اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(تجارت) بینک آف پنجاب کہروڑ پکا میں مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں بینک آف پنجاب میں ایک کروڑ روپے کے فراڈ کے الزام میں ریلیشن شپ مینجر مہر آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کھاتوں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کھاتے داروں سے کیش لیکر جعلی رسیدیں بنا کردیتا تھا اور وہ یہ کام گزشتہ 6 ماہ سے کررہا تھا ۔مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے اور بینکنگ کورٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ہضم ہونے میں نہیں آ رہا اور اب اس نے چیمپینز ٹرافی کا بائیکاٹ کرنے پر غورشروع کر دیا ہے۔
بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روز قبل ہونے والی جنرل میٹنگ میں ہوا جہاں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بگ تھری کے خاتمے کے حق میں 8 ووٹ دئیے گئے جبکہ صرف ایک ممبر سری لنکا نے بھارت کے حق میں ووٹ دیا۔
دی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) اس فیصلے پر اس قدر سیخ پا ہے کہ اس نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءکے بائیکاٹ پرغور شروع کر دیا ہے جو یکم جون سے انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔
بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”بی سی سی بی آئی ممبرز پارٹیسیپیشن ایگریمینٹ(ایم پی اے) پر عمل کرتے ہوئے تمام ضروری فیصلے لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔“
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 8 ٹیموں میں سے 7 ٹیموں نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے تاہم بھارت نے ابھی تک حتمی اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچ 4 جون کو شیڈول ہے اور اس کی تمام ٹکٹیں بھی فروخت ہو چکی ہیں تاہم اگر بھارت نے چیمپینز ٹرافی کا بائیکاٹ کر دیا تو ناصرف پاکستانی شائقین روایتی حریف کے ساتھ میچ دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے بلکہ آئی سی سی کو بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے ہی دن نقل مافیا سرگرم دکھائی دیا ۔ انٹر کا پہلا پرچہ وٹس اپ کے ذریعے پرچہ آﺅٹ ہوگیا۔پرچہ آﺅٹ ہونے کے بعد چیئرمین انٹر بورڈ نے سائبر کرائم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ہے
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے بعد کراچی میں ایک اور بڑا امتحان درپیش ہے ۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ والوں کیلئے امتحان بن گیا اس بار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ اسی ہزار امیدوار امتحانات دینگے۔
ذرائع کے مطابق اردو کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی وٹس اپ کے ذریعے باہر آگیا ۔ چیئرمین انٹربورڈ انعام احمد امتحانات کا جائزہ لینے سراج الدولہ کالج پہنچے تو دو امیدواروں کو دھر لیا ۔ ایک اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا تو دوسرا وٹس اپ کے ذریعے پرچہ حل کر رہا تھا ۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کہنے لگے وٹس اپ پر نقل کے معاملے پر سائبر کرائم کو خط لکھیں گے ۔ چیئرمین انٹر بورڈ کہنے لگے اس بار بغیر دستخط والی کاپیاں استعمال کی جا رہی ہیں ، پالیسی تبدیل کر دی ہے ۔ چیئرمین انٹربورڈ نے تو نقل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا یقین دلا دیا مگر پہلے ہی پرچے میں بدانتظامی بورڈ کی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ میں ڈبلزکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
اعصام کی جوڑی نے عالمی نمبر ون جوڑی کو شکست دی ۔ اعصام الحق اور فلورین کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں ہنری اور جان پیئرز کو چھ چاراور چھ چار سے شکست دی ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں آرٹس اینڈسوشل سائنسز فیکلٹی سے پاس آ ئو ٹ ہو نے والے طلبا و طالبات کے لئے کانووکیشن 2017کا انعقا د کیا گیا ۔
 
ریٹائرڈمیجر جنر ل خادم حسین ریکٹر فائونڈیشن یونیورسٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔کانووکیشن میں 144 طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں۔
 
مہمان خصوصی نے 7گولڈ میڈل، 5سلور میڈل ، 8امتیازی اور 20 میر ٹ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہم لوگ بگ تھری سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے تھے، بھارت سے چھ سیریز کھیلنی تھیں لیکن اس نے نہیں کھیلی جس سے پاکستان کو مالی طور پر نقصان ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو تبدیل کرنے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہمارے ساتھ ہیں، آئی سی سی کے نئے آئین کی بھارت اور سری لنکا نے مخالفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری غیرجمہوری تھا، منصب سنبھالنے کے بعد بگ تھری کو ختم کرنے کی جدوجہد کی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا نیا آئین جون میں دوبارہ پیش کیا جائے گا، نئے آئین کے پیش ہونے تک بگ تھری کا معاملہ ختم ہوچکا ہوگا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ویسٹرن آسٹریلیا کو ایک میچ میں 2-0 سے باآسانی شکست دے کر آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی زبردست مقابلہ رہا اور پاکستانی ٹیم نے پورے میچ میں ہی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے 20ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے علی عزیز نے ابتدائی گول کیا جس کے بعد دوسرا گول 43 ویں منٹ میں ہوا۔
 
ذرائع کے مطابق 10 ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 اپریل کو پاکستان اور نیو ساﺅتھ ویلز ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے زیر انتظام نمل ڈرامہ فیسٹیول (نسٹ ) نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ،مقابلے میں نمل دوسرے ،فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی نیشنل کونسل آف آرٹس جمال شاہ تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد ، ڈین انگلش ڈاکٹر سفیر ، صدور شعبہ ، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جمال شاہ نے کہا کہ آرٹس اور کلچر کمیونیکیشن کا بہترین ذریعہ ہیں،آرٹس اور ثقافت کسی بھی معاشرے کی شناخت ہوتے ہیں ، آرٹس اور ثقافت سے ہی معاشرہ متحد رہتا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد دبئی سے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر میں پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے۔
شہریار خان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کئے بغیر سخت سیکیورٹی میں روانہ ہو گئے۔ شہریار خان کی طرف سےآج پریس کانفرنس متوقع ہے، جس میں وہ آئی سی سی اجلاس کی روداد بیان کریں گے۔ شہریار خان نے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اجلاس میں بگ تھری کا خاتمہ ہوا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سےکہا ہے، زبردست کھلاڑی بھیجیں، ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان کہہ دے کہ پھٹیچر ٹیم بھیج دی ہے۔ اجلاس میں آئی سی سی کے فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر بات ہوئی اور فنڈز کا زیادہ حصہ بھارت کو دینے کی بجائے برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگا۔
ایئرپورٹ پر صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کب پاکستان آئے گی۔ اس کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے کچھ ٹیمیں آئیں گی اور پھر آہستہ آہستہ دیگر ٹیمیں بھی آنا شروع ہوجائیں گی۔
انہوں نے یہ کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں اور چھٹی ٹیم آئے گی۔ بنگلادیش ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، ان پر واضح کیا ہے کہ آئیں پاکستان آکر کھیلیں اور وہ اگر نہیں آئیں گے تو ہم نہیں کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے کرکٹ بورڈ بھارت کے قریب ہیں۔ دونوں ملکوں کے بورڈز کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی بورڈ کا 200ملین ڈالرز کے قریب حصہ کم ہوا، پاکستان اور دیگر ممالک کےحصے میں اضافہ ہوا اور انگلینڈ کے حصے میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔
صحافی کے ایک اور سوال کیا کہ عمران خان نےجو بیان دیا ہے، اس حوالے سے کیا کہیں گے، جس پر نجم سیٹھی نے عمران خان کے سیاسی بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا اور کہا کہ سیاسی بات نہیں کروں گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی اور چھوٹے بورڈز کو پیسے کی چمک کے ذریعے بگ تھری ماڈل بچانے کی کوشش رائیگاں گئی۔
عالمی کرکٹ کی چوہدراہٹ ختم ہونے بعد بھارت کو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہی پڑے گی۔ بھارت اگر چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس کو 2023 تک آئی سی سی کے شیڈول دیگر تمام گلوبل ایونٹس سے بھی باہر ہونے کا خطرہ ہے، جس میں ورلڈکپ 2019 اور2023 کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی ایونٹس شامل ہیں ۔
بی سی سی آئی نے ڈیڈلائن گذرنے کے باوجود ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کرنے پر تاویلیں پیش کرنا شروع کردی ہیں۔ حکام کہتے ہیں کہ بورڈ کے سیکریٹری امیتابھ چودھری اور چیف آپریٹنگ آفیسر راہول جوہری چونکہ آئی سی سی اجلاس اور کپتان ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میں مصروفیت کے سبب اسکواڈ کا انتخاب نہیں کیا جاسکا ہے۔
امید ہے کہ ٹیم ایک دو روز میں سلیکٹ کرلی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق بھارت کیلئے چیمپئنز ٹرافی سے الگ ہونا اس کی مشکلات میں مزید اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کیلئے مختلف تاویلیں دینا شروع کردی ہیں، جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جلد بھارتی بورڈ اپنے اسکواڈ کا اعلان کردے گا۔
بھارتی بورڈکے ایک ٹاپ آفیشل نے ڈیڈ لائن تک اسکواڈ کا اعلان نہ کرنے کا سبب تکنیکی وجوہات بتائی ہیں اور بھارتی بورڈ کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بی سی سی آئی دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود اپنے افسران یا کپتان سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے مشاورت اور ٹیم کی منظوری لے سکتا تھا۔
اس سلسلے میں پاکستان کی مثال سب کے سامنے ہے جس کے ون ڈے کپتان ویسٹ انڈیز، چیف سلیکٹر پاکستان میں جبکہ چیئرمین دبئی میں موجود تھے مگر اس کے باوجود اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر نہیں ہوئی۔