بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف پر الزامات لگے مگر وہ جے آئی ٹی میں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، اگر وہ ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو ان کے ترجمانوں کو چیخ چیخ کر دفاع نہ کرنا پڑتا ۔ سرکاری وکلاءبھی سوچ رہے ہیں اوپر جا کر کیا جواب دینا ہے۔نوازشریف گزشتہ روز بھی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ میری لڑائی کرپشن کے خلاف ہے ، سب کا احتساب چاہتے ہیں اور اگر ایسا ہو گیا تو پاکستان کرپشن سے پاک ملک بن جائے گا ۔ ہمیں امید ہے عدالت سے قوم کو انصاف ملے گا .
مولانا سراج الحق نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ تاریخ کا منفرد واقع ہے اور سرکار خود ٹیمپرنگ کر رہی ہے ۔پاکستان میں حکمران خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔آج شریف خاندان کی باری ہے۔ اسلامی معاشرے میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت بھی چاہتی ہے سرکاری وکلاءکے دل میں جو ہے وہ بھی انکے سامنے آجائے تاکہ ان پر الزام نہ آئے کہ بولنے نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت نے بھی کہا تھا کہ جو ہو رہا ہے اللہ کی طر ف سے ہو رہا ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)تین روزتک مثبت انداز میں چلنے والے پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں 100انڈیکس میں325پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔
کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں 325پوائنٹس کمی کے بعد انڈیکس 45ہزار 300کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری تھا جس میں گزشتہ تین روز سے مثبت رجحان دیکھا جا رہا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے کیمیا پر ہونے والے بین الاقوامی کمیسٹری اولمپیاڈ میں تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔
 
ماہا ایوب کراچی کے ایک مقامی اسکول میں او لیول کی طالبہ ہیں اور انہیں کیمسٹری کا جنون ہے۔ اسی شوق کی بدولت وہ تھائی لینڈ میں منعقدہ 49 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے سیکنڈری اسکولوں کے قابل طلبا و طالبات کو ایک مقام پر بلا کر مختلف ٹیسٹ کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کی آزمائش کی جاتی ہے۔
 
اسی لیے دنیا بھر کے ممالک اپنے قابل ترین طلبا و طالبات کو ان مقابلوں میں بھیجتے ہیں۔ اس میں پانچ گھنٹے تجرباتی ٹیسٹ جبکہ پانچ گھنٹوں تک نظری اور تحریری ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔ اس سال 6 سے 15 جولائی تک منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں ماہا نے سینکڑوں طالب علموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اور کراچی میں واقع ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹٰیوٹ آف کیمسٹری نے سینکڑوں بچوں کے ٹیسٹ لیے تھے اور ان میں سے مجھ سمیت تین بچوں کو مقابلے میں بھیجا تھا۔
اپنے تجربے کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ مقابلہ ایک امتحان سے زیادہ تھا جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک اور کلچر کے طلبا و طالبات سے گفتگو اور ملاقات کرنا تھی۔ یہ مقابلہ بین الاقوامی دوستی اور پاکستان کے مثبت عالمی امیج کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تھا۔
ماہا نے کہا کہ پاکستان کے طالب علموں کو ایسے مقابلوں میں جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس کا سلسلہ 1968 میں پراگ سے شروع ہوا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمدعبدالرحمان الثانی مختصر دورے پر پاکستا پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمان الثانی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک قطر تعلقات سمیت مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قطرکے وزیر خارجہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب، یواےای، بحرین اور مصر کے مطالبات اور اپنے موقف سے آگاہ کیا، شیخ محمد نے امیر کویت شیخ جابر الصباح کی مفاہمتی کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی ترجیح ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نےامیر کویت کی مشرق وسطی میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں امن کوششوں اور تنازع کےحل کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ برادر اسلامی ممالک میں مسائل کا سفارتی حل تلاش کیا جائے، موجودہ خلیجی تنازع کےحل کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سینیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد پر مشیرخارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا، وہاں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہورہی ہے ، سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی تاحال اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے، ٹی او آرز پر مشاورت کرنے والے وزرا دفاع کا اجلاس نہیں ہوا اسی لئے عسکری اتحاد کے ٹی او آرز طے نہیں ہوئے۔
مشیرخارجہ کے بیان پر چئیرمین سینیٹ رضاربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سعودی اتحاد کے ٹی او آرز تک نہیں بنے اور فوج تیار ہوگئی آپ نے تو اس فوجی اتحاد کا سربراہ بھی مقرر کر دیا ہے، آپ کے سابق آرمی چیف سعودی اتحاد کی سربراہی کے لیے بھی چلے گئے، وہ وہاں کیا کر رہے ہیں، ریٹائرڈ فوجی کرنل اور بریگیڈیئر رینک کے افسران وہاں جا رہے ہیں، امریکی سینیٹرز پاکستان آتے ہیں اور صرف اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کرکے چلے جاتے ہیں انہوں نے کبھی منتخب نمائندوں سےملاقات نہیں کی۔
رضاربانی نے مشیر خارجہ سے استفسار کیا کہ اگر ٹی او آرز پاکستان کی مرضی کے مطابق نہ بنے تو حکومت کیا کرے گی، اگر اتحادی فوج کا قیام عمل میں آگیا اور اس نے مشرق وسطیٰ کے کسی ملک کے خلاف کارروائی کی تو آپ کیا کریں گے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس کا اثر نہیں پڑے گا۔
سرتاج عزیزنے جواب دیا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ابھی تک عسکری اتحاد کو کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی، یمن میں جن ممالک نےفوج بھیجی ہے وہ اس اتحاد کےذریعے نہیں گئی جب کہ سابق آرمی چیف اسی پالیسی پر عمل کریں گے جو پاکستان
ااسلام آباد: سینیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد پر مشیرخارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا، وہاں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہورہی ہے ، سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی تاحال اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے، ٹی او آرز پر مشاورت کرنے والے وزرا دفاع کا اجلاس نہیں ہوا اسی لئے عسکری اتحاد کے ٹی او آرز طے نہیں ہوئے۔
مشیرخارجہ کے بیان پر چئیرمین سینیٹ رضاربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سعودی اتحاد کے ٹی او آرز تک نہیں بنے اور فوج تیار ہوگئی آپ نے تو اس فوجی اتحاد کا سربراہ بھی مقرر کر دیا ہے، آپ کے سابق آرمی چیف سعودی اتحاد کی سربراہی کے لیے بھی چلے گئے، وہ وہاں کیا کر رہے ہیں، ریٹائرڈ فوجی کرنل اور بریگیڈیئر رینک کے افسران وہاں جا رہے ہیں، امریکی سینیٹرز پاکستان آتے ہیں اور صرف اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کرکے چلے جاتے ہیں انہوں نے کبھی منتخب نمائندوں سےملاقات نہیں کی۔
رضاربانی نے مشیر خارجہ سے استفسار کیا کہ اگر ٹی او آرز پاکستان کی مرضی کے مطابق نہ بنے تو حکومت کیا کرے گی؟ اگر اتحادی فوج کا قیام عمل میں آگیا اور اس نے مشرق وسطیٰ کے کسی ملک کے خلاف کارروائی کی تو آپ کیا کریں گے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس کا اثر نہیں پڑے گا۔
سرتاج عزیزنے جواب دیا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ابھی تک عسکری اتحاد کو کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی، یمن میں جن ممالک نےفوج بھیجی ہے وہ اس اتحاد کےذریعے نہیں گئی جب کہ سابق آرمی چیف اسی پالیسی پر عمل کریں گے جو پاکستان کی پارلیمنٹ بنائےگی۔

 

ایمز ٹی وی(تجارت) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، صوبائی محکمہ صحت اور ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے نمائندوں سے لاہور چیمبر میں ملاقاتیں کیں اور صنعت و تجارت سے متعلقہ امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاہے۔ لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر سید محمود غزنوی، محمد ارشد چودھری، میاں محمد نواز، طارق محمود، میاں عبدالرزاق، ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی امجد لطیف، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے قائم مقام سیکریٹری ڈاکٹر محمد عثمان اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ان مواقع پر خطاب کیا۔

ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف نے کہا کہ آئین کے تحت جس صوبے کی گیس ہے اس کا حق پہلا ہے ، پنجاب میں گیس کی پیداوار کم جبکہ کھپت سب سے زیادہ ہے، ایل این جی ایک اہم متبادل ایندھن ہے جو گیس کی ضرورت پوری کررہا ہے، اس کی وجہ سے پاور جنریشن یونٹس کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے، گیس لاسز بارہ فیصد سے کم ہوکر آٹھ فیصد رہ گئے جن میں مزید کمی آئے گی۔
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ گیس کے نئے کنکشن دینے کا عمل تیز کیا جائے، جو گیس کنکشن سوئی گیس سے آر ایل این جی پر منتقل کیے گئے تھے انہیں واپس سوئی گیس پر منتقل کیا جائے جبکہ منقطع کنکشن کی بحالی پر پرانا ٹیرف ہی لاگو کیا جائے۔ قائم مقام سیکریٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے ملاقات میں عبدالباسط نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل کمی تشویشناک ہے، برآمد کنندگان کو تیز تر خدمات مہیا کی جائیں تاکہ وہ اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکٹر کو زیروریٹڈ قرار دیکر حلال اشیاءکی تین سو ارب ڈالر کی تجارت میں خاطر خواہ حصہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مزید برآںصوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور لاہور چیمبر کے صدر نے مشترکہ طور پر موبائل وین سروس کا افتتاح کیا جو فیکٹری ورکرز کو چیسٹ سکریننگ کی مفت سہولت مہیا کرے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یہ سروس پنجاب حکومت کی ان کوششوں کا جو وہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے اٹھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹی بی کی سکریننگ کے لیے بہترین نظام وضع کیا ہے۔ ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ جو صنعتیں ماحولیاتی معیارات سے ہم آہنگ ہیں انہیں پانچ سے دس سال کے لیے ٹیکس چھوٹ دی جائے تاکہ دوسروں کو بھی ترغیب ملے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن نے رواں سال کراچی میں مزید 6 نئے کالجز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر معشوق بلوچ کے مطابق چاروں کالجز کے لئے ایس این ای (اسامیاں ) پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے جن چھ نئے کالجوں میں رواں سال انٹر سال اول کے داخلے دیئے جائیں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق ان کالجوں کی عمارتیں بن کرتیار ہوچکی ہیں ان کالجوں میں نصرت بھٹو گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج لیاری، شہید بینظیر بھٹو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لیاری، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اسکیم نمبر33سپر ہائی وے (گلزار ہجری)، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لیاقت آباد،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شاہنواز شر گوٹھ نزد نیو رضویہ سوسائٹی اور گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج ابراہیم حیدری شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی اور سرمایہ کار سرگرم ہوگئے ہیں، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ سو پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 600 کی سطح عبور کرگیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، سرمایہ کاروں نے سپریم کورٹ کی سماعت سے اندازہ لگایا ہے کہ عدالت مزید حقائق کو مد نظر رکھ رہی ہے اور ایسے حالات نہیں کہ فوری طور پر وزیر اعظم کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان ہی وجوہات کے سبب حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور کاروبار کے دوران شیئرزکی خریداری پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 1100پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس46ہزار 600 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں انہیں تو انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے وہ اسی لئے سپریم کورٹ نہیں آتے کیوں کہ وہ اشتہاری مجرم ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اصل عدالت عوام کی رائے ہے اسی عوامی رائے کو ختم کرنے کے لئے عمران خان نے دھرنے دئے تھے