بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (کراچی)مسلم لیگ (ن) نے سابق صدر پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔
نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعو یٰ کیاہے کہ پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کا مقصد موجودہ صورت حال کو بیلنس کرنا ہے ، (ن) لیگ کے اندر یہ تجویز زیرغور ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے جوصورتحال پیدا ہوئی ہے جس سے حکومت،وزیراعظم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور شریف خاندان کے اقتدار کے خاتمہ کی باتیں زبان زدعام ہیں اس صورتحال میں بعض”ہارڈلائنرز“ کا خیال ہے کہ انٹرپول کے ذریعے مشرف کو واپس پاکستان لاکر عدالت کے سامنے پیش کرنے کی حکمت عملی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔
تاہم دوسری جانب پارٹی کے اندر ایک سنجیدہ اور معاملہ فہم گروپ اس تجویز کا شدید مخالف ہے اور اس تجویز کو مقتدر حلقوں کیساتھ تعلقات کی مزید خرابی کا باعث قرار دیا گیا ہے جسکی حکومت کسی طورپر متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ سمجھا جائے گا کہ مخصوص حلقوں کو دباﺅ میں لانے کی کوشش ہے جس کے نتائج کسی صورت حکومت کے حق میں نہیں آئیں گے ، تجویز کے حامیوں کا خیال ہے کہ پرویزمشرف کی واپسی کیلئے انٹرپول کے ذریعے خط صورتحال کو بیلنس کر دے گا اور حکومت کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اپوزیشن کی وزیراعظم پراستعفے کیلئے دباؤبڑھانے کی نئی حکمت عملی، پیپلزپارٹی نے "گونوازگو"تحریک پرسوچ بچارشروع کردیا،پارٹی کے سینئررہنماؤں نے بلاول بھٹو کوٹرین مارچ کی تجویزدیدی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے مشورہ دیا ہے کہ بلاول بھٹوکووزیراعظم نواز شریف کیلئے استعفیٰ کیلئے کراچی سے اسلام آبادتک ٹرین مارچ کرنا چاہئے اور وہ خود ٹرین مارچ کی قیادت کریں ۔اس بات کا فیصلہ چندروزتک شریک چیئرمین آصف زرداری سے مشاورت کے بعدکیاجائےگا۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوّس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاناما کیس کی سماعت پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوّس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم کی قانونی ٹیم اور قریبی سیاسی ساتھی شریک تھے ، اجلاس مہں وزیراعظم کو قانونی ٹیم نے آج پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے حوالے سے آگاہ کیا۔
زرائع کا کہنا ہے کے وزیر اعظم کی زیر صدارت میں ہو نے وا لے اجلاس میں سپریم کورٹ میں پا نا ما کیس کی سماعت کے حوالے سے آئندہ کی
حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اسیّ اور نوے کی دہا ئی کی مشہور گلو کار جو ڑی نازےہ حسن اور زوہب حسن کو کون نہیں جانتا تاہم نازیہ حسن کی وفات کے بعد زوہیب حسن نے گلو کا ری سے کنارہ کشی کر لی تھی لیکن اب 10 کے بعد ایک بار پھر ایک نئے البم کے ساتھ موسیقی میں وا پس آ رہے ہیں۔ ٹیلی ویژن پروگرام ”سنگ سنگ چلیں“ سے مو سیقی کی ابتداء کرنے والے زوہیب حسن اور انکی بہن نازیہ حسن کو پاکستان میں پاپ موسیقی کی سب سے مشہور جوڑی قرار دیا جا تا ہے جس کا پہلا البم ”ڈسکو دیوانے “ 1981 میں ریلیز ہوا جس نے نازیہ زوہیب کی جوڑی کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا جو بہت کم پاکستانی گلو کاروں کے حصے میں آئی ہے

۔اس کے بعد نازیہ زوہیب کی جوڑی نے مزید چار میوزک البم ریلیز کیے جن میں بو م بوم 1982} { ینگ ترنگ 1984] { ہا ٹ لائن 1987} { اور کیمرا کیمرا 1992 } { شامل ہیں ؛ اور اس کے بعد دونو بہن بھائی دوسرے کا موں میں مصروف ہوگے۔ ینگ ترنگ کو نازیہ زوہیب کا سب سے کامیاب البم قرار دیا جا تا ہے جس نے پاکستانی میوزک انڈسڑی میں نئے ریکاڈ قائم کیئے ۔

البتہ 2000 نازیہ حسن کی نا گہانی موت کے بعد زوہب حسن نے موسقی میں دلچسپی لینا چھوڑدی اور 2003 میں ان کے نغمے ”خوبصورت“ نے شہرت حاصل کی جبکہ 2006 میں ان کا آخری سولو البم ”قسمت“ کچھ خاص شہرت حاصل نہ کر سکا۔اس کے بعد انہوں نے ”کوک اسٹوڈیو“ کے صرف ایک سیزن میں اپنی آواز کا جا دو جگایا تاہم وہ کوئی نئی البم نہیں لائے لیکن پاپ موسقی پسند کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کے زوہب حسن بہت جلد اپنے نئے میوزک البم ”سگنیچر“ کے ساتھ 10 سال کے بعد دوبارہ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زوہیب 21 جولائی کو اپنا نےا البم ریلیز کریں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )آئی سی سی ویمنر ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ائیر پورٹ پرکھلاڑیوں کے استقبال کے لیے پی سی بی کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہ تھا۔ ایک کھلاڑی اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرگھرروانہ ہوئی۔ ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے ساتھ ساتوں میچز میں شکست کے بعد ویمنز ٹیم خالی ہاتھ وطن لوٹ آئی۔ٹیم ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچی تو لاہور ائیرپورٹ پر پی سی بی کا کوئی نمائندہ ان کے استقبال کے لیے نہیں دکھائی دیا۔خواتین کھلاڑیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیاتھا۔ ناشرا سندھو کو والد کے ساتھ موٹر سائیکل پرہی گھرجانا پڑا۔ کپتان ثنا میر اور نین عابدی وطن واپس نہیں آئیں، دیگر خواتین کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھروں کوروانہ ہوگئیں۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں شریف خاندان کی جمع کرائی گئی دستاویزات تصدیق شدہ ہیں جب کہ جےآئی ٹی نے غیر تصدیق شدہ دستاویزات پیش کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اب غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی گواہی کون دے گا۔ جےآئی ٹی ابھی تک کس آئین و قانون تحت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو جو اختیارات دیئے تھے اس پر کہاں کہاں تجاوز ہوا ہمیں اس کا جواب چاہئے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے دن سے ہی جے آئی ٹی پر تحفظات تھے اور آج بھی اس پر قائم ہیں، جےآئی ٹی رپورٹ کی زبان سے پتا چلتا ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہے اور رپورٹ میں نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا اور نا ہی وزیراعظم اوران کے خاندانی کاروبار کے ساتھ کرپشن کا کوئی کیس جوڑا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 سپریم کورٹ سے بھی چھپائی جارہی ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ اسے بھی منظر عام پر لایا جائے ی

ہ رپورٹ حتمی فیصلہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ سیاسی مخالفین سازشی ٹولے کے ساتھ مل کر منتخب وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیس بنارہے ہیں اور ایسے وزیراعظم پر انگلی اٹھا رہے ہیں جس نے اپنی 3 نسلوں کا حساب دیا، حیرت انگیز امر یہ ہے کہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے ٹانگنے والے شخص جس نے خیبرپختون خوا میں نیب کو تالا لگایا، اداروں کو گالیاں دیں اور خود 3 عدالتوں سے مفرور ہے وہ آئین اورقانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے ایک اشتہاری پاکستانی عوام کے حقوق کی باتیں کررہا ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح وزیراعظم اس بار بھی عدالتوں سے سرخرو ہوں گے اور سازشی عناصرکو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) صرف 14 جولائی کو ریلیز ہونے والی پلینٹ آف دی ایپس کے نئے سیکوئل نے صرف چند دن کے قلیل عرصے میں 5 ارب 93 کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔ ہالی ووڈ کے بن مانس بڑے پردے پر آتے ہی ہر جگہ چھاگئے۔ امریکی باکس آفس پر " وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس" ریلیز ہوتے ہی چھاگئی اور تقریباًچھ ارب کا بزنس کرلیا۔

بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ' رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس ' کے سیکوئل ' وار فاردی پلانیٹ آف دی ایپس ' کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کو ششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دلکش انداز میں پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ c130 طیارہ دوسرے دن رائل ائیر فورس بیس گئیر گوڈ بر طانیہ پر منعقدہ شو میں مرکزِ نگاہ بنا رہا۔پوری دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے اس طیارے پر خوبصورت پینٹینگز اور تصاویر کے ذریعے امن کے پیغام میں بہت دلچسپی لی۔ سیاحوں کو پاک فضائیہ کے علاوہ پاکستانی ثقافت پر کئی ڈاکومینٹریز اور پروموز بھی دکھائے گئے۔ ان ڈاکومینٹریز کو ہر عمر کے لوگوں اور خاص طور پر بچوں نے بہت پسند کیا ۔ دنیا کی بہتریں فضائی افواج اس میگا ایونٹ مین حصہ لے رہی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)بلاول بھٹو کی یادگارِ شہداکی تقریب میں کار کنوں سے خطاب بلا ول بھٹو نے گو نواز گو ٹرین چلانے سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا ٹرین کراچی سے وفاقی دارالحکومت تک چلائی جائے گی، بے نظیر بھٹو پاکستان کے عوام کے لئے واپس آئی تھی محترمہ بےنظیر بھٹو پاکستان کی عوام کے بغیر نہیں رہ سکتی تھی انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی قربانی میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی پیپلز پارٹی نے آزاد عدلیہ کے لئے سب سے زیادہ جانوں کا نظرانہ پیش کیا ، شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے آیا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ 17 جولائی کو پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ پر خود کش حملہ ہوا تھا لیکین پھر بھی پیپلز پارٹی جمہو ریت اور آزاد عدلیہ کے لئے جدو جہد کرتے رہیں گی

ایمز ٹی وی ( دہلی) بھارت کا نیا صدر کون ہوگا اس کا فیصلہ آج ہوگا ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج ملک کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں دلت برداری سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ ہی کامیاب قرار پائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دلت برداری کو انتہائی کم تر گردانا جاتا ہے اور کبھی انہیں اچھوت کہہ کر پکارا جاتا تھا یعنی ایسے افراد جنہیں چھوا بھی نہیں جا سکتا۔71 سالہ رام ناتھ کو آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

وہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔