ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (تجارت) میرپورخاص میں کاشتکاروں نے اس بار آم کی اچھی فصل کی نوید سنادی ہے۔ آم کی بھرپور فصل جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
mexico mangos 2011 05 25 
میرپورخاص ضلع میں بارہ ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر آم کے باغات ہیں، جن سے لگ بھگ 60 سے 65 ہزار میٹرک ٹن آم کی سالانہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔
482816 49469975 
 
کاشتکاروں کے مطابق شدید گرمی نے بھی آم کی فصل پر مثبت اثرات ڈالے ہیں
s780806516536576285 p5 i2 w1280
۔ پھل اچھا لگنے کے باعث آم کے باغات کے سودوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے آم کے کاشتکار بھی مطمئن نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آم پچھلی بار سے کافی اچھا آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار اسی ٹھیکیدار نے لیا تھا 16 لاکھ میں اور اب اس نے لیا ہے22 لاکھ میں لیا ہے۔ اس سال ٹھنڈ کچھ کم پڑی اور گرمی تھی اس لیے آم اچھا آیا ہے۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ای فیس بک انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور جعلی خبروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ویب سائٹ کے سیکیورٹی سسٹم میں مزید بہتری لائی گئی ہے، جس کے بعد اب جعلی اکاؤنٹس کا پتہ لگانا ممکن بن چکا ہے۔

فیس بک نے جعلی اکاؤنٹ، خبروں اور جعلی پوسٹز کے خلاف گزشتہ 2 سال سے مہم شروع کر رکھی ہے۔

فیس بک نے جرمنی میں جعلی خبروں سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے وہاں کے اخبارات پر بھی اشتہارات دینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

فیس بک کی پروٹیکٹ اینڈ کیئر ٹیم کی ٹیکنیکل پروگرام مینیجر شبنم شیخ نے اپنے بلاگ میں دعویٰ کیا کہ فیس بک کا سیکیورٹی سسٹم اب پہلے سے مزید بہتر کیا جاچکا ہے، جس کی بدولت ویب سائیٹ پر جعلی اکاؤنٹس کا پتہ لگانا ممکن بن چکا ہے۔

شبنم شیخ نے وضاحت کی کہ انہوں نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کا پتہ لگانے میں مدد فراہم کرنے والے کچھ مزید اقدامات کیے، جو فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک کی ٹیکنیکل ٹیم سیکیورٹی سسٹم میں مزید بہتریاں لانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ صحیح اکاؤنٹس کا پتہ لگانا اور جعلی اکاؤنٹس کی شناخت کرنا مسلسل رہنے والا مسئلہ ہے، تاہم فیس بک کا  خودکار سیکیورٹی سسٹم ایک ہی اکاؤنٹ پر مخصوص قسم کا مواد شیئر کیے جانے اور زیادہ سے زیادہ پیغام بھیجے جانے جیسے عوامل سمیت دیگر نشانیوں کی مدد سے جعلی اکاؤنٹ شناخت کرنے کے قابل ہوگیا۔

شبنم شیخ نے بتایا کہ سیکیورٹی سسٹم میں بہتری کے بعد صرف فرانس میں ہی 30 ہزار جعلی اکاؤنٹس بند کردئیے گئے، جن میں سے کئی ایسے اکاؤنٹس تھے، جن کی ماہانہ کمائی لاکھوں ڈالر تھی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لوگوں کا تحفظ اور صحیح اکاؤنٹس کی تصدیق کرنا فیس بک کا مشن ہے، جعلی اکاؤنٹس، خبروں اور پوسٹوں کے خلاف الگورتھم سسٹم کے ذریعے بھی کارروائی جاری رہے گی۔

 

 

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانٹرنگ ڈیسک )ویسے تو آج کل اسمارٹ فونز بیشتر افراد ہی استعمال کرتے ہیں مگر ایک مسئلہ ایسا ہے جس سے بچنا آسان نہیں ہوتا۔اور وہ ہے اسمارٹ فون پانی میں گرجانے پر اس کا خراب ہونا۔
مگر اب متعدد کمپنیاں ایسے فونز تیار کررہی ہیں جو کہ واٹر پروف ہیں جبکہ انہیں لے کر تیراکی بھی کی جاسکتی ہے۔
یہاں ایسے ہی فونز کے بارے میں جانیں جن کا پانی میں گرنے سے کچھ نہیں بگڑتا۔
سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ (S8) اور ایس ایٹ پلس (+S8)
1
سام سنگ نے گزشتہ ماہ ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس متعارف کرائے جو کہ واٹرپروف ہیں، تاہم 5میٹر پانی میں بھی کام کرنے والے یہ فونز پہلی بار سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی، اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور چہرے سے ان لاک ہونے والے فیچرز سے لیس ہے۔
ایل جی جی سکس (G6)
2 
ایل جی جی سکس کی بیٹری بدلی نہیں جاسکتی مگر اس کی خاص بات اس کا واٹر پروف ہونا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ ایل جی نے یہ فیچر اپنے صارفین کے لیے دیا ہے، جبکہ یہ فون ڈوئل بیک کیمرے سے بھی لیس ہے، جبکہ گوگل اسسٹنٹ اور 5.7 انچ کی بیزل لیس اسکرین بھی قابل ذکر ہے۔
آئی فون سیون اور سیون پلس (+7)
3
ایپل نے پلی بار ان آئی فونز میں واٹر ریزیزٹنٹ کا فیچر دیا جو کہ ایک میٹر پانی میں بھی خراب نہیں ہوتے، جبکہ ان میں اسٹریو اسپیکرز، آئی او ایس ٹین اور نیا جیٹ بلیک رنگ قابل ذکر فیچرز ہیں، اور ہاں آئی فون سیون پلس میں دو کیمرے بھی بیک پر دیئے گئے ہیں۔
سونی ایکسپیریا ایکس زی
4 
یہ فون 23 میگا پکسل کیمرے، اسنیپ ڈراگون 820 پراسیسر اور 5.2 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے، مگر یہ سونی کا ایک اور فون ہے جو کہ واٹر اور ڈسٹ پروف ہے، آپاسے سوئمنگ پول میں لے جائیں یا پانچ فٹ گہرے پانی میں، اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔
موٹرولا موٹو جی فور (G4) اور جی فور پلس (+G4)
 
5  
گزشتہ سال موٹرولا کے ان فونز میں واٹر پروف کا فیچر دیا گیا تھا جو حیرت انگیز طور پر اس سال کے موٹو جی فائیو میں ہے تو سہی مگر اسے گہرے پانی میں ڈبویا نہیں جاسکتا۔
جی فور پلس میں سولہ میگا پکسل جبکہ جی فور میں تیرہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہے۔55

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان کی موجودگی کے باعث شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں بھارت نے گزشتہ سال بھی شرکت نہیں کی تھی۔ ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان چیمپینز ٹرافی 2014ءمیں پیش آنے والے واقعے پر بھارت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگ لیتا، تب تک اس کے خلاف کوئی بھی ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گے۔
ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ چونکہ سلطان آف جوہر کپ ایک دعوتی ٹورنامنٹ ہے اس لئے وہ پاکستان کیساتھ کسی بھی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر اس وقت تک قائم رہیں گے جب تک پاکستان چیمپینز ٹرافی 2014ءکے تنازعہ پر غیر مشروط معافی نہیں مانگتا۔
واضح رہے کہ سلطان آف جوہر کپ انڈر 21 ٹورنامنٹ ہے اور بھارت نے 2015ءمیں اس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ کوئی عالمی ٹورنامنٹ نہیں جو ہاکی کی ورلڈ گورننگ یا براعظمی باڈی کے زیر اہتمام کھیلا جاتا ہو۔
جنوری میں ہاکی انڈیا نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ جب تک پاکستان 2014ءمیں بھارت میں میں کھیلی جانے والی چیمپینز ٹرافی میں نان پروفیشنل رویہ اختیار کرنے پر غیر مشروط معافی نہیں مانگ لیتا۔
یہ معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا تھا بلکہ پاکستان ہاکی اے 2016ءمیں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے پہلے یہ الزام عائد کیا تھا کہ بھارت اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے خلاف ہے تاہم بھارت نے یہ دعویٰ مسترد کر دیا تھا لیکن بالآخر یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی شرکت کے بغیر ہی منعقد ہوا۔
ہاکی انڈیا کے ترجمان آر پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ ہاکی انڈیا اور اس کے کھلاڑیوں نے چیمپینز ٹرافی 2014ءمیں پیش آنے والے واقعے کو بھلا دیا تھا مگر جونیئر ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے الزامات کے باعث اس ٹورنامنٹ سے بھارت کی ٹیم کو باہر کیا گیا ہے، ہم چیمپینز ٹرافی 2014ءمیں پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگے جانے تک پاکستان کے خلاف کوئی بھی سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
چونکہ سلطان آف جوہر کپ ’لازمی‘ ٹورنامنٹ نہیں ہے، ہاکی انڈیا نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے چیمپینز ٹرافی 2014ءکے دوران پاکستان کے خلاف برا رویہ اختیار نہیں کیا تھا۔درحقیقت یہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہی ہے جس نے اس معاملے کو دوبارہ اٹھایا ہے اور اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ہاکی انڈیا پر الزامات عائد کئے ہیں۔ اور اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی نااہلی کی ذمہ داری لے۔“
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہو تو ویڈیو تو ضرور بناتے ہوں گے مگر اکثر اس فوٹیج کا معیار اچھا نہیں ہوتا، خاص طور پر چلتے پھرتے افراد کافی برے نظر آتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو گوگل نے اسمارٹ فون سے ویڈیو کے اس سب سے بڑے مسئلے کو حل کردیا ہے۔
گوگل فوٹو ایپ میں فون سے بنائی جان والی ویڈیوز کو خودکار طور پر اسٹیبلائز کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی ایک کلک پر۔
گوگل فوٹو میں یہ اپ ڈیٹ جمعے کو متعارف کرائی گئی جو کہ اسمارٹ فون سے ویڈیوز بنانے کے تجربے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بس انہیں گوگل فوٹوز ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
اس کے بعد جب آپ کوئی ویڈیو بنائیں تو گوگل فوٹوز ایپ میں اسے اوپن کریں اور اسٹیبلائز بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد یہ ایپ ویڈیو کے معیار کو بہتر بنانے کا کام خود کرے گی تاہم اس کا ونڈو سائز کچھ چھوٹا ہوجائے گا۔
یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب گزشتہ روز گوگل نے اپنے امیج سرچ کو بہتر بناکر اسے فیشن ایبل انداز دیا تھا۔
 

 

 

 
ایمز ٹی وی(صحت) وزارت صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ نگلیریا فاؤلری، جسے عام طور پر 'دماغ خور' امیبا کے نام سے جانا جاتا ہے کے باعث صوبے میں سال کی پہلی موت واقع ہوگئی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ 23 سالہ عاصم حسین کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہلاک ہوا، جہاں اسے بدھ کے روز بخار اور خراب دماغی حالت کی وجہ سے لایا گیا تھا۔
 
صوبائی وزارت صحت کے سینئر افسر ڈاکٹر سید ظفر مہدی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہمیں آج نگلیریا کی وجہ سے سال کی پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے'۔
 
 
ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ضلع ٹنڈو اللہ یار کے گاؤں حاجی اسماعیل مگسی سے تھا، یہ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والا نوجوان اکثر اپنے علاقے میں قائم ایک تالاب میں تیراکی کیلئے جایا کرتا تھا۔
 
ابتدا میں اسے شدید بخار تھا جبکہ اس میں وہ تمام علامات موجود تھیں جن کی بعد ازاں تصدیق کی گئی کہ وہ نگلیریا سے متاثر ہے، خیال رہے کہ اس سے متاثرہ افراد 99.9 فیصد کیسز میں بچ نہیں پاتے۔
 
پانی کے نمونے حاصل کرنے کیلئے ٹیم روانہ
ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ڈاکٹر محمد توفیق کا کہنا تھا کہ ایک نگرانی کی ٹیم کو ضلع ٹنڈو اللہ یار روانہ کردیا گیا ہے تاکہ وہ اس مقام سے تمام تفصیلات حاصل کریں اور تالاب سے پانی کے نمونے بھی حاصل کے جائیں۔
 
ماہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ بیکٹیریا 36 ڈگری سیٹی گریڈ یا اس سے کم درجہ حرارت پر غیر مؤثر ہوتا ہے تاہم اگر درجہ حرارت اس سے بڑھ جائے تو مہلک بیکٹیریا دوبارہ فعال ہوجاتے ہیں۔
 
گذشتہ سال ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں جہاں کلورین کے بغیر پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور سندھ کے دیگر صوبوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے۔
 
پانی میں کلورین شامل کرنے سے مذکورہ بیکٹیریا ہلاک اور اس سے انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
 
 
گذشتہ سال نگلیریا پر ریسرچ کرنے والی ایک کمیٹی نے پانی کے نمونے حاصل کیے تھے اور ان کے نتائج کے مطابق شہر میں فراہم کیے جانے والے پانی میں متعلقہ مقدار سے کم کلورین استعمال کیا جارہا تھا۔
 
ٹیم نے کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے 90 فیصد سے زائد پمپنگ اسٹیشنز پر کلورینیشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھی جو شہر کے لاکھوں لوگوں کی جان کیلئے ایک خطرہ تھا۔
 
دماغ خور امیبا نے گذشتہ سال 3 لوگوں کی جان لی تھی جبکہ اس سے قبل 4 سال میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 تھی۔
 
اس بیکٹیریا سے ہونے والی ہلاکتوں نے حکام کے ان دعووں کی قلی کھول دی تھی جس میں کہا جارہا تھا کہ مذکورہ بیکٹیریا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
 
ماہرین کے مطابق امیبا گرم پانی میں زندہ رہتا ہے اور انسانی کی سانس کی نالی کے ذریعے دماغ میں پہنچ کر اس کے ٹشوز کو کھاتا ہے تاہم پانی میں مؤثر کلورین کے استعمال سے ہی اس سے بچا جاسکتا ہے۔
 
یہ بیکٹیریا کسی بھی صحت مند شخص کو بیمار کرسکتا ہے، اس سے متاثر ہونے کے 3 سے 7 روز میں سر میں درد اور معمولی سا بخار محسوس ہوتا ہے جبکہ کچھ کیسز میں گلے اور ناک کی سوزش جیسی علامات میں ظاہر ہوتی ہیں۔
 
 

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے دو اہم اور فائدہ مند نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے جو بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
اس مسیجنگ ایپ کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں تھیں کہ یہ کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے واپس یا ان سینڈ کرنے کے فیچر پر کام کررہی ہے جس سے صارفین ایسے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو وہ غلطی سے کسی دوسرے فرد کو سینڈ کرچکے ہوں گے۔
اب واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش اپنے نئے بیٹا ورژن میں شروع کردی ہے۔
اور اچھی خبر یہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو پانچ منٹ کا وقت دے رہی ہے جس کے دوران بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرکے شرمندگی سے بچا جاسکتا ہے۔
تاہم پانچ منٹ بعد اس پیغام کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔
اسی طرح بیٹا ورژن میں ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے پیغامات کے ٹیکسٹ کو فارمیت کیا جاسکتا ہے۔
اس وقت صارفین کو اپنے پیغامات کو فارمیٹ کرنے کے لیے مختلف کمانڈ استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
جیسے ٹیکسٹ بولڈ کرنے کے لیے لفظ کے آگے اور پیچھے * لگانا پڑتا ہے جبکہ اتالک کرنے کے لیے _ لفظ کے آگے اور پیچھے ہوتا ہے۔
تاہم اب کمانڈز کی بجائے واٹس ایپ میں فارمیٹ کے آپشنز دیئے جارہے ہیں اور صارفین مائیکرو سافٹ ورڈ کی طرح اب اپنے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک یا اسٹرائیک تھرو کرسکیں گے۔
بیٹا ورژن میں آزمائش کے بعد یہ فیچرز مستقبل قریب میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(سیالکوٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے، ہمارا دشمن مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دہشتگرد ی کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کا مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جو15منٹ کھڑے ہوکرووٹ نہیں ڈال سکتے،وہ ہماراکیامقابلہ کریں گے، دشمن میں جرأت نہیں کہ وہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے،ہمیں پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018کے آغازمیں ہی 4ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل ہوجائیگی جبکہ ہماری اولین ترجیح دہشتگردی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہے یہی نہیں حکومت نے ہمیشہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیاہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں30طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 16 کو ایم فل جبکہ ایک کو ایم ایس اور ایک کوایم ڈی کی سند تفویض کی گئی۔
پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں یاسمین سلطانہ،شازیہ(ماس کمیونیکیشن)،محمد عبدالعزیز، ناصر مجید(اسلامک لرننگ)،ثناء حسین،شیبہ فرحان (سائیکولوجی)،ہماامام،شمس الحق (قرآن وسنہ)،محمد احمد علی ،سمعیہ اعجاز،صدف تبسم،محمد ساجد خان (اُردو)،ناہید سعید (فلاسفی )،ہما دلشاد، محمد اقبال ناصری (فارماسیوٹیکس)،بشراشمشاد،فرخندہ حسن (کیمسٹری)، ہمانیاز(کیمسٹری ایچ ای جے)،حرارفیع،عشرت رانی، شازیہ منصوری(باٹنی)،ضیاالرحمن (جغرافیہ)،عبدالرحیم خان(میرین بائیولوجی)،محمد سلمان رسول (مائیکرو بائیولوجی)،میہافاطمہ آفتاب،مریم مظہر (مالیکیولر میڈیسن)،صائمہ تبسم (پبلک ایڈمنسٹریشن)، سید رضوان الحق ترمذی(میتھمیٹکس)،فقیہہ سلطان (میتھمیٹکل سائنسز)،ظلِ ہما(سوشل ورک) جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںشاہدعلی،عدنان اقبال،سمرین زہرہ(فارماکولوجی)،زہرہ برکت علی،نوید اقبال ناصر (کلینیکل سائیکولوجی)اور دیگر شامل ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی و افراتفری سمیت تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ بھی بھارتی روابط تھے جس کے ہمارے پاس واضح ثبوت بھی موجود ہیں، بھارت کے حاضر سروس نیوی آفیسر کلبھوشن کی گرفتاری اوراعتراف جرم ہندوستانی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات کے حل کے لیے بامقصد اور غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں، پاکستان دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی عمل پیرا ہے،چین سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں پاکستان کی رہنمائی بھی کر رہا ہے جس سے آنے والے چند برسوں میں یہاں واضح تبدیلی نظر آئے گی اور ملک مزید ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتا تھا کہ یہاں ترقی و خوشحالی نہ ہو لیکن جن اداروں اور جن لوگوں نے انتھک محنت اور کامیاب کارروائیوں سے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیاہے اور بھارتی مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے وہ حقیقت میں داد کے مستحق ہیں اور ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو سفارتی لحاظ سے عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے،ہمسائیوں کے ساتھ پرامن پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کئی ممالک سے بہتر تعلقات کے ساتھ آگے بھی بڑھ رہا ہے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور یہ تمام ممالک کے لیے ایک چیلنج بھی ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تجربہ رکھتا ہے اور ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات بھی کر رہا ہے،پاکستان نہ صرف دہشت گرد تنظیموں بلکہ انفرادی طور پر بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں بھی کر رہا ہے جس سے ملکی امن و امان کی صورت حال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔طارق فاطمی نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ دوست ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ ان دوستانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پاکستان کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گا جس سے ہمارے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں۔