یمزٹی وی(اسپورٹس)پاکساتن کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب آکر بہت اچھا لگا اور ان کی طرف سے دی جانے والی عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں پریس کلب کی ممبر شپ ملنا میرے لئے اعزاز ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرا فی میں کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی دعاوں سے حا صل ہوئی ہے اور ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اس تا ریخی کامیابی کے لئے سخت محنت کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو نس خان اور مصباالحق کی کمی بہت محسوس ہو گی اورٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میرے لیے چیلنجنگ ہو گی انہوں نے یہ بھی بتایا کے میں سینئرز سے مشورہ کرتا رہتا ہوں یہ جیت کسی ایک کی نہیں پورے پاکستان کی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جیت نے پاکستان کو نئی روح بخشی ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے مسلم ن لیگ جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کرتی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا ۔ان کا کہنا تھا دھرنا تقریروں کا خلاصہ نکالیں تو جے آئی ٹی نکلتی ہیں جاوید ہاشمی کی کانفرنسز بہت اہم ہیں سپریم کورٹ سے کہیں گے جاوید ہاشمی کو بلایا جائے۔رانا ثنا نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ 60 دن میں نہیں 4سال میں تیار کی گئی ہے جو کہیں گئے بغیر دنیا میں ہر جگہ پہنچ گئی اور وہاں سے ثبوت لے آئی انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں یہ جے آئی ٹی کم اور جن آئی ٹی تھی
ان کہنا تھا کہ لگتا نہیں یہ سپریم کورٹ کے 13 سوالوں کے جواب دئیے گئے عدالت سے استدعا ہے اس رپقرٹ کو ردی کی ٹوکری مین پھینکا جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا نواز شریف 36 سالوں سے مختلف عہدوں پر رہے اور ہزاروں منصوبے مکمل کئے ہیں لیکن کرپشن کرنے کی جے آئی ٹی کی رپورٹ تعصب اور بد نیتی ہے پوری مسلم لیگ ن اور قوم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں اور وزیرِ اعظم استعیٰ نہیں دیں گے
ایمزٹی وی (کراچی)کراچی کی سیشن عدالت نے چینی باشندوں پر فردجرم عائد کرد ی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سیشن عدالت میں اے ٹی ایم مشین سے کیش چوری کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد جرم میں شریک 3چینی باشندوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا ۔ دوران سماعت چینی باشندوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا تاہم عدالت نے اگلی آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف مقدموں کو مستقبل ردی کی ٹوکری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے جو بھی الزامات ہیں ان کا جواب دیں گے، ہم نے 1970 سے لے کر اب تک کا تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا ہے اور ان کی منی ٹریل بھی آگئی۔ ف
واد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے عمران خان پر جو مقدمہ دائر کیا گیا وہ بنی گالا زمین کی ٹرانزیکشنز سے متعلق تھا لیکن حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو تو کیس کا علم ہی نہیں، عمران خان کے خلاف اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کررکھا ہے اور اکرم شیخ نے بھی وہی کاغذات سپریم کورٹ میں لاکر کیس دائر کردیا۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر فراڈ، کرپشن اور قطریوں کے پیسے نہ ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، بنی گالا کے حوالے سے بھی جمائما خان کی منی ٹریل آگئی، اب کہا جارہا ہے کہ لندن میں عمران خان نے فلیٹ کیسے خریدا؟ ہم نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دے دیا ہے اب اگر آپ کو بچپن کی عیدی کا ریکارڈ چاہیے تو وہ بھی جمع کرادیں گے۔
میری سیاسی نصیحت ہے کہ کیس لمبا کرلیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے اورعمران خان کی نااہلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہر سیاست دان کا فرض ہے کہ وہ اپنا دامن صاف رکھے، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ضروری ہے کہ ہم پر کرپشن کے داغ نہ ہوں 20کروڑ لوگوں کی قیادت کرتے ہیں تو دامن صاف ہونا چاہیے
ایمز ٹی وی(دبئی) آئی سی سی نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ ورلڈ باڈی کے فیس بک پر ایک بھارتی شائق نے لکھا کہ ’پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیوں کہ یہ اس کی مستحق نہیں‘اس کے جواب میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی۔ جس پر جواب لکھا تھا کہ آپ کی مراد ان سے ہے، آئی سی سی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا، اس کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ کر ’ لائک ‘ کرچکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت ہی نازک دور سے گزررہا ہے ہماری معمولی سی غلطی سے پاکستان کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ پشونخواہ میپ کے اکابرین نے جمہوریت اور عدم تشدد کی سیاست کا آغاز کیا تھا لیکن بلوچستان اور کوئٹہ میں حالیہ ہونے والے واقعات سے صاف ظاہر ہے کہ ملک میں ایک بار پھر بھونچال آرہا ہے،سب کو مل کر پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہوگا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرپشن پاکستان کی سب سے زیادہ خطرناک بیماری ہے، کرپشن کیا ہے آج تک کسی نےاس بات کی وضاحت نہیں کی ، کسی کی وفاداری خریدنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا سیاسی بات ہوجاتی ہے لیکن پشتونخواہ میپ کسی کوبھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دے گی، اسلام آباد میں بلا جواز دھرنے دئیے گئے ماضی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کے دروازے توڑ کر وہاں خیمے لگائے جبکہ یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے ،اگر آئین اور قانون کی بالا دستی ہوتو کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ہر حال میں نوزشریف کے ساتھ ہیں کیونکہ نواز شریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کی بقا کیلئے ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ جمہوریت کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان پہنچے۔ موجودہ حالات میں نواز شریف سے زیادہ کوئی اور عوامی طور پر مقبول رہنما نہیں ہے ، ان حالات میں نواز شریف ہی پاکستان کو بچاسکتے ہیں اور اگر ملک میں پر امن فضا قائم کرنی ہے تو پاکستان کو ہر صورت افغانستان کے ساتھ حالات سازگار بنانے ہوں گے ۔