ایمزٹی وی (اسللام آباد)شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کا کھیل اب ختم ہوگیا ہے،ان کے پاس صرف چالیس سے اکتالیس ارکان اسمبلی رہ گئے ہیں،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں 62 ایسے ارکان ہیں جو مشرف کے ساتھی تھے،ان میں سے 8 وزرء بھی ہیں ۔شیخ رشید نے پیش کش کی کہ ن لیگ میں شامل مشرف کے ساتھی واپس آجائیں ،انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرا کیس نواز شریف کے خلاف تھا اب تو سارا خاندان ہی چور نکل آیا ہے،میں نے قانون کی جیت اور ن کے جنازے کی بات کی تھی سب سچ ہوگئی،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی آف شور کمپنی بھی نکل ٓئی ہے،نواز شریف کے نا اہل ہونے مین کوئی گنجائش نہیں،انہوں نے قانون کے آگے سرنگوں نہ کیا تو وہ جیل جائیں گے،نواز شریف اخلاقی ،سیاسی اور اصولی طور پر مستعفی ہوجائیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پپوں پانچوں پیپرز میں فیل ہوگیا،نواز شریف نے اپنی بیٹی کا سیاسی مستقبل بھی تباہ کر دیا ،نواز شریف کی جرح کی لئے پیر کو عدالت میں درخواست دایر کروں گا،خدا نہ کرے کہ جو سزا بھٹو کو ہوئی وہ ان کو ہو
ایمزٹی وی (اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق معین علی نے آل راؤنڈرز کی فہرست میں کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنا سکے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے، بھارت ہی کے ویرات کوہلی پانچویں، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک چھٹے، پاکستان کے اظہر علی ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، بھارت کے لوکیش راہول نویں اور انگلینڈ کے جونی بیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جدیجہ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھی بھارت ہی کے روی چندرن ایشوین ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ چھٹے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا ساتویں، جنوبی افریقہ ہی کے ڈیل سٹین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے رویندرا جدیجہ دوسرے، بھارت ہی کے روی چندرن ایشوین تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے، انگلینڈ ہی کے بین سٹوکس پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر ساتویں، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ آٹھویں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت ثناء میر کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان، نین عابدی، نشرہ سندھو، سعدیہ یوسف، سدرہ نواز اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔ ویسٹ انڈین سکواڈ کی قیادت سٹیفنی ٹیلر کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میریسا ایگویلیریا، شینل ڈیلی، ڈیندرا ڈوٹن، ایفائے فلیچر، کیشیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز، انیسا محمد، شیڈین نیشن اور اکیرا پیٹرز شامل ہیں۔
ایمزٹی وی (سرگودھا) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کرنے والے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مجرم یعقوب،غلام رسول اورعمران کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، تینوں مجرموں نے ڈکیتی مزاحمت پر اسلم شاہد، مقدس بی بی اور کلثوم کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تھانہ بھلوال پولیس نے تینوں مجرموں کےخلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر کے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔ اعلیٰ عدالتوں کی طرف سے سزا بحال رکھنے اور صدر پاکستان کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد تینوں کو پھانسی دے دی گئی، مجسٹریٹ کی جانب سے تصدیق کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیف جسٹس پاکستان آف ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ یہ سارا کیس فارن فنڈنگ کی بنیاد پر چل رہا ہے جب کہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے تاحال جواب نہیں آیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 14جون 2017ء کو عدالت نے جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا، وجہ یہی تھی کی عدالتی کارروائی میں خلل نہ آئے اب دیکھ رہے ہیں کہ 2 درخواستوں پر جوا ب نہیں آیا۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے معافی مانگی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ساری چیزیں معافی سے تو حل نہیں ہوتیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی چھٹیوں کے باوجود ججز چھٹیاں نہیں لے رہے، تعاون کی بات ہے تعاون پر ہی معاملات چلتے ہیں،عمران خان کے وکیل انورمنصور خود 21جولائی تک چھٹیوں پر چلے گئے اور انہوں نے درخواستوں پر جواب بھی جمع نہیں کرائے لہذا عمران خان خود پیش ہو کر بتائیں عدالتی سوالات کے جواب کون دے گا۔ جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس میں کہا کہ چاہتے ہیں وکلا عدالت کی مکمل معاونت کریں جب کہ اس کیس میں بہت سے لیگل ایشوز ہیں۔ سماعت کے دوران وکیل عمران خان نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عدالت کہے تو انور منصور کی جگہ میں جواب جمع کروا دیتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف جواب جمع نہیں کرانا بلکہ دلائل بھی دینا ہیں جب کہ دیکھنا ہے کہ کسی کو بددیانت قرار دینے کے لیے کیا معیار ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
ایمزٹی (اسلام آباد)اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عہدہ چھوڑ کرعدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیا تھا اور پھرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا لیکن آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے نواز شریف نے کہا تھا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفا دے دوں گا میرا مطالبہ ہے وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت آج جس رویئے کا اظہار کر رہی ہے وہ باعث تشویش ہے، وزرا اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جب کہ ریاست شخصیات سے نہیں بلکہ اداروں سے چلتی ہے اور اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں اگر حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے علیحدٰہ ہوجائیں۔