ایمزٹی وی (کراچی)مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ندی نالوں سے کچرا نکالنا میری ذمہ داری نہیں ،حکومت سندھ کی ہے ۔
گزشتہ روزسندھ ہائی کورٹ میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ندی نالوں سے کچرا نکالنا میری ذمہ داری نہیں ، حکومت سندھ کی ہے ، میرے پاس نہ اختیارات ہیں اور نہ کچرا اٹھانے کے وسائل ہیں ، وزیر اعلی سندھ سے بار بار درخواست کر رہا ہوں کراچی کے عوام پر رحم کریں ۔
سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکومت سندھ کے پاس ہے ، بارش کا پانی نہ پہلے کھڑا ہونے دیا نہ اب ہونے دیں گے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس اعجا ز الحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران نہال ہاشمی کی تقریر کامتن پڑھ کر سنایا گیا جس پر جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا یہ تقریر آپ نے ہی فرمائی ، وکیل نہال ہاشمی نے جوان دیا کہ یہ تقریر کا حصہ ہے۔لیکن جس طرح پیش کیا گیا ویسے نہیں ۔
تقریر میں کسی جج کا نام نہیں لیا گیا۔ جسٹس اعجازالحسن نے استفسار کیا کہ حساب کون لے رہا ہے ، جب یہ کہا جارہا تھا تو اس کا مطلب کیا لیا جا رہا ہے،کیا توہین عدالت کی کاروائی کی جائے کیا آپ کا دفاع کیا ہے۔ جس پر نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ یہ توہین عدالت ِ عدالت نہیں اور شیطان کو بھی وارننگ دی گئی ہے ،جس پر جسٹس اعجاز نے استفسار کیا کہ ہم نے آپ کو وقت دیا ہم آپ کو فردِ جرم عائد کرنے کے بعد بھی موقف کا موقع دیں گے،ہم نے جیل نہیں بھیجا اور جرمانہ نہیں کیا لیکن ہم نے فردِ جرم عائد کرنا ہے
نہال ہاشمی کے وکیل نے جواب کے لئے مزید مہلت کی درخواست کی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے نہال ہاشمی پر فردِ جرم عائد کر دی جبکہ سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
ایمزٹی وی (تجارت) پاناما کیس کی سماعت مکمل ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ہے اور اس کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت ہوئی جس میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائی گئی ۔ کیس کی سماعت ملتوی ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 51 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 273 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں اب تک 11 کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 77 کروڑ 38 لاکھ 5 ہزار 146 روپے رہی۔
ایمزٹی وی (آزادکشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر اور عباسپور سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا ناغہ گولہ باری کی شدید مذمت کر تے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوجی بلااشتعال گولہ باری کر کے بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارت کی اس درندگی کا نوٹس لے ۔
بھارتی فائرنگ کا مقصد آزاد کشمیر کے عوام کو خوفزدہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی ہر طرح کی حمایت سے باز رکھنا ہے ۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ اور ہر صورت دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے ۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشی میں نواز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ انصاف کو روکنے کیلئے بہت کوشش کی گئی ،حکومت کی جانب سے بلیک میل کرنے کیلئے میرے قریبی رشتہ داروں ،ساتھیوں پر کیسز کئے گئے حتیٰ کہ مجھ پر توہین عدالت کا کیس دائر کردیا گیا ۔نواز شریف نے چوری کو چھپانے کیلئے اداروں کا غلط استعمال کیا اور ان اداروں کو ساتھ ملا کر سپریم کورٹ کو جعلی کاغذات پیش کرکے ان کی ساکھ خراب کی ،یہی نہیں آئی بی کو بھی استعمال کیا گیا جو شریف خاندان کی کرپشن کو چھپا رہا تھا لیکن میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج سب کچھ سامنے آگیا اور ثابت ہوگیا کہ مے فیئر فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نوا ز ہیں جبکہ قطری شہزادے کا خط ایک فراڈ تھا ،بس اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ شریف خاندان وزیراعظم ہاوس کس دن خالی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور اب ملک پر بھی کسی منہ سے حکومت کریں گے،ساری قوم کیساتھ جھوٹ بولا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے جج نے نواز شریف کا گاڈ فادر نام بالکل ٹھیک رکھاتھا ۔ وزیراعظم کیساتھ ساتھ ایازصاد ق کو بھی مستفی ہونا چاہیے کیونکہ یہ سب 30سے مل کر ملک لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔
کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان عدل و انصاف کرنے سے بنتا ہے غریب ، کمزور پر طاقت کا استعمال کرنے یا میٹرو بس یا فلائی اوور بنانے سے نہیں بنتا لیکن شکر ہے کہ ہمارے ملک کا عدلیہ آزاد ہے ورنہ یہ لوگ اس کا وہی حال کرتے جو انہوں جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت کیساتھ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ پورے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ یہ لوگ چور ہیں اور چور کی مد د کرنے والا بھی چور ہوتا ہے ،پورے خاندان نے ایک دوسرے کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا ہے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ کے پانامہ عملدرآمد کیس کے بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ حکومت تصویر لیک کے معاملے پر کمیشن بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے تو بنا لے ،تصویر لیک پر کمیشن عدالتی دائرہ کار سے باہر ہے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ تصویر لیک کا ذمہ دار اور نام عام کرنے کا اختیار وفاق کو دیا گیا ہے،حکومت عدالتی کندھا استعمال نہ کرے ۔سپریم کورٹ نے تصویر لیک کے معاملے پر وزیرِ اعظم کے صاحبزادے حسئن نواز کی کمیشن بنانے کی درخواست نمٹا دی۔
خیال رہے کہ حسین نواز کی یکم جون کو جے آئی ٹی کے سامنے تیسری پیشی کے بعد ایک تصویر منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہیں انویسٹی گیشن روم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا تھا
ایمز ٹی وی (کراچی) ماہرِ تعلیم اور فیلکن ہاﺅس اسکولز کے بانی سلطان محمود حرکتِ قلم بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔سوئم منگل 11 جولائی کو مدینہ مسجد،طارق روڈ میں ظہر تا عصر ہوگا جبکہ خواتین کے لئے ان کی رہائش گاہ c.230/1 بلاک پی ای سی ایچ ایس میں انتظام ہیں
دریں اثناءانٹر و میٹرک بورڈز کراچی کے سابق چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی ،رجسٹرار پرائیوٹ اسکولز پروفیسر رفیعہ ملاح اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اخلاق نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (سکھر) محسن انسانیت ،دکھی انسانیت کے مددگار ،بابائے خدمت ایدھی فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ایدھی سینٹر سکھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عرس مگسی ،گل مہر ،نسرین شاہ ،عبد الجبار ودیگر نے شرکت کی
۔مقر رین نے عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ایدھی صاحب ہم میں نہیں لیکن ان کا نام اور ان کے کارنامے انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں وہ انسانیت کے روشن منار تھے ان کی شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ ان کے نام اور ان کے کارنامے انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں ،وہ انسانیت کے روشن منار تھے ۔ان کے شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ ان کے نام کا ڈنکا پوری دنیا میں بجتا ہے،انسانیت کے خادم کی زندگی سے کئی سبق سیکھے جاسکتے ہیں انسانیت کی خدمت کرنے والی اس عظیم ہستی کو خراجِ تحسین پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کے نقشِ قدم پر چلیں ،خدمتِ خلق کے راستے کو اپنائے ،ان کے چھوڑے ہوئے کام کو آگے بڑھائیں ۔
اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور عبد الستار عیدھی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔مٹھی میں امر جگدیش سشیل ملانی کی جانب سے مٹھی ملک کی نامور شخصیات عبد الستار عیدھی کی پہلی برسی کی تقریب شو مندر میں منائی گئی ،دیئے جلا کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں ہندو اور مسلم سماجی و سیاسی کارکنوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر دئیے جلا کر اور پھول نچھاور کر کے عبد الستار ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور دعا بھی مانگی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا کہ ایدھی ملک کی پہچان ہیں اور کدمت کی اعلیٰ مثال ہیں ایدھی کی زندگی انسانیت کی خدمت کا درس ہیں ۔ایدھی کی زندگی کو مثال بنا کر انسانیت کی خدمت کرنے سے ملک کا نام روشن ہوگا اور انسانیت کا احساس بھی رہے گا ،ایدھی کو ہر مذہب کا فرد احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما سشیل ملانی،نامور گلوکار میر حسن آریسر ،مامام وشن تھری ،عبد ا لغفار ،ڈاکٹر سکندر نے بھی ایدھی کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں شرکاءسمیت اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور لواحقین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)ٹی ٹوئنٹی میچ میں کالی آندھی نے بھارتی سورماؤں کو 9 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
ویسٹ انڈیز میں جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس میں دنیش کارتک نے 48، ویرات کوہلی نے 39 اور ریشھاب پنٹ نے 38 رنز بنا کر اپنا حصہ ملا یا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 19 ویں اووز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوائس نے 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 125 رنز بنائے جب کہ مارلن سیموئلز نے بھی برق رفتار 36 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاندار سنچری اسکور کرنے پر لیوائس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔