ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےمیچ کے آخر میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جیسن محمد کی وجہ سے میچ آخر میں ہاتھ سے نکل گیا، اس نےشا ندار بیٹنگ کی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد سرفراز احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ سیریزکےبقیہ میچزمیں کامیابی حاصل کریں۔
ادھر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم نےبہترین بیٹنگ کی،آج کی جیت پربہت خوشی ہوئی۔
جیسن ہولڈر نے کہا کہ ٹارگٹ بہت مشکل تھا،بلےبازوں نےاچھی پرفارمنس دکھائی،کھلاڑیوں نےدباؤ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نےمثبت کرکٹ کھیلی اورکامیابی حاصل کی۔
ایمز ٹی وی (تجارت ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اورسیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان تبدیل ہو گیا اور 100 انڈیکس 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 87 ارب 54 کروڑ 72 لاکھ 61 ہزار 345 روپے کا اضافہ جبکہ خرید و فروخت میں بھی 61 لاکھ 23 ہزار 660 حصص کی تیزی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 94 کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار 914 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 246 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر 15 کروڑ 23 لاکھ 81 ہزار 940 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 28 کروڑ 63 لاکھ ایک ہزار 667 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 33 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 440 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 20 ارب 97 کروڑ 52 لاکھ 63 ہزار 785 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹرپل ای کمپیوٹر سوسائٹی کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’پاکستان کمپیوٹر سوسائٹی کانگریس‘‘ کی افتتاحی تقریب ہفتہ 8اپریل ء کو دوپہر 2:00بجے ایچ ای جے آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کریں گے جبکہ چیئر مین ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمد مہمان خصوصی ہوں گے۔