ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں عوام اور کمپنیز میں دلچسپی عروج پر ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کا تڑکا لگایا ہے۔ نئی ٹیم کی شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولیاں طلب کرلیں ہیں۔ چھٹی ٹیم کے لئے نیلامی 31 مئی 2017 کو کی جائےگی۔
پاکستان کر کٹ بورڈ نے چھٹی فرنچائز ٹیم کے لئے پانچ ریجن کی ٹیموں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، جن کا انتخاب ڈومیسٹک کر کٹ کی پر فارمنس اور میرٹ پر کیا گیا ہے ان میں حیدر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں۔
پی سی بی نے اس حوالے سے خواہش مند اداروں سے رابطے کو کہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن 2018 میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیزن کے دوران ہی پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کردیا تھا کہ اگلے سیزن میں ایک اور ٹیم کو شامل کر کے ٹیموں کی تعداد 6 کردی جائے گی، جس کی بدولت میچز کی تعداد اور شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔
اب اس ٹیم کی شمولیت کے لیے پی سی بی نے اشتہار جاری کردیا ہے جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولی طلب کرلی گئی ہے۔ اشتہار میں طریقہ کار کی بھی تفصیلی وضاحت کردی گئی ہے۔
اس سے پہلے دبئی میں آئی سی سی اجلاس سے واپسی پرنجم سیٹھی نے بتایا کہ ستمبر میں پاکستان میں ورلڈ الیون کی ٹیم آئے گی، جس کی قیادت سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کریں گے اور تمام میچز لاہور میں کرائے جائیں گے۔
ٹیم میں تمام ممالک سے ایک سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔
ایمزٹی وی(کراچی)وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ 72 ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بلاک کردیے گئے ہیں تاہم 5 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کرنے کی بات جھوٹ ہے۔
کراچی میں نادرا کے میگاسینٹرز کے افتتاح کے موقع پر وزیردخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا کے میگا سینٹرز عوام کے لیے کھولے جارہے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہے، دونوں میگا سینٹرز کی لاگت 37 کروڑ روپے ہے تاہم تیسرے میگا سینٹر کا افتتاح مئی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی عمارت بنا دینے سے اچھی سروس نہیں دی جاسکتی، تمام میگا سینٹرز میں شکایتی ڈیسک بنائیں جائیں اور عوام سے جو بھی بد تمیزی کرے اسے ادارے سے نکالا دیاجائے جب کہ نادرا میگا سینٹرز میں 3 ہزار درخواستیں نمٹانے کی صلاحیت ہوگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں بڑی تعداد میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈز بنائے گئے، موجودہ حکومت نے اس کام کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے اور 600 افسران کو برطرف کیا۔ صرف کراچی میں 5 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کرنے کی بات بے بنیاد ہے، ملک بھر میں 3 لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے تھے جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بند کردیے گئے ہیں جب کہ دیگر شناختی کارڈز کو مرحلہ وار بحال کیا جارہا ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیوں کہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی ضرور پیشکش کی ہوگی کیوں کہ ماضی میں بھی یہ لوگ سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں۔
اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات نے جہاں یہ ثابت کیا کہ نوازشریف کا بھارت میں بھی کاروبار ہے وہیں ان کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں اور اب ان کے لئے خود کو محب وطن ثابت کرنا مشکل ہوچکا ہے، دولت کے نشے میں دھت وزیراعظم ایسے تعلقات بنار ہے ہیں۔ چھپ چھپ کے ملاقاتیں کرنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے وزیراعظم بھارتی بزنس مین سے ملاقات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔
وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ کرپشن اور بدعنوان افسران کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے، پاناما کیس میں ملوث وزیراعظم کرپشن کو کیسے روک سکتا ہے ان پر متعدد مقدمات ایسے ہیں جن میں وہ صادق اور امین نظر نہیں آتے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانات سے قبل انرولمنٹ اور رجسٹریشن نہ کرانے والے امیدواروں کو گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس عارضی ایڈمٹ کارڈ زیادہ تعداد میں جاری کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمٹ کارڈ کے لئے اُمید وار کی تصدیق کی گئی اور نہ ہی ان کے کاغذات کی درست جانچ پڑتال کی گئی، بورڈ زرائع کے مطابق گزشتہ برس کامرس پرائیویٹ میں 1263 اُمیدواروں کو عارضی ایڈمٹ کارڈ کا اجراء کیا گیا جب کہ رواں سال 1655 اُمیدواروں کو عارضی ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے، اسی طرح کامرس ریگولر میں 2235 اُمیدواروں کو عارضی ایڈمٹ کارڈ کا اجراء کیا گیا جب کہگزشتہ برسکے مقابلے میں رواں برس تقریباً 4297 اُمیدواروں کو عارضی ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے، سائنس پری انجینئرنگ گروپ میں پچھلے سال 1347 بچوں کو عارضی ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے تھے جب کہ اس سال یہ تعداد 3374 تک پہنچ چکی ہے۔
اسی طرح سائنس پری میڈیکل میں پچھلے سال 706 عارضی ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے، جب کہ یہ تعداد اس سال دوگنی سطح سے تجاوز کرچکی ہے اور اس سال سائنس پری میڈیکل میں عارضی ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے والے اُمیدواروں کی تعداد 2029 تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح عارضی ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے والے اُمیدواروں کی تعداد تقریباً گیارہ ہزار تین سو پچپن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے، یہ وہ اُمیدوار ہیں جن کے انرولمنٹ اور رجسٹریشن نہ کروائے گئے تو انٹرمیڈیٹ بورڈ ان کے نتائج روک لے گا ۔ تعلیمی اور سماجی حلقوں کی وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز سے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی اپیل۔
ایمزٹی وی (لاہور)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک محمدخان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کے بیان پر اٹھنے والا طوفان ابھی تھما نہیں عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں اتنی بڑی رقم دینے کی پیشکش کی تھی اور اگر انہوں نے نام نہ بتایا تو پھر وہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہوجائیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پر لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کوئی 10 روپے دینے کو تیار نہیں تو انہیں کوئی 10 ارب روپے کیا دے گا اگر انہوں نے 3 دن کے اندر اپنے بیان کی وضاحت پیش نہ کی تو پھر پنجاب حکومت ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرے گی، اور یہ دعویٰ سیاسی نہیں بلکہ ایک جھوٹے عوامی لیڈر کو بے نقاب کرنے کےلئے ہوگا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کو بحیثیت بڑی جماعت کے رہنما اپنی زبان اور اعصاب پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے مالاکنڈ میں علاقائی تعصب پھیلانے کی کوشش کی کیوں کہ وہ سی پیک اور توانائی منصوبوں سے لاعلم ہیں۔
ایمزٹی وی (کراچی)کراچی میں گورنرہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی. ملاقات کے دوران برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بیلنڈا لوئس بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ اقتصادی تعاون، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے، کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے جب کہ بڑے صنعتی مراکزاورکاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزازحاصل ہے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں مزید اضافہ کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے جس پر تھامس ڈریونے کہا کہ برطانیہ صوبہ میں بنیادی سہولیات کے ڈھانچہ کی فراہمی
میں تعاون جاری رکھے گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) کابل کے دورے کے بعد بھارت واپسی پر وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان کے غیر اعلانیہ دورے پر آئے ہوئے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال نے ملاقات کی اور نریندر مودی کا خصوصی پیغام پہنچایا تاہم وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور جندال کے درمیان ملاقات خفیہ نہیں تھی، جندال نواز شریف کے پرانے دوست ہیں، ان کی ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی وفد اسلام آباد کے بعد مری گیا اور وزیراعظم کے ساتھ لنچ کیا۔ 3 رکنی بھارتی وفد گزشتہ روز خصوصی طیارے میں پاکستان آیا تھا۔
وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی صنعت کار جندال اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق طارق فضل چوہدری نے بھارتی صنعت کار جندال کی پاکستان موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ جندال ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے، واپس بھارت نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں بہت زیادہ ٹینشن ہوگئی ہے۔ جندال کی آمد کی ٹائمنگ بہت غلط ہے۔ ورنہ عمران خان خود بھی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔ پہلے سے مجھے پتا تھا کہ یوپی کے الیکشن کے بعد جندال پاکستان آئے گا۔ اس وقت حالات بہت خراب ہیں۔ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر معاملات بہت بگڑ چکے ہیں ایسے میں وزارت خارجہ کے نمائندوں کو ملنا چاہیے تھا۔ ہوسکتا ہے کہ مودی کو جندال پر اعتماد ہو اور اس کا کوئی پیغام لے کر آیا ہوگا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) کابل کے دورے کے بعد بھارت واپسی پر وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان کے غیر اعلانیہ دورے پر آئے ہوئے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال نے ملاقات کی اور نریندر مودی کا خصوصی پیغام پہنچایا تاہم وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور جندال کے درمیان ملاقات خفیہ نہیں تھی، جندال نواز شریف کے پرانے دوست ہیں، ان کی ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی وفد اسلام آباد کے بعد مری گیا اور وزیراعظم کے ساتھ لنچ کیا۔ 3 رکنی بھارتی وفد گزشتہ روز خصوصی طیارے میں پاکستان آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وفد کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی، بھارتی مہمانوں کیلئے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ بھارتی وفد تین گاڑیوں میں اسلام آباد سے مری پہنچا جہاں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور وزیراعظم نریندرا مودی کا خصوصی پیغام پہنچا یا گیا۔ بھارتی وفد میں سجن جندال، سوگیت سنگال اور وریندر سنگھ بب شامل تھے۔واضح رہے کہ بھارتی وفد کو اسلام آباد اور لاہور جانے کی اجازت تھی تاہم وہ مری میں بھی گھوم آئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ جندال کے پاس اسلام آباد اور لاہور کا ویزہ تھا وہ مری نہیں جاسکتا تھا اگر گیا تو اسے گرفتار کیا جانا چاہیے تھا۔ متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے جواب دہی کرنا ہوگی کہ کیوں ملک کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ آج امیگریشن محکمہ کہاں ہے جو ہماری خواتین پر تشدد کرنے میں بڑا ماہر ہے اب کیوں نہیں آرہا۔ جندال اس طرح پاکستان آیا جس طرح فاتح وائسرائے آتا ہے۔
وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی صنعت کار جندال اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق طارق فضل چوہدری نے بھارتی صنعت کار جندال کی پاکستان موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ جندال ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے، واپس بھارت نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں بہت زیادہ ٹینشن ہوگئی ہے۔ جندال کی آمد کی ٹائمنگ بہت غلط ہے۔ ورنہ عمران خان خود بھی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔ پہلے سے مجھے پتا تھا کہ یوپی کے الیکشن کے بعد جندال پاکستان آئے گا۔ اس وقت حالات بہت خراب ہیں۔ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر معاملات بہت بگڑ چکے ہیں ایسے میں وزارت خارجہ کے نمائندوں کو ملنا چاہیے تھا۔ ہوسکتا ہے کہ مودی کو جندال پر اعتماد ہو اور اس کا کوئی پیغام لے کر آیا ہوگا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)بھارتی صنعتکار سجن جندال کے ویزا انفارمیشن فارم کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق سجن جندال پاکستان میں 10 روز تک قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی اسٹیل ٹائیکون جن کی پاکستان میں آمد اور پھر وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں کے ویزا انفارمیشن فارم کی مزید تفصیلات کے مطابق ویزا 25 اپریل کو جاری کیاگیا تھا۔ دستاویز کے مطابق سجن جندال کو پولیس رپورٹنگ سے خصوصی طور پر استثنیٰ دیا گیا ،فارم میں بھارتی صنعتکار کے میزبان کا خانہ خالی ہے۔
سجن جندال کس طرح پاکستان آئیں گے اس فارم میں ذکر نہیں کیا گیا جبکہ وزیراعظم ہاﺅس اور وزارت خارجہ کے افسران نے سجن جندال کا استقبال کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مری میں ملاقات کی ہے۔