ایمز ٹی وی(تجارت) افغانستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرحد بند کرنے کی وجہ سے افغانستان کو90ملین ڈالرکا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔ برآمدات کے علاوہ پاکستان اوردیگرملکوں سے افغانستان میں درآمدات بھی بند ہوگئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں افغانستان کی مستقل مندوب ثریا دلیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقدامات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت مکمل طورپربندہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ افغان برآمدکنندگان کوپاکستان میں کسی بھی سامان کی ترسیل سے روکا گیا جبکہ ٹرانزٹ ٹریڈ بھی متاثرہوئی۔پاکستان اور دیگر ممالک سے افغانستان کو درآمدات بھی بند کردی گئی ہیں ۔ افغان سفیرنے کہا کہ برآمدات کوپہنچنے والے نقصان کا تخمینہ مجموعی طورپرچھ ملین ڈالر لگایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی رپورٹ کے مطابق افغان تاجروں کومجموعی طور پر 80 سے90 ملین ڈالرکا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردحملوں کے بعد رواں برس17 فروری کو ڈیورنڈ لائن کے تمام سرحدی چیک پوائنٹَس بند کردیے تھے اور21مارچ کوسرحد دوبارہ کھولی گئی ۔ a
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ اب بیسویں صدی کی نہیں جدید دور کی کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔ مکی آرتھرکو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالے ایک برس ہونے کو ہے اور اب انہیں احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بیسویں صدی کی کرکٹ کھیلتی رہی ہے۔ گیانا میں ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ اب نئے تقاضوں کے مطابق کھیلنا ہو گا ۔ مکی آرتھر مانتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی اور نہ ہی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل ایکسپوژر ہے، یہ حقائق اپنی جگہ مگرکھلاڑیوں کو ہر صورت میں جدید دور کے مطابق کھیلنا ہو گا ۔ ہیڈ کوچ کو پاور ہٹرز کی کمی بھی ستاتی ہے ،و ہ کہتے ہیں کہ پاور ہٹرز نہ ہونے کی وجہ سے 20 سے30 رنز کم بن رہے ہیں ۔شرجیل خان کی صورت میں اچھا کرکٹر ملا تھا لیکن اب اس کو کھو دینا بہت بڑا دھچکا ہے ۔ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائر منٹ پر ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کوچ کو ہر صورت حال سے نمٹنا پڑتا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل سے بہت پر امید ہوں ۔ فٹنس اور ٹریننگ کو کھلاڑیوں کے لئے چیلنج بنا دیا گیا ہے ۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ کپ 1975ء اور 1979ء کی فاتح ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں اگرچہ 2/1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دل چسپ امر یہ ہے کہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میں یہ ٹیمیں براہِ راست شرکت کی اہل ہیں بھی یا نہیں؟ آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں 90پوائنٹس کیساتھ پاکستان کا آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا 83پوائنٹس کیساتھ نواں نمبر ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 30ستمبر2017ء تک رینکنگ میں شامل 8بہترین ٹیمیں بارہویں ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی، جبکہ 2028ء میں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی 10ٹیموں میں سے ٹورنامنٹ کی باقی 4ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔ واضح رہے کہ 2004ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس بار رینکنگ میں تنزلی کے سبب یکم جون سے شروع ہونے والے 8ٹیموں کے منی ورلڈ کپ میں شامل نہیں اور اب دو بار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے۔ بالکل اسی صورت حال سے پانچویں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم پاکستان بھی دو چار ہے، جو اس وقت تو آئی سی سی کی 8بہترین ٹیموں کا حصہ ہے، البتہ اسے خطرہ ہے ویسٹ انڈیز سے جسے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر کی ٹیموں بھارت اور انگلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے، چند کامیابیاں اس کی رینکنگ بہتر بنا سکتی ہیں۔ دوسری جانب اس سال جولائی میں پاکستان کو بنگلا دیش کے مقابلے پر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں لازمی فتح حاصل کرنی ہے، یاد رہے کہ 2015ء ورلڈ کپ کے بعد اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے تینوں ون ڈے میچ ہار گئی تھی، اب دیکھیں ورلڈ کپ2019ء میں براہِ راست کون کھیلتا ہے، پاکستان یا پھر ویسٹ انڈیز؟
ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) جامعہ کراچی میں ایک ریٹائرڈ کرنل کو سیکورٹی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) عمیر نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے ان کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے۔ جامعہ کراچی میں یہ دوسرے ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں جن کی تقرری کی گئی اس سے قبل میجر(ر) زاہد سیکورٹی افسر کے عہدے پر کام کررہے تھے تاہم انہیں سابق وائس چانسلر کے دور میں فارغ کردیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ کپ 1975ء اور 1979ء کی فاتح ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں اگرچہ 2/1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دل چسپ امر یہ ہے کہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میں یہ ٹیمیں براہِ راست شرکت کی اہل ہیں بھی یا نہیں؟ آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں 90پوائنٹس کیساتھ پاکستان کا آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا 83پوائنٹس کیساتھ نواں نمبر ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 30ستمبر2017ء تک رینکنگ میں شامل 8بہترین ٹیمیں بارہویں ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی، جبکہ 2028ء میں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی 10ٹیموں میں سے ٹورنامنٹ کی باقی 4ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔ واضح رہے کہ 2004ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس بار رینکنگ میں تنزلی کے سبب یکم جون سے شروع ہونے والے 8ٹیموں کے منی ورلڈ کپ میں شامل نہیں اور اب دو بار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے۔ بالکل اسی صورت حال سے پانچویں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم پاکستان بھی دو چار ہے، جو اس وقت تو آئی سی سی کی 8بہترین ٹیموں کا حصہ ہے، البتہ اسے خطرہ ہے ویسٹ انڈیز سے جسے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر کی ٹیموں بھارت اور انگلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے، چند کامیابیاں اس کی رینکنگ بہتر بنا سکتی ہیں۔ دوسری جانب اس سال جولائی میں پاکستان کو بنگلا دیش کے مقابلے پر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں لازمی فتح حاصل کرنی ہے، یاد رہے کہ 2015ء ورلڈ کپ کے بعد اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے تینوں ون ڈے میچ ہار گئی تھی، اب دیکھیں ورلڈ کپ2019ء میں براہِ راست کون کھیلتا ہے، پاکستان یا پھر ویسٹ انڈیز؟
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کی ایک ٹیم ہمالیہ کا سفر کرے گی تاکہ دنیا کے بلند ترین گلیشیئر میں سوراخ کر کے اس پر ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے۔ ابریسٹویتھ یونیورسٹی کا گروپ گاڑیاں صاف کرنے سے ملتے جلتے طریقۂ کار کا استعمال کرتے ہوئے ماؤنٹ ایورسٹ کے دامن میں کھمبو گلیشیئرز میں سوراخ کریں گے۔ سائنسدانوں کی یہ ٹیم تقریباً 16 ہزار چار سو فٹ کی بلندی پر کام کرے گی تاکہ یہ معلوم کر سکے کہ کھمبو گلیشیئر ماحولیاتی تبدیلیوں سے کیسے متاثر ہو رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے لیڈر پروفیسر برائن ہبرڈ کا کہنا ہے کہ اس میں ’مخصوص تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔‘ شمال مشرقی نیپال میں سترہ کلو میٹر پر پھیلا ہوا گلیشیئر 25 ہزار کی بلندی سے 16 ہزار فٹ کی طرف بہتا ہے اور اکثر کوہ پیما یہاں سے ہوتے ہوئے ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ تک جاتے ہیں۔ سوراخ کرنے کا عمل ختم ہونے کے بعد سائنسدانوں کی یہ ٹیم گلیشیئر کے اندرونی حصے کا جائزہ لے سکے گی۔ اس دوران سائنسدان درجہ حرارت، بہنے کا انداز اور پانی کے اخراج کا جائزہ لیں گے۔ لیکن یہ سائنسدانوں کے لیے اتنا آسان کام بھی نہیں ہوگا۔ پروفیسر برائن ہبرڈ کا کہنا ہے کہ ’ہم نہیں جانتے کہ اتنی بلندی پر ہمارے آلات کیسے کام کرتے ہیں‘۔ گاڑیاں دھونے کے طریقۂ کار کے ذریعے سوراخ کرتے ہوئے گرم پانی پیدا ہوتا ہے جس کا دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ تارکول میں سوراخ کر سکے۔ اس کے لیے تین ہونڈا جینریٹر استعمال کیے جائیں گے لیکن آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان سے 50 فیصد کام ہی لیا جا سکے گا۔ پی ایچ ڈی کی طالبعلم کیٹی مائلز بھی کھمبو کی جانب جا رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’ایک ایسے منصوبے کا حصہ ہونا جس سے ہلا دینے والے حقائق سامنے آئیں گے ایک زبردست تجربہ ہے۔‘
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)محکمہ تعلیم نارتھ کراچی زون ڈی ایم سی سینٹرل نے پرائمری اور ایلیمنٹری کلاسز کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کردیا ۔
ایمزٹی وی( تعلیم) ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈی ایم سی سائوتھ کے تحت امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں تقسیم اسناد و شیلڈ کی تقریب آرٹس کونسل میں ہوئی۔ جس میں صدر اور لیاری زون کے 108 اسکولوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض نے ڈسٹرکٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب طلباء و طالبات میں 5، 5ہزار روپے کا کیش پرائز جبکہ زون میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں ڈپٹی یجوکیشن نے 2،2ہزار روپے کا کیش پرائز تقسیم کیا۔ اس تقریب میں فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ سائوتھ نے فیصل ایدھی کا بہت شکریہ ادا کیا کہ وہ لیاری کے 10اسکولوں میں سائنس لیب بنا رہے ہیں۔ تقریب میں فیصل ایدھی، اختر میر ،آفاق سعید ، حبیب حسن ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کوشیلڈ دی گئیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سائوتھ عبدالمعز قاضی اور آغا شیرازی بھی موجود تھے۔