ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر عبوری طور پر معطل کیے جانے والے خالد لطیف پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوگئے۔ معطل کرکٹر خالد لطیف کو ٹریبونل کی جانب سے وضاحت کے لیے سوالات کی فہرست دی گئی ہے جن کے جواب دینے کے لیے ان کے پاس 5 مئی تک کا وقت ہے۔قبل ازیں خالد لطیف نے ’پی سی بی‘ کے نام ایک خط لکھا تھا اور اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔خط میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے موقف اپنایا تھا کہ انہیں اینٹی کرپشن ٹریبونل پر اعتماد ہے اس کے ایک رکن کرنل ریٹائرڈ اعظم پر اعتماد نہیں۔ یاد رہے کہ عرفان پر ایک سال کی پابندی پہلی لگ چکی ہے ۔
خالد لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ 'کرنل ریٹائرڈ اعظم غلط بیانی کرتے ہیں، امید ہے 2 مئی کو پیشی پر پی سی بی کی نمائندگی کرنل ریٹائرڈ اعظم نہیں کریں گے'۔ تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کے اعتراض کے باوجود مذکورہ عہدے دار کو ٹریبونل سے ہٹائے جانے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعظم خان کو ٹریبونل سے ہٹائے جانے کا امکان نہیں ہے کیوں کہ خالد لطیف پر خود اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ہیں اور انہیں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی تحقیقات کا سامنا ہے۔
خالد لطیف نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ 'کرنل اعظم جھوٹے الزامات لگا کر میرا کیریئر تباہ کررہے ہیں، امید ہے چیئرمین کرکٹ بورڈ کرنل اعظم کو میرے کیس سے ہٹائیں گے‘۔ واضح رہے کہ 14 اپریل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف کے خلاف اینٹی کرپشن ٹریبونل میں ثبوت جمع کرائے تھے اور کرکٹر کو 5 مئی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ایمز ٹی وی ( ااسپو رٹس ڈیسک ) پا کستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گیمبیا سے ایک یتیم بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باکسرعامر خان اپنی فاﺅنڈیشن کی طرف سے اہلیہ کے ہمراہ افریقی ملک گیمبیا گئے اور یتیم خانے کا دورہ کیا۔ عامر خان نے کہا ہے کہ وہاں بچوں کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا اور خواہش تھی کہ ہر بچے کو اپنے ساتھ لے جاتا لیکن اس نیک کام کا آغاز ایک بچہ گود لے کر کریں گے جب کہ بچے کو کفالت میں لینے کیلئے سخت طریقہ کار سے گزرنا ہو گا۔
عامر خان نے کہا کہ غریب ممالک میں اسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں تاکہ غریبوں کی مدد ہو سکے۔ عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا کہ اسلام ہمیں یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے، بچہ گود لے کر اچھی پرورش کی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان اپنی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پہلے ہی گیمبیا میں ایک یتیم خانہ بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جس کے ساتھ ایک اسکول اور اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔
یمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کاجول بھی گاؤرکشک کے خوف میں مبتلا ہو گئیں ۔ سوشل میڈیاپردوستوں کے ساتھ کھانے کی وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیف کھا رہی ہیں۔ بعد میں وڈیو ڈیلیٹ کر کے پیغام دیا کہ وہ گائے کا نہیں بیل کا گوشت تھا جو قانونی طور پر جائزہے۔
سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ ان کی وڈیو سے کئی لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے تھے اس لئے وہ گوشت سے متعلق وضاحت دینا چاہتی ہیں کیوں کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ۔
کاجول کی اس وضاحت پر اداکار انوپم کھیر نے طنز کے تیر برسا دیے اوربولےبیٹا بول کیوں نہیں دیتی وہ دیسی گاؤ ماتا نہیں ،پاناما سے خاص طورپر منگوا یا تھا۔اگر تم سچ بولو گی تو لوگ تمہاری حمایت کریں گے، بہرحال وضاحت دینا ضروری ہے ورنہ سائیکو بھگت تلواریں لے کر گھر نہ آجائیں۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس )دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز 312 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تاہم پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا آغاز 6 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز سے کیا تاہم محمد عباس کی شاندا بولنگ کے باعث پوری ٹیم 312 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد احمد شہزاد نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور آو¿ٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 81 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بعدازاں بابر اعظم اور یونس خان وکٹ پر آئے لیکن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی کا ساتھ دینے کے لیے کپتان مصباح الحق 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں تاہم دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرگئی تاہم پاویل اور روسٹن جیز نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو اسکور کو آگے بڑھایا، پاویل 38 اور چیز 131 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شین ڈورچ 29 اور کپتان ہولڈر 58 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سےمحمد عباس 4، محمد عامر 3 ، یاسر شاہ 2 اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے
ایمز ٹی وی ( انٹرٹنیمنٹ ڈیسک ) با لی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا نے بھی کنگنا کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اورکہا کہ اقرباپروری کے باعث فلموں سے نکالا گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے جب انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں چھڑی ہوئی اقرباپروری کی بحث کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقرباپروری اورجانب داری کی ہرقسم موجود ہے اورمیں نے خود اپنے کرئیرمیں اس کو بہت سہا ہے جب کہ اس اقرباپروری اورجانب داری کے باعث مجھے متعدد فلموں سے بھی نکالا گیا جس پرمیں بہت زیادہ روئی بھی تھی۔ پریانکا نے کہا کہ ایسے خاندان میں پیدا ہونا غلط نہیں جہاں بہت کچھ آپ کو ورثے میں مل رہا ہو لیکن بالی ووڈ ستاروں کے بچوں کو ایسے خاندان کے نام کے ساتھ زندگی گزارنا بہت خوش آئند ہوتا ہے کیونکہ تمام تررکاوٹوں کے بعد بھی وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔