ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(صحت) چاول دنیا کی کئی قوموں کا من بھاتا کھانا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مسلسل استعمال آپ کو کینسر میں بھی مبتلا کرسکتا ہے کیونکہ چاول میں انتہائی زہریلی دھات سنکھیا معمول سے کافی زیادہ مقدارمیں پائی جاتی ہے۔ برطانوی یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا کہ چاول میں انتہائی زہریلی دھات آرسینک معمول سے کافی زیادہ مقدارمیں پائی جاتی ہے ، آرسینک کی مقدار والے چاول کثرت سے کھانے سے امراض قلب، ذیابیطس، اعصابی نظام کی کمزوری سمیت پھیپھڑے اور مثانے کے کینسرلاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلئے چاولوں کو کافی فلٹر کرنیوالی مشین یا کیتلی میں ابالا جائے تو چاولوں میں سے 85 فیصد سنکھیا کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)امام کعبہ اور سعودی وزیر برائے مذہبی امور پشاور پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے منعقد کی جانیوالی تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم اور سعودی عرب کے وزیرمذہبی امور الشیخ صالح بن عزیز آل شیخ بھی پشاور پہنچ چکے ہیں۔امام کعبہ اورسعودی وزیر کا گورنر کے پی کے،وفاقی وزیر مذہبی امور اور مولانا فضل الرحمان نے پرتپاک استقبال کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ بحرین کے ممبر سینیٹ عادل عبدالرحمان بھی پشاور ایئرپورٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امام کعبہ خطبہ جمہ بھی دیں گے اور نماز بھی پڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث سعادت ہے، خوش قسمتی ہے کہ ہماری سرزمین پرحرمین شریفین کی اہم شخصیات آئی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)الیکشن کمیشن پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں اور ن لیگ میدان مارلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی جس میں ن لیگ ساڑھے 4 کروڑ روپے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ن لیگ کی آمدن ایک کروڑ 65 لاکھ اور اخراجات 4 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ حکمران جماعت نے پارٹی اجلاسوں پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے خرچ کیے۔ جاری کردہ فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کا49 لاکھ روپے کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
پیپلز پارٹی نے 10 کروڑ روپے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو منتقل کردیئے ہیں جبکہ پی پی کی آمدن 2 کروڑ اور اخراجات 12 کروڑ روپے سے زائد ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے اثاثے 15 کروڑ روپے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 2015 ء میں 36 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے اثاثوں کی مالیت 11 لاکھ اور 34 ہزار روپے ہے۔شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ ایک لاکھ 38 ہزار روپے کی مالک ہے جبکہ جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ایم کیو ایم کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد اور ق لیگ کے اثاثے 5 کروڑ روپے سے زائد کے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)   70اور 80 کی دہائی میں امیتابھ بچن کے سب سے بڑے حریف سمجھے جانے والے اداکار ونود کھنہ کینسر کا ش70کار ہوکر موت کےمنہ میں جاپہنچےہیں۔ سوشل میڈیا میں آج کل بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ ممبئی کے نجی اسپتال میں مریضوں کے لیے مخصوص کپڑے پہنے نظر آرہے ہیں، تصویر میں وہ اس قدر لاغر ہیں کہ انہیں پہچاننا بھی مشکل ہے۔ گو کہ ونود کھنہ اب بڑی اسکرین پر خال خال ہی نظر آتے ہیں لیکن وہ سیاسی میدان میں کافی فعال ہیں، ان کا تعلق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے ہے اور وہ بھارتی پنجاب کے علاقے گورداس پور سے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے رکن بھی ہیں۔ ان کی بیماری اور صحت کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ہے تاہم ان کے بڑے بیٹے راہول کھنہ کا کہنا ہے کہ ونود کھنہ کو جمعے کے روز جسم میں پانی کی شدید کمی کے بعد اسپتال لایاگیا تھا جہاں ان کا علاج اب بھی جاری ہے اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ ونود کھنہ نے دو ماہ قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں کینسر کا مرض ہے لیکن ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔ اس وقت بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں مثانے کا کینسر ہے لیکن اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ونود کھنہ کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو پشاور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت میں سکونت اختیار کرلی تھی.

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عرصے سے چلنے پھرنے سے معذور شخص کے بدن میں برقی پیوند لگایا گیا جس کے بعد وہ نہ صرف اپنے پیروں کھڑا ہوگیا بلکہ انہیں حرکت بھی دینے لگا ہے۔ یہ تجربہ امریکا کے مشہور اسپتال میو کلینک میں انجام دیا گیا اور ایسے تجربات پہلے ہوتے رہے ہیں تاہم اس تجربے سے مریض 15 دن کی تربیت کے بعد ہی شعوری طور پر اپنے پاؤں ہلانے لگا اور اپنے وزن پر کھڑا ہونے لگا۔ تین سال قبل یہ شخص کمر سے نیچے تک کے حصے سے معذور ہوگیا تھا اور اب ماہرین نے اس کے جسم کے اندر ایک الیکٹرونک چپ لگائی ہے جو دماغ کے پچھلے حصے یعنی حرام مغز (اسپائنل کورڈ) تک بجلی کے سگنل پہنچاتی ہے جس سے اس کے پیروں کو تحریک ملی اور وہ اپنے دونوں پاؤں پر پہلی مرتبہ کھڑا ہوا ہے۔ 28 سالہ معذور شخص سخت فزیوتھراپی کے بعد اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہونے اور پاؤں ہلانے کے قابل ہوا ہے۔ یہ آلہ دماغ کو سگنل بھیج کر موٹر نیورون کو سرگرم کرتا ہے جو بدن میں حرکت کنٹرول کرنے والے اعصابی خلیات ہوتے ہیں۔ اس کے لیے مریض کو 22 ہفتے ورزش اور تربیت کرائی گئی اور ہفتے میں 3 دن تک ٹریننگ دی گئی تھی تاکہ پٹھے (مسلز) اس کا بوجھ سنبھال سکیں۔ پہلے مریض کی کمر کے نچلے حصے میں آلہ لگایا گیا جو الیکٹریکل سگنل خارج کرتا ہے اس کے بعد حرام مغز کے متاثرہ حصے کے نیچے ایک برقیرہ (الیکٹروڈ) لگایا گیا۔ تربیت اور مسلسل مشق کے بعد مریض اپنے پیر ہلانے لگا اور چلنے پھرنے وغیرہ کے قابل ہوگیا۔ میو کلینک کی نیورل انجینیئرنگ لیبارٹری کی سربراہ نے بتایا کہ اس ایجاد کی کارکردگری ہماری توقعات سے بڑھ کر ہے، مریض کا حرام مغز تین سال قبل ایک چوٹ کے نتیجے میں بہت مجروح ہوگیا تھا اور وہ اپنے دھڑ کے نیچے سے کوئی تکلیف اور حس کو محسوس نہیں کرسکتے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئی پی ایل میں آج رائزنگ پونے سپر جائنٹ کا مقابلہ ممبئی انڈینز سے ہے، پونے کے کپتان اسٹیو اسمتھ ہیں تو ممبئی کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔ میچ شام ساڑھے سات بجےشروع ہو گا۔ آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجر بنگلور کو 35 رنز سے زیر کیا۔ آج کے مقابلے میں ہوم ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے، ان کے ساتھ بطور کھلاڑی ایم ایس دھونی اور فاف ڈو پلیسی ہوں گے ۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما کی ٹیم میں ہربھجن ،سیمنز اور پولارڈ ہوں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں اورشہریوں کی شہادت بلاشبہ عظیم قربانی ہے ۔مردم شماری ہر قیمت میں مکمل کی جائے گی۔
لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیان میں کہا ہے کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے۔لاہور حملے میں شہید فوجی اہلکار اور شہری مردم شماری ڈیوٹی پر تھے ،ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ ہم پوری قوم کی حمایت سے سرزمین سے دہشت گردی کو اکھاپھینکیں گے۔ان واقعات سے ہمارا عزم اور حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کی جتنی تعریف کروں اتنی کم ہے،ہر جگہ مصباح کی تعریف ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کیلئے مصباح کی بہت زیادہ خدمات ہیں،کپتان نے جو مثال قائم کی اس سے کھلاڑی سیکھتے ہیں،مصباح الحق نے اپنی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو نمبر ون بنوایا۔ یاد رہے کہ مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) مقبوضہ کشمیر کے کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار بھارت کو ایک نہ بھایا اور اس نے قومی ترانہ پڑھنے والے تمام کرکٹرز کو حراست میں لے لیا ۔
بھارت کے خلاف نفرت کی نئی لہر نے خود بھارتی حکام کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے مگر وہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج کو نہ مٹاسکے اسی طرح کا واقعہ 2 اپریل کو پیش آیا جہاں کشمیر ی کرکٹرز نے ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کرمیچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قابض افواج بھی حرکت میں آئی اور اس کے فوٹیج کی مدد سے پاکستا ن کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کرکٹرز کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل غلام حسن بھٹ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام کھلاڑی پولیس اسٹیشن میں ہیں کرکٹرزکی گرفتاری کے خلاف بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں نے مظاہرہ بھی کیا مگر تاحال ان کو رہا نہیں کیا گیا۔