ایمز ٹی وی (جامشورو/تعلیم) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے کے ریسرچ اسکالر ڈاکٹر اویس کھتری ہائر ایجوکیشن کنیشن کا ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ حاصل کرنے میں کامیاب پورے ملک سے کل 116 پراجیکٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمع ہوئے تھے جن میں ماہرین اور پروفیسروں کی کمیٹی کی جانب سے صرف 13 پروجیکٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمع ہوئے تھے جن میں ماہرین اور پروفیسروں کی کمیٹی کی جانب سے صرف 31 پروجیکٹ منظور کئے گئے جس میں سندھ میں پہلے نمبر پر ٹیکھائل انجینئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر اویس کھتری کا پراجیکٹ شامل ہیں۔ مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ،،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبد الوحید عمرانی،چاروں فیکلٹیز کے ڈینز اور ٹیکسٹائل شعبہ کے چیئر مین نے ڈاکٹر اویس کھتری کو پراجیکٹ ملنے پر مبارکباد دیں
ایمز ٹی وی ( کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈ میشنز پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام ( 18-2017ئ) اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام جن میں ایم بی اے (ڈیڑھ سالہ اور ڈھائی سالہ ) مارکیٹینگ ،ایچ آر ایم ،فائنانس ایند انویسٹمنٹس،اسلامک بینکنگ،سپلائی چین مینجمینٹ پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمینٹ شامل ہیں ان کے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں18 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ایوننگ پروگرام کے داخلہ فارم صبح 9بجے تا شام 5 بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر واقع یو بی ایل کاوئنٹر سے 1500 روپے کے عوض حاصل و جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام کے داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کر کے 1000 روپے کے عوض جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی (راولپنڈی)بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے چا ر جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔ انہوں نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا یا تھا جس پر چار جوان دریائے نیلم میں ڈوب کر شہید ہو گئے تھے ۔
ایمزٹی وی (ومبلڈن)سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل ریکارڈ 8ویں مرتبہ اپنے نام کرتے ہوئے معمر ترین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، فائنل میں انہوں نے کروشیا کے میرین سیلک کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی۔ سوئٹزر لینڈ کے تجربہ کار پلیئر نے ایک گھنٹہ اور 41 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں حریف پر غلبہ پائے رکھا اور 3-6، 1-6 اور4-6 سے کامیابی سمیٹی۔ راجر فیڈرر نے ومبلڈن کے معمر ترین چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے، اس سے قبل 1975 میں آرتھر ایش نے 32 برس کی عمر میں ومبلڈن ٹرافی اپنے نام کی تھی۔