ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز منسوخ ہو گئی ہے۔ سیریز میں2 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔ سیریز دونوں بورڈز کی باہمی رضا مندی سے منسوخ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز رواں برس جولائی اگست میں کھیلی جانی تھی۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے 2 مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ پاکستان ہی بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتا۔ بنگلادیشی بورڈ نے پی سی بی کے موقف کی کسی طرح کی مخالفت نہیں کی ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھیجوا دیا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز میں بھارت کا بار بار کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ نوٹس تیار کرلیا گیا، جو آئندہ ہفتے بی سی سی آئی کو بھجوادیا جائےگا۔ قانونی نوٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان پورا کرنے کا کہے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا، جس پر بی سی سی آئی نے وہی پرانا راگ سنایا کہ حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکتے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے ایم او یو کو بنیاد بناکر اس کے خلاف کیس تیار کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی بورڈ کو اس سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)وفاق نے ہمیشہ سندھ کو اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا،میں یقین سے کہتا ہوں کہ نواز شریف جلد مستعفی ہوجائیں گے ,دھرنے سے خطاب کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی”گو نواز گو“کے نعرے لگوادئیے۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کاپیپلزپارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں 20,20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس وجہ سے وفاق حکومت اپنا اعتبار کھو چکی ہے۔وفاقی حکومت نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا،سارا پیسہ محض ایک صوبے پر خرچ کردیا گیا۔
حکومت ہمیشہ سندھ کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرتی ہے او ر صوبے کو اس کے بنیادی و جائز حقوق فراہم نہیں کئے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کو دریائے سندھ پر تعمیر کیا گیا اور بجلی پیدا کرنے کے لیے سندھ کے حصے کا پانی چرا کر صوبے کو خشک سالی کا شکار کر دیا گیا۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھرمیں پرانے الیکٹرانک آلات کا لاکھوں ٹن کچرا ہر سال پیدا ہورہا ہے جسے ای (الیکٹرانک) ویسٹ یا برقی کچرا کہا جاتا ہے۔
یونائیٹڈ نیشنز یونیورسٹی کے مطابق صرف 2014 میں ہی پوری دنیا میں 4 کروڑ 20 لاکھ ٹن برقی کچرا پیدا ہوا تھا اور ناکارہ الیکٹرانک آلات کے اس ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کا اب تک کوئی بہتر طریقہ سامنے نہیں آسکا ہے جب کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش جیسےممالک میں اس کے ڈھیر کو غیرمحفوظ طریقے سے ری سائیکل کرکے کچھ قیمتی دھاتیں اور کام کی چیزیں نکالی جارہی ہیں۔ بھارتی ماہرین نے سرکٹ بورڈز اور الیکٹرانک آلات کو پیس کر باریک بنانے اور اس سے پولیمرز، دھاتیں اور آکسائیڈز جیسی کارآمد اشیا نکالنے کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے۔
بنگلورو میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے ماہرین کے مطابق یہ بہت آسان اور ماحول دوست طریقہ بھی ہے۔ اس کے لیے پہلے انہوں نے برقی کچرے خصوصاً سرکٹ بورڈ کو بہت ٹھنڈ میں رکھا کیونکہ شدید سرد ماحول میں رکھنے سے وہ بھربھرا اور نرم ہوجاتا ہے جس کے بعد سرکٹ بورڈ کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
ماہرین نے اس کے لیے سرکٹ بورڈز کو ایک گھومتے ہوئے سلنڈر میں رکھا جس کا درجہ حرارت منفی 119 درجے سینٹی گریڈ تھا۔ اس کے بعد سرکٹ بورڈ پر فولادی گیندیں ماری جاتی ہیں جن سے وہ باریک نینو ذرات میں تقسیم ہوجاتے ہیں اس عمل کے بعد اسے ملغوبے کو پانی میں ڈبودیا جاتا ہے۔
اس کے برخلاف طبیعی انداز میں پیچیدہ سرکٹ بورڈز کو توڑنا بہت وقت طلب اور مشکل کام ہوتا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والے نینوذرات کو بہت سے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس نینو سفوف کو پولیمر میں ملاکر مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں تھری ڈی پرنٹنگ یا پھر پولیمر بنے رنگ و روغن میں استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ دھاتی نینوذرات کو صاف کرکے دیگر کئی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب ماہرین کی یہ ٹیم اس کا چھوٹا صنعتی یونٹ بنارہی ہے تاکہ اسے تجربہ گاہ سے نکال کر کارخانے تک لے جایا جاسکے۔
ایمز ٹی وی(صحت) آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے اور بیشتر نوجوان اس کے ساتھ ایئرفون کو بھی موسیقی یا آڈیو سننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس وقت ہر 5 میں سے ایک نوجوان کو ان ایئر فونز کے استعمال کے باعث قوت سماعت سے محرومی کے خطرے کا سامنا ہے۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آخر یہ عام نظر آنے والے ایئر فون سننے کی حس کے خاتمے کا سبب کیوں بنتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جب ایئرفون لگائے جاتے ہیں تو یہ کان کے پردے کے کافی قریب ہوتے ہیں اور ان سے آواز کافی زیادہ دباﺅ سے پردے سے ٹکراتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کے نتیجے میں سننے کی حِس دباؤ یا تناﺅ کا شکار ہوتی ہے اور اس کو نقصان پہنچنا شروع ہوجاتا ہے۔
یہ بھی سامنے آیا کہ اگر آواز کی رینج کو 3 سے 6 ڈیسی بل تک بڑھایا جائے تو آواز کی شدت کانوں میں دوگنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
محققین کا ماننا ہے کہ ایئرفونز کے استعمال کے نتیجے میں صرف ایک گھنٹے میں کان اپنی روزانہ کی آواز برداشت کرنے کی صلاحیت کا 60 فیصد حصہ استعمال کرلیتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ بہت زیادہ اونچی آواز میں موسیقی سننے کے لیے ایئر فونز کا استمعال کرتے ہیں تو اس کی جگہ ہیڈفون کو ترجیح دیں کیونکہ یہ سماعت کو پہنچنے والے نقصان کو کم کردیتے ہیں۔
ایمزٹی وئ (سان فرانسسکو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ سان فرانسسکو میں فیڈرل کورٹ نے غیر ملکی تارکینِ وطن سے رعایت برتنے والے شہروں کے خلاف پابندیوں کا نیا صدارتی حکم نامہ معطل کردیا ہے۔
امریکا میں تقریباً 200 شہروں اور علاقوں کو ’’سینکچوئری سٹیز‘‘ (Sanctuary Cities) کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں غیر ملکی تارکینِ وطن کے ساتھ رعایت برتی جاتی ہے اور ان کی قانونی حیثیت کے بارے میں بھی کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جاتی۔
دیگر ممالک سے امریکا آنے والے قانونی اور غیر قانونی، دونوں طرح کے تارکینِ وطن خود کو ان شہروں اور علاقوں میں زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں وہاں مقیم ہیں کیونکہ اگر مقامی پولیس انہیں پکڑ بھی لے تب بھی ان سے یہ نہیں پوچھا جاتا کہ وہ کس ملک سے آئے ہیں اور وہ امریکا میں قانونی طور پر مقیم ہیں یا غیرقانونی طور پر۔
اس صورتِ حال کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت تمام امریکی ریاستوں، شہروں اور قانونی عمل داریوں (jurisdictions) کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اپنی حدود میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن سے متعلق ساری معلومات ہوم لینڈ سیکیوریٹی ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے متعلقہ وفاقی اداروں کو فراہم کریں۔
البتہ اس نئے صدارتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جو شہر اور علاقے اس پر عمل نہیں کریں گے انہیں وفاق سے جاری ہونے والے فنڈز کا بڑا حصہ روک لیا جائے گا جس کی مجموعی مالیت کئی ارب ڈالر بنتی ہے۔ امریکا میں سان فرانسسکو کی سانتا کلارا کاؤنٹی نے عدم تعاون پر پابندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ان پابندیوں کا مقصد کاؤنٹیز کو دھمکانا اور دباؤ میں رکھنا ہے۔
فیڈرل کورٹ سان فرانسسکو کے جج ولیم اورک نے اس مقدمے میں صدارتی وکیل کے دلائل سننے کے بعد انہیں مسترد کردیا اور صدارتی حکم نامہ معطل کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ اگرچہ غیر ملکی تارکینِ وطن کی معلومات سیکیوریٹی اداروں کو فراہم کرنا ضروری ہے لیکن ایسا نہ کرنے پر شہروں اور کاؤنٹیز کے فنڈز نہیں روکے جاسکتے۔
ایمز ٹی وی(نئی دہلی) دنیا بھر میں گزشتہ سال دفاع کے شعبہ پر اخراجات میں امریکا سرفہرست جب کہ بھارت پانچویں نمبر پر ہے اور پاکستان ابتدائی 15 ممالک میں بھی شامل نہیں۔
سوئیڈن کی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے دنیا بھر کے ان 15 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس نے گزشتہ سال اپنے دفاعی اخراجات میں ملکی جی ڈی پی کا ایک بھاری حصہ خرچ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا، وسطی اور مشرقی یورپ اور شمالی افریقا کے مقابلے میں امریکا، مشرق وسطیٰ اور سب سہارا افریقی کے ملک تیزی سے دفاع پر ملکی جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کر رہے ہیں۔
دفاعی اخراجات کی فہرست میں چین جی ڈی پی کے 13 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس نے گزشتہ سال 5.4 اضافہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملکی جی ڈی پی کے حساب سے سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے ممالک میں روس 4.1 فیصد کے ساتھ تیسرے، سعودی عرب 3.8 فیصد کے ساتھ چوتھے اور بھارت 3.3 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جس نے گزشتہ سال دفاعی اخراجات میں 8.5 فیصد اضافہ کیا اور 2016 میں بھارت نے 55.9 بلین امریکی ڈالر دفاع پر خرچ کئے۔
فہرست میں فرانس 3.3 فیصد دفاعی اخراجات کے ساتھ چھٹے، برطانیہ ساتویں، جاپان، آٹھویں، جرمنی نویں، جنوبی کوریا دسویں، اٹلی گیارہویں، آسٹریلیا بارہویں، برازیل تیرہویں، متحدہ عرب امارات چودہویں اور اسرائیل 1.1 فیصد کے ساتھ پندرہویں نمبر پر ہے۔ مذکورہ 15 ممالک کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر ممالک اپنے جی ڈی پی کا 19 فیصد حصہ دفاعی اخراجات پر صرف کرتے ہیں اور پاکستان کا شمار بھی اسی 19 فیصد میں ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں اور انکشافات کے معاملے کو افغان حکومت کے سامنے اٹھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات انتہائی اہم ہیں اور اعترافی بیان میں کئے گئے انکشافات کے معاملہ کو افغان حکومت کے ساتھ اٹھائے جانےکے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم جماعت الاحرار کے سابق ترجمان نے ویڈیوں بیان میں اعتراف کیا کہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے این ڈی ایس اوربھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے مدد لی جاتی ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہندوستان کی ایک انتہا پسند تنظیم نے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے تیار کیے گئے سیٹ پر محض اس وجہ سے توڑ پھوڑ مچادی، کیونکہ سیٹ پر پاکستان کی جھلک پیش کی جارہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکشن کمپنی نے اشتہار کی شوٹنگ کے لیے سیٹ تیار کیا تھا، جس میں پاکستانی علاقوں کو پیش کیا جانا تھا، اس مقصد کے لیے اردو میں سائن بورڈز تیار کیے گئے، جن پر ’ویلکم ٹو لاہور‘، ’کراچی چائے والا‘ اور ’لاہور کی مٹھائی‘ جیسے جملے تحریر تھے۔ یہ سیٹ جے پور کے چاندی چوک پر لگایا گیا تھا۔
تاہم انتہا پسند تنظیم درویر بچاؤ سمیتی نامی پارٹی کے کارکنوں نے اس سیٹ پر توڑ پھوڑ مچانے کے ساتھ تمام بینرز کو بھی اتار دیا، اس تنظیم کا دعویٰ کیا کہ وہ 40 مقامی مندروں کے تحفط کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ٹیم کو اشتہار کی شوٹنگ کی اجازت دی گئی تھی تاہم مظاہرین کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ فوری طور پر روکی جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروڈکشن ٹیم کا عملہ سیٹ پر توڑ پھوڑ ہونے کے بعد وہاں سے چلا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ اس شہر میں کبھی شوٹنگ نہیں کریں گے۔
دوسری جانب مشتعل مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ سیٹ ہر ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا۔
مظاہرین میں سے ایک شخص کا کہنا تھا، ’پروڈکشن ٹیم کو اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مذہبی جذبات کو مجروح کریں، یہ کوئی مختصر یا اشتہاری فلم نہیں تھی اس لیے ہم نے شوٹنگ روکنے کا مطالبہ کیا‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جے پور میں ہندوستان پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کے سیٹ پر بھی انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
ہندو انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے ارکان نے سنجے لیلا بھنسالی پر الزام لگایا تھا کہ ان کی فلم ’پدماوتی‘ میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔
ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کیلئے جینا مشکل ہو گیا، انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے عید میلاد النبیﷺ اور جمعتہ الوداع سمیت 15سرکاری چھٹیاں ختم کر دیں ۔
کی سرکاری چھٹی ختم کر دی بلکہ عید میلاد النبی اور جمعتہ الوداع سمیت 15چھٹیوں پر پابندی لگا دی ۔اس کے علاوہ مذہبی تہواروں اور سیاسی و مذہبی شخصیات کے یوم پیدائش اور یوم وفات سمیت سرکاری چھٹیاں منسوخ کرنے کی منظوری ریاستی کابینہ نے دی۔
وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عظیم شخصیتوں کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت، کاورناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانے کے مقصد کیلئے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔