جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ اسکردو)اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ملبے تلے دبنے والے 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعدبھی نہ نکالی جا سکیں۔
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نااہلی اور عدم تعاون کے باعث اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ملبے تلے دبنے والے 5 طالب علموں کی لاشیں 48 گھنٹے بعدبھی نہ نکالی جا سکیں۔
ضلعی انتظامیہ کی ہیوی مشینری موقع پر پہنچی نہ ہی امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے پانچوں طالبعلم جمعرات کی شام گلتری سے اسکردو آتے ہوئے سدپارہ ڈیم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئے تھے

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی) کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک بورڈ کے تحت میٹرک سائنس، جرنل گروپ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ کے مطابق جرنل گروپ میں کامیابی کا تناسب 60.95 جب کہ سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ جرنل گروپ میں 23 ہزار60 بچوں نے شرکت کی۔ جرنل گروپ میں پہلی پوزیشن حافظہ رومیسا ابرار نے 774 نمبرلے کرحاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن سنوویا اکرم نے 763 نمبر لے کراور 758 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن زوجاجا نے حاصل کی۔
سائنس گروپ میں علی ضیا خان نے 798 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، 795 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن سید عفان احمد کے حصے میں آئی جب کہ تیسری پوزیشن لاریب شہزاد نے 794 نمبرلے کرحاصل کی۔
خصوصی طلبہ میں تمام پوزیشنزلڑکیوں کے حصے میں آئیں جہاں امیدواروں میں پہلی پوزیشن فاریہ محمد عرفان، دوسری پوزیشن سائرہ اقبال اورتیسری پوزیشن رمیزہ نے حاصل کی۔

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو گیا ،پٹرول 1 روپے 80 پیسے کمی کے بعد 69 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل اڑھائی روپے کمی کے بعد 77 روپے 40 پیسے فی لٹر ہو گیاجبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں44 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسحاق ڈار نے دوبارہ وزیر خزانہ بنتے ہی پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے کے بعد ہو گیا ہے ،اسحاق ڈار کا کہنا تھاپٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
 

 

 

ایمزٹی وی (صحت)تھرپارکر میں چکن گونیانے مزید2دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گاؤں بھیما سراوررام سنگھانی کے متعدد افراد چکن گونیا میں مبتلاہو چکے ہیں جس سے تحصیل ہسپتال چھاچھرو کے وارڈزمیں جگہ کم پڑگئی ہے اورایک بیڈ پر2سے3مریض زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں بھوک مفلسی سے ہلاکت کے بعد چکن گونیا نے سر اٹھا لیاگیا جس سے متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔چکن گونیا نے مزید دیہات کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے اور ہسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے ہیں اور ایک بیڈ پر 2 سے 3 مریض زیر علاج ہیں،ادھر ڈی ایچ او ڈاکٹرشفیق میمن نے کہا ہے چکن گونیا سے متاثرہ دیہات میں سپرے کرایاجارہاہے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)این ای ڈی یونی ورسٹی کے الیکٹرونک ڈیپارٹمنٹ کے زیرِِاہتمام اسٹوڈنٹ پروجیکٹ ایکسیبیشن اینڈ کامپٹیشن2017کا انعقاد کیا گیا ،ان مقابلوں میں ملک بھر سے گیارہ اسکولز، کالجز اور جامعات نے حصّہ لیا۔ مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کیا۔
نو کیٹیگریز میں مقابلے کروائے گئے جب میں اسپیڈ پروگرامنگ ، روبو ایلیکٹ بگنرزاور ایڈوانس، فوٹوگرافی، پروجیکٹ ایکسیبیشن بگنرزاور ایڈوانس سمیت کوئز مقابلے شامل تھے۔

این ای ڈی الیکٹرونک ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کے بنائے ہوئے روبوٹ نے اختتامی تقریب کی میزبانی نے شرکاءسے خوب داد وصول کی۔ طالبِ علموں کے بنائے گئے روبوٹس نمائش کا حصّہ رہے۔ روبو انٹیلیٹ ایڈوانس میں داؤد انجینئرنگ کی ٹیم optimus prime نے پہلی جب کہ جامعہ این ای ڈی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر شعبہ الیکٹرونک کے چیئرمین ڈاکٹر عثمان علی شاہ نے طالبِ علموں کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے، ان میں انعامات تقسیم کیے۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے،طبی سہولیات نہ ملنے پر مریض خوار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سینٹرل انڈکشن پالیسی واپس لینے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز، ان ڈور اور ایمرجنسی کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی شدید کمی ہو گئی اور متعدد آپریشن ملتوی کر دیئے گئے ،ادھر فیصل آباد، گجرات،رحیم یار خان، ملتان اور بہاولپورمیں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جبکہ محکمہ صحت نے مذاکرات کی ناکامی اور ینگ ڈاکٹرز کے نوکریوں پر واپس نہ آنے پر 66 ہڑتالی ڈاکٹرز کو نوکریوں سے برطرف کر دیا اورڈیوٹیزپرنہ آنے والے ڈاکٹروں کےخلاف مزیدکارروائی کی جائیگی۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) خیبر پختونخوا کی ایم این اے عائشہ گلالئی کے چرچے شوبز انڈسٹری میں بھی ہونے لگے مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ”جھگڑا پیاردا“ کے نام سے اسٹیج ڈرامہ بنا ڈالا ۔ شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامے میں اس کو موضوع بنایا گیا ہے ڈرامے میں فنکاروں نے مزاحیہ انداز میں سیاست دانوں پر طنز کے نشتر چلائے گئے اور ان کی توجہ عوامی مسائل کے حل کی طرف دلائی ہے ، ماہ نور، عائشہ گلالئی کا کردار نبھارہی ہیں۔
انہوں نے کہا مجھے عائشہ گلالئی کے کردار میں پسند کیا جا رہا ہے ڈرامے میں سرفرازوکی (عمران خان) ، شاہد خان (نواز شریف) ، وسیم پنوں (شہباز شریف) حامد رنگیلا (شاہ محمود قریشی) اور آفرین پری اینکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آفرین پری نے کہا کہ ڈرامے میں میرا منفرد کردار ہے۔ ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ ڈرامے میں تفریح کے ساتھ اصلاحی پہلو کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں اسد مکھڑا، انیشا خان، صبا چودھری ، صوفیہ خان اور مختار چن شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی و(اسلام آباد) پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں خرابی دور کردی جائے گی۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق فائبر آپٹک کیبل میں فالٹ سمندر میں نہیں ہے بلکہ آئی می ووئی کے مطابق فالٹ سعودیہ میں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فالٹ پر قابو پالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سے فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والے فالٹ کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملک بھر میں یا تو انٹرنیٹ بالکل ہی نہیں آ رہا یا اگر آرہا ہے تو اس کی سپیڈ مایوس کن حد تک کم ہے

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین پر بدکرداری کے الزامات عائد کرنے والی ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان کیخلاف کیس نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ صرف اور صرف خواتین کی بہتری کیلئے کیا۔
نجی ٹی وی کو اںٹرویو خو دیتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں شائد اب انٹرویوز بھی نہ کروں کیونکہ ان چیزوں کو اس طرح سے کرنا مجھے پسند نہیں ہے۔ میرا میڈیا میں تفصیلات نہیں لانا چاہتی تھی مگر ان لوگوں نے مجھے بتانے پر مجبور کیا اور الزامات عائد کئے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود اس معاملے پر کیس نہیں کروں گی، میں نہیں کرنا چاہتی، میں قانونی جنگ نہیں لڑنا چاہتی۔ عائشہ گلالئی کے ایسا کہنے پر میزبان نے کہا کہ اس طرح تو اس سارے معاملے میں سیاسی تاثر آتا ہے۔
اس پر عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں خود تو نہیں کرنا چاہتی، میری مرضی ہے کیونکہ میں اپنی تعلیم پر توجہ دینا چاہ رہی تھی، میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی کہ اب کون سی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے، یا کیا کرنا ہے، اور میں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ ذاتی طور پر صرف اور صرف خواتین کی بہتری کیلئے کیا تاکہ ملک میں اس چیز کے حوالے سے شعور آ سکے