ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکری کے حصول کے لئے انٹرویو کے دوران باس کا خوفناک چہرہ بڑے بڑوں کو کنفیوز کر دیتا ہے لیکن اگر انٹرویو کے لئے مد مقابل روبوٹ ہو تو کیسا ہے۔ دبئی پولیس نے ملازمت کے خواہشمندوں سے انٹرویو کے لئے روبوٹ متعارف کروا دیئے جو سر پر پولیس ہیٹ پہنے امیدوار کے سامنے ہو گا لیکن اسکے پیچھے ماہرین کی ایک ٹیم ہو گی جو اسے آپریٹ کرےگی۔ پولیس کی ایک سو چھیالیس آسامیاں پُر کرنے کے لئے وہ امیدواروں کے انٹرویو کرے گا،پولیس نے اس روبوٹ کا مظاہرہ دبئی میں تین روزہ"جاب فیئر"کے دوران کیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملتان ڈویژن میں کاشتکاروں نے گندم کی امدادی قیمت مقرر ہوتے ہی کٹائی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کی خریداری کیلئے محکمہ خوراک نے بھی مختلف مقامات پر 48 سینٹرز قائم کر لیے ہیں۔ محکمہ خوارک نے ملتان،خانیوال،لودھران اور وہاڑی میں 6 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے 21 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار روپے مختص کر دئیے ہیں اور 1300 روپے فی من کی امدادی قیمت کیساتھ 20 اپریل سے گندم کی خریداری کا بھی اعلان کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود کاشتکاروں کی اکثریت نے گندم خریداری کے حکومتی دعووں کو زبانی جمع خرچ قرار دیتے ہوئے گندم کی فروخت کیلیے مڈل مین سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے،کہتے ہیں کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہلے ہی 15 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ مڈل مین کی حوصلہ شکنی نہیں کر سکتے تاہم گندم خریداری کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے۔ پنجاب بھر میں 130 ارب روپے کی گندم خریدی جائیگی جس کو محفوظ کرنے کیلئے تا حال ٹھوس حکمت عملی بھی تیار نہیں کی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) چالیس ہزار کے رجسٹرڈ بانڈز کے اجراء کے بعد حکومت اب ایک لاکھ روپے مالیت کے بھی بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر چھ ماہ کے بعد ان بانڈز پر منافع بھی دیا جائے گا، فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کے باعث ان بانڈز کی خریدو فروخت عام بانڈز کی طرح نہیں ہوگی۔ واضع رہے 40 ہزار کے بانڈز میں اب تک 90 کروڑ روپے کی سرمایا کاری ہوچکی ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق 40 ہزار کے رجسٹرڈ بانڈز پر اب تک ہونے والی سرمایا کاری توقعات سے کافی کم ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ کالا دھن رکھنے والے افراد نام پر رجسٹرڈ بانڈز کی خریداری سے کترا رہے ہیں،اس لئے اگر حکومت ایک لاکھ روپے مالیت کے بانڈز کا اجراء کرتی بھی ہے تو اس میں زیادہ سرمایا کاری کی توقع نہیں ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے اقلیتی برادری کو آئندہ پاکستان سپر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور زلمی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیمپئن ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے گردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکھ برادری کے تہوار میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ اور دیگر سکھ برادری نے محمد اکرم کا خیر مقدم کیا۔ محمد اکرم نے سکھ برادری میں پشاور زلمی کی کٹس مفت تقسیم کیں اور چیئرمین جاوید خان آفریدی کی جانب سے اعلان کیا کہ پشاور اور ننکانہ صاحب میں پشاور زلمی فاءونڈیشن کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کرایا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت دو ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا جائے گا اور ان میں سے پانچ بہترین کھلاڑیوں کو پشاور زلمی کے سمر کیمپ میں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اقلیتی برادری کے بہترین کھلاڑی کو پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں ساتھ لے کر جائے گی اور یہ کھلاڑی پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی سکواڈ کے ساتھ رہے گا۔ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی مستقبل میں بھی اقلیتی برادری کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ شرجیل خان جیسے پاور ہٹر کو کھودینا بہت بڑا دھچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں قومی کوچ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پاور ہٹرز کی کمی ہے اور 20 سے 30 رن کم بناتے ہیں،شرجیل خان جیسے پاور ہٹر کو کھودینا بہت بڑا دھچکا ہے۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 20 ویں صدی کی کرکٹ کھیلتی رہی ہے،کھلاڑیوں کو بتا دیا کہ اب جدید دور کی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونا اور آئی پی ایل جیساایکسپوژر نہ ملنا حقائق ہیں،پاکستان ٹیم کے مستقبل سے پر امید ہوں اور فٹنس و ٹریننگ کو کھلاڑیوں کیلئے چیلنج بنا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورہ پر موجود ہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی20 او ر ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز ہونا ابھی باقی ہے۔a

 

 

ایمزٹی وی (ڈیرہ غازی خان)تونسہ کے علاقے علی شاہ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تونسہ کے علاقے علی شاہ میں فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ، بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد مارے گئے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا درست انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے، سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی جائے۔ سابق کپتان جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی20 اور ون ڈے سیریز میں کارکردگی سے متاثر کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو سراہا ہے، انھوں نے کہاکہ ان میں بڑا ٹیلنٹ موجود لیکن اسے مناسب طریقے سے کارآمد بنانے کی ضرورت ہے، کیریبیئن ٹیم ماضی جیسی مضبوط نہیں،اس میں کئی نئے کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کیلیے فکر مند ہیں، پاکستان سیریز ہار جاتا تو بڑی مایوسی کی بات ہوتی۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد نے اچھی قیادت کرتے ہوئے بطور کپتان پہلا معرکہ سر کرلیا،وہ ایک قابل بھروسہ کرکٹرہیں، تینوں فارمیٹ میں اپنی جگہ بھی بنا چکے، ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی 20میں قائدانہ صلاحیتیں ثابت کر دیں، مصباح الحق کی رخصتی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلیے بھی سرفراز سے زیادہ موزوں امیدوار کوئی نہیں ہے۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ سرفراز احمد ایک فائٹر کھلاڑی ہیں، تمام کھلاڑی ان کی قیادت میں متحد نظر آتے ہیں،وکٹ کیپر بیٹسمین کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دینا چاہیے،ان کو تینوں فارمیٹ کی قیادت سپرد کرنے سے ٹیم میں گروپ بندی کے خدشات بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی سابق اسٹارز سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کی حمایت کرچکے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اضافی بوجھ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)راجیہ سبھا کی رکن اور بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے گائے کی بجائے خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا ۔ بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم گائے کی حفاظت کے لیے تو بڑے بڑے اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن خواتین پر مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہذا ان کے تحفظ کے لیے بڑے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ جیا بچن نے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کے حق میں آواز اٹھائی ہے جن کے سر کی قیمت بی جے پی کے رہنماﺅں کی جانب سے رکھی گئی ۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک میسنجر کو بظاہر کچھ زیادہ پسند نہں کیا جاتا مگر اسے ناپسند کرنے والے بھی اس ایپ کو استعمال ضرور کرتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اسے ماہانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1.2 ارب سے زائد ہوگئی ہے اور اس طرح یہ واٹس ایپ کے برابر آگئی ہے۔ آسان الفاظ میں کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا کہ میسنجر نے واٹس ایپ سے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کا اعزاز چھین لیا ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ دونوں ایپس فیس بک کی ہی ملکیت ہے تو کسی کا بھی آگے یا پیچھے ہونا اسی کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کی تعداد بھی لگ بھگ اتنی ہی ہے۔ فیس بک نے منگل کو میسنجر استعمال کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کیا جو کہ گزشتہ سال جولائی میں ایک ارب تھی۔ فیس بک میسنجر کے استعمال کرنے والی تعداد میں اچانک اتنے اضافے کی وجہ اس کی میسنجر لائٹ ایپ ہے جو کہ گزشتہ سال خزاں میں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ ایپ پرانے فونز اور سست انٹرنیٹ کنکشن پر تیز رفتاری سے کام کرتی ہے۔ اسی طرح گزشتہ چند ماہ کے دوران اس ایپ میں فیس بک ری ایکشنز، مینشنز، رئیل ٹائم لوکیشن شیئرنگ، ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایم کی سفارشات اور اسنیپ چیٹ کی اسٹوریز کی نقل میسنجر ڈے متعارف کرائے گئے۔ اب میسنجر کے کیمرے کے ذریعے آپ دوستوں کے ساتھ ایک مخصوص وقت کے بعد تحلیل ہوجانے والی تصاویر شیئر کرسکتے ہیں۔ ویسے تو فیس بک پر کافی الزامات لگتے ہیں مگر یہ واضح ہے کہ اس کی مقبولیت کی کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے کم از کم 1.2 ارب سے زائد افراد سے بحث کرنا تو مشکل ہے۔ فیس بک کی سالانہ ایف ایٹ ڈویلپر کانفرنس آئندہ ہفتے ہورہی ہے جس میں میسنجر کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا نے اپنی ایک اور کانسیپٹ گاڑی ایف ٹی فور ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ مستقبل کی ایس یو وی قرار دی گئی ہے۔ نیویارک آٹو شو کے موقع پر جاپانی کمپنی نے اپنی اس کانسیپٹ گاڑی کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ یہ گاڑی کم اور کسی طاقتور جیپ زیادہ لگتی ہے جس میں سب کچھ بالکل الگ اور منفرد ہے۔ اس میں سلیپنگ بیگ دیا گیا ہے، پانی کی بوتلیں ہینڈل بار میں رکھی جاسکتی ہیں، اس کا ڈیش بورڈ بوم باکس ہے، جبکہ اس کے ٹرنک ڈور میں ریفریجریٹر چھپا ہوا ہے۔ ٹویوٹا کے مطابق موجودہ کے نوجوان باہر گھومنے کے شوقین ہوتے ہیں مگر انہیں ہر وقت چار دیواری میں قید رہنا پڑتا ہے، یہ گاڑی ایسے افراد کی مہم جو طبیعت کی تسلی کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کے دروازوں میں دو باکس یا ڈبے ہیں جن میں سے ایک چیزیں گرم کرنے اور ایک ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں یو ایس بی پورٹس ہیں، بجلی کے پاور آﺅٹ لیٹ، کیمرے اور دیگر ہر قسم کی ٹیکنالوجی کو رکھا گیا ہے اور یہ کسی بھی طرح بیٹ مین کی گاڑی سے کم نہیں۔ ویسے تو آج کل کمپنیاں کانسیپٹ گاڑیوں میں خودکار ڈرائیونگ پر زیادہ زور دیتی ہیں تاہم کمپنی کے مطابق یہ گاڑی ہر طرح کے سفر کے لیے موزوں ہوگی کیونکہ اس میں موجود سہولیات آپ کو کسی بھی جگہ قیام کرنے میں مدد دیں گی کیونکہ گاڑی ہی سلیپنگ بیگ ہوگی۔ ویسے ٹویوٹا نے اس کی فروخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم یہ مستقبل قریب میں سڑکوں پر دوڑتی ہوئی نظر آسکتی ہے۔