اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ ڈیسک) اپنے ماضی سے متعلق دیئے گئے ایک انٹرویو میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے زیادہ لطف گانجے کا نشہ کرنے میں آیا کیونکہ اس سے ان کا موڈ بدل جاتا تھا اور وہ خود کو کیمرے کے سامنے اچھی اداکاری کے قابل محسوس کرتے تھے۔ چار سال تک پردہ سیمیں سے غائب رہنے کے بعد سنجو بابا اب ایک نئی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ستمبر 2017 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم جلد ہی سنیما کی زینت بننے کےلیے تیار ہے جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی شہرت کے علاوہ مسلسل تنازعات کی زد میں بھی رہی ہے جبکہ وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں خاصا وقت جیل میں گزار چکے ہیں۔ انٹرویو میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر 10 میں سے 8 افراد کسی نہ کسی قسم کا نشہ کرتے ہیں جو انہیں اعصابی طور پر سکون اور آرام دیتا ہے اور وہ بھی ان ہی 80 فیصد میں شامل ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کئی مراکز میں نقل کی مدد سے پرچہ حل کیا گیا۔ سکھر تعلیمی بورڈ کے تحت پہلا پرچہ گیارہویں جماعت انگریزی کا ہے۔ سکھر،گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز کے 74 ہزار6 سو47 طلبا شریک ہیں ۔ سکھر کے گورنمنٹ ہائی اسکول مینارہ روڈپر گیارہویں جماعت کے انگریزی کے پرچے میں طلباءکھلے عام نقل کا موادلے جاتے دیکھے گئے۔ لاڑکانہ بورڈ کے تحت شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ،کند ھکوٹ،کشمور، قمبرشہداد کوٹ، خیرپور،ناتھن شاہ اور میہڑ میں اردو کا پرچہ ہوا، شکارپور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول 1 میں نقل کی مدد سے پرچہ حل کیا جاتا رہا۔ میرپورخاص بورڈ کے تحت سانگھڑ،میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں امتحانات جاری ہیں،میرپورخاص ماڈل کالج میں گیارہویں جماعت اسلامیات کے پرچےمیں بھی نقل ہوتی رہی۔ حیدرآباد بورڈ کے تحت جامشورو،حیدرآباد، دادو، مٹیاری،ٹنڈوا لہٰ یار، ٹنڈومحمد خان، بدین،نواب شاہ،سجاول اورٹھٹھہ میں گیارہویں جماعت اردو کا پرچہ ہوا۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )آن لائن انسائیکلوپیڈیا وکی پیڈیا کے شریک بانی جمی ویلز نے ایک ایسی نیوز سروس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے پیشہ ور صحافی اور رضاکار دونوں کام کریں گے۔ اس سروس کا نام 'وکی ٹریبیون' رکھا گیا ہے اور اس کا مقصد 'حقائق پر مبنی غیر جانبدار' تحریروں کی فراہمی ہے تاکہ 'جعلی خبروں' کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکی ٹریبیون ایک معتبر ویب سائٹ بن جائے تاہم اس کا اثر محدود ہوگا۔ وکی ٹریبیون میں وکی پیڈیا کے بہت سے فیچرز شامل ہوں گے جیسا کہ مصنفین کو دی جانے والی معلومات کا منبع فراہم کرنا ہو گا اور عوام ان خبروں کو درست کرنے کے لیے ان کی تدوین کر سکیں گے۔ تاہم یہ تبدیلیاں صرف اسی صورت میں موثر ہوں گی جب وکی ٹریبیون کے عملے کا کوئی رکن یا معتبر رضا کار ان کی تصدیق کرے۔ بی بی سی نے اس نیوز ویب سائٹ کا جو ابتدائی ورژن دیکھا ہے اس پر کہا گیا ہے کہ 'خبر میں گڑبڑ ہے اور ہم اسے درست کر سکتے ہیں۔ جمی ویلز کا کہنا ہے کہ ویب میڈیا جس ماڈل پر کام کر رہا ہے اس کا نتیجہ 'کلکس کا تعاقب' نکلتا ہے جس کی وجہ سے معیار متاثر ہوتا ہے۔ 'ہم آج ایک ایسی دنیا میں ہوں جہاں عوام حقائق پر مبنی معیاری معلومات کے یقینی حصول کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں اس سروس کی طلب ہوگی۔ تاہم ہارورڈ یونیورسٹی کی نیمن جرنلزم لیب کے ڈائریکٹر جوشوا بینٹن کا کہنا ہے کہ وکی ٹریبیون کا 'کراؤڈ فنڈڈ' ماڈل اس کے اثر کو کم کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یقیناً ایسے لوگ ہیں جو اگر یہ صحیح کام کریں تو اسے ایک معتبر پلیٹ فارم سمجھ سکتے ہیں۔ تاہم خبروں کا درستگی کا عمل دس سے بیس افراد کے بس کی بات نہیں ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے اردو بازار کی عمارت میں رینجرز نے دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ کو سیل کردیا، رینجرز نے تحقیقات کے لئے فلیٹ کے مالک اور دہشت گردوں کے چار ضامنوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ڈی آئی جی کی سربراہی میں جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور شواہد جمع کئے۔ گزشتہ شب کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان جہاں مقابلہ ہوا، اس فلیٹ کو رینجرز نے سیل کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے فارنزک ٹیم کے ہمراہ فلیٹ کا دورہ کیااور واقعے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق چائے کے ہوٹل کا مالک فلیٹ کا بھی مالک ہے، اس نے اپنے رشتے داروں کورہائش کے لیے فلیٹ دیا تھا جنہوں نے دو سے تین ماہ قبل یہاں رہائش اختیار کی تھی ۔ قریبی رہائشیوں کا کہنا ہےکہ ان کا علاقے میں کسی سے ملنا جلنا نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق فلیٹ کے مالک کو رینجرز نے حراست میں لے لیاہے، تحقیقاتی حکام ،فارنزک ٹیم کے سروے اور شواہد جمع کرنے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمٹ ڈیسک) اپنے گانے ’حور‘ کے حوالے سے عاطف اسلم نے کہا ہے کہ یہ گانا میرے دل سے بیحد قریب ہے۔ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ یہ میرا اس سال کا سب سے بڑا گانا بھی ہے کیونکہ یہ گانا اور بھی خاص اس لیے ہے کیوں کہ میرے گانے جینا جینا کی مکمل ٹیم اس گانے کے لیے اکھٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے شائقین حور گانے کو بھی اتنا ہی پسند کریں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایف بی آر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پراینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر نئے سپیشل منی لانڈرنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دی ہے۔ایف بی آر کے مطابق چیئرین ایف بی آر نے یونٹ کے قیام اور قواعد کے مطابق بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔ یونٹ ٹیکس چوروں اور بے نامی کھاتوں کے خلاف کارروائی کرے گا اور بڑے شہروں میں اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی کے تحت کام کرینگے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمٹ ڈیسک) اداکارہ وماڈل میرا نے کہا ہے کہ جب تک ہم اپنی زندگی میں ترقی پانے کے لیے کوئی ٹارگٹ فائنل نہیں کرتے اورنہ ہی کسی کی شخصیت سے متاثر ہوتے ہیں، تب تک آگے بڑھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فلمسٹار میرا نے کہا کہ دُنیا بھرمیں ایسے لوگوںکوہمیشہ ہی قدرکی نگاہ سے دیکھا اورانہیں آئیڈیل بنایا جاتا ہے، جن کی زندگی جدوجہد کے بعد کامیابیوں سے بھری ہو۔ خاص طورپر فنون لطیفہ اورکھیل کے کے تمام شعبوں کی اگر بات کی جائے توایسے لوگوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی، لیکن ایسے لوگ جوبھی ہوتے ہیں، وہ لاکھوں، کروڑوں لوگوں کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں۔ میرا نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز کی دنیا کا انتخاب کیا تو اس سے پہلے وہ بہت سی پاکستانی ہیروئنوں سے خوب متاثر تھی اور ان کی طرح ہی نام و مقام بنانا چاہتی تھی۔ ان میں لیجنڈری صبیحہ خانم، شمیم آراء، زیبا، شبنم، رانی اور بابرہ شریف قابل ذکر ہیں۔ ان عظیم اداکاراؤں نے جس طرح سے اپنی اداکاری اور رقص کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کیا، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی داکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دورمیں بہت سی ہیروئنیں ایسی ہیں جنھوں نے اپنے فن کی بدولت بہت نام بنایا۔ میں بھی اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کے میدان میں اتری اور پھر محنت ولگن سے کام کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس سفرمیں مخالفین نے میرے خلاف بہت بیان بازی کی، سکینڈلز اورہرطرح کے داؤ پیچ لڑا کر مجھے بدنام کرنا چاہا، مگرمیں ثابت قدمی کے ساتھ کام کرتی رہی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ میرا کا مزید کہنا تھا کہ شوبز کی چکا چوند دنیا میں آسانیاں نظرآتی ہیں لیکن یہاں کام کرنے والے اس بات بخوبی سمجھتے اورجانتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی مشکل شعبہ ہے، جہاں تعریف کرنے والے کم اورجلنے والوں کی تعداد بہت بڑی ہے۔ ایسے میں خداداد صلاحیتوں سے مالا مال فنکار ہی اپنی جگہ بنا پاتے ہیں، وگرنہ سازشوں اور منفی سیاست سے باصلاحیت فنکاروں کو گراؤنڈ سے باہر کرنے والے جب اپنی چال چلتے ہیں توپھر اچھے اچھے اپنی چال بھول جاتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ اگرآج بھی اپنا قبلہ درست کرلیں اورسازش کرنے کی بجائے کام پرتوجہ دیں تویہ کسی بھی بڑی فلم انڈسٹری کے مدمقابل آسکتے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹٰی وی ( کھیل) چین میں کلائمنگ ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں دنیا بھرسے 180ماہر کلائمرز شرکت کر رہے ہیں۔ چینی شہر چونگ کنگ (Chongqing)میں ہونے والے دلچسپ مقابلوں میں دیوار پر رکاوٹیں نصب کر کےکھلاڑیوں کیلئے تیار کیا گیاہے۔ جس کے بعد کلائمرز کمر سے رسی باندھ کر مختصر ترین وقت میں زمین سے دیوار کے سرے تک پہنچنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ منفرد نوعیت کے انڈور کلائمنگ کے ان عالمی مقابلوں میں دنیا بھر سے 180ماہر کلائمرز چونگ کنگ پہنچے ہیں جو اپنی رفتار اور طاقت کے بلبوتے پر رکاوٹوں کو تھام کر بلند دیوار کو سَر کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) سی پیک کی تعمیر کے بعد معیشت کی بہتری کے دعوے کرنے والی حکومت نے بجٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کے بعد غیر ملکی اداروں سے مزید قرضے لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک ارو فرانس ڈیویلپمنٹ ایجنسی سے قرضے لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اے ڈی بی سے 60کروڑ ڈالر کا قرض لے گی، یہ قرضہ حکومتی اداروں کے تنظیم نو اور توانائی منصوبوں کے نام پر لئے جائیں گے جبکہ فرانسیسی ایجنسی کے درمیان بھی 10 کروڑ ڈالر کے قرضے کیلئے مزاکرات جاری ہیں۔اے ڈی بی کی جانب سے سرکاری اداروں کی تنظیم نو کیلئے اگلے مالی سال میں فنڈز دئیے جانا تھا مگر حکومت کی درخواست پر یہ رقم رواں مالی سال جاری کی جائے گی۔ حکومت کومشرف دور میں فروخت کئے گئے یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے 75 کروڑ ڈالر درکار ہیں، ان دس سالہ بانڈز کی مدت مئی میں ختم ہورہی ہے، بانڈز پرشرح سود 6.8 فیصد ہے، یورو بانڈز کی ادئیگی کے لئے حکومت ایک بار پھر چینی کمرشل بینکوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔چینی کمرشل بینک پہلے ہی 1 ارب30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر چکے ہیں۔ نوازحکومت نے تین برس میں پچیس ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے ہیں، حکومت نے غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 3 ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض لیا جبکہ ساڑھے چار ارب ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کئے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں ماڑی پور گیٹ نمبر 6کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹائروں کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔