اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لالی ووڈ انڈسٹری کی آن اداکار وہدایتکار شان آج 45 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، انہیں اس موقع پر دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں۔ لالی ووڈ انڈسٹری کی آن مداحوں کی جان اداکار وہدایتکار شان 45 برس کے ہو گئے ہیں اور آج ان کی سالگره ہے، شان کو دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ 1987 میں اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے والے شان اب بھی بطور ہیرو ہر فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔ شان نے اپنی سالگره پر نیک خواہشات بجھوانے پر اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کمرشل بینکس، ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے کوئی غلط کام ہو تو اسٹیٹ بینک اُن کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اوپن مارکیٹ میں ہو تو اس کے خلاف قانون نافذکرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو گئی ،مہنگائی کی شرح بھی کم ترین سطح پر ہے، آئندہ سال ترقی کی شرح 5 فی صد سے زیادہ ہو گی، اگلے دو سال میں اسے 7 فی صد تک پہنچانا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) فیصل آباد میں چکن پاکس کےمزید 6مریض اسپتال لائے گئے ہیں جس کے بعدمریضوں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران مزید 6 مریض الائیڈ اسپتال لائے گئے ہیں۔رواں سال الائیڈ اسپتال میں 96 اور سول اسپتال میں 4 مریض لائے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چکن پاکس کے 100 مریضوں میں سے 16 دوران علاج انتقال کرگئے ۔ فوکل پرسن ڈاکٹر معصومہ کے مطابق الائیڈ اسپتال میں اس وقت 4 مریض زیر علاج ہیں۔

ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دسویں عالمی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس ٹیکنالوجی نمائش کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ عالمی نمائش میں 33 ممالک کی 550 سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح سیکرٹری ٹیکسٹائل حسن اقبال نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ 60 فیصد تک ہے۔ برآمدات کم ہورہی تھیں، جس کے پیش نظر وزیراعظم نے 180 اب روپے کا پیکیج دیا، جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے 6نئے بیج متعارف کرائے گئے ہیں۔ رواں سال کپاس کی ایک کروڑ چالیس لاکھ بیلز کی پیداوار متوقع ہے۔ دوسری جانب امن ہوا ہے تو کراچی میں غیر ملکیوں کی بہار آگئی۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں 4روز عالمی ٹیکسٹائل نمائش میں آسٹریا، بیلجئیم، کینیڈا، جاپان، فرانس، اٹلی، جرمنی سمیت دیگر ممالک کے مندوبین شرکت کرنے پہنچے ہیں۔ پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ٹیکسٹائل سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ فیکٹ ایگزیبیشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر4 روز ایگا ٹیکس پاکستان 2017 کی عالمی ٹیکسٹائل، گارمنٹ، کیمیکل اور جدید مشینری و آلات سے سج گیا ہے۔ نمائش میں 33ممالک کے550 کمپنییں نے اسٹال لگائے ہیں۔ امن وامان کی بہتر صورتحال کے باعث یہ میگا ایونٹ پاکستان کے لئے اہم ہے۔ غیر ملکی مندون بین کہتے ہیں کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے۔ پاکستانی معشیت بہتر ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے یہاں آئے ہیں۔ نمائش کا مقصد پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مندون بین کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کی خریداری کے بڑے معاہدے ہونے سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

ایمز ٹی وی ( اسلا م آباد) مسلم لیگ ن کے رہنما دا نیا ل عزیز نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عمران خان شریف حکومت پر جو 10ارب رو پے کی پیشکش کا الزام لگا رہے ہیں وہ سرا سر بے بنیا د ہے۔ عمرا ن خا ن کو مخا طب کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان میںذرا سی بھی ہمت ہے تو وہ رقم کی پیشکش کرنے والے کا نا م منظر عا م پر لا ئیں اس معا ملے میں وہ کبھی نوا ز شریف اور کبھی شہبا ز شریف کا نا م لیتے ہیں ۔ان کے تما م الزاما ت ایک ایک کر کے غلط ثابت ہو رہے ہیں ۔جس طرح ان کا 35پنکچرز والا الزام بے بنیا د تھا ۔اسی طرح ان کا حا لیہ 10ارب روپے والا الزام بھی جھو ٹا ہے ۔ انھوں نے عمرا ن خان پر تنقید کے نشتر چلا تے ہو ئے کہا کہ جب عمرا ن خا ن سیا ست میں نئے نئے تھے تو لو گ ان کو جا نتے بھی نہیں تھے ۔وقت کے سا تھ سا تھ ان کا نام عمرا ن خان سے یو ٹرن خان بن گیا ہے ۔ہم ان کے ایک ایک الزاما ت کو عدا لتوں میں غلط ثا بت کریں گے دانیا ل عزیز کا کہنا تھا کہ اب قوم کو بے وقوف بنا نے کے دن ختم ہو گئے ہیں ۔انھیں ایسے جھو ٹے الزاما ت پر قوم سے معا فی ما نگنی چا ہیئے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 6درجے ترقی کے بعد پہلے 10بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی سٹیون سمیتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم 14درجے ترقی کے بعد ٹاپ 100بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے ۔ یونس خان کی 8 ویں پوزیشن ہے جبکہ سرفراز احمد ایک درجہ ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر آ گئے۔ اظہر علی 3 درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔ بولنگ کی درجہ بندی میں یاسر شاہ ایک درجے ترقی کر کے 15 ویں نمبر پر ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر بھی13درجے بہتری کے بعد 42 ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(کرای/ تعلیم)ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کی ہدایات کی روشنی میں اقراء یونیورسٹی اور ٹین ایکس سی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلزیشن (او آرآئی سی) کی پالیسی اور ہدایات کی روشنی میں اقرا ء یونیورسٹی اور ٹین ایکس سی کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں ۔ اس مفاہمت کے مطابق ٹین ایکس سی اپنے اوآر آئی سی سینٹر کی برانڈینگ اور انتظامی امور تک اقراء یونیورسٹی کو رسائی دے گا اس کے ساتھ ہی اپنی انٹرپرینیورشپ یا کاروباری سرگرمیوں کیلئے نصاب اور مواد ترتیب دینے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان پٹرولیم نے گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان پٹرولیم نے مٹیاری سندھ کے مقام سے گیس کے نئے ذخیرے کو دریافت کیا ہے ۔ پاکستان پٹرولیم کے مطابق نئے دریافت کئے گئے ذخیرے سے یومیہ 29.2 مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ سندھ جامشورو کے طلباء کی مالی معاونت کے شعبے کی جانب سے جامعہ کے 50طلباء کو 12اکھ سے زائد مالیت کے اسکالرشپ چیکس دیے گئے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے ”اہلیت و ضرورت“ پروگرام اور کشمور، بدین، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر اور سکھر کی ضلع حکومتوں کی جانب سے میرٹ اسکالر شپ کے تحت دی گئی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ جنہوں نے اپنی زندگی میں بیشتر فلموں میں مختلف کردار سے اپنے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی آج ممبئی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ونود کھنہ اکشے کھنہ کے والد تھے۔ انہوں نے دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ونود کھنہ کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہوں نے سیاست کے میدان میں بھی لوہا منوایا۔