ایمز ٹی وی (ملتان)سینیٹر سیاستدان جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس، ان کا کہنا ہے کی تاریخ کے واقعات میرے سامنے ہیں میری یاداشت ایک فلم کی طرح چلتی ہیں، ، میں اس ملک میں سیا ست کے 50 سال گزار چکا ہوں نواز شریف مجھ سے عمر میں دو تیں سال چھو ٹے ہے ،چھوٹی عمر مین سینیٹر اور سیا ست دانواں نے مجلسِ عمل کا صدر بنایا ۔ نواز شریف نے نہ مجھے کبھی پسند کیا نہ ہی کبھی خوش ہو کر ٹکٹ دیا ، نواز شریف نے مجھے شیخ رشید کے خلاف الیکشن لڑنے کو کہا ۔نواز شریف میری لئے رکاوٹیں کھڑے کرتے رہتا تھا ،میاں صاحب نے شیخ رشید کو میری نگرانی پر لگا دیا تھا ۔۔
عمران خان سے بہت اچھے تعلقات رہے ، عمران خان سچا آدمی ہے س، اختلافات اصول کی بنیاد پر ہوئے اگلے چھے ماہ بعد لوگ عمران خان کو بڈھا کھوسٹ کہے گے عمران خان نے میری جتنی تعریفیں کی ہے اگریہ تعریفیں جمع کریں تو دو کتابیں بن جایئں گی۔
پچاس سال کے سیاسی کیریئر میں کئی اتار چڑھاﺅ آ ئے ،۔اپنے علاج کے لئے گھر بیچ دیا لیکن سرکار سے پیسہ نہیں لیا ۔شیخ رشید ،میرا اور نواز شریف کا درباری رہا ہے،شیخ رشید مشرف کا بھی درباری بھی رہا ہے سیاستدایوں کو اپنا پلو سنمبھال کر رکھنا چاہئے ،،سازشیں عروض پر ہیں لوگوں کو انصاف چاہیے ۔۔جے آئی ٹی نے میرے گھر کو محل بنا کر پیش کیا میں کیا کرسکتا تھا،ملک سیاسی اتھل پتھل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہو سکتاہے کہ یہ میرے سیا سی کیرئر کی آخری پریس کانفرنس ہو
ایمزٹی وی (تعلیم)بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری میں وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم فیز IV-Vکے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے،جس میں ایم -ایس، ایم فِل، ماسٹرز اور بی ایس کے طلبا و طالبات 30ستمبر تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
آن لائن رجسٹریشن pmnls.hec.gov.pk پر بھی جاری رہے گی۔ جبکہ دیگر معلوما ت بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.bbsul.edu.pk سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایمزٹی وی (کراچی)سینٹرل جیل میں تمام سہولیات حاصل ہیں،یہ تمام دہشت گرد جیل سے بیٹھ کر اپنا نیٹ ورک با آسانی چلارہے ہیں ،جیل میں ہائی پروفائل قیدی جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں ،قیدی سمن کے بغیر جوڈیشل کمپلیکس جاتے ہیں،کسی بھی وارڈ میں چلے جاتے ہیں۔
ن
اس رہورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 13 جون کو فرار ملزمان میں سے ایک بگیر سمن کے جودیشل کمپلیکس گیا، فرار دہشت گردوں کا اگلے دن تک پتہ اس لئے نہین چلا کہ گنتی بھی قیدی خود کرتے ہیں ،جیل کی اس بد تر صورتحال کے باعث دونوں دہشت گرد با آسانی فرار ہوگئے ہیں۔
گرفتار جیل اہلکاروں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ یہ سسٹم 15 سے 20سالوں سے چل رہا ہے،ان دہشت گردوں کو سزاﺅں کا بھی خوف نہیں ہے،حافظ رشید عرف گنجا 5 سالوں سے قید ہر وقت کھلے عام دھمکیاں دیتا ہے اور سرمد صدیقی جیل انتظامییہ ،پولیس افسران ،گواہوں اور جوڈیشل اسٹاف کو بھی دھمکیا ںدیتا ہے، اور سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے افراد میں ان کی مدمد کرنے والے وہ گرفتار افرا دنہیں ہوتے بلکہ خود وہی سینٹرل جیل کے پولیس اہلکار ہوتے ہیں
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہیں کہ کالعدم تنظیموں کے قیدیوں کو کنٹرول اور فرار ہونے سے رونے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے،کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے مقدمات زیادہ تعداد میں ملٹری کورٹس بھیجے جائے ،تیز ٹرائل اور سزایئں یقینی بنانے کی ضرورت ہیں۔
وہاں کے خطرناک اور ہائی پروفائل قیدیوں کے لئےتنہائی جیل بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہیں۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) زمبابوے کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد انجیلو میتھیوز نے سری لنکن ٹیم کی تمام فارمیٹس میں کپتانی سے مستعفی ہوگئے۔
انجیلو میتھیوز نے پہلے ہی اس ناکامی کو اپنے کیریئر کا خراب ترین لمحہ قرار دیا تھا.
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بہت زیادہ دباؤ میں ہیں تاکہ قیادت سے الگ ہونے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے تاہم اپنے اس بیان کے ایک روز بعد ہی انھوں نے تینوں فارمیٹس میں سری لنکن ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ایمز ٹی وی (بلوچستان) رکنِ بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کا پانچ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ آج مکمل ہوگیا، ریمانڈ کی تکمیل پر انہیں آج انسدادِ دہشت گردی اور جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اپنی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس سمیت تین مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔ان پر دیگر مقدمات میں اغواءاور قتل کے مقدمات شامل ہیں ۔آج عبدالمجید اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت اور اغواءکے کیس میں اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا جبکہ انہیں قتل کے ایک کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں مبینہ طور پر شریف خاندان پر جعلی دستاویز جمع کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے بعض دستاویز میں مائیکروسافٹ کا ’’کیلبری ‘‘ فونٹ استعمال کیا گیا ہے لیکن ان دستاویز پر 2006 کی تاریخ درج ہے جبکہ کیلبیری فونٹ 2007 میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
جے آئی ٹی کے اس انکشاف پرصحافی ضرار کھوڑو نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کا وہ حصہ ٹوئیٹ کیا جس پر لکھا ہے کہ مریم نواز نے دستاویز میں جو فونٹ استعمال کیا وہ 2007 سے قبل دستیاب ہی نہیں تھا۔
Oh. My. God. pic.twitter.com/LC5w13f9RX
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) July 10, 2017
ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کومعطل کرکے نااہل قراردینے سے متعلق آئینی درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کے ماطابق سپریم کورٹ میں محمود اخترنقوی کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو معطل کرکے نااہل قراردینے سے متعلق آئینی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ درخواست میں نوازشریف کے بچوں، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار، طارق شفیع سمیت الیکشن کمیشن، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین نیب، گورنراسٹیٹ بینک، چیئرمین نیشنل بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نوازشریف جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے پائے گئے، انہوں نے عوامی عہدوں کا فائدہ اپنے آپ اوربچوں کو دیا، نوازشریف نے دوراقتدارمیں اپنے کاروبارکو پروان چڑھایا جب کہ اثاثے اندرون اوربیرون ملک بنائے اوربچوں کے نام منتقل کئے۔
درخواست کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم کے تمام اثاثوں کے بارے میں وضاحت درج ہے، نواز شریف اوران کے بچوں کے اثاثے ذرائع آمدن سے زیادہ پائے گئے، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار نے بھی ناجائز طریقہ کار سے دولت میں اضافہ کیا، نواز شریف اور فیملی نے سپریم کورٹ میں غلط اورجعلی دستاویز جمع کرائیں جب کہ عدالت جعلی ڈگری کیس میں غلط معلومات فراہمی پر 9 ایم این ایز کو نااہل قراردے چکی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نوازشریف کودرخواست پرفیصلے تک عہدے سے معطل کیا جائے جب کہ انہیں عدالت کے ساتھ غلط بیانی کرنے پراور جے آئی ٹی رپورٹ کی بناء پرنااہل قراردیا جائے۔
ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ فلم ‘مام’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اورعدنان صدیقی کی اداکاری کوخوب سراہا گیا اور خاص طور پر فلم کی پوری شوٹنگ کے دوران لیجنڈ اداکارہ سری دیوی پاکستان کے دونوں ہی اداکار سجل علی اورعدنان صدیقی کے خاصی قریب ہوگئی تھیں جس کے بعد اب سری دیوی کودونوں کی یاد ستانے لگی ہے
۔
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پرایک وڈیوشئیرکی جس میں بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی موجود ہیں اور وہ سجل علی اور عدنان صدیقی کو یاد کرتے کرکے رو رہی ہیں۔ سری دیوی کی یہ وڈیو پاکستان میں فلم ’مام‘ کے پریمئیر پر دکھائی گئی تھی۔
وڈیو میں ہوا ہوائی اداکارہ سری دیوی کا سجل علی اورعدنان صدیقی کے بارے میں کہنا ہے کہ آپ دونوں نے جس طرح اس فلم میں کام کیا ہے وہ لاجواب ہے، آپ دونوں کی بہت یاد ستاتی ہے، آپ لوگوں کے بنا اس فلم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔ اداکارہ نے روتے ہوئے مزید کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، مجھے آپ دونوں کی ہی بہت یاد ستاتی ہے جب کہ سجل سے میں بہت زیادہ محبت بھی کرتی ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ سجل نے بھی اس وڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سری دیوی کی یہ وڈیو میرے لیے بہت بڑا سرپرائز تھا، اس وڈیو کے بعد میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، مجھے لگا کہ پاکستان میں فلم کے پریمئیر کے دوران وہ میرے ساتھ تھیں جب کہ میں بھی یہ وڈیو دیکھنے کے بعد روپڑی۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ سے ان کی ہرفلم کی طرح مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ تھیں لیکن فلم باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام ہوگئی جب کہ ریلیزکے 2 ہفتے بعد بھی فلم محض 114 کروڑ کمانے میں کامایاب رہی جو دبنگ خان کی عید پرریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے کم کمائی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد فلم کوریلیزکرنے والے ڈسٹری بیوٹرزاورسینما مالکان کو 55 کروڑ کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ سلمان خان سے مطالبہ کررہے تھے وہ اس بھاری رقم کو ادا کریں تاہم سلومیاں اب اپنی جیب سے یہ رقم دینے پر راضی ہوگئے ہیں جب کہ فلم کی ریلیزسے قبل دبنگ خان کی جانب سے نقصان برداشت کرنے کا کوئی معاہدہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی 60 کی دہائی میں ہونے والی بھارت چین جنگ کے گرد گھومتی ہے فلم میں سلمان خان کے علاوہ سہیل خان، اوم پوری اورچینی اداکارہ ژوژو نے اہم کردارادا کیا ہے
ایمزٹی وی (کراچی)پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب وزیراعظم نواز شریف کو اخلاقی بنیادوں پر عہدے پر براجمان نہیں رہنا چاہیے اور ایم کیو ایم اب وزیراعظم کو مشورہ نہیں بلکہ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں اخلاقی بنیادوں پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کو اخلاقی بنیادوں پرہوناچاہیے، موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا توسیاسی بحران پیدا ہو سکتاہے۔
خیال رہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اورجماعت اسلامی نے بھی نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے البتہ حکمراں جماعت مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کریں گے اور وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔