ایمزٹی وی (کراچی) نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع ہو گیا، میدان سے گھاس ہٹا دی گئی، پچز بھی بین الاقوامی معیار سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔ اس پر موجود 80 فیصد گھاس جنگلی نکلی جبکہ وہ قطعی طور پر ہموار نہ تھی، میدان کو لیول کرنے کے بعد گھاس لاہور سے منگوائی گئی ہے جسے چند روز میں لگا دیا جائے گا، عبدالغنی نے مزید دعویٰ کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچز انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں تھیں، 13 انچ تک مٹی کی تہہ تھی جسے اب عالمی معیارکے مطابق 7 سے ساڑھے 7 انچ تک لایا جائے گا،آؤٹ فیلڈ بہتر ہونے کے بعد قومی کرکٹرز انگلینڈ اور آسٹریلوی میدانوں کی طرح یہاں پر بھی بے خطر ہوکر ڈائیو لگا سکیں گے۔
ایمزٹی وی (راولپنڈی) راول ڈیم کے پانی میں مافیا نے زہر ملادیا جس سے تین روز کے دوران ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔ واقعہ کا مقدمہ محکمہ فشریز کی مدعیت میں تھانا سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق راول ڈیم میں مچھلیاں پکڑنے اور کشتی رانی پر پابندی ہے، حکام نے ایک مافیا کو ڈیم میں غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے اور کشتی رانی سے روکا تو مافیا نے ڈیم میں مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل ڈال دیا۔
راول ڈیم انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ اسمال ڈیم ، ضلعی انتظامیہ اور واسا راولپنڈی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پانی کا ٹیسٹ کرکے ضروری اقدامات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، پانی میں زہریلا کیمیکل ملانے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مچھلیاں ہلاک ہوئیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ راول ڈیم میں 50 سے زائد اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں لیکن صرف ایک قسم کی مچھلی کی ہلاکت دیکھنے میں آئی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کےپانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروالیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ ڈیم کا پانی مضر صحت نہیں ہے۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کےشہریوں کوخان پوراورسملی ڈیم سےپانی فراہم کیاجاتاہے، راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کے شہریوں کو دیا جاتا ہے اور اس ڈیم کا انتظام اور کنٹرول پنجاب حکومت کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ راول ڈیم سے جڑواں شہروں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، جسے پینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
ایمزٹی وی (کراچی)ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنما سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ کراچی میں امن، بہتر مستقبل اور صحت و صفائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے آئے تھے، اپنی سیاسی جماعت بنانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، وہ تمام لوگ ترقی اور صحت و صفائی کے لیے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ جلد کارکنوں کے ساتھ مل کرلائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ قیادت میں سب سے سینئیر ہیں، اس لئے فاروق ستار یا کسی اور سے نہیں ملیں گے، اگر کسی کو ملنا ہے تو وہ ان کے پاس خود چل کر آئے پھر بات ہوگی۔
جے آئی ٹی سے متعلق سابق ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو استعفی نہیں دیناچاہیئے کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حتمی نہیں، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے۔
ایمزٹی وی(لندن) سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے چھکا لگاکر اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے شائق کا موبائل فون توڑ ڈالا.
یہ واقعہ گزشتہ دنوں سرے اور مڈل سیکس کے درمیان منعقدہ انگلش ٹی 20 میچ میں پیش آیا۔ اپنی 40 ویں سالگرہ سے 2 دنوں کی دوری پر موجود سنگاکارا نے اس مقابلے میں سرے کیلیے 70 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور3 چھکے شامل رہے، ایک چھکے پر اسٹینڈز میں بیٹھے شائق نے کیچ تھامنا چاہا تاہم اس کی قیمت موبائل فون کی تباہی سے بھرنا پڑگئی، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)معروف برطانوی اشاعتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے جو ڈیکلریشن جمع کروائی ہے اسکی بنیاد پر ان کی حکومت جا سکتی ہے ،مریم نواز نے جو ٹرسٹی ہونے کے ثبوت دئیے ہیں ان کی تاریخ فروری2006ہے ،اس وقت تک ڈیکلریشن میں استعمال ہونے والا فونٹ مائیکروسافٹ نے عوامی استعمال کے لئے لانچ ہی نہیں کیاگیا تھا۔برطانوی اخبار نے لکھاہے کہ مریم نواز کی طرف سے جے آئی ٹی میں جمع کرائے گئے ڈیکلریشن کی فرانزک رپورٹ لندن میں ہوئی ،جہاں انہوں نے اس کو غلط ثابت کیا ہے۔
برطانوی جریدے کے مطابق ڈی گروٹ جہنوں نے پہلی بارکیلبری فونٹ کا ڈیزائن بنایا تھا کا کہناتھا کہ یہ فونٹ انہوں نے پہلی بار2002میں بنایااور 2004میں مایئکروسافٹ کو بھیجا گیا تھا تا کہ وہ اس کی ٹیسٹنگ کر سکیں۔ان کاکہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس فونٹ میں تحریر لکھی جا سکے مگر اسکے لئے بیٹا آپریٹنگ سسٹم کاہونا ضروری ہے
ایمزٹی وی (واشنگٹن)امریکی ایوان نمائندگان نے 621.5 ارب ڈالر کا دفاعی پالیسی بل منظور کرلیا جس میں پاکستان کو دی جانے والی امداد پر سخت شرائط عائد کردی گئیں جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھارت سے دفاعی تعاون میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوان زیریں میں قومی دفاعی پالیسی بل 2018 پیش کیا گیا جس کے حق میں 344 اور مخالفت میں 81 ووٹ ڈالے گئے اور یہ بل یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
اس بل میں پاکستان کو دی جانے والی دفاعی امداد پر سخت شرائط عائد کردی گئی ہیں۔ نئی شرائط کے تحت پاکستان کو امداد کے حصول کےلیے اپنے ہاں موجود نیٹو سپلائی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا، انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مدد کے لیے واضح اقدامات کرنے ہوں گے، سرحد پار سے ہونے والے حملوں کو روکنا ہوگا اور بارودی سرنگوں (آئی ای ڈیز) کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مناسب کارروائی کرنی ہوگی۔
بل کے تحت یکم اکتوبر 2017 سے 31 دسمبر 2018 تک پاکستان کیلئے مختص کردہ 40 کروڑ ڈالر امداد اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک امریکی وزیر دفاع اس بات کی تصدیق نہ کردیں کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف مسلسل فوجی آپریشن کر رہا ہے، شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کو محفوظ پناہ گاہیں قائم کرنے سے روک رہا ہے اور پاک افغان سرحد پر عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے افغان حکومت سے مکمل تعاون کررہا ہے۔
دفاعی پالیسی بل میں پاکستان پر سخت شرائط عائد کرنے کی ترامیم ارکان اسمبلی ڈانا روہرا باچر اور ٹیڈ پو کی جانب سے پیش کی گئیں جن میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ہیرو قرار دیا گیا۔
دوسری جانب اسی بل میں بھارت سے دفاعی تعاون میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی جس میں بھارتی لابی سے تعلق رکھنے والے امریکی رکن اسمبلی ایمی بیرا نے نمایاں کردار ادا کیا، جس کے تحت امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو 6 ماہ کے اندر اندر بھارت و امریکا کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفاعی پالیسی بل اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں سے منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کی حتمی منظوری دیں گے جس سے یہ قانون بن جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت جمہوریت کو صرف نواز شریف سے خطرہ ہے،نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپوزیشن جماعتوں اور پیپلز پارٹی پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو یاد ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی نے 2014 کے دھرنے میں نواز شریف کا ساتھ دیا تھا ، جے آئی ٹی کی رپورٹ نے وزیر اعظم کو قصور وار ٹھہرایا ہے ، نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی صرف جمہوریت کی خاطر نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،ہمیں جمہوریت کا سبق پڑھانے والوں کو ہمارے ماضی اور حال کی جدوجہد کے بارے میں کیا نہیں علم ؟ ہم نے اس وقت بھی جمہوریت کا علم بلند کیا جب آج جمہوریت کا راگ الاپنے والے آمروں کی گود میں اچھلتے کودتے تھے
ایمزٹی وی (استنبول)ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، آج دنیا بھر میں مقیم ترک شہری ریلیاں اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کررہے ہیں جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ ناکام بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر مزید 7 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 15 جولائی کو رات گئے ترکی کی سڑکوں پر اس وقت جنگ کا ماحول بن گیا تھا جب ترک فوج مارشل لا لگانے کی غرض سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ اہم عمارتوں پر قبضہ کرنے کیلئے میدان میں آئی ۔ ترک فوج کے باہر آنے پر عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے اور ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے۔ اس ساری کارروائی کے دوران 250 سے زائد افراد مارے گئے جبکہ عوام کی مدد سے یہ بغاوت ناکام بنادی گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد گولن تحریک کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کیا گیااور ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا جبکہ متعدد لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے ۔ ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر مزید 7 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 107ویں مڈشپ مین، 16ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں 100 افسران پاس آوٹ ہوئے، ان میں بحرین،قطر اورسعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ وہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اورسلامتی میں مرکزی کردار ہے، پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے اور پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہرہیں۔
جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ سی پیک کی ترقی میں گوادربندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے، علاقائی مسائل کےحل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے، پاکستان کا امن اوراستحکام دنیا کے مفاد میں ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے، آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں بلکہ اس کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے علاوہ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص ’’را‘‘ کےمذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے، ’’را‘‘ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے اور وہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے
ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاناما لیکس پر جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان تناﺅ کی خبریں گردش کر رہی ہیں ، وزیر داخلہ گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نہ صرف دیر سے پہنچے بلکہ اجلاس کے دوران ہی چلے گئے۔اجلاس کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ اور اس کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنے تحفظات کا برملا اظہار کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے مخلصانہ مشوروں کو نظر انداز کیا گیا ، پارٹی کے بعض رہنماﺅں نے اداروں کیخلاف سخت زبان استعمال کی اور غلط مشوروں کے باعث آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف نے جوابا کہا کہ آپ نے جتنی وفاداری دکھائی اس سے کہیں زیادہ آپکو عزت سے نوازا،ہمیشہ آپکے کھل کر بات کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور آپکے شکووں کے بارے میں علیحدہ جواب دوں گا۔