یمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کے لیے چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ 2 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کل بروز اتوار (13 اگست کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وانگ یانگ، چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے،
جبکہ وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات بھی کریں گے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن شروع کیا ،قربانیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 90فیصد کمی آچکی ہے ۔مزار قائد پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2013میں دہشت گردی سے متاثر تھا ،آج دہشت گردی میں کمی آگئی ،یہ نواز شریف کے ویژن کا ہی نتیجہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی ،تحفظ ،ترقی اور انسانی حقوق یقینی بنانے کے لیے قائد اعظم نے پاکستان بنا یا ۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان اقتصادی قوت بن کر ابھر رہا ہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے وعدے پورے کریں گے
ایمز ٹی وی (لاہور) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور ان کی تقاریر نشر کرنےپر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے. سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کی تقاریر توہین عدالت اور غداری کے زمرے میں آتی ہیں، سپریم کورٹ نواز شریف کے تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔