ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)سید شہنشاہ گزشتہ دو دہائیوں سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلہ تھے، ان کی تدفین ان کے گاؤں میں کی گئی، سید شہنشاہ کے جنازے میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی۔
تنگی کے گاؤں ڈھاکی میراباد میں 1949 کو پیدا ہونے والے سید شہنشاہ کو ہمیشہ سے اداکار بننے کا شوق تھا۔
پشاور یونیورسٹی سے پشتو ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے 1974 میں اپنے پہلے پشتو پلے سے اداکاری کا آغاز کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں 'سحر'، 'تاشا جولائی'، 'لمبے'، 'سوال'، 'دا منزل پا لور' اور 'کاغے لارے' وغیرہ شامل ہیں۔
ریڈیو پاکستان پشاور کے شاعر اور علاقائی ہدایت کار لئیقزادہ لئیق کے مطابق سید شہنشاہ نے اپنے کیریئر میں 200 کے قریب ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔
ان کے مطابق سید شہنشاہ زیادہ تر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرتے تھے، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ہمیشہ لوگوں کا دل جیتا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)برصغیر کےلِونگ لیجنڈ دلیپ کمارنےبھی فیس بُک پراکاؤنٹ بنالیا،مداحوں کے لئے پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔
فیس بک پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے دلیپ کمار نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ چائے پیتے ہوئے وڈیو جاری کی ۔
33 سیکنڈ کی وڈیو میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو بسکٹ اور بَن کے ساتھ چائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے مداحوں کوپیغام بھی دیا کہ کمر کادرد تکلیف دیتا ہے، لیکن چائے تازہ دم کر دیتی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ نظام بنایا ہے جس میں روبوٹ تیزی سے اپنے ہاتھ آگے کرکے آپ کی بال کو واپس دھکیلتا ہے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کو والی بال کے گُر سکھانا ہے۔
یہ روبوٹ سسٹم جاپانی والی بال تنظیم نے بنایا ہے جس میں جال کے دائیں بائیں بہت تیزی سے حرکت کرنے والے ہاتھوں کے تین جوڑے نصب ہیں جو والی بال اسٹروک روک کر گیند پلٹا دیتے ہیں۔ اس طرح نیٹ کے دوسرے طرف اصل کھلاڑی ان بلاکرز کو چمکا دے کر گیند باہر پھینکنے پر مہارت حاصل کرتے ہیں تاہم اس کے لیے سخت مہارت درکار ہوتی ہے۔
برطانوی والی بال تنظیم کی خاتون ترجمان کا کہنا ہےکہ روبوٹ کسی بھی صورت سامنے والے کو گول نہیں کرنے دیتا جب کہ اٹیکر بار بار خالی جگہ سے گیند مخالف سمت میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔
روبوٹ کو والی بال کے بہترین کوچ کی مدد سے پروگرام کیا گیا ہے۔ اگر کوئی انسانی ٹیم اسے ہرادے تو وہ اگلے مشکل داؤ کے لیے خود کو ری پروگرام کرلیتا ہے۔
جب جاپانی کھلاڑیوں کو اس پر مشق کرائی گئی تو انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ یہ کسی بھی طرح حقیقی کھیل سے کم نہیں اور مشین اور انسان کے درمیان بہت کم فرق ہے تاہم روبوٹ میں حرکتی سینسر لگائے جارہے ہیں تاکہ وہ انسانوں کو دیکھتے ہوئے ردِ عمل ظاہر کرسکے کیونکہ ابھی وہ کچھ کھسک جاتا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)بپاکستان کے کئی مشہور ڈراموں اور فلم 'منٹومیں شاندار اداکاری کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔
صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم’ 'ہندی میڈیم‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔سوٹ سوٹ کے بول پر مبنی اس پنجابی گانے کو گرو رندھاوا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس ارجن اور گرورندھاوا ہی نے ترتیب دیئے ہیں۔
سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'میں صبا قمر بھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دلی منتقل ہونا چاہتا ہے۔
فلم رواں سال 12مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم’سچن،اے بلین ڈریمز‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر معروف ہدایتکارجیمز ارسکین نے ان کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم میں خو د سچن ٹنڈولکر مرکزی کردار ادا کریں گے، جس میں ان کی زندگی کے مختلف مراحل کو بیان کیا گیاہے ۔
فلم میں سچن کے علاوہ وریندر سہواگ،ارجن ٹنڈولکر،مہندرا سنگھ اور انجلی ٹنڈولکر بھی مرکزی کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔
فلم رواں سال 26مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)بھاری فلم انڈسٹری نت نئے تجربات کے ذریعے اپنے شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے اور اس کوشش کو کمال درجے تک پہنچانے کے لیے ہدایت کار سے لے کر اداکار پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مہارت کے ساتھ نبھاتے ہیں۔
فلم میں کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے اداکار نئے روپ ہی نہیں دھارتے بلکہ جسمانی تبدیلیاں تک لے آتے ہیں جس کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن اسے نیا انداز عامر خان نے دیا جو اپنے اسی انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جاتے ہیں جو کردار کے مطابق اپنے جسم میں تبدیلیاں لے آتے ہیں۔
ایک عرصہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہیرو اور مزاحیہ اداکاری کرنے والے چکی پانڈے بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے مزاحیہ کردار بھی اتنی ہی عمدگی سے نبھائے ہیں جتنا کہ رومانوی کردار میں فنکارانہ جوپر دکھائے یہی وجہ ہے کہ وہ دونوں طرح کے کرداروں میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
تاہم اب چکی پانڈے کے مداح اب انہیں ایک الگ کردار میں دیکھیں گے جس میں وہ مزاحیہ فقروں سے شائقین کو ہنسانے پر مجبور کرتے نظر آئیں گے اور نہ ہی کسی رومانوی منظر میں چاکلیٹی ہیرو کی جھلک دکھائیں گے بلکہ وہ اپنی شہرت کے برعکس کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
ودیا بالن کی ریلیز ہونے والی فلم ’’بیگم جان‘‘ میں چکی پانڈے ولن کا کردار ادا کریں گے جس کے گیٹ اپ کے لیے انہوں نے نہ صرف یہ کہ اپنے سر کے بال اتر والیے ہیں بلکہ جسمانی خد وخال میں بھی نمایاں تبدیلیاں لے آئے ہیں اس لیے ان کی شائع ہونے والی نئی تصاویر میں فلم بین انہیں پہچاننے سے قاصر نظر آئے۔
ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ بیگم جان کے لیے آڈیشن دینے کے بعد میں مایوس تھا کہ یہ کردار مجھے نہیں ملے گا لیکن فلم کے ہدایت کار سرجیت مکھرجی نے میری ایک منفی چیز کو کردار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور روایتی چنکی پانڈے کو ختم کرکے منفی پہلو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں مجھے فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔
اپنے بیان کی مزید وضاحت دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ ہر شخص میں کوئی نہ کوئی منفی پہلو ہوتا ہے جسے وہ دبائے رکھتا ہے تاہم میں فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر اپنے اندر کے منفی پہلو کو فلم کے کردار میں استعمال کیا اور اپنا روایتی امیج بدل کر اپنی منفی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) امریکا کی ایک بایوٹیکنالوجی کمپنی نے کینسر کی تشخیص کرنے والی چیونگم ایجاد کرلی ہے جو مستقبل میں اس مقصد کے لیے طویل، پیچیدہ اور مہنگے ٹیسٹ کی ضرورت ختم کردے گی۔
الاباما کی بایوٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایسے مادّے تیار کیے ہیں جو بالکل چیونگم جیسے ہیں اور ان کی مدد سے فی الحال لبلبے، پھیپھڑے اور چھاتی کے سرطان کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔
اس ’’تشخیصی چیونگم‘‘ کو پندرہ منٹ تک چبانے کے بعد منہ سے واپس نکالا جاتا ہے اور تجربہ گاہ میں پہنچادیا جاتا ہے جہاں اس کی کیمیائی جانچ پڑتال کرکے اس میں ایسے مادّوں کی موجودگی یا عدم موجودگی کا پتا چلایا جاتا ہے جو سرطان (کینسر) کی وجہ بن سکتے ہوں۔
کمپنی کی خاتون سربراہ کا کہنا ہےکہ ابھی اس تشخیصی چیونگم پر مزید کام ہونا باقی ہے اور اگر آئندہ چند برسوں میں اسے ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری مل گئی تو وہ دن دور نہیں کہ سرطان کی تشخیص کرنے کے لیے تکلیف دہ بائی آپسی کے علاوہ خون اور پیشاب وغیرہ کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہ رہے جو ایک طرف تو بہت مہنگے اور پیچیدہ ہیں تو دوسری جانب ان سے تشخیص میں بہت وقت بھی لگتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ویسے تو موت کا ایک دن معین ہے مگر اپنی غذا کا خیال نہ رکھنا آپ کو جان لیوا حد تک بیمار کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
 
میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ناقص غذا جسم کے اندر ورم بڑھنے کا باعث بنتی ہے جو مختلف جان لیوا امراض کا باعث بنتی ہے، جن میں فالج اور ہارٹ اٹیک قابل ذکر ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی اور چربی سے بھرپور غذائیں معدے کے بیکٹریا کا توازن بگاڑ دیتی ہیں جس کے نتیجے میں انتڑیوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
ایسا ہونے پر انتڑیوں سے ایسے بیکٹریا خارج ہوتے ہیں جو امراض کے خلاف جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرکے خلیات کی عمر تیزی سے بڑھا دیتے ہیں جبکہ موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے گئے تجربات کیے گئے جن سے معلوم ہوا کہ غذا کس حد تک جسم میں تباہی کا باعث بنتی ہے۔
تحقیق کے مطابق جسم میں ورم بڑھنے سے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
دہی، کیلے اور بلیو بیریز وغیرہ معدے کے بیکٹریا کے لیے فائدہ مند غذائیں ہیں جس کی وجہ ان میں وٹامنز، منرلز، پوٹاشیم اور میگنیشم کی مقدار کی موجودگی ہے۔
اس کے مقابلے میں چینی سے بھرپور غذا ہیضے، گیس اور کھچاﺅ کا باعث بنتی ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ناقص غذا سے ہونے والے انفیکشن ڈیمینشیا اور خون کی شریانوں میں مسائل کا باعث بھی بنتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ناقص غذائی عادات کے نتیجے میں خواتین کے مقابلے میں مردوں میں فالج، دل کے امراض یا ذیابیطس کے نتیجے میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے اور ان میں بھی نوجوانوں کی اکثریت ہے جو جنک فوڈ کے شیدائی ہوتے ہیں۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مبینہ مرکزی ملزم ناصر جمشید نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لندن میں انکوائری مکمل ہونے دیں، پی سی بی جب کہے گا حاضر ہو جاوٗں گا۔
گفتگو میں ناصر جمشید نے گھر تبدیل کرنے اور چھپنے کے الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں اور نہ ہی اپنا گھر تبدیل کیا ہے، میڈیا میں اس متعلق جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب غلط ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کے لئے تیار ہوں، میرے خلاف میڈیا میں جو کچھ بھی آرہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے پی سی بی سے کہا کہ ایک وقت میں ایک انکواری ہوتو زیادہ بہتر ہے ، پہلے برطانیہ میں نیشنل کرائمز ایجنسی انکوائری مکمل ہونے دی جائے۔
ناصر جمشید کا مزید کہناتھاکہ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دوں گا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ایک وقت میں ایک ادارہ تحقیقات کرے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ٹیسٹ سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کی کوچ مکی آرتھر کی درخواست کو پی سی بی نے مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے راحت علی کو بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 15 رکنی ٹیم میں کسی متبادل کو شامل نہیں کیا جارہا۔اس سے قبل کوچ مکی آرتھر نے 4 فاسٹ باؤلرز کی موجودگی میں راحت علی کو بھی طلب کیا تھا۔
ہیڈ کو چ نے سینئرباؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کی ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی اور ان پر دباؤ ڈالنے کیلئے راحت علی کو ویسٹ انڈیز بلانے کیلئے پی سی بی کو درخواست کی تھی اور ٹیم مینجمنٹ نے ایک مرتبہ پھر باؤلر سہیل خان کو اہمیت نہیں دی تھی جبکہ مکی آرتھر ون ڈے سیریز میں سینئر باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔