ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر ذخیلول نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
ملاقات میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے اموربھی زیر غور آئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان سفیر عمر ذخیلوال نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے بھارت کے ساتھ کلبھوشن یادیو اور کرنل(ر) حبیب ظاہر کا معاملہ اٹھادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ کی دفترخارجہ طلبہ اور سیکرٹری خاجہ تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارتی وزراء کے کلبھوشن یادیو کے بارے حالیہ بیانات پر بھارتی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے
جبکہ گوتم بمبانوالہ کا کہنا تھاکہ ہم نے کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی اوراس کے خلاف چارج شیٹ کی کاپی مانگی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو بھارتی وزراء کے حالیہ بیانات کی وجہ سے دفترخارجہ طلب کیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) وائی فائی کا استعمال ہر جگہ عام ہے چاہے گھر ہو لائبریری ہو، ریسٹورنٹ ہو یا کوئی پبلک پلیس ۔ کوئی جگہ ایسی نہی جہاں آپ اس کی شعاعوں سے محفوظ رہ سکیں۔
وائی فائی کی شعاعیں ہمارے لئے کتنی خطرناک ہیں؟
وائی فائی کی شعاعوں کی مقدار کم ہوتی ہے۔ لیکن پھربھی ماہرین انھیں صحت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہیں ۔یہ شعاعیں جس طرح دیوار کے پار ہو سکتی ہیں اسی طرح انسانی جسم سے بھی گزر سکتی ہیں۔
وائی فائی ریڈی ایشن سے ہر وقت تھکن اور صحت خراب ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔یہ نیند میں کمی ،دل کی تیز دھڑکن اور بعض اوقات مائگرین کا بھی باعث بنتی ہیں ۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لمبے عرصے تک وائی فائی ریڈی ایشن کا سامنا کرنے سے دماغ میں رسولی ، یادداشت کی کمی ، اور دماغ سے متعلق دوسری بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔
ان نقصانات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ جب آپ وائی فائی استعمال نہ کریں تو اسے بند کردیں ۔
بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ وائی فائی کے نقصانات کو سمجھتے ہوئے اس سے ہونے والے صحت کے مسائل سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈش انجینئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل تیار کرلیا ہے جو آپ کے سمارٹ فون کو بند نہیں ہونے دیگا،"جے اے کیو"نامی فیول سیل چارج کرنے کیلئے صرف نمک اور پانی کا استعمال کرتا ہے۔
یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے،فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ اجزا سے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے سمارٹ فون کو بآسانی چارج کیا جاسکتا ہے۔
اسے چارج کرنے کیلئے نمک اور پانی والے ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے،اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے۔
سیل کے اندر نمک اور پانی مل کر ہائیڈروجن بناتے ہیں،ہر کارڈ 1800 ایم اے ایچ بجلی پیدا کرتا ہے اور عین اتنی ہی تیزی سے بیٹری چارج کرتا ہے جیسے بجلی کے چارجر کرتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں فون، کیمروں، ٹیبلٹ اور دیگر دستی آلات کی وجہ سے بجلی اور چارجنگ کی ضرورت بڑھتی ہی جا رہی ہے جس کیلئے ہم نے ماحول دوست ایجاد کی ہے،اس طرح ہر وقت چارجر آپ کے ساتھ رہتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے پوری دنیا میں ساتھ لے کر گھوما جاسکتا ہے اور کسی ایئرلائن کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ یہ فیول سیل ان کی ہدایات کے تحت ہی بنایا گیا ہے جو ٹیبلٹ بھی چارج کرسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی(صحت) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نےگزشتہ روز جناح اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور فوری طبی امداد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے انہیں انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق انتظامات تسلی بخش ہیں اسپتال کمشنرکراچی آفس سے رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے دیگر اسپتال بھی انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں پبلک مقامات پر دکانداروں اور ایسوسی ایشنز کے تعاون سے شاپنگ سینٹرز اور بس اسٹاپز پر واٹر کولر رکھوا ئے جائیںڈاکٹر سیمیں جمالی نے کمشنر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں 150 مریضوں تک کی گنجائش رکھی گئی ہے ادویات حاصل کر لی گئی ہیں،10ہزار ڈرپس شعبہ حادثات میں موجود ہیں جبکہ شعبہ میں 50بستر الگ مختص کر لئے گئے ہیں
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) معروف اداکار ریان رینلڈز کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم دی ہِٹ مینز باڈی گارڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
پیٹرک ہیوگس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کیلئے اپنے دشمن سے ہاتھ ملالیتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز سمیت سیمیول ایل جیکسن،گیری اولڈ مین،ایلوڈے ینگ،سلمہ ہائیک،کرسٹی مچل اور سیم ہیزلڈائن شامل ہیں۔
ڈیوڈ ایلیسن اور مارک گِل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور برٹش فلم ’6ڈیز‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ٹو فریسر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980میں پیش آنے والے ایک حقیقی واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں لندن میں واقع ایرانی ایمبیسی میں اسلحہ بردار مجرم گھس کر وہاں موجود عملے کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔
ان یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کیلئے ایک آپریشن کا آغاز کیا جاتا ہے اور اسپیشل ایئر سروس کے جوانوں کو اس مشن پر روانہ کیا جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹِم پیگوٹ، ایبے کورنش، مارک اسٹرانگ، مارٹن شا، جیمی بیلٹ، نکولس بولٹن اور رونن ویبرٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
نیٹ بولوٹن اور ایان ڈوسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں مشہور ومعروف شاہ رخ خان اگر کسی لڑکی کو شادی کی پیش کریں تو کیا وہ انکار کرے گی؟
شاید آپ کا جواب نہیں میں ہوگا، مگر ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست پر ناں کہہ دیا۔
وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، اور شاہ رخ خان نے انہیں شادی کی پیشکش آج نہیں، بلکہ 17 سال قبل کی تھی جب پریانکا چوپڑا کو شاید کوئی جانتا بھی نہ ہو۔
دراصل یہ ان دونوں فنکاروں کی 17 سال قبل ہونے والی پہلی ملاقات تھی جب سنہ 2000 میں پریانکا چوپڑا مس انڈیا کے مقابلے میں صف آرا تھیں اور مقابلہ ختم ہونے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر براجمان تھیں۔
اس وقت ججز کے پینل میں شاہ رخ خان موجود تھے جنہوں نے مقابلہ ختم ہونے کے بعد ازراہ تفتن پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔
دراصل اس گفتگو میں شاہ رخ خان نے پریانکا سے سوال کرتے ہوئے انہیں 3 آپشن دیے کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی۔
ان 3 آپشنز میں انہوں نے اپنے آپ سمیت معروف کرکٹر اظہر الدین اور ایک دولتمند بزنس مین کو رکھا اور پریانکا سے پوچھا کہ وہ ان تینوں میں سے کسے بطور شوہر منتخب کرنا چاہیں گی۔
اس وقت وہاں موجود تمام ناظرین کو 100 فیصد امید تھی کہ پریانکا چوپڑا بغیر سوچے سمجھے شاہ رخ خان کا نام لیں گی، لیکن انہوں نے اظہر الدین کا نام لے کرسب کو حیران کردیا۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی سے شادی کرنا چاہیں گی جس پر وہ خود اور پورا ملک فخر کرے۔
ان کے اس غیر متوقع جواب نے جہاں ناظرین کو بے حد محفوظ کیا وہیں شاہ رخ خان بھی چھینپنے پر مجبور ہوگئے۔
ایمز ٹی وی(صحت) کراچی میں نگلیریا کا پہلا متاثرہ مریض نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بلوچستان میں بھی کانگو نےپھر انٹری دیدی ، ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
دوسری جانب فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس کے دو مزید مریض داخل کرلیے گئے، تعداد 54 تک جا پہنچی ۔
نگلیریا سے متاثرہ 23سالہ اسلم نامی مریض کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو تین روز قبل ٹنڈوالہیار سے لایا گیا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان میں پھر کانگو نے انٹری دیدی۔ ژوب سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نامی شہری میں میں کانگو کی تصدیق ہوگئی،مریض کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ الائیڈ ہسپتال میں چکن پاکس کے مزیددو مریض داخل کرائے گئے،جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 54 ہوگئی ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں بے بی ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ اور یونیسف کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر ان خواتین کی سہولت کیلئے قائم کیا گیا ہے جن کے چھوٹے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو کا بیٹا پہلا بچہ ہے جسے آج یہاں یہ سہولت حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر ان ماﺅں کی ضرورت ہے جو اپنے چھوٹے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈے کیئر سنٹر خواتین پارلیمنٹرینز اور ملازمین کو سہولت فراہم کرے گا۔ قومی اسمبلی کی اسپیکر نے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں کو بھی تحریری طور پر آگاہ کرینگے کہ یونیسف کی معاونت کے ساتھ ایسے سنٹر قائم کئے جائیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمٹمنٹ کے مطابق ہم نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماﺅں کو 3 ماہ کی میٹرنٹی رخصت کے بعد ماﺅں کو اپنے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بڑا ضروری ہے کہ ماﺅں اور ان کے بچوں کو سہولت حاصل ہو۔