اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد میں سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرکے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
 
پولیس کے مطابق ملزم محمد فرحان عرف لاہوری طالب علموں کو منشیات فروخت کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے 1250 گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ملزم سعید اکبر کو فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو معطل کردیا ہے اور وزارت داخلہ و دفاع سے جواب طلب کرلیاہے۔
 
ملزم سعید اکبر کو فوجی عدالت کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی بناءپر سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا جس کے خلاف ملزم کے والد نے ہائیکورٹ سے فیصلے کے خلاف رجوع کیا تھا۔سعید اکبر کو 2009 ءمیں سوات آپریشن کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بناءپر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم کو کل پھانسی دی جانی تھی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی کامیاب سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کو رواں سال ہونے والے ایم ٹی وی مووی اینڈ ٹی وی ایوارڈز کی تقریب میں ایم ٹی وی جنریشن ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے مرکزی اداکار ون ڈیزل یہ ایوارڈ وصول کریں گے۔
ون ڈیزل کے ساتھ اس تقریب میں ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے دیگر اداکار مشیل روڈ ریگیز، ٹائریز گبسن اور جارڈانا بریسٹرا بھی شرکت کریں گے۔
ایسا پہلی بار ہوگا جب کسی ہالی ووڈ فرنچائز کو اس ایوارڈز سے نوازا جائے گا، یہ ایوارڈ زیادہ تر کسی ایک فلم کے نام ہوتا ہے جبکہ اس بار یہ ایوارڈ ایک پوری سیریز کے نام ہوگا۔
گزشتہ سال یہ ایوارڈ ول سمتھ کو دیا گیا تھا، اس سے قبل جونی ڈیپ، ریز ودرسپون اور رابرٹ ڈاؤنی یہ ایوارڈ اپنے نام کروا چکے ہیں۔
گلوکار جے بالون، پٹ بال اور کمیلا کابیلو پہلی مرتبہ اس فلم کا گانا ’ہے ماں‘ کسی ایوارڈ ایونٹ میں پرفارم کریں گے۔
ایم ٹی وی مووی اینڈ ٹی وی ایوارڈز رواں ماہ 7 تاریخ کو منعقد ہوں گے۔
خیال رہے کہ فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا پہلا حصہ 2001 میں ریلیز ہوا تھا، جس کے بعد اس کے مزید 7 حصے سامنے آئے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ٹرمپ انتظامیہ نے افغان پالیسی کا جائزہ مکمل کرتے ہوئے نئی پالیسی میں افغانستان میں موجود امریکی حمایت یافتہ سیٹ اَپ کو برقرار رکھنے کے لیے سالانہ 23 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان کردیا۔
امریکا کی نئی افغان پالیسی میں افغان فوجیوں پر حملوں میں ملوث عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے مزید امریکی اور نیٹو افواج کو بھیجنے کی ضرورت کو بھی واضح کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ان عسکریت پسندوں کے حملوں میں 800 سے زائد افغان فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
نیوز ایجنسی کے کالم نگار لکھتے ہیں کہ 'افغانستان روانہ کیے جانے والے فوجیوں کی تعداد طے نہیں کی گئی، تاہم امریکی حکام نے انہیں بتایا کہ وہ ملک میں امریکی اور نیٹو دونوں افواج کی تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں'۔
کالم نگار اصرار کرتے ہیں کہ کچھ امریکی سالانہ امداد کے لیے تجویز کردہ 23 ارب ڈالرز کو 'مہنگا' سمجھتے ہیں لیکن انہیں 'ان اخراجات کے بارے میں سوچنا ہوگا جو اُس وقت سامنے آئیں گے جب امریکا افغانستان کی بحالی میں ناکام ہوجائے گا اور ملک ایک بار پھر دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ بن جائے گا جیسے کہ نائن الیون سے قبل تھا'۔
امریکا کی یہ امداد افغانستان میں مختلف اقدامات میں استعمال کی جائے گی، جن میں افغان پولیس و فورسز کو سبسڈی فراہم کرنا، انسداد دہشت گردی پروگرامز کی فنڈنگ سمیت موجودہ سیٹ اپ کو مستحکم کرنے کے لیے کیے جانے والی دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ داعش کی افغانستان میں موجود شاخ کے خاتمے پر بھی کام میں مصروف ہے جو مشرق وسطیٰ سے اس خطے میں داخل ہوئی۔
انتظامیہ کے اس پلان میں دولت اسلامیہ خراسان کا صفایا شامل ہے، اس سے پہلے کہ مزید جنگجو شام اور عراق سے یہاں کا رخ کریں۔
دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے قیام اور طالبان سے علاقے چھڑانے کی کوشش میں ان کی حمایت بھی کرسکتی ہے۔
امریکی پالیسی طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیتی ہے تاہم اس معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر فوجی حملوں میں اضافے کی تجویز بھی دیتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ کے برعکس امریکا کی نئی حکمت عملی امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کی کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کرے گی کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ ڈیڈلائنز دینے کے نتیجے میں دہشت گردوں کو اپنی سرگرمیاں مستحکم کرنے کا موقع حاصل ہوجاتا ہے۔
اس کے برعکس نئی امریکی حکمت عملی زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کا فیصلہ کرے گی۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘ بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جارہاہے۔
آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویہ، اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلئے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے۔
یہ دن ہر سال 3مئی کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز 1993ءکو ہوا اور اس کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) 'ڈینگی سے پاک پاکستان' مہم کے تحت معروف کمپنی ریکٹ بینکیزیئر (آر بی) نے حالیہ برسوں میں ملک سے ڈینگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔
اس سلسلے میں حالیہ اقدام مچھر مار بل بورڈز کی تنصیب ہے، جنھیں گذشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں لگایا گیا۔
اس اقدام کو کمپنی کے سی ای او شاہ زیب محمود نے 'ڈینگی سے پاک پاکستان' کے عزم کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا۔
اگر اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوگا کہ گذشتہ 6 برس میں پاکستان بھر میں 65 ہزار سے زائد ڈینگی کے کیسز سامنے آئے، صرف گذشتہ برس پنجاب میں ان کیسز کی تعداد 3 ہزار تھی، جبکہ سندھ میں 2 ہزار ڈینگی کے کیسز ریکارڈ کیے گئے، گذشتہ برس صرف کراچی میں ڈینگی کے 195 کیسز سامنے آئے۔
ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے لگائے گئے ان بل بورڈز میں ایگزاسٹ فین موجود ہیں، جو قریب آنے والے مچھروں کو اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں، جہاں وہ پھنسنے کے بعد ڈی ہائیڈریٹ ہو جاتے ہیں اور بالآخر مر جاتے ہیں۔
اس حوالے سے کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ فہد اشرف نے بتایا، 'یہ آئیڈیا برازیل سے لیا گیا، جہاں یہ پروگرام کامیابی سے چلایا گیا'۔
ان بل بورڈز کے سلسلے میں مشہور مچھر مار دوا مورٹین کا تعاون بھی حاصل ہے، مورٹین موسکیٹو کلر بل بورڈز آؤٹ ڈور مقامات پر مچھروں سے نمٹنے کے لیے ایک نہایت جدید طریقہ ہے۔
ان بل بورڈز کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرتے ہیں اور بالکل اُسی طرح کی بو پیدا کرتے ہیں، جیسی انسانی جسم سے آتی ہے، تاکہ مچھر اس کے قریب آسکیں۔ ان میں لگا ہوا بلٹ اِن ایگزاسٹ فین مچھروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے، جہاں پھنسنے کے بعد وہ وہیں اپنی موت مرجاتے ہیں۔
اس حوالے سے فہد اشرف نے بتایا، اس مہم کے سلسلے میں جگہ اور مقام کا تعین خاص طور پر کیا گیا تاکہ ان کے زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب ہوسکیں، انھوں نے بتایا کہ بل بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے مورٹین کی ٹیم کی کچھ ترجیحات تھیں۔
بل بورڈز ایسے مقامات پر لگائے گئے، جہاں رش زیادہ ہوتا ہے اور جہاں کچرہ اور گندگی زیادہ ہے، کیونکہ ان مقامات پر ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی افزائش زیادہ ہوتی ہے اور یہاں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
اگرچہ اس مہم کے موثر ہونے کا تعین کرنا قبل از وقت ہے، تاہم ریکٹ اینڈ بینکیزیئر کا کہنا ہے کہ یہ بل بورڈز ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی کئی اقسام کو روزانہ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تاہم فنانشل اور لاجسٹک وسائل کی کمی کے باعث اس پروگرام کو بہت محدود پیمانے پر شروع کیا گیا اور ملک کے تینوں بڑے شہروں میں رواں برس 20 بل بورڈز لگائے گئے۔
اس حوالے سے فہد اشرف کا کہنا تھا کہ اصل ضرورت کے مقابلے میں اس پروگرام کی پہنچ بہت کم ہے، تاہم مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے کہ ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا وغیرہ کے خاتمے کے لیے یہ پہلا قدم ضروری ہے اور اس کے ذریعے ہم 'ڈینگی سے پاک پاکستان' کے اپنے وژن کی جانب قدم بڑھا سکتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ویسے تو ہر روز نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں، تاہم اب ایک امریکی کمپنی نے دنیا کی سب سے چھوٹی ایل ای ڈی لائٹ متعارف کرادی ہے۔
اس ایل ای ڈی کی لمبائی محض 26 ملی میٹر جب کہ اس کی چوڑائی 5 ملی میٹر ہے، یہ لائٹ پانی کے اندر کام کرنے سمیت ہر طرح کے موسم میں بھی کام کرنے کے قابل ہے۔
سان فرانسسکو کی سلاغاث نامی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس ایل ای ڈی لائٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بجلی سے چارج ہونے کے بجائے واچ کو چلانے والے تین چھوٹے سیل کی مدد سے چلتی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دنیا کی اس چھوٹی ترین ایل ای ڈی لائٹ کی روشنی خود سے 3 گنا بڑی لائٹ سے زیادہ ہے۔
اس کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے بھی چھوٹی اور اچھوتے ڈیزائن کی حامل لائٹس تیار کی جاچکی ہیں، تاہم کمپنی کے مطابق یہ ان کی سب سے چھوٹی اور بہترین لائٹ ہے۔
پستول کی گولی کی طرح دکھائی دینے والی یہ ایل ای ڈی لائٹ سمندر میں تحقیقات کے لیے جانے والے افراد کو بھی ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرسکتی ہے، جب کہ اسے سفر میں بھی آسانی کے ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے سرحدوں سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو نہ صرف روکا جائے بلکہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک بھی پہنچایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس ) لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کے حالیہ دورہ افغانستان کے موقع پر دہشت گردی کی روک تھام کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں افغانستان میں صوبہ بلخ کے صوبائی دارالحکومت مزار شریف میں140سیکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کے لیے جنرل بلال اکبر افغانستان گئے تھے جہاں افغان آرمی افسران کے علاوہ سول حکام نے بھی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے اور دونوں ممالک میں بڑے بڑے واقعات رونما ہونے کی وجہ سے نہ صرف سیکیورٹی اہلکاروں بلکہ عام شہریوں کی قیمتی جانیں ضیاع ہوئی ہیں اس لیے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مل جل کر لائحہ عمل بنانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملات ایجنڈے میں شامل نہیں تھے لیکن دونوں جانب سے نیک نیتی اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے اور دہشت گردوں کے خلاف ہوائی اور زمینی آپریشن کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کوئی باضابطہ اجلاس نہیں منعقد ہوا لیکن خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو ناکام بنانے کے لیے دونوں اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے جبکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے انٹیلی جنس کی شیئرنگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا تاکہ پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے۔یاد رہے کہ لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے بحیثیت ڈی جی رینجرز کراچی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بناتے ہوئے شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فلم نیرجا کیلئے نیشنل فلم خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ملنے سےان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ مزید اچھی کہانی پر مبنی فلموں میں کام کریں۔سونم نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کا احساس بہت اچھا ہے،ایمانداری کی بات ہے مجھے اس کی امید نہیں تھی۔
ایک سوال کہ نیشنل ایوارڈ سے کیا ان کیلئے اچھی کہانیوں پر مبنی فلموں کے دروازے کھل جائیں گے۔اس کے جواب میں سونم کپور نے کہا کہ میرے خیال میں گزشتہ2 برس سے میں اچھی کہانی پر مبنی فلموں میں ہی کام کررہی ہوں۔ مگر یقیناََ نیشنل ایوارڈ سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ میں ایسی فلموں میں کام کروں۔
اداکارہ جو نئی دہلی میں ایوارڈ وصول کریں گی نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ نیرجا جیسی فلموں میں کام کرنے کیلئے شاندار توثیق ہے،مگر اس کے ساتھ ہی اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ نیرجا جیسی فلمیں مزید بنائی جائیں،جس میں انسانی جرأت و ہمت کے بارے میں بتایا جائے۔
نیرجا جیسی فلم کے ایوارڈ جیتنے پر سونم کپور نے کہا کہ انسانی جذبہ، ہمدردی اور رحم دلی ہی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہئے۔اپنے والدین اداکار انیل کپور اور سنیتا کے ساتھ بدھ کوتقریب میں شرکت کرنے والی سونم کپور نے کہا کہ میرے والدین میرے ساتھ ہیں اور میرے خیال میں وہ بہت پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان کیلئے اور فلم کے ڈائریکٹر رام مدھوانی کیلئے بہت خوش ہیں کیونکہ رام واقعی چاہتے تھے کہ میں ایوارڈ جیتوں اور میرے والدین کو مجھ پر فخر محسوس ہورہا ہوگا۔
نیرجا ایک بائیو گرافیکل تھرلر فلم تھی، جس کا پلاٹ ہوائی جہاز کے اغواء پر مبنی تھا،اس میں نیرجا بھانوٹ کی بہادری کی کہانی بیان کی گئی، ایک ایئر ہوسٹس جو اپنی جان دے کر لوگوں کی جان بچاتی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ نرگس دت کودنیا سےگزرے36سال بیت گئے لیکن ان کے چاہنے والےآج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔
فاطمہ رشید جنہیں دنیانرگس دت کےنام سے جانتی ہے، یکم جون 1929 کوپیدا ہوئیں، نرگس نےپہلی بارچائلڈ آرٹسٹ کے طورپرفلم “تلاشِ حق “ میں اداکاری کی لیکن اداکاری کا باقاعدہ آغاز 1942 میں بننے والی فلم “تمنا“ سےکیا۔
1957میں ریلیزہونےوالی فلم “مدر انڈیا“میں "رادھا" کےکردارنےانہیں بے مثال شہرت دی ۔ 1958 میں سنیل دت سے شادی کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کوخیربادکہہ دیا۔
نرگس کاانتقال1981 میں اپنے بیٹے سنجے دت کے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے چند دن قبل ہوا، وہ لبلبہ کے کینسرمیں مبتلا تھیں، ان کی یاد میں بھارت میں “نرگس دت میموریل کینسر فاؤ نڈیشن “ بھی قائم ہے۔