ایمز ٹی وی (اسلام آباد)عائشہ گلالئی کے الزامات کے دودن بعد عمران خان نے چپ توڑ دی،انہوں نے تحریک انصاف کے حامیوں کو عائشہ گلالئی کی بہن کونشانہ بنانے سے روک دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی روح کو فروخت کرنے والوں کو بے نقاب ہونے دیں، میری نااہلی اور میرے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا ناکام ہوگا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو کرنا جانتی ہے وہی کررہی ہے،خیبرپختونخوا کی حکومت گرانے کے لیے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا یقین رکھیں، پی ٹی آئی جواب میں ایسی پیشکش نہیں کرے گی، چھانگا مانگا کی سیاست نہیں چلے گی۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد ان کی بہن کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ۔
My request to all PTI supporters is to immediately refrain from targeting Ayesha Gulalai's sister.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 3, 2017
ایمز ٹی وی(کراچی) ہم کراچی میں پاکستان کے استحکام و ترقی کی جدوجہد کر رہے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کا مطالبہ کر کے ملک کی سیاست میں مثبت تبدیلی لائے ہیں.پی ایس پی نے ملک میں ایسی سیاست کی بنیاد رکھی جس کا مرکز عوامی مسائل اور بنیادی انسانی حقوق کا حصول ہے ، ہم نے عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کی بات کر کے دیگر جماعتوں کو بھی فرسودہ سیاست سے باہر آ کر عوامی مسائل پر توجہ دینے پر مجبور کر دیا۔ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے پارٹی صدر انیس قائم خانی ،ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی محمد رضا اورصدر کراچی ڈویژن آصف حسنین کے ہمراہ گزشتہ شب لانڈھی ٹاؤن میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے قیام کا مقصد ہی عوام کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں ایک عام آدمی اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کر سکے،پاک سرزمین پارٹی انتہائی کم عرصے میں پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں ان کی آواز بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر ہو چکا ہے 2018میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے علیحدہ کر دیں گے اور محب وطن اور اہل لوگوں کو منتخب کریں گے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے اور نئی کابینہ میں مزید پانچ وزرا کو شامل کیا جائے گا۔ میڈیاذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے ذمے یہ کام لگایا ہے کہ وہ وزرا کی لسٹ تیار کرکے دیں جس میں جنوبی پنجاب اور ایک چھوٹے صوبے سے نئے نام شامل کیے جائیں ۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام وزارتیں پرانے وزرا کو دی جائیں گی جبکہ پانچ نئے وزرا بھی کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔ اگلے ہفتے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں ہو سکتا ہے کہ پارٹی کی صدارت میاں شہباز شریف کے پاس چلی جائے کیونکہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وہ پارٹی کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہے۔
ایمز ٹی وی (دبئی)پاک فوج کے سابق سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے اور سویلین آ کر پھر اسے پٹری سے اتار دیتے ہیں۔ پاک فوج کے سابق سربراہ اورسابق صدرپرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی مارشل لاء لگائے گئے یہ اس وقت کے حالات کا تقاضا تھا، پاکستان میں فوج ملک کو پٹری پرلاتی ہے اورسویلین آ کرپھراسے پٹری سے اتاردیتے ہیں، ایشیا کے تمام ممالک کو دیکھا جائے تو وہاں بھی صرف ڈکٹیٹروں کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کو بھی ڈکٹیٹروں نے ٹھیک کیا لیکن جب وہ گئے تو سویلینز نے بیڑہ غرق کر دیا، فوجی ڈکٹیٹرشپ میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔ مشرف نے اپنے خلاف درج آرٹیکل 6 کے مقدمے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک ہاتھ سے نکل رہا ہو تو میں آئین اور آرٹیکل چھ کا سوچوں گا یا پھر ملک بچاؤں گا، اگر یہ غلط ہے تو لٹکا دو مجھے۔ مشرف کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں عوام کوجمہوریت ، ڈکٹیٹرشپ ، کمیونزم ، سوشلزم یا بادشاہت سے زیادہ فرق نہیں پڑتا ، انہیں صرف ترقی اور خوشحالی، روزگاراور سکیورٹی چاہیے ہوتی ہے جب کہ الیکشن کراکر عوام کو اگر خوشحالی نہ دی جائے تو اس الیکشن کا کیا فائدہ ہے۔ جنرل مشرف نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا اختیار عوام کو ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں حالات مختلف ہیں۔ عوام تب ہوتی ہے جب آئین کے اندر چیکس اینڈ بیلنسز ہوں، عوام خود بھاگ کر فوج کے پاس آتی ہے کہ ہماری جان چھڑوائیں جب کہ لوگ میرے پاس آکر کہتے تھے کہ ہماری جان چھڑوائیں اور میں نے عوام کے مطالبے پر ٹیک اوور کیا تھا۔ آئین ک حوالے سے مشرف نے کہا کہ آئین مقدس ہے لیکن آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے، ہم آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن قوم کو بچانے کے لئے آئین کو تھوڑا سا نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ مشرف نے مزید کہا کہ پاکستان توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، کچھ الزام یحیٰی خان پر بھی آتا ہے لیکن ایوب خان کے 10 سال کی حکومت میں ملک نے ترقی کے ریکارڈ قائم کیے ضیا کا دور متنازع تھا جہاں انھوں نے ملک کو مذہبی انتہاپسندی کی جانب دھکیلا، انھوں نے ایسی راہ چنی جس کا اثر ملک پر آج بھی ہے لیکن جو ضیاالحق نے طالبان اور امریکا کی مدد کی سویت یونین کے خلاف وہ بالکل ٹھیک کیا۔ پرویز شرف نے کہا کہ افغان جنگ میں فوج نے پیسے نہیں بنائے لیکن کچھ ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو ہتھیار خرید رہے ہوں، افغانستان میں پیسے تقسیم کررہے ہوں ان میں سے کچھ ملوث ہوسکتے ہیں جنہوں نے پیسے بنائے ہوں تاہم فوج نے بطورادارہ کوئی پیسے نہیں بنائے۔ جنرل پرویزمشرف نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر الزام لگایا کہ ان کی بھارت پالیسی ٹوٹل سیل آؤٹ پالیسی تھی، بھارت بلوچستان میں ملوث ہے اورجو کوئی پاکستان کو نہیں مانے گا اورملک کی بقا کے خلاف ہوگا اس کو مارنا چاہیے جب کہ ملک سے نکلنے میں مدد کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فوج کے سربراہ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ فوج ہمیشہ ان کی ویلفیئرکی طرف دیکھتی ہے.
ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ سندھ جامشورو نے ایم اے (پریویس) سال 2016ء اور بی ایڈ (آف کیمپس) سال 2015ء کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ (آف کیمپس) کے امتحانات میں مجموعی طور پر2049امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 186امیدوار فرسٹ کلاس، 1556امیدوار سیکنڈ کلاس اور 5امیدوار تھرڈ کلاس میں کامیاب قرار دیئے گئے، جبکہ 203امیدوار ناپاس، 6امیدوار غیر حاضر اور 93 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں۔ امیدواروں کو اپنے متعلقہ کالجز سے نتائج معلوم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے میٹرک سائنس اور جنرل گروپوں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں گورنمنٹ ہائی اسکول رک کی کلثوم گھانگھرو نے پہلی،او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی فریال کلہوڑو نے دوسری اور کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے سلمان شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہمایوں کی بی بی شازیہ امجد بخاری نے پہلی،سچل سرمست اورینٹل کالج لاڑکانہ کے ثنا اللہ جاگیرانی نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نصیر آباد کی رابیل پنہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ کے نتائج کا اوسط چوراسی فیصداور جنرل گروپ کے نتائج کا اوسط اٹہتر فیصد رہا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت شروع کر دی۔میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے اور اہم وزارتوں پرپرانے چہرے ہی دکھائی دینے کاامکان ہے لیکن چودھری نثار کے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت جاری ہے اور زیادہ ترسابق وفاقی وزرا کے کابینہ میں شامل ہونے کے امکانات ہے،ذرائع کا کہنا تھا وفاقی کابینہ آج شام حلف اٹھائے گی اور صدر مملکت ممنون حسین وزرا سے حلف لیں گے۔