اتوار, 12 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (پاراچنار) کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، اندوھناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کا ہدف مسافر وین تھی، جس کے گزرتے ہی دھماکا ہوا۔
 
دھماکے کے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا جا رہاہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) مارگلہ کی پہاڑیوں اور درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی، پنجاب اور کے پی حکومتیں مافیا کے سامنے یرغمال بنی ہوئی ہیں۔
جسٹس عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نےکسی ذمہ دارکیخلاف کارروائی نہیں کی، کیا تینوں حکومتوں نے مافیا سےالیکشن لڑنےکیلئے پیسے پکڑے ہوئےہیں، تینوں حکومتیں مارگلہ کی پہاڑیوں اوردرختوں کی کٹائی کےذمہ داروں کی فہرستیں دیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں کے تحفظ کیلئےکیا اقدامات کیے گئے؟ مافیا اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کیا کارروائی ہوئی؟
جسٹس عظمت سعید نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سے سوال کیا کہ کیا بنی گالہ خیبرپختونخوا میں ہے؟ آپ کوبنی گالہ میں قوانین کی خلاف ورزیوں کی پرواہےمارگلہ پہاڑیوں کی نہیں۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ مارگلہ پہاڑیوں میں درختوں کی کٹائی اورپہاڑوں کی بلاسٹنگ ثابت ہوچکی، تینوں حکومتیں کہہ دیں کہ بےبس ہیں، قانون پرعمل درآمد نہیں کراسکتیں، کسی حکومت نےمارگلہ کےتحفظ کےذمہ دار افسران کی ناکامی پرکوئی ایکشن نہیں لیا۔
کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کےلیے ملتوی کردی گئی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (پشاور) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ سے گونواز گو ہوگا، چیمپئن وہ ہوتا ہے جو شکست پر بھی ہار نہیں مانتا۔ پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے گیمزکے انعقاد پر خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ کھیل کو مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان پہلا پاکستانی ہے جس نے 10ہزار رنز مکمل کیے ، اگر میں اسپورٹس مین نہ ہوتا تو آج ادھر نہ ہوتا، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، اسپورٹس جیتنا اور ہارنا سکھاتا ہے، کے پی کے میں کھیل کے سو میدان تیار کئے جا رہے ہیں ۔ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں موجود لوگوں نے تالیاں بجاکریونس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پیک پرائیویٹ اسکولزایسوی ایشن سندھ اور آئی آر ڈی کے درمیان شہر میں پھیلنے والے وبائی امراض سے بچائو کیلئے آگاہی مہم چلانے کا معاہدہ ہوا ہے،اس موقع پر صدر پیک سید شہزاد اختر اورآئی آر ڈی کے ڈائریکٹر قدیربیگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں انڈس اسپتال کے تعاون سے لانڈھی کورنگی میں فری میڈیکل چیک اپ اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ مہم کراچی بھر میں چلائی جائے گی۔ اس موقع پر ممبر میٹر بورڈ غلام عباس بلوچ نے پیک پرائیویٹ اسکولز اور آئی آر ڈی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو خوش آئند قرار دیا، انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق اس طرح کے پروگرامات وقت کی ضرورت تھے جسے دور جدید کی مناسبت سے مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) وفاقی اُردو یونیورسٹی،شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت ’’سیلف اسسمنٹ رپورٹ‘‘کے موضوع پر بدھ26اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے عبدالحق کیمپس کے سیمینار ہال میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس ورکشاپ میں شعبہ جات کے پروگرام ٹیم کوآرڈینیٹر اور ٹیم ممبرز شرکت کرسکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ عملی امتحانات 2017شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سعید کے مطابق 5مئی 2017 سے شیڈول کے مطابق عملی امتحانات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان 26اپریل سے صبح9:30 بجے سے شام 5بجے تک میٹرک بورڈ کے ریسرچ سیکشن گرائونڈ فلور بلاک B سے متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق26اپریل کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔27اپریل کوجمشید ٹائون، گلشن اقبال۔28اپریل کوکورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، ملیر، گڈاپ، بن قاسم۔29اپریل کو لیاری، صدر، کیماڑی جبکہ 30اپریل کو اورنگی ٹائون، سائٹ اور بلدیہ جاری کئے جائیں گے ۔

ایمز ٹی وی(تجارت) سندھ تاجر اتحاد (ایس ٹی آئی) اور سندھ کی تاجر تنظیموں نے ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی مصنوعات رکھنے والی دکانوں پر حالیہ حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ایس ٹی آئی نے سندھ بھر میں اپنے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ 15 مئی تک بھارت سے درآمد اور اسمگل شدہ تمام مصنوعات کو اپنی دکانوں سے ہٹادیں۔ ایس ٹی آئی کی جانب سے میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا میں احتجاج کےدوران بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا جبکہ چند شرکاء نے بھارتی مصنوعات کو آگ لگا دی۔ ایس ٹی آئی کے چیئرمین جمیل پراچا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو دھمکیوں اور حملوں جبکہ بھارتی فورسز کی کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کے باوجود بھارتی اشیاء کثیر تعداد میں پاکستان آتی ہیں۔ ایس ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسماعیل لیالپوریا نے کہا کہ بھارت کی اکثر اشیا دبئی اور ایران کے راستے سے یہاں پہنچتی ہیں۔ ایس ٹی آئی کےرہنماؤں نے حکومت پر بھارتی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے پر زور دیا۔ جوڑیا بازار کے ایک بڑے تاجر کا کہنا تھا کہ بھارت کی صرف اُن اشیا کو پاکستان میں منگوایا جاتا ہے جو چینی مصنوعات کے مقابلے میں سستی اور بہتر ہوتی ہیں۔ آل کراچی تاجر اتحاد (اے کے ٹی آئی) کے صدر عتیق میر نے کہا کہ نہ ہی پاکستان اور نہ بھارت مکمل طور پر دوطرفہ تجارت پر پابندی کا متحمل ہوسکتا ہے کیونکہ ان کی مصنوعات کے معیار اور صارف کے حصول کے اعتبار سے بڑی طلب ہے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے مسعود نقی، غضنفر علی خان اور عمر رحمٰن سمیت دیگر عہدیداران نے بھی ہندو انتہا پسندوں کے رویے کی مذمت کی اور سفارتی حلقوں کے ذریعے بین الاقوامی فورمز پر معاملات کو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) روسی حسینہ ماریہ شراپووا پر ٹینس کھیلنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 15 ماہ پابندی کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی اجازت مل گئی ہے اور وہ کل جرمنی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری کے تحت شرکت کریں گی۔ خیال رہے کہ ماریہ شراپووانے مارچ 2016 ء میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان پر 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ اپیل کے بعد اس پابندی کو 15 ماہ پر محیط کردیاگیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ ڈیسک)بالی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے کروڑوں پرستار ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا بھی اس اداکارہ کے مداح ہیں۔ شلپا شیٹھی کے بیٹے نے گزشتہ یہ دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے اپنی ماں کو لاجواب کردیا۔ شلپا کے شوہر راج کندرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا ایک جگہ دپیکا پڈوکون کا پوسٹر دیکھ کر کہتا ہے ' یہ دپیکا پڈوکون ہے، میرے والد کی پسندیدہ اداکارہ'۔ جب شلپا شیٹھی مذاق میں بیٹے کا سامنا کرتی ہیں تو وہ کہتا ہے ' یہ میری احمق ماما ہیں'۔ یہ سن کر وہاں ارگرد موجود سب افراد ہنس پڑتے ہیں جبکہ شلپا بیٹے کو لے کر تیزی سے چلی جاتی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) متحدہ عرب امارات کے طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ای سگریٹ بھی صحت کیلئے اتنی ہی مضر ہے جتنی تمباکو والی سگریٹ۔  یونیورسل اسپتال کے چیف میڈیکل افسر جارجی کوشی نےبتایا کہ ای سگریٹس کے محفوظ ہونے سے متعلق کوئی مطالعاتی تحقیق موجود نہیں بلکہ اس سگریٹ میں چونکہ مختلف کیمیکلز سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔

 

لہٰذا یہ بھی تمباکو والی سگریٹ کی طرح صحت کیلئے مضر ہے ماہرین کہتے ہیں کہ اس سگریٹ کے چونکہ کئی برانڈز ہوتے ہیں اس لئے ان کا کوئی خاص میعار بھی مقرر نہیں، ڈاکٹر جارجی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ای سگریٹس کے محفوظ قرار دیئے جانے کے حوالے سے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں۔