ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان 10سالہ پلان آف ایکشن کے تحت تجارت میں 93 فیصد اضافہ ہواہے۔اسلامک سینٹرفارڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ2005 ءسے2015ءکے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک،اس کے ذیلی اداروں اور تنظیم سے وابستہ اداروں اورایسوسی ایشنز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اعداد وشمار کے مطابق 2005میں اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 1.77ٹریلین ڈالرتھا جبکہ 2015 میں اوآئی سی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 3.43ٹریلین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ 2010 سے 2016 کے دوران اسلامی ممالک نے سڑکوں،
ائیرپورٹس اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی اوراس دوران ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں مجموعی طورپر10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
متعدد اسلامی ممالک نے تجارت اورسرمایہ کاری کیلئے جامع اورمﺅثر اقدامات کئے جس کے نتیجے میں تجارتی اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہائیڈروکاربن کی قیمتوں میں اضافے اوراسلامی ترقیاتی بنک اوراس کے ذیلی اداروں کی طرف سے مختلف منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری نے بھی مسلم ملکوںکے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایمزٹی وی (انٹرٹینمینٹ) نیویارک میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل انڈین فلمزاکیڈمی (آئیفا) ایوارڈزکی تقریب میں بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار اور اداکاراؤں کی عدم شرکت نے اس کی معتبریت پرسوالیہ نشان لگادیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشادہ امیتابھ بچن اوران کا پورا خاندان بمشول ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، اکشے کمار، رنبیر کپور، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور، سونم کپور اور انوشکا شرما آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ ف
لم پروڈیوسر اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے چیئرپرسن پھالاج نیہالانی نے آئیفا کے اس روپ سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے جس سے شائد زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہیں۔
دنگل، ایئرلفٹ، رئیس، اور رستم جیسی کامیاب فلموں کے باوجود ان فلموں کو بہترین فلم کا ایوارڈ نہ ملنا بالی ووڈ شائقین کے لیے دھچکے سے کم نہیں ہے تاہم اب پھالاج نیہالانی نے اس حقیقت سے پردہ اٹھادیا ہے۔
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) قطری وزیرِ خارجہ کا مختصر دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وزیرِ خارجہ آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے اسلام آباد پہنچیں گے اور سیدھا وزیرِ اعظم ہاﺅس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کا یہ مختصر دورہ ہے جس میں وہ وزیرِ اعظم اورپاکستان کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ شیخ محمد بن عبد الرحمن ثانی، دفترِ خارجہ قطری وزیرِ خارجہ کے دورے سے مکمل لا علم ہیں واضح رہے کہ یہ دورہ حکومتی ایماں پر ہو رہا ہے
ایمزٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے اپنی سابق گہری دوست باربی ڈول کترینہ کیف کو بالی ووڈ کی سب سے زیادہ محنتی اداکارہ قراردے دیا ہے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف علیحدگی کے ایک لمبے عرصے کے بعد پھرسے ایک دوسرے کی قربت میں گرفتار ہوتے جارہے ہیں جہاں اداکارکی جانب سے مسلسل کترینہ کے بہترین کرئیرکی منصوبہ بندی کی جاتی ہے جب کہ انہوں نے کترینہ کو بالی ووڈ کی سب سے محنتی اداکارہ بھی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ پوری بالی ووڈ میں اداکارہ بہترین اورسب سے محنتی اداکارہ ہیں جب کہ نیویارک میں سجنے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈزمیں بھی دونوں ساتھ ساتھ نظر آئے اورایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھتے رہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد )پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تڑپ اور گرج میں اضافہ ہو رہا ہےانہوں نے کہا گیا کہ ساری دستاویزات ہمارے پاس ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ججز ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ منی ٹریل بتا دیں ہے ، کہا گیا تھا کہ ساری دستاویزات موجود ہیں، ثابت ہو ا کہ مریم صاحبہ لندن کے فرم کی مالکہ ہے، یہ کیس تو اب ختم ہو چکا ہے ،حکمراں جماعت گھبراہٹ اور تکلیف میں ہیں۔ جبکہ اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب وزیرِ اعظم نواز شریف کو معجزہ ہی نا اہلی سے بچا سکتا ہے، وزیر ِ اعظم کی نا ایہلی اب دیوار پر لگی نظرآرہی ہے ن لیگ کے وکیل ہتھیار پھینک چکے ہیں، معاملہ اگر نیب بھیج دیا جائے تو ہمیں اعتراض نہیں، جائیدادوں میں بے تحاشہ اضا فہ ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کی آخری دس روز ہیں نواز شریف کا قصہ ختم ،پی ٹی آئی والے جشن کی تیاری کر لے، لیگی رہنماﺅں نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہیں،ن لیگ نے اب تک والیم 10 کھولنے کی حامی نہیں بھری، مقدمہ نیب بھیجنے کی استدعا کی ہے،
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان 10سالہ پلان آف ایکشن کے تحت تجارت میں 93 فیصد اضافہ ہواہے۔اسلامک سینٹرفارڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ2005 ءسے2015ءکے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک،اس کے ذیلی اداروں اور تنظیم سے وابستہ اداروں اورایسوسی ایشنز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اعداد وشمار کے مطابق 2005میں اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 1.77ٹریلین ڈالرتھا جبکہ 2015 میں اوآئی سی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 3.43ٹریلین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ 2010 سے 2016 کے دوران اسلامی ممالک نے سڑکوں، ائیرپورٹس اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی اوراس دوران ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں مجموعی طورپر10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ متعدد اسلامی ممالک نے تجارت اورسرمایہ کاری کیلئے جامع اورمﺅثر اقدامات کئے جس کے نتیجے میں تجارتی اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہائیڈروکاربن کی قیمتوں میں اضافے اوراسلامی ترقیاتی بنک اوراس کے ذیلی اداروں کی طرف سے مختلف منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری نے بھی مسلم ملکوںکے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)ماضی کے سابق عظیم پلیئرز نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مفید مشوروں سے نواز دیا۔ حال ہی میں انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست نے پی ایچ ایف حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیدار مستقبل کی پلاننگ کیلیے پھونک پھونک کرقدم رکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کو اسکاٹ لینڈ کے سوا تمام ٹیموں سے عبرتناک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اولمپک چیمپئن ارجنٹائن نے عبدالحسیم الیون کو زیر کرکے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کیا تو بھارت نے مسلسل دوسری بار شکست دے کر ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے میچ کی طرف دھکیل دیا، قومی ٹیم کی اس صورتحال پرصدر پی ایچ ایف خاصے نالاں اور رواں برس اکتوبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں عوامی توقعات کے مطابق نتائج حاصل کرنے کیلیے سنجیدہ اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کے حق میں ہیں۔
ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا کےلیے موبائل فونز تیار اور لانچ کرنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا کے نئے اسمارٹ فون لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جو شاید اب تک نوکیا کے سب سے مہنگے فونز میں سے ایک ہوگا۔ اسے نوکیا 8 اور نوکیا 9 کا نام دیا جائے گا تاہم ایک جرمن ویب سائٹ وِن فیوچر کے مطابق اسے ماڈل نمبر ٹی اے 1004 کے نام سے نوکیا 8 کا نام دیا گیا ہے اور 31 جولائی کو پہلے اسے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تاہم یہ خبر اب بھی حتمی نہیں کیونکہ افواہیں گرم تھیں کہ نوکیا 8 اور نوکیا 9 اسی سال کے وسط میں ریلیز کئے جائیں گے جو اب تک نوکیا کی جانب سے پیش کردہ سب سے مہنگا فون بھی ہوسکتا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر نصب ہوگا جو کوالکوم کمپنی کا تیارکردہ اب تک سب سے جدید پروسیسر بھی ہوگا۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج رکھی گئی ہے۔ یورپ میں اسے دو سِم کی گنجائش کے ساتھ ہی پیش کیا جارہا ہے۔ نوکیا 8 چار رنگوں میں پیش کیا جائے گا جن میں نیلا، اسٹیل ، سنہرا نیلا اور سنہرا تانبے جیسا رنگ شامل ہیں۔ اس کی قیمت 590 یورو یعنی پاکستانی 72 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔ تاہم وِن فیوچر ویب سائٹ نے اس کی مزید تفصیلات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 5.7 ایچ ڈی ڈسپلے اور 13 میگا پکسل کیمرہ نصب ہوگا۔ نوکیا نے جرمنی کی مشہور لینس ساز کمپنی ’’کارل زائس‘‘ سے معاہدہ کیا ہے اور اسی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ اگلے نوکیا فون میں کارل زائس لینس موجود ہوسکتا ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) یاسر شاہ نے شاداب خان کو 4روزہ کرکٹ میچزکھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ میں شاداب کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں،ان کے پاس اچھی ورائٹی ہے،وہ گگلی، فلپر اور سلائیڈر کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ان کی بولنگ میں مزید نکھار آتا جائے گا لیکن ٹیسٹ میچز میں بولرز کیلیے صبر آزما مراحل آتے ہیں، انھیں وکٹ کیلیے انتظار اور منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے، شاداب کو بھی طویل فارمیٹ کیلیے خصوصی تیاری کرنا ہوگی، لیگ اسپنر 4روزہ میچز کھیلیں تو لمبے اسپیل انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹیں حاصل کرنے کا ہنر سیکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یاسر شاہ نے کہا کہ میں اپنی گگلی بھی بہتر بنانے کیلیے کام کررہا ہوں، کچھ ایسی گیندوں پر بھی کام جاری ہے جو حریف بیٹسمینوں کو حیران کرسکیں، سری لنکا کیخلاف یواے ای میں سیریز میں نئی ورائٹی نظر آئے گی۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی ٹریبیونل میں سماعت مکمل ہوگئی، فریقین نے حتمی دلائل پیش کیے، 29 جولائی کو فریقین تحریری دلائل جمع کروائیں گے جس کے 30 دن بعد ٹریبیونل اپنا فیصلہ سنائے گا۔ شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطمئن ہیں کہ ہم نے بہتر دلائل دیئے، پی سی بی کے وکلاء سے کوئی شکایت نہیں ہے، آج ہم نے شہادتوں سے ثابت کردیا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ رونی فلینگن، سلمان نصیر اور عمر امین نے کرنل (ر) اعظم کا بیان پڑھنے کے بعد ٹریبیونل میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ برطانوی ایجنسی کے نمائندہ اینڈریو افگریو نے رونی فلینگن کا بیان دیکھنے کے بعد ہی اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر تھا تو کیا غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی ضرورت تھی۔