جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (صحت)لاہور سمیت مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری، مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، گجرات، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز، ان ڈورکا بائیکاٹ جاری ہے تاہم آج ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایمرجنسی میں کام بند کرنے کی دھمکی دیدی جبکہ کئی آپریشن ملتوی کر دیئے گئے، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے فیصل آباد کے الائیڈ، سول ہسپتال ، گجرات میں عزیز بھٹی شہید، رحیم یار خان میں وکٹوریہ ہسپتال ، ملتان میں نشتر و سول ہسپتال میں احتجاج جاری ہے جس سے دور دراز سے آئے مریض اور ان کے لواحقین مشکلات کا شکار ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی کو عوام نے رد کردیا،نیا پاکستان بنانے کیلئے مثبت تبدیلی سازشوں سے نہیں آتی، نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ توانائی، انفراسٹرکچر، معیشت، صحت اورتعلیم کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی ہمارے کریڈٹ میں ہے۔ نوازشریف کے دور کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔ نوازشریف ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے اورعوام کے دلوں پر راج کیا ہے ۔وہ آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ تنقید کرنیوالے پہلے اپنے صوبے پرنظر ڈالیں اورپھر بات کریں۔ ناقدین کو علم ہے کہ پنجاب کارکردگی کے لحاظ سے بہت آگے ہے۔شکست خوردہ سیاسی عناصر آج جو بیج رہے ہیں کل ان کو اس پرپشیمانی کا سامنا کرنا ہوگا۔ شہبازشریف نےگزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو فوقیت دی ہے اور سیاست میں ہمیشہ تعمیری و مثبت سوچ اپنائی ہے ۔ جمہوریت کے فروغ اور استحکا م کیلئے مسلم لیگ (ن) نے ہر اول دستے کا کردارادا کیا ہے ۔ ملک کی تیزرفتارترقی اورعوام کی فلاح وبہبود مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے سیاسی مخالفین نے دروغ گوئی اوربے بنیاد الزامات لگانے کے عالمی ریکارڈ بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض شکست خوردہ سیاسی عناصر ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنے کے درپے ہیں۔ جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کرنیوالوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم ان کے اعتماد پر پورااتریں گے ۔وطن عزیز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ ہماری ہر سانس اور ہر قدم ملک کی ترقی اورعوام کی خدمت کیلئے وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام منافقت اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصرکو آئینہ دکھا چکے ہیں۔ دھرنے اور لاک ڈائون کرنیوالے ان سیاستدانوں نے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کی ناپاک سازش کی اور ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا اورقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ۔ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دینے والے سیاستدان ملک کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منفی سوچ کے حامل سیاستدانوں کو سمجھنا چاہیئے کہ سیاست ملک اورعوام کی خدمت کانام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنا پارٹی کامنفی انداز سیاست ملک وقوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔ یہ مایوس عناصرکئی مرتبہ ملک کی ترقی کو ڈی ریل کرنے کی گھناؤنی سازش کر چکے ہیں اور ذاتی انا اور ضدمیں ملکی مفادات کو یکسر فراموش کر بیٹھے ہیں۔ غریب عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے سیاستدان کسی صورت پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے مثبت تبدیلی کھوکھلے نعروں اور سازشوں سے نہیں آتی بلکہ عوام کی خدمت کیلئے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے۔دھرنا پارٹی نے اس صوبے کا برا حال کردیا ہے جہاں انہیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ دیا گیا۔دھرنوں اور کرپٹ عناصر کو عوام نے رد کیا اور آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہو گی۔شہباز شریف نے صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر ریاض حسین چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ معاشرے میں بزرگ شہریوں کو بڑا مرتبہ حاصل ہے اورمعمر افراد اور بزرگ شہری ہمارے لئے عظمت اور سرمایہ افتخار ہیں۔ بزرگوں کی خدمت اور ان سے شفقت کے رویے کا اظہارہمارا فرض اور بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس دن کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات، مسائل اور تکالیف کے بارے میں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ ہمارا اثاثہ ہیں، ہمیں ان کی ضعیف العمری کو خود پر بوجھ نہیں سمجھنا چاہیئے۔ معاشرے کے ضعیف افراد کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ)کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں8اگست سے17اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ امتحانی فیس3ہزار3سو روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) این ای ڈی یونیورسٹی کے الیکٹرونک ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام اسٹوڈنٹ پروجیکٹ ایگزی بیشن اینڈ کامپٹیشن 2017کا انعقاد کیا۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے گیارہ اسکولز، کالجز اور یونی ورسٹیز نے حصّہ لیا۔ مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کیا۔ نو کیٹیگریز میں مقابلے کروائے گئے جن میںاسپیڈ پروگرامنگ، روبو ایلیکٹ بگنرزاور ایڈوانس، فوٹوگرافی، پروجیکٹ ایگزی بیشن بگنرزاور ایڈوانس سمیت کوئز مقابلے شامل تھے۔ اختتامی تقریب کی میزبانی این ای ڈی الیکٹرونک ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کے بنائے ہوئے روبوٹ نے کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ طالبِ علموں کے بنائے گئے روبوٹس سمیت مختلف پروجیکٹس، شرکا کی توجہ کا مرکز رہے۔ روبو انٹیلیٹ ایڈوانس میںداؤد انجینئرنگ کی ٹیم نے پہلی جب کہ جامعہ این ای ڈی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے جڑواں بچوں روہی اور یش کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔45 سالہ کرن جوہر اکثر و بیشتر اپنے بچوں کے بارے میں متعدد انٹرویوز میں بات کرتے آرہے ہیں ، انہوں نے خود کبھی ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی .

6 months old today....#roohiandyash #happyrakshabandhan #lovesofmylife❤️

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

 
 
 
تاہم گزشتہ روز انہوں نے یش اور روہی کی ایک نہایت پیاری تصویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر مداحوں کیلئے شیئرکی ہے اس تصویر میں کرن جوہر کی والدہ بھی موجود ہیں۔ہدایتکار نے اپنے بچوں کی تصویر پر بتایا کہ یہ دونوں 6 ماہ کے ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ کرن کے ہاں رواں سال 7 فروری کو ممبئی کے مسرانی ہسپتال میں سروگیسی عمل کی مدد سے ان جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی۔کرن جوہر نے اپنے بیٹے کا نام یش اور بیٹی کا نام روہی رکھا۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں واقع ماسکو ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) اور روسی کمپنی آلٹو میڈیکا نے مشترکہ طور پر ایک طبی ڈرون بنایا ہے جو 50 کلومیٹر کی دوری تک جا کر دل کو بجلی کے ذریعے بحال کرنے والا نظام پہنچا سکتا ہے۔ اس میں سی پی آر (کارڈیو پلمونری ری سسکی ٹیشن) کا پورا انتظام ہے جو حادثے کی صورت میں شہروں کے اندر دل کے مریضوں کو فوری مدد فراہم کر سکتا ہے۔
 
 
اس عمل کو انجام دینے کے لیے کسی انسان کی ضرورت رہے گی لیکن ہدایات کو استعمال کرتے ہوئے معمولی پڑھا لکھا شخص بھی اسے استعمال کرسکتا ہے۔ اس میں لگے اسکرین یا اسپیکر کی ہدایت کے تحت مریض کے سینے پر الیکٹروڈ لگانے سے لے کر آلہ چلانے تک کی ہدایات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
یہ ڈرون مصروف ترین علاقوں میں ایمبولینس سے پہلے پہنچ جائے گا اور وہاں موجود مریض کے جسم میں 400 جول تک توانائی پہنچا کر دل کو دوبارہ سرگرم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور اس عمل کو ڈی فلبریشن کہا جاتا ہے۔
اس سے قبل دوا اور امداد پہنچانے والے کئی ڈرون بنائے گئے ہیں لیکن یہ ڈرون بطورِ خاص دل کے مریضوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (آزادکشمیر)صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہولناک حشر سے دوچار ہوگی۔ مضبوط پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنسی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اس مرتبہ یوم نیلا بٹ کو تکمیل پاکستان کے طور پر منائے گی۔
مسلم کانفرنس نے کشمیر بنے گاپاکستان کا نعرہ دیا۔ اور اس کو عملی جامہ پہنا نے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ کشمیری قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے ۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی حلقہ 4پونچھ سردار صغیر چغتائی ،راجہ یاسین خان چیئر مین پارلیمانی بورڈ سردار ارشاد خان بھی موجود تھے ۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سابق وزیراعظم میان نوازشریف کی اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، روٹ پلان بھی بن گیا، لیگی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔ 
سابق وزیر اعظم نواز شریف قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک جائیں گے۔ ڈی چوک سے کارواں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا زیرو پوائنٹ اور فیض آباد پہنچے گا۔ فیض آباد سے نواز شریف کا کارواں مری روڈ سے راولپنڈی میں داخل ہو گا۔ نواز شریف کا قافلہ مری روڈ سے گزرتا ہوا راولپنڈی کچہری اور پھر روات جائے گا۔ روات سے نواز شریف قافلے سمیت بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف لاہور میں داتا دربار بھی جائیں گے۔
 
ادھر نوازشریف کے استقبال کے لیے مال روڈ کو تعریفی بینرز اور فلیکسز سے بھر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں زورو شور پر ہیں۔ مال روڈ پر جگہ جگہ نواز شریف کے حق میں بینرز اور فلیکسز آویزاں کر دئیے گئے جن پر نوازشریف کے حق میں تعریفی نعرے درج ہیں جن پر ہمارا لیڈر نوازشریف۔ ہم صادق ہیں ہم امین ہیں، ہم نواز شریف ہیں کے نعرے درج ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے 70 ویں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں کہ یوم آزادی کے موقع پر صوبے بھر بالخصوص کراچی میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات اختیار کئے جائیں،اپنے دفتر سےجاری کی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد، تفریحی مقامات ، مرکزی شاہراہوں پر مختلف ریلیوں اور جلوسوں کے انعقاد کے خواہشمند تنظیموں ، تعلیمی اداروں اور این جی اوز سے شرکا کی باقاعدہ فہرستیں او تفصیلات طلب کرکے زونوں اور رینج کی سطح پر حفاظتی انتظامات کو ترتیب دیا جائے۔

وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجتماعات اور پروگراموں کی براہ راست نگرانی ایس ایس پیز کریں اور متعلقہ ایس ڈی پی اوز ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی بریفنگ اور ایس ایچ اوز کی رہنمائی کریں گے۔ وزیر داخلہ نے مذید کہا ہے کہ تھانہ جات کے حوالے سے تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں ، سفارت خانوں ، بس ٹرمینلز، شاپنگ سینٹرز، فلائی اوورز، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں سمیت اسکولوں اور کالجوں میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریبات کی سیکورٹی کا فول پروف بندوبست کیا جائے اور یوم آزادی کی ریلیوں کے دوران اسپیشل برانچ اہلکاروں کی موجوگی یقینی بنایا جائے۔

سہیل انور سیال نے ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور گشت کے عمل میں تیزی کے ساتھ مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور مزار قائد سمیت قومی ورثے کی عمارتوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلئیر کروایا جائے اور ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے یقینی اقدامات کیے جائیں۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر شہر کے تمام علاقوں بالخصوص مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے مقامات پر سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) چیمپینز ٹرافی فتح کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی پی سی بی کی جانب سے تو چھٹیوں پر ہیں مگر غیر ملکی لیگز اور کاﺅنٹی کرکٹ میں پاکستان کا ایسا نام روشن کر رہے ہیں کہ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ محمد عامر نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جس قدر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، وہ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بھی جاری رہا اور اب وہ انگلش کاﺅنٹی چیمپین شپ میں بھی بالکل ویسی ہی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے اس قدر شاندار باﺅلنگ کروائی کے مخالف ٹیم کے بلے باز اپنا سا منہ لے کر رہ گئے. انہوں نے 11.2 اوورز میں صرف 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کی بہترین باﺅلنگ کی بدولت مخالف ٹیم محض 113 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ ان کی اس جاندار باﺅلنگ کی شاندار ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جسے دیکھ کر آپ بے اختیار تالیاں بجانے پر مجبور ہو جائیں گے۔