ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 201 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں قومی سلامتی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال زیرغور آئی اور آپریشن رد الفساد میں پیشرفت اور خانہ ومردم شماری میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ کورکمانڈرز کانفرنس کو بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے آپریشن رد الفساد اور خانہ مردم شماری میں سیکیورٹی اداروں کےکردارکوسراہا اور کامیاب آپریشنز پر فارمیشنز، خفیہ ایجنسیوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ مردان)خان عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان فائرنگ اور تشدد کے دوران ایک طالب علم جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس میں فائرنگ،توڑ پھوڑ اور تشدد کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 5 طلباء زخمی ہوگئے اور یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ مرنے والے طالب علم کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائدمیں کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار نے اتحاد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی خان زمان گروپ کی منگھوپیر میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں،حیات اللہ، قاری یوسف اورمتین شفیع علاقے میں دیکھے گئے ہیں اورلیاری گینگ وار کے کارندے بھی منگھوپیر میں دیکھے گئے ہیں، زاہد لاڈلا، تاج محمد عرف تاجو، ایاز زہری، سہیل عرف سنی بھی علاقے میں نظر آئے ہیں جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کا حیات اللہ بم بنانے کا ماہر ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے کارندے ناردرن بائی پاس کا راستہ استعمال کرتے ہیں،کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد سلطان آباد آفریدی کالونی میں دیکھے گئے اورعلاقے میں پولیس پر حملہ کیا جاسکتا ہے اس لئے دہشت گردوں کی شہر میں مذموم کارروائیوں کو بے اثر کرنا ضروری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈزنی لینڈ کے 25سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ تقریبات زوروشور سے جاری ہیں۔25سال پہلے اسی تاریخ کو ڈزنی لینڈ کے دروازے عوام کے لئے کھولے جانے پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈزنی لینڈ کا افتتاح یکم اپریل 1992کو کیا گیا تھاجبکہ اس کے دروازے پہلی با ر12اپریل1992کو عوام کے لئے کھولے گئے تھے۔

 

اس دن کو پرجوش انداز سے منانے کے لئے گزشتہ روزایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور و معروف اینی میٹڈ اور کارٹون کرداروں نے دلکش نظارے ترتیب دے کرشہر کی رونقیں بڑھا دیں۔ اس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اوردلچسپ کاسٹیومز میں ڈزنی کرداروں کا روپ دھا ر کر سڑکوں کو پریڈ کی۔ دیوہیکل فلوٹس سڑکوں پر نکلے تو نا صرف سڑکیں ہزاروں روشنیوں میں ۔نہا گئیں بلکہ رنگ برنگے کاسٹیومز میں پریڈ میں شریک پرفارمرز بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئے

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈزنی لینڈ کے 25سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ تقریبات زوروشور سے جاری ہیں۔25سال پہلے اسی تاریخ کو ڈزنی لینڈ کے دروازے عوام کے لئے کھولے جانے پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈزنی لینڈ کا افتتاح یکم اپریل 1992کو کیا گیا تھاجبکہ اس کے دروازے پہلی با ر12اپریل1992کو عوام کے لئے کھولے گئے تھے۔

 

اس دن کو پرجوش انداز سے منانے کے لئے گزشتہ روزایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور و معروف اینی میٹڈ اور کارٹون کرداروں نے دلکش نظارے ترتیب دے کرشہر کی رونقیں بڑھا دیں۔ اس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اوردلچسپ کاسٹیومز میں ڈزنی کرداروں کا روپ دھا ر کر سڑکوں کو پریڈ کی۔ دیوہیکل فلوٹس سڑکوں پر نکلے تو نا صرف سڑکیں ہزاروں روشنیوں میں ۔نہا گئیں بلکہ رنگ برنگے کاسٹیومز میں پریڈ میں شریک پرفارمرز بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)نیپال میں لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اغوا کیا جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ریٹارئرڈ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے انکشاف ہوا ہے، ریٹائرڈ کرنل سے رابطہ کرنے والا برطانوی نمبر بھی اصلی نکلا جس کے لیے حبیب ظاہر کی گمشدگی کا معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا جاسکتا ہے جب کہ کرنل ریٹائرڈ کے خاندان نے اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد ورکنگ کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے، اس سے قبل ابتدائی معلومات تھی کہ یہ نمبر کمپیوٹر جنریٹڈ ہے۔
ریٹائرڈ کرنل سے رابطہ کرنے والی ویب سائٹ سے متعلق بھی کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ویب سائٹ کی ہوسٹنگ بگ راک ڈاٹ کام بھارت میں ہے جس پر ایسٹ انڈیا ممبئی مہارشٹرا کا پتہ موجود ہے اور اسی ویب سائٹ کے ذریعے حبیب ظاہر کو نوکری کا جھانسا دیا گیا تھا جو بھارت میں کئی اور بھارتی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کررہی ہے، اس ویب سائٹ کے ذریعے مختلف لوگوں کو نوکریوں کا جھانسا دیا جاتا ہے، بھارتی ویب سائٹ پر جعلی اسامیاں ایک سال سے موجود ہیں۔
واضح رہے کچھ روز قبل پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی فوری طلبی کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔یہ قرار داد ڈاکٹر شیریں مزاری ،اسد عمر اور ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ۔قرارداد میں کہاگیا کہ پارلیمان اس اتحاد کی شمولیت کے اثرات و اسباب سے بالکل ناواقف اور لاعلم ہے ، اس فیصلے سے متعلق قومی اتفا ق رائے کے لیے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصا ف اور پیپلز پارٹی نے فوجی اتحاد میں شمولیت اور راحیل شریف کے اس اتحاد کے سربراہ تعینات ہونے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لا کر بحث کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے یا نہ لانے کے حوالے سے ٹھوس موقف سامنے نہیں آیا ۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کئی بار اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں کہ اگر فوجی اتحاد کو کسی ملک کے خلاف استعمال کیا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں ۔

 

 

سابق صدر آصف زرداری او ر بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید کے بیان پر برہم ہوگئی ہیں اور ان کو خواتین سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کامشورہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں بار بارہتک آمیزبیانات دیئے جاتے ہیں،اس طرح کے نازیبا ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کیے جانے چاہئیں،پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق بیان معاشرے کے عکاس ہونگے،پارلیمنٹ ہمارے معاشرے کیلئے ماڈل ہے اور امید ہے کہ خورشید شاہ اپنے ریمارکس پر معافی مانگیں گے۔
 
یاد رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تقریر کے دوران خواتین بات چیت میں مصروف تھی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ خواتین خاموش ہو جائیں اگر باتیں کرنی ہیں تو پارلیمنٹ سے باہر جاکرکریں جس پر خورشید شاہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ خواتین کو بولنے دیں یہ باتیں نہ کریں تو بیمار ہوجائیں گے۔ اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ شاہ صاحب آپ خواتین پر بات کرکے استحقاق مجروح کررہے ہیں۔
خورشید شاہ نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصفہ کو میری بات پتہ نہیں ہوگی،کون خواتین سے متعلق ایسی بات کرسکتا ہے،ازراہ مذاق بات کی تھی اور یہ سب میڈیا کا کمال ہے کوئی غلط بات نہیں کی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے جنرل (ر) راحیل شریف کی ریاست کی سطح پر منظوری ہو چکی ہے تاہم جب یہ فوجی اتحاد باضابطہ طور پر کام شروع کرے گا تو وہ این او سی کے لئے اپلائی کریں گے اور قانون کے مطابق ان کو وزارت دفاع این او سی جاری کرے گی۔
قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے تحریک التواء پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 41 ممالک کی انڈر سٹینڈنگ ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد بنایا جائے، اس حوالے سے چھ ماہ قبل ایک اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور جنرل (ر) راحیل شریف نے شرکت کی۔
اس اتحاد کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ ہے، آئندہ ماہ اس اتحاد کے مقاصد واضح ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کے خدوخال اور مقاصد جب بھی واضح ہوتے ہیں ایوان کو آگاہ کریں گے۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی تعیناتی کے معاملے پر سعودی عرب نے درخواست کی کہ پاکستان کے سابق سپہ سالار اس کی قیادت کریں، ریاست کی سطح پر اس کی اصولی منظوری ہو چکی ہے۔ اتحاد کی تشکیل کی رسمی کارروائی ہو جائے گی تو جنرل (ر) راحیل شریف این او سی کے لئے اپلائی کریں گے اور وزارت دفاع قانون کے مطابق ان کو این او سی جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کا بار بار حوالہ دیا گیا اس کی ضرور پابندی کی جائے۔ اگر ہم اتحاد کا حصہ بنتے ہیں تو کسی ایسے تنازعہ میں نہیں جائیں گے جو دو اسلامی ملکوں کے درمیان ہو۔
اس اتحاد کے کسی بھی ملک کے خلاف مذموم مقاصد نہیں۔جس طرح یمن کے حوالے سے اس پارلیمنٹ نے رہنمائی کی تھی اس معاملے پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے ساتھ وابستگی اور سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ دوستانہ تعلقات کے باعث اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا ملک اس تنازعہ میں ملوث ہوتا ہے تو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور کسی کے خلاف اتحاد حصہ نہیں بنیں گے۔ ایوان کو اس معاملے پر تشویش نہیں ہونی چاہیے۔
قبل ازیں تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اس معاملہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے کہ پاکستان کن بنیادوں پر اس اتحاد کا حصہ بنا ہے۔ طالبان اور داعش کو فنڈنگ روکنے کے لئے غیر فوجی اتحاد بنایا جائے۔ ہم حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں، اس معاملہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے غلام سرور خان‘ اسد عمر‘ عارف علوی‘ عائشہ گلالئی نے تحریک التواء کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے۔ اس بارے میں پارلیمنٹ کے فورم پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)گور نر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لیے چین نے اضافی رقم کی منظوری دے دی ہے جو کہ 55بلین سے بڑھ کر 62بلین ڈالر ہو گیا ہے،سی پیک کے تحت منصوبوں پر مزید 700ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ چین کی جانب سے نئی انویسٹمنٹ کی منظوری سی پیک کے تحت لگنے والے پراجیکٹس پر کی گئی ہے جن میں انڈسٹریل زون کا قیام بھی شامل ہے ۔
انفرا سٹرکچر ڈیمانڈ اینڈ فنانس کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہم کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کے ماتحت دینے کے لیے بھی بات چیت کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے سی پیک منصوبے کی شروعات 46بلین ڈالر سے کی تھی جو کہ بڑھ کر 55بلین ڈالر ہوئی اور اب اس انویسٹمنٹ کو 62بلین ڈالر تک لے جا یا گیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ بجلی کی پیداواری منصوبوں پر لگا یا جا ئے گا ۔محمد زبیر نے کہا کہ بہت سے ممالک سی پیک کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں اور وہ سی پی کے تحت بننے والے انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو بہت سے ان ڈائریکٹ فائدے بھی حاصل ہو نگے ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ چین انفراسٹرکچر پراجیکٹس ہائی ویز ،ریلو یز ،پاور پراڈکش اور گیس پائپ لائن جیسے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر کے ورلڈ اکنامک پاور بنا ہے ،ہم بھی اسی طرح کر رہے ہیں۔