکہناہے کہ اجازت ملے،نہ ملے،وہ احتجاجی دھرناضرور دیں گے۔ترجمان عوامی تحریک کاکہناہے کہ لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے ان کی مال روڈ پردھر نے کی درخواست مستردکردی تاہم وہ دھرنا ضرور دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں تحفظ دینا انتظامیہ کی ذمے داری ہے، یوتھ ونگز کی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں جو سیکیورٹی فراہم کریں گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق دھرنے میں شرکت کیلئے خواتین کو دعوت دی گئی ہے جبکہ شیخ رشید کے علاوہ منظور وٹو، قمرزمان کائرہ، ثمینہ خالد گھرکی، ناہید خان اورڈاکٹر یاسمین راشد بھی دھرنے کا حصہ ہوں گے۔ دھرنے سے طاہر القادری خطاب کریں گے، دھرنا رات بھر جاری رہے گا اور اس کے خاتمے کا فیصلہ دوسرے دن کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثا کی طرف سے دھرنا شیڈول کے مطابق ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کا مقام ممنوعہ علاقہ سے باہر ہے، عدالت نے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا۔ خرم نواز گنڈا پور کے مطابق طاہر القادری شہداءکے ورثاءسے اظہار یکجہتی کے لیے جائیں گے، احتجاج کا حق آئین وقانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے استعمال کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی (صحت) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی مچھر نے سینکڑوں افراد کوہسپتال پہنچادیا ہے۔
پھولوں کے شہر پشاور میں اس موذی مچھر کے کاٹنے سے 600 افراد ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے شہر بھر میں سپرے کرایا جا رہا ہے اور عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔