ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منارہے ہیں۔ پوپ فرانسس کہتے ہیں پناہ گزینوں ، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کے دکھ ،درد کو سمجھا جائے،ان کی مشکلات کو سمجھیں۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں،ان تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن وسلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
ایسٹرکے موقع پرسیکورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔گرجا گھروں میں آنےوالوں کی میٹل ڈی ٹیکٹرز سے تلاشی لی جا رہی ہے،جبکہ انہیں واک تھرو گیٹ سے گزارا جا رہا ہے،ایلیٹ،پیرو اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔
لاہورکے سینٹ انتھونی اور کیتھڈرل چرچز سمیت دیگر گرجا گھروں میں ایسٹر کی خصوصی تقریبات جاری ہیں،لاہورکے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے8ہزار سےزائد اہلکار تعینات ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزارت برائے مذہبی امور سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار 26 اپریل 2017ءتک درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ 28 اپریل 2017ءکو قرعہ اندازی ہو گی۔
حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی برانچوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خطوط اور ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جبکہ اس کے نتائج www.mora.gov.pk اور www.hajjinfo.org پر بھی دستیاب ہوں گے۔
ایمزٹی وی(کراچی)سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نے ہونے کے باعث بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور رینجرز اہلکاروں کو بیرکوں میں واپس بلالیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے باعث رینجرز نے کراچی سمیت صوبے بھر سے نفری واپس بلالی ہے اور رینجرز کی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کی جانیوالی کارروائیاں بھی روک دی گئیں ہیں۔
رینجرز نے اسنیپ چیکنگ،چوکیاں خالی اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بھی روک دیا ہے جبکہ خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ،ججز،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی سکیورٹی کے لئے نفری ابھی تک موجود ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کی رات رینجرز کے 90 روزہ خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے جس کے بعد سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی مگر ابھی تک سمری پر دستخط نہیں کئے گئے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)لاہور پنجاب سوسائٹی سے گرفتار کی جانیوالی ملزمہ نورین لغاری کے بھائی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے مطابق لاہور سے زیر حراست لی گئی لڑکی نورین ہی ہے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین لغاری کے بھائی افضل لغاری نے کہا کہ بہن کو حراست میں لینے کی تصدیق والد صاحب کو فون کال پر دی گئی،نورین 10 فروری کو یونیورسٹی جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی سکینڈ ایئر کی طالبہ کے بارے یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ داعش میں شمولیت کیلئے شام جاچکی ہے جبکہ لاہور کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران نورین لغاری کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ایمز ٹی وی (بہاول پور) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور رانا محمد سلیم افضل کی خصوصی ہدایت پرشہرکو بہاول پھول یعنی پھولوں کا شہر بنایا جا رہا ہے.
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن رانا قذافی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد عابد یاسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر رانا مسرورنے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے
اور اب تک موسم بہار میں شہر بھرمیں ایک لاکھ سے زیادہ پھول لگائے جا چکے ہیں۔
ایمزٹی وی (صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے استعمال شدہ کوکنگ آئل فروخت کرنے والے ہوٹل اور ریسٹورانوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مالکان کو استعمال شدہ کوکنگ آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے والی کمپنیوں کو فروخت کرنے کا پابند کر دیا گیا ۔
استعمال شدہ کوکنگ آئل کا بائیو ڈیزل بنانے کے علاوہ کسی بھی مقصد کے لیے استعمال پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی طرف سے تمام ہوٹل اور ریستوران مالکان کو پابند کیا گیا تھا کہ15اپریل کے بعداگر کسی ہوٹل یا ریسٹوران کے پاس استعمال شدہ تیل کی فروخت کا واضح لائحہ عمل اور ریکارڈ موجود ہونا ضروری ہے ۔
استعمال شدہ آئل کوبائیو ڈیزل کے علاوہ استعمال شدہ آئل اور گھی کسی کو فروخت کرنا قانونًا جرم ہے جس پر متعلقہ ہوٹل یا ریسٹورینٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا ۔
استعمال شدہ خوردنی تیل کو دوبارہ کھانے میں استعمال کرنے سے کینسر، دل، معدے اور انتڑیوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مصنف اور ادیب مختار مسعود لاہور میں انتقال کر گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق صاحب طرز ادیب مختار مسعود 91برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، انہوں نے وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر بھی خدمات سر انجام دیں جبکہ بطور بیورو کریٹ اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ۔
مختار مسعود تین کتابوں کے مصنف بھی تھے ، ان کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 8بجے شادمان نمبر 2لاہور میں ادا کی جائیگی
ایمزٹی وی (پشاور)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں قطر کے وزیردفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کاکول اکیڈمی میں 135 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں قطر کے وزیردفاع مہمان خصوصی اورسعودی عرب،فلسطین کے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے شرکت کی جبکہ تقریب میں سینئر اور ریٹائرڈ ملٹری افسران بھی شریک ہوئے۔
ان کے علاوہ تقریب میں سفارتکار اور پاس آؤٹ ہونے والوں کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔تقریب میں اعزازی شمشیر عمران فیض جبکہ گولڈ میڈل سینئر انڈر آفیسر احمد جواد کو دیا گیا۔اعزازی چھڑی عمر نواب اور چیمپئن کمپنی کا اعزاز ٹیپو کمپنی کو دیا گیا جبکہ اوور سیز گولڈ میڈل فلسطین کے الائیڈ انڈر آفیسر اشرف صبیحت کو دیا گیا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) صدیوں سے سوئی ہوئی شہزادی انسانی آبادی کیلئے خطرہ بن گئی، ٹام کروز کی خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ ایکشن فلم ’دی ممی‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں، فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے مداح ہو جائیں تیار کیونکہ خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم دی ممی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔
ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بے دار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز، اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا، جیک جانسن، رسل کرو، ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
سیان ڈینیل اور رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔