بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (روالپنڈی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سانحہ پارہ چنار کے 17 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے کیسز فوجی عدالتوں میں تیزی کے ساتھ چلائے جائیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ کارروائیاں جاری ہیں اور دہشتگردوں کا تیزی سے احتساب بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پارہ چنار سے منسلک 17 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے اور انہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا ہے اور تمام ڈیٹا ادارہ شماریات کو فراہم کردیا گیا ہے جسے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کیلئے پاک فوج نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت ) دنیا بھر میں کیلا ایک عام اور رغبت سے کھایا جانے والا پھل ہے۔ لیکن دنیا کے ایک مقام پر وٹامن اے سے بھرپور کیلے کے خاص جین لے کر ان سے عام کیلے کو بھی وٹامن اے سے بھرپور بنایا گیا ہے جس سے ہر سال لاکھوں بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ کیلا اتنا عام کھایا جاتا ہے کہ بعض افریقی ممالک میں اسے روزمرہ پکوان کا درجہ حاصل ہے۔ یوگینڈا اور دیگر مشرقی افریقی ممالک میں کچے کیلوں کو بھاپ دے کر پکایا اور انہیں روزانہ کھانے میں کھایا جاتا ہے جس سے اس میں وٹامن کی مقدار کم ہو جاتی ہے لیکن اب ماہرین نے وٹامن اے سے بھرپور ایسا سنہرا کیلا تیار کرلیا ہے جو لاتعداد انسانی زندگیاں بچا سکتا ہے۔ اگرچہ کچے کیلے پکا کر کھانے سے ان میں نشاستے کی مقدار بھرپور ہو جاتی ہے لیکن دیگرخرد غذائی اجزا (مائیکرونیوٹرینٹس) مثلاً وٹامن اے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اب سوئزرلینڈ کے زرعی بایوٹیکنالوجسٹ جیمز ڈیل نے کم ازکم 10 برس کی محنت کے بعد ایک ایسا کیلا تیار کیا ہے جو وٹامن اے سے مالامال ہے اور اس کی رنگت کی بنا پر اسے ’’سنہرے کیلے‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈیل کے مطابق دنیا بھر میں 6 سے 7 لاکھ بچے صرف وٹامن اے کی کمی سے ہرسال لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ غربت کی وجہ سے یہ بچے وٹامن کی سپلیمنٹ یا گولی لینے سے بھی محروم ہیں۔ ان میں سے تین لاکھ بچے وٹامن کی کمی کے باعث بینائی سے بھی محروم ہو رہے ہیں لیکن امید ہے کہ سنہرے کیلے کی کاشت سے اس مسئلے پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔ پروفیسر جیمز کے مطابق انہوں نے پاپوا نیوگنی میں پائے جانے والے ایک کیلے کا انتخاب کیا جو وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کا وٹامن بنانے والا جین انہوں نے عام کیلے میں داخل کرکے اس کی کاشت شروع کی اور کئی برسوں کے محنت کے بعد اب وہ ایسا کیلا تیار کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو پرو وٹامن اے سے بھرپور ہے اور دنیا کے باقی علاقوں میں اگایا جا سکتا ہے۔ وٹامن اے سے مالا مال کیلا رنگت میں قدرے نارنجی مائل سنہرا ہے اس لئے اسے سنہرے کیلے کا نام دیا گیا ہے۔ پروفیسر جیمز اب تک اسے پاپوا نیوگنی سے نکال کر کوینزلینڈ میں کامیابی سے اگاچکے ہیں۔ اب اس کے جین یوگینڈا میں بھیجے گئے ہیں جہاں تجربات جاری ہیں۔ کھیتوں کی آزمائش کے بعد توقع ہے کہ 2021 تک اس کی باقاعدہ کاشت شروع کی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں وٹامن اے سے بھرپور چاولوں کی تیاری بھی اسی مقصد کے تحت کی جاچکی ہے تاہم وہ بڑی سست روی سے فروغ پا رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)پاک فوج نے داعش کے خدشات سے نمٹنے اور قبائلی علاقہ جات میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے وادی شوال اور راجگال میں نیا آپریشن شروع کردیا جس کو ’ خیبرفور‘ کا نام دیا گیا، یہ آپریشن بھی ’ردالفساد‘ کا حصہ ہے ۔آپریشن شروع کیے جانے کا باقاعدہ اعلان پاک فوج کے ترجمان نے کیا۔
 
 
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایاکہ باجوڑ، سوات اور مہمند ایجنسی کی کلیئرنس کے بعد آج صبح خیبر فورنامی زمینی آپریشن شروع کردیاگیاہے جو ممکنہ طورپر زمینی لحاظ سے کافی مشکل ہوگا، اس آپریشن کا بنیادی مقصد سرحد کے دوسری طرف بڑھتے ہوئے داعش کے خطرات سے نمٹنا اور سیکیورٹی یقینی بنانا ہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ اس آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کیاجائے گا، ایک ڈویژن فوج آپریشن میں حصہ لے گی اورایئرفورس سے بھی مدد لی جائے گا،اندازوں کے مطابق 500خاندان مقیم ہیں اور ان کی سیکیورٹی ہرحال میں یقینی بنائیں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( ٹیکنالوجی )آج کل کے جدید دور میں جتنی الیکٹرانک اسمارٹ چیزیں سامنے آ رہی ہیں، اتنا ہی ان میں توانائی کے استعمال پر بحث کیا جا رہا ہے۔ کئی اسمارٹ فونز اور دیگر بیٹری پر چلنے والے آلات تیار کرنے والی کمپنیاں اس کوشش میں مصروف ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو ایسی طاقتور ترین بیٹری والی چیز فراہم کریں جسے بار بار چارج کرنا نہ پڑے۔ تاہم اب تک بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اس معاملے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔ آنے والے چند سال میں جہاں اسمارٹ الیکٹرانک آلات تیار کرنے والی کمپنیاں فرینڈلی چارج آلات پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی، وہیں میڈیکل سائنس ان سے بھی آگے نکل چکی ہوگی۔ کیوں کہ میڈیکل سائنسدان اس وقت ایسی اسمارٹ، چھوٹی ترین اور ویئر ایبل ڈیوائسز تیار کرنے میں مصروف ہیں، جو نہ صرف انسانی جسم میں موجود حرارت اور توانائی سے چارج ہوں گی، بلکہ وہ انسان کو صحت مند بھی رکھیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ مستقبل میں ہر کسی کے بازو میں خوبصورت واچ صرف ٹائم دکھانے تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ وہ خود بخود انسان کے جسم سے توانائی حاصل کرکے چارج ہونے سمیت انسان کی صحت کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھے گی، جس سے کئی بیماریوں کا پہلے ہی پتہ لگا لیا جائے گا۔ امریکا کے نیشنل سائنس فاؤنڈیشن ادارے کی امداد سے کھولے گئے ادارہ ایڈوانس سیلف پاورڈ سسٹمز آف انٹی گریٹڈ سینسرزاینڈ ٹیکنالوجیز (اے ایس ایس آئی ایس ٹی) کی جانب سے ایسی اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری کا عمل جاری ہے، جو انسانی جسم میں موجود توانائی سے چارج ہوکر اس کی اپنی صحت سے متعلق کام کریں گی۔ اس ادارے کو امریکا کی بڑی یونیورسٹیز، میڈیکل سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں سمیت دیگر عالمی اداروں کی مدد و امداد بھی حاصل ہے۔ مزید پڑھیں: انسانی جسم کے اندر کتنا خون ہوتا ہے؟ اے ایس ایس آئی ایس ٹی کی جانب سے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسی ویئر ایبل ڈیوائسز تیار کی جا رہی ہیں، جو کسی واچ، کسی موبائل سم، کسی کنگن اور فیشن ایبل ہلکے پٹے کی طرح ہوں گی، جو انسانی جسم کی گرمائش، چہل قدمی اور سانس سے چارج ہوں گی۔ ادارہ ایسی نینو ڈوائسز بھی تیار کر رہا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی، دھوئیں، ہوا میں موجود نمی اور دیگر ماحول دشمن چیزوں اور گیسز سے توانائی حاصل کرکے انسانی صحت کے لیے مدد کا کام کریں گی۔ ایسی نینو ڈیوائسز میں سے کچھ ڈیوائسز میڈیکل آلات ہوں گی، جو جب تک انسانی جسم میں رہیں گی، اس کی صحت کے لیے کام کرتی رہیں گی،جب کہ کچھ ڈیوائسز انسانی جسم پر ماحول اور آلودگی کے پڑنے والے اثرات اور ممکنہ طور پر پید اہونے والی بیماریوں اور خطرات سے آگاہ رکھیں گی۔ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت کام کرنے والے اس خصوصی ادارے کے سائنسدان بہت زیادہ توانائی، درمیانے درجے کی توانائی اور بہت ہی کم درجے کی توانائی سے چارج ہونے والے ویئر ایبل نینو آلات تیار کریں گے، جو نہ صرف انسانی صحت کے لیے مددگار ہوں گے، بلکہ وہ ماحول دوست بھی ہوں گے۔ ادارے سے منسلک ماہرین کے مطابق انہیں ایسے آلات تیار کرنے میں مزید چند سال لگیں گے، تاہم ابتدائی طور پر تین سال بعد وہ کچھ نینو ڈیوائسز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے عالمی بینک کے تعاون سے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیے آسٹریلیا کی طرز پر پاکستان میں آٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آر یونیو کی اعلی سطح کی ٹیم گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں نافذ رسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے گئی تھی اور اس ٹیم نے واپس آکر رسک مینجمنٹ سسٹم کا پائلٹ پروجیکٹ تیار کرنا شروع کردیا ہے، پروجیکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے تاہم ابھی اس پر بہت سا کام ہونا باقی ہے جس کے بعد اس پائلٹ پروجیکٹ کو حتمی شکل دے کر چیئرمین ایف بی آر کو بھجوایا جائے گا۔ ایف بی آر کی ٹیم عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان کے لیے رسک مینجمنٹ سسٹم کا سافٹ ویئر بھی تیار کر رہی ہے، اس سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد پائلٹ پروجیکٹ کو نافذالعمل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور عالمی بینک مشن کے درمیان آٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کے بارے میں معاملات طے پا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف شعبوں کے لیے الگ الگ پیرامیٹرز متعارف کرائے جائیں گے اور ہر شعبے کے لیے الگ الگ سافٹ ویئر ہوگا جس کے ذریعے مطلوبہ صلاحیت سے کم ٹیکس دینے والوں کی نشاندہی ہوسکے گی۔ اس جدید نوعیت کے حامل رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی جانب سے ان کے ظاہر کردہ اخراجات و آمدنی میں فرق کے علاوہ دیگر اعدادوشمار میں بڑے پیمانے پر فرق کی نشاندہی کرکے ان کا رسک بیسڈ آڈٹ کیا جاسکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ٹیکس پروفائل و دستاویز کے مینوئل اینالسز کے ذریعیے کم ٹیکس دینے والوں کا سراغ لگاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کے نفاذ کے بعد جن لوگوں کے ڈیٹا میں تفریق پائی جائے گی ان کے پروفائل ازخود ریڈ ہوجائیں گے اور سسٹم الیکٹرانیکلی نوٹس جنریٹ کرکے جاری کردے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کیلیے عالمی بینک کے ساتھ تمام تر معاملات طے پاچکے ہیں اور آسٹریلیا میں آپریشنل رسک مینجمنٹ سسٹم کی اسٹڈی کرنے کے بعد ٹیم پاکستان کیلیے رسک مینجمنٹ سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کررہی ہے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ہی یہ سافٹ ویئر تیار کرکے آپریشنل کردیا جائیگا تاہم ابتدائی طور پر منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ شروع ہوگا جس کے بعد بتدریج اس کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اس نظام کے متعارف کرانے کے بعد نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی.

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے متنبہ کیا ہے کہ موسمی تبدیلی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے براعظم ایشیا کیلیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ گزشتہ روز جاری رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاکہ فوسل فیولز پر انحصار برقرار رکھنے سے ایشیا کو طویل سخت گرمیوں، چڑھتے سمندر اور بارشوں کے بدلتے طریقوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے ایکوسسٹم تباہ، معمول کی زندگی بری طرح متاثر اور جنگیں ہو سکتی ہیں، بے لگام موسمی تبدیلی گزشتہ دہائیوں کی ترقیاتی کامیابیوں کیلیے خطرہ ہے جس سے بڑے بھاری اقتصادی نقصانات ہونگے تاہم اس کے حوال سے روایتی سوچ کے نتیجے میں گزشتہ دہائی میں حاصل کی جانے والی ترقیاتی کامیابیاں رائیگاں جائیں گی اور بھاری اقتصادی نقصان ہوگا جبکہ قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقلی سے اس تباہی کوآنے سے روکا جاسکتا ہے۔

 

 

غذا کا غلط استمال انسانی صحت کے لیئے نقصان
ایمز ٹی وی (صحت ) غذا کے غلط انتخاب کا اثر صحت پر براہِ راست ہوتا ہے تو ایسے میں موٹاپا، معدے کی خرابی نظام ہاضمہ کی شکایات موصول ہوتی ہیں جس کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوجاتے ہیں۔
غذا میں فریزر کیے ہوئے پھل اور سبزیوں کو کھانا مضر ہے اس سے ان کی قدرتی افادیت میں کمی آجاتی ہے جس سے معدے میں خرابی اور تیزابیت کی شکایت کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے اس لیے ماہرین غذا کے انتخاب محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہیں۔
تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز:
غذا میں تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ سفید ڈبل روٹی کے استعمال کے بجائے براؤن بریڈ کا استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔
فریزر کے پھلوں اور سبزیوں سے پرہیز:
فریزر والے پھل اور سبزیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سبزیوں اور پھلوں کو فریز کرنے سے ان میں نیوٹریشن ختم ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی اس میں وٹامنز اور معدنی افادیت فراہم کرنے میں بھی کمی آجاتی ہے جو کہ صحت میں بہت سی شکایات کا سامنا ہوتا ہے۔
اس لیے فریزر والی غذا سے پرہیز کیا جائے اور تازہ پھل اور سبزیوں کا انتخاب کیا جائے۔
جسم میں آئرن کی ضرورت:
جسم میں آئرن کا ہونا انسانی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ آئرن سے جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
تحقیق کے مطابق آئرن کا جسم میں وافر مقدار میں ہونا دل کے امراض سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے اس لیے ایسی غذا کا استعمال کیا جائے جس سے آئرن حاصل ہو۔
صحت مندانہ تیل کا استعمال:
ماہرین کا کہنا ہےکہ کھانا بنانے کے لیے ایسے تیل کا استعمال کیا جائے جوصحت کے لیے مفید ہو۔
ماہرین صحت کے مطابق کھانے میں تیل کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔ اچھی صحت کے لیے تیل کی مقدار کھانے میں کم رکھی جائے اس سے جسم میں فیٹ سالیوبل وٹامنز جذب ہوجاتے ہیں۔
کافی کا استعمال:
کافی پینے سے جسم کے تمام اعضاء حرکت میں رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ کافی پیتے ہیں وہ دیر تک جیتے ہیں اور یہ دل کے، دماغ، جگر اور سروسس جیسی بیماری کے خدشات لاحق ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔
 

 

ایمزٹی وی (لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چند سیاسی عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والے ماہر سیاستدان نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جب کہ چند عناصر اقتدار کی سیاست کے لیے ملک و قوم کی تقدیر داؤ پر لگارہے ہیں تاہم عوام نے دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلقی ظاہر کی لہذا ایسے عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام صرف ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور اسی لیے مسلم لیگ (ن) کو عوام نے خدمت کا مینڈیٹ دیا، ہم نے ہمیشہ سچے دل کے ساتھ عوام کی خدمت کی جب کہ ہمارا جینا مرنا ہمیشہ عوام کے لیے رہے گا تاہم ملک کی ترقی کا سفر روکنے رکاوٹ ڈالنے والے عوام پر رحم کریں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا اور طویل تاریک رات بالآخر ختم ہو گئی ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی، شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور ان کا سارا دفاع فراڈ پر مبنی تھا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا تو رواں برس کے اختتام تک ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

 

امید ہے کہ اگلا ہفتہ بطور وزیراعظم نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا اور اسلام آباد میں آئندہ ہفتے وزیراعظم کو رخصت کرنے کرنے لیے بڑی پارٹی ہو گی۔ یاد رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس رپورٹ پر مزید جرح کے لیے پیر 17 جولائی کو سماعت مقرر کی ہے اور فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس میں پہلے دیئے گئے دلائل کو دہرانے سے گریز کریں۔

پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مخالفین کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے اور کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (خیبرایجنسی) پاکستان افغانستان کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کی وجہ بھارت ہے اور قبائلی علاقے ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے و وفاقی وزیرنورالحق قادری کی زیرصدارت خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں پاک افغان گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ گرینڈ جرگے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات کی سب سے بڑی وجہ بھارت ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لئے جرگہ رکھا گیا ہے اور تمام عمائدین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے پاک آرمی کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام نے بھی ملک کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اور آئندہ بھی ملک کے دفاع کے لئے قبائلی عوام اپنی افواج کے ساتھ پیش پیش رہیں گے۔ عمائدین نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں افغان حکومت کے مشورے سے لگائی جارہی ہیں اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں کانٹے دار تاریں لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی اور قبائل بھی محفوظ رہیں گے۔